My Authors
Read all threads
جمہوریت کا نام لیتے ہوئے ن لیگ کے لیڈران مثلا احسن اقبال اور خواجہ آصف اور دیگر ٹولے نے کبھی یہ دیکھا ہے کہ اُن کی اپنی جماعت میں جمہوریت نام کی کوئ چیز ہے ؟ کبھی شریف خاندان کی چاپلوسی کرنے کے علاوہ یہ سوچا ہے کہ سیاسی جماعت کے طور پر ادھر کوئ قاعدہ، ضابطہ یا اصول ہے؟۱
کبھی اپنی جماعت کے اندر احتساب کا نام لیا ہے؟ کبھی نواز شریف یا شہباز شریف سے پوچھنے کی ہمت ہوئ ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں قومی یا صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کیوں نہیں آتے؟ کیوں اسمبلی کے ممبران کے سامنے جواب دہ نہیں ہوتے؟ کیوں ان کی اولاد ڈپٹی وزیر اعظم اور ڈپٹی وزیر اعلی (۲)
بن کر ملک میں افسروں پر حکم چلاتی ہے؟ کیوں مریم بی بی وزیر اعظم ہاؤس میں ڈپٹی وزیر اعظم بن کر براجمان رہیں؟ کیوں ان کی اپنی پارلیمانی پارٹی کے لوگ بھی نواز شریف سے چھ چھ مہینے ملاقات کے لیے کوشش کے باوجود مل نہیں پاتے تھے؟ کیوں وزیر اعظم کے طور پر نواز شریف اسلام آباد کی (۳)
بجائے فل پروٹوکال کے ساتھ روزانہ مری جانے اور وہاں انجوائے کرنے کا ریکارڈ قائم کرتے رہے؟ کیوں ملکی وسائل کو بے دریغ شاہانہ غیر ملکی دوروں کے لیے خرچ کیا گیا؟ کیوں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اس بات کے جواب دہ نہیں کہ ان کے اکاونٹ میں کروڑوں روپیہ باہر سے کون (۴)
بھیجتا ہے؟ کیوں یہ لوگ کسی کو جواب دہ نہیں ؟ پارٹی کے لوگوں نے کیوں نہیں پوچھا کہ جس بات کا سارا فساد مچا اس کی اصل حقیقت کیا ہے؟ لندن کے اپارٹمنٹس اصل میں کس کی ملکیت ہیں۔ اور کب سے؟ پارٹی کے اندر اس بات کی وضاحت دی جائے؟ نیب اور دوسرے محکموں کی بات بعد میں دیکھی جائے گی۔ (۵)
اگر پارٹی کے سارے لوگ ان “لیڈران” کو بادشاہ سلامت اور شاہی خاندان سمجھتے ہیں اور ان سے کوئ بازپرس نہیں ہو سکتی، یہ کسی ڈسپلن کے تابع نہیں، یہ کسی قانون کے تابع نہیں، کسی آئینی پابندی کو نہیں مانتے، کسی کابینہ سے، کسی پارلیمانی پارٹی سے مشورہ کرنے کے پابند نہیں (۶)
اور جو فیصلہ چاہیں اپنے گھر میں چار پیارے بٹھا کر کر لیں اور باقی سب کو ان کے اور ان کے بچوں کے سامنے سر جُھکا کر کورنش بجا لانا ہے تو پھر ان کے منہ سے جمہوریت کی بات ایک مذاق اور ڈرامے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ (۷)
جمہوریت نام ہے عوام کی رائے، عوام کی مرضی اور خواہش کے احترام کا اور اس کا اظہار صرف ووٹ ڈالنے کے دن نہیں ہوتا جہاں یہ لیڈر عوام کو ُالو بنا کر ووٹ لے لیتے ہیں اور بعد میں ان کو کوئ پوچھتا بھی نہیں۔ عوام کی رائے کا احترام ، اسمبلی اور اسمبلی سے باہر ان کو مشاورت میں شامل کرنے (۸)
ہوتا ہے۔ مسلم لیگ کی حکومت میں تو اسمبلی میں موجود پارلیمانی پارٹی سے بھی مشورہ کینا توہین سمجھی جاتی ہے۔ بہتر ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کی چاکری اور چاپلوسی کرنے والے جمہوریت کا نام نہ کیں۔ (۹)
جو سیاسی جماعت ایک آدمی کے نام سے منسوب ہو وہ جمہوری ہو ہی نہیں سکتی۔ سیاسی جماعت فرد واحد یا ایک خاندان کی میراث نہیں۔ اور اگر ہے تو پھر جمہوری نہیں۔ اگر یہ کوئ جمہوری جماعت بننا چاہتے ہیں تو فرد کا نام جماعت سے نکالیں (۱۰)
اس جماعت میں الیکشن کروائیں اور ہر ممبر کو اس میں حصہ لینے کی اجازت دیں۔ جھوٹے اور ڈبہ الیکشن کروا کر ڈرامے نہ کریں۔ ورنہ کُھل کر کہیں کہ ہم سب اس خاندان کے نوکر ہیں اور ہمارا جمہوریت سے کوئ لینا دینا نہیں۔ (۱۱)
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Noreen Haider

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!