, 14 tweets, 3 min read
My Authors
Read all threads
پریس ریلیز :پی ٹی اےاور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 2018 میں ورچول ریمیٹینس گیٹ وے (وی آر جی) (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور ڈیجیٹل برج (پرائیوٹ) لمیٹڈ (ڈی بی ایل) کو باضابطہ بینکاری خدمات کی فراہمی کے پیش نظر تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈر (ٹی پی ایس پی) کے تحت دو لائسنس جاری کیے۔
تاہم، یہ بات سامنے آئی کہ وی آر جی نے قانونی فریم ورک اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ریگولیٹر کو بدنام کرنے اور ریگولیٹری فیصلوں پر اثرانداز ہونے کے لئے میڈیا میں باقاعدہ ایک مہم شروع کر دی ہے ۔
پی ٹی اے نے عام عوام کوآسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم (اے ایم اے) کی فراہمی کے لئے ٹی پی ایس پی لائسنس یافتگان کو کئی ماہ سے جاری اجلاسوں اور بحث و تمحیث کے ذریعہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین تکنیکی اور مالی امور کے حوالے سے تمام تر سہولیات مہیا کیں۔
تاہم، وی آر جی پی ٹی اے کی کاوشوں کو تسلیم کرنے کے بجائے میڈیا کے ذریعے حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرکے ریگولیٹر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
در حقیقت، وی آر جی نے اپنی ناکامیوں کا بوجھ ریگولیٹر کی طرف ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔
وی آر جی نے میڈیا کے ذریعے الزام لگایا کہ پی ٹی اے نے جنوری 2020 سے تجارتی کارروائیوں کے لئے کمینسمنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء میں تاخیر کی ہے، جبکہ ایس بی پی نے 9 اپریل 2020 کو تجارتی طور پر خدمات کے آغاز کے لئے وی آر جی کو اجازت دی تھی۔
ایس بی پی کی اجازت اور موبائل آپریٹرکے ساتھ تجارتی معاہدےکی تکمیل کے بعد وی آرجی نے4اگست2020کو کمینسمنٹ سرٹیفکیٹ کے لئے پی ٹی اے کو درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ کمینسمنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئےتمام آپریٹرز کےساتھ ٹی پی ایس پی لائسنس دہندہ کے ذریعہ تجارتی معاہدوں کاپیش ہوناضروری ہے
جنوری 2020 میں وی آر جی سسٹم کے پائلٹ لانچ اور معائنہ کے بعد سے، پی ٹی اے بار بار وی آر جی پر زور دے رہا ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے تجارتی معاہدوں میں مزید تیزی لائے۔
تاہم، وی آر جی گذشتہ 6 ماہ سے 4 اگست 2020 تک ماسوائے صرف ایک آپریٹر یعنی جاز کے علاوہ کوئی بھی تجارتی معاہدہ پیش نہ کر سکا۔ جبکہ جاز کے ساتھ معاہدہ بھی وی آر جی کا دیگر آپریٹروں کے ساتھ معاہدوں پر مشروط ہے۔
وی آر جی کے لائسنس کی شرائط کے تحت، کمینسمنٹ کے لئے وی آر جی کو 30 دن پہلے نوٹس درکار ہے۔ لہذا،کمینسمنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء میں پی ٹی اے کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں کی گئی اور سروسز کے معیار کی شرائط کی تکمیل اور تجارتی معاہدے کے جائزے کے بعد ہی اسے جاری کیا جائے گا۔
وی آر جی کی جانب سے اس حوالے سے مطلع کیا گیا کہ اس نے ایس سی او کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں آزاد جموں کشمیر اورگلگت بلتستان میں سیل فون سروسز چلانے کا مینڈیٹ بھی شامل ہےجبکہ وی آر جی کو اے جے کےاور جی بی کے لئے ٹی پی ایس پی کا لائسنس نہیں دیا گیا ہےجوکہ ایک لازمی جزوہے
لہذا، ایس سی اوکے ساتھ وی آر جی کا معاہدہ عام لوگوں کے لئے گمراہ کن صورتحال کا باعث بن رہا ہے۔ ٹی پی ایس پی کے لائسنس دہندگان کو بھی اپنے معاہدے ریگولیٹر کے پاس پیش کرنے کی ضرورت ہے، تاہم، وی آر جی کی جانب سے ابھی تک ایس سی او کے ساتھ کوئی معاہدہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔
مزید برآں، وی آر جی نے واضح طور پر ایک منصفانہ ریگولیٹر پر الزام لگایا ہے کہ وہ دوسرے ٹی پی ایس پی لائسنس دہندگان (ڈی بی ایل) کی حمایت کرتا ہے تاکہ کمینسمنٹ سرٹیفکیٹ پر کارروائی کے لئے 30 دن کے نوٹس سے قبل ریگولیٹر پر دباؤ ڈالا جاسکے، جو کہ 4 ستمبر 2020 کو ختم ہورہا ہے۔
جس سے واضح طور پر لائسنس دہندگان کےتجارتی معاہدوں اور تکنیکی ڈیزائن میں موجود کوتاہیاں دباؤ کی حکمت عملی کےذریعے چھپانے کا ارادہ ظاہر ہوتا ہے.
واضح رہے کہ پی ٹی اے اے ایم اے اسکیم کے ابتدائی تجارتی آغاز کے لئے پرعزم ہے لہٰذا ٹی پی ایس پی لائسنس کے حوالے سے متعلقہ آئی ایم اور وضاحتوں کے ذریعے تمام تکنیکی پیرامیٹرز کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with PTA

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!