Kashif Chaudhary Profile picture
Aug 24, 2020 4 tweets 1 min read Read on X
اگر زندگی میں موقع ملتا تو اُردو ادب میں پی ایچ ڈی کرتا۔ اور مقالہ لکھتا "غالب کا اردو اور فارسی کلام ایک موازنہ"

غالب کی وجۂ شہرت انکا اردو کلام ہے، لیکن غالب کو ہمیشہ اپنے فارسی کلام پر فخر رہا اور وہ اردو کو ثانوی حیثیت ہی دیتے رہے۔
اسی لیے کہا تھا کہ "بگزار مجموعہء اردو کے بے رنگِ من است"۔
انکا خیال تھا اُردو زبان انکے خیالات کا احاطہ ہی نہیں کر سکتی۔ مارے باندھے ریختہ میں لکھنا شروع کیا جس میں فارسی کی زیادہ آمیزش تھی۔

غالب کی زندگی میں انکےاردو میں پانچ دیوان چھپے باقی زندگی کے بعد چھپے۔
سب سے مستند نسخہ عرشی کہلاتا ہے جس میں لگ بھگ 1876 کے قریب اشعار ہیں۔ جب کہ فارسی کلام کی تعداد دس ہزار اشعار سے زیادہ ہے۔

غور طلب بات یہ ہے جس کو پسند نہیں کیا وہ وجہ شہرت بنی مگر جس میں خود کو وہ استادوں کے استاد کہتے تھے اس کو جانتا بھی کوئی نہیں۔
اگر اُردو کاحال یہ رہا تو فارسی میں کیا قیامت ہوگی۔ اگر وہ خیال جو اردو میں باندھے انکے مقابل فارسی کا کلام نکالا جائے اور موازنہ کیا جائے تو کیا بات ہوگی۔ اگر کسی صاحبِ علم کی نظر سے یہ کیا گیا کام گزرا ہو تو عنائیت فرمائیں۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Kashif Chaudhary

Kashif Chaudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @kashifch

Apr 12, 2022
گدا سمجھ کے وہ چپ تھا مری جو شامت آئے
اٹھا اور اٹھ کے قدم میں نے پاسباں کے لیے

غالب
مولانا حالی نے اس شعر کا ذکر "یادگارِ غالب" اور "مقدمہ شعر و شاعری" دونوں میں کیا ہے۔ اردو ادب میں" مقدمہ شعرو شاعری" کا مقام یہ ہے کہ ماسٹرز کی کلاس میں باقاعدہ ایک مضمون کی حیثیت رکھتا ہے۔
۱
مولانا حالی فرماتے ہیں کہ اردو ادب میں اتنے بلیغ شعر شاید دو چار ہی مل سکیں گے۔ مولانا آزاد جو غالب کی طلب کو ایک نام رکھتے تھے وہ بھی اس شعر کے انداز پر پروانہ تھے۔ مولانا طباطبائی کو بھی مجبوراً اعتراف کرنا پڑا کہ جو بندش اس شعر نے پائی ہے اس کا جواب ڈھونڈنے سے نہ مل سکے۔
۲
شعر میں جو داستان پوشیدہ ہے وہ یوں ہے:

مرزا محبوب کے دروازے پر اس کا دیدار کرنے کو پہنچے ۔ وضح قطع سے بالکل فقیر اور درویش لگتے تھے۔ پاسبان نے دیکھ کہ سمجھا کہ فقیر آیا ہے اور فقیر آتے ہی رہتے ہیں سو کچھ دیر بیٹھے گا چلے جائے گا سو وہ چپ رہا اور خاص توجہ نہ کی۔
۳
Read 6 tweets
Apr 11, 2022
خان نے آج تک جتنے نعرے لگائے وہ سب کے سب سحری کے ڈھول والے جیسے تھے جس نے خود شاید ہی روزہ رکھا ہو بس دیہاڑی کے چکر میں ڈھول پیٹ رہا ہوتا ہے۔ انہیں کھوکھلے نعروں میں ایک نعرہ وراثتی سیاست کا بھی تھا۔ اب چونکہ ہمارے ہاں سوچنے کا رواج کم کیا سرے سے ہی نہیں اور جو خان نے کہہ دیا
۱
وہی حدیث مان لی گئی۔

انشااللہ اگلا الیکشن غالباً آخری الیکشن ہوگا جس میں دونوں نسلیں حصہ لیں گے۔ اور یہ چورن ایک بار پھر چٹایا جائے گا اور سب رج کے چاٹیں گے۔ تو سوچا اس پر بات کی جائے

خان صاحب چونکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور ریاستِ مدینہ کی بات کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں اسلام
۲
اس بارے میں کیا کہتا ہے۔

اسلامی فقہ کی بنیاد اللہ کی سنت، اللہ کی کتاب، نبی اکرم ﷺ کی سنت اور حدیث اور آخر میں صحابہ کا طرزِ عمل ہے۔

یاد رکھئے نبی وقت صرف مذہبی تبلیغ کے لئے نہیں آتا تھا وہ حاکم وقت بھی ہوتا تھا سیاستدان بھی سپہ سالار بھی وہی دین کا داعی بھی قاضی بھی وہی
۳
Read 6 tweets
Sep 13, 2021
پاکیزہ۔۔ وقت کی ایک کترن۔۔ منجو اور چندن کے عشق کا تاج محل

قدرت وقت کی قطع و برید کرکے دنیا کے حالات و حوادث تراشتی ہے۔ وقت کی کتر بیونت کے بعد بچی ہو کترنیں ہمارے ذہنوں میں کسی منت کے دھاگوں کی طرح بندھی رہتی ہیں۔

Images: IMDB, Hindustan Times, Google
کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے انہیں کترنوں سے ایک شاہکار بھی تخلیق ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کی بدقسمتیاں تراشنے کے بعد انکے بچی کترنوں سے ایک شاہکار فلم پاکیزہ بنی تھی

ہر فلم کی دو کہانیاں ہوتی ہیں۔ ایک وہ جس کو فلمایا جا رہا ہوتا ہے اور دوسری وہ جو فلم کے بنانے میں تشکیل پاتی ہے۔
آج ہم اس کہانی کی بات کریں گے جو فلم بنانے میں تشکیل پائی اور اتنی دل سوز ہے کہ اس پر بھی ایک فلم بنائی جانی چاہئے۔

انڈین فلم انڈسٹری کی تاریخ "پاکیزہ "کے بغیر لکھی ہی نہیں جا سکتی۔حیرت کی بات یہ ہے اس فلم کو کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا بلکہ پران صاحب کو اسی سال
Read 26 tweets
Aug 17, 2021
نصرت فتح علی خان : "سائیں محمد بخش عرف لسوڑی شاہ کے دربار " سے "سنگنگ بدھا" سے تک کا سفر
_________________________________________
استاد نصرت فتح علی خان کی وفات ۱۶ اگست کے حوالے سے ایک کوشش:

Image and interview reference credits: BBC & Express Tribune Image
قدرت کے اس نظام ِ تخلیق میں ہر شے زماں و مکاں کی ایک قید میں ہے۔ لیکن یہ بھی اُس رب کی قدرت کا ایجاز ہی کہے کہ کچھ کو اس زماں و مکاں کی قید سے آزاد کر دیا جاتا ہے۔
نصرت کی گائیکی انہیں میں سے ایک ہے۔ نصرت فتح علی خان کی آواز کا جادو ہر دور میں وجد طاری کرے گا۔ + Image
چاہے آپ الفاظ و زبان سے شناسائی نہ بھی رکھتے ہوں اور موسیقی کے رموز کی ابجد بھی نہ جانتے ہوں۔

موسیقی کی دنیا میں یہ معجزہ نصرت نے اپنی زندگی میں کر کے دیکھایا ہے۔ ایشیا، یورپ، جاپان اور امریکہ ہر جگہ انھیں موسیقی کا بے تاج بادشاہ اور شہناہ قوال کا کہا جاتا ہے۔+
Read 23 tweets
Jun 18, 2021
طبقاتی مسابقت میں یقیناً کچھ پیچھے رہ جایئں گے کچھ آگے نکل جایئں گے لیکن اگر پیچھے رہ جانے والوں کو انسان ہی نہ سمجھا جائے تو معاشرہ کسی قبرستان کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ اسی موضوع پر ایک ماخوذ کوشش آپ کے مطالعے کی طلبگار۔

کچی پکی قبریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱
انسان کو اپنی جنم بھومی سے پیار ہوتا ہے وہ جگہ جائے اماں لگتی ہے پھر چاہے وہ قبرستان ہی کیوں نہ ہو۔ یہ ایک فطری عمل ہے۔

اس لئے قبرستان میں اکیلے اپنی آبائی جھونپڑی میں رہتے اسےکبھی ڈر نہیں لگا۔ اس کا بچپن یہی گزرا۔ کھیلنے کودنے کو اکثر وہ چھوٹی چھوٹی قبریں بنا کر گڈے گڑیا
۲
کو کفنایا دفنایا کرتا ڈر تب نہیں لگا تو اب کیا لگتا۔

اس کے لئے قبرستان کھنی چھاوں اور ٹھنڈے پانی کے کنواں سے آراستہ کسی جنت کے ٹکڑے سے کم نہ تھا۔ ہر طرف شیشم اور کیکر کے درخت تھے جن کی چھال حقے کی چلم تازہ کر دیتی۔ قبروں کے درمیان جا بجا بوٹی اگتی تھی جس کو پی کر اسے

۳
Read 25 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(