My Authors
Read all threads
آیت خاتم النبیین کی علمی تحقیقی تفسیر"*

قرآن مجید میں اللہ تعالٰی فرماتے ہیں۔

*مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمۡ وَ لٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ۔*
محمدﷺ تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں
لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں،اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں،اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے۔

*(سورۃ الاحزاب آیت نمبر 40)*
"آیت کا شان نزول"*

عرب معاشرے میں یہ قبیح رسم موجود تھی کہ وہ لےپالک بیٹے کو حقیقی بیٹا سمجھتے تھے اور اس لےپالک کو تمام احوال و احکام میں بھی حقیقی بیٹا ہی سمجھتے تھے اور مرنے کے بعد وراثت،حلت و حرمت،رشتہ،ناطہ وغیرہ تمام احکام میں بھی حقیقی بیٹا ہی تصور کرتے تھے۔
جس طرح نسبی بیٹے کے مرجانے یا طلاق دینے کے بعد باپ کے لئے حقیقی بیٹے کی بیوی سے نکاح حرام ہے اسی طرح وہ لےپالک بیٹے کی طلاق یافتہ یا بیوہ بیوی سے نکاح کو حرام سمجھتے تھے۔
اس آیت میں اللہ تعالٰی نے ان کی قبیح رسم کا خاتمہ فرمایا۔

حضرت زید ؓ بن حارث حضورﷺ کے غلام تھے۔حضورﷺ نے انہیں آزاد کرکے اپنا بیٹا بنالیا۔صحابہ کرام ؓ نے بھی ان کو زید ؓ بن حارث کی بجائے زید ؓ بن محمد کہنا شروع کردیا تھا۔

حضرت زید ؓ بن حارث کی اپنی بیوی حضرت زینب ؓ سے
ناچاتی ہوگئی اور انہوں نے حضرت زینب ؓ کو طلاق دے دی۔

تو اللہ تعالٰی نے حضورﷺ کو حکم فرمایا کہ آپ حضرت زینب ؓ سے نکاح فرمالیں۔تاکہ اس قبیح رسم کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے۔
جب حضورﷺ نے حضرت زینب ؓ سے نکاح فرمالیا تو مشرکین نے اعتراض شروع کر دیا کہ آپﷺ نے اپنے بیٹے کی بیوی سے
نکاح کرلیا ہے۔

چنانچہ جواب میں اللہ تعالٰی نے یہ آیات نازل فرمایئں۔اس ایک فقرے میں ان تمام اعتراضات کی جڑ کاٹ دی گئی ہے جو مخالفین نبیﷺ کے اس نکاح پر کر رہے تھے۔

ان کا اولین اعتراض یہ تھا کہ آپﷺ نے اپنی بہو سے
نکاح کیا ہے
حالانکہ آپﷺ کی اپنی شریعت میں بھی بیٹے کی منکوحہ باپ پر حرام ہے۔

اس کے جواب میں فرمایا گیا کہ محمّد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں،یعنی جس شخص کی مطلقہ سے نکاح کیا گیا ہے وہ بیٹا تھا کب کہ اس کی مطلقہ سی نکاح حرام ہوتا ہے؟تم لوگ تو خود جانتے ہو کہ
محمدﷺ کا سرے سے کوئی بیٹا ہے ہی نہیں۔جو بلوغت کی عمر کو پہنچا ہو۔

ان کا دوسرا اعتراض یہ تھا کہ اچھا!اگر منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہے تب بھی اس کی چھوڑی ہوئی عورت سے نکاح کر لینا زیادہ سے زیادہ بس جائز ہی ہو سکتا تھا،آخر اس نکاح کا کرنا کیا ضروری تھا؟

اس کے جواب میں فرمایا
گیا مگر وہ اللہ کے رسولﷺ ہیں،یعنی رسول ہونے کی حیثیت سے ان پر یہ فرض عائد ہوتا تھا کہ جس حلال چیز کو تمہاری رسموں نے خواہ مخواہ حرام کر رکھا ہے اس کے بارے میں تمام تعصبات کا خاتمہ کر دیں اور اس کی حلت کے معاملے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش باقی نہ رہنے دیں۔
پھر مزید تاکید کے لئے فرمایا اور وہ خاتم النبیین ہیں،یعنی ان کے بعد کوئی نیا رسول تو درکنار کوئی نیا نبی تک آنے والا نہیں ہے کہ اگر قانون اور معاشرے کی کوئی اصلاح ان کے زمانے میں نافذ ہونے سے رہ جائے تو بعد کا آنے والا نیا نبی یہ کسر پوری کر دے،لہٰذا یہ اور بھی ضروری ہو گیا تھا
کہ اس رسم جاہلیت کا خاتمہ وہ خود ہی کر کے جائیں۔

اس کے بعد مزید زور دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے یعنی اللہ کو معلوم ہے کہ اس وقت محمد ﷺ کے ہاتھوں اس رسم جاہلیت کو ختم کرا دینا کیوں ضروری تھا اور ایسا نہ کرنے میں کیا قباحت تھی
وہ جانتا ہے کہ اب اس کی طرف سے کوئی نیا نبی آنے والا نہیں ہے لہٰذا اگر اپنے آخری نبی کے ذریعہ سے اس نے اس رسم کا خاتمہ اب نہ کرایا تو پھر کوئی دوسری ہستی دنیا میں ایسی نہ ہو گی جس کے توڑنے سے یہ تمام دنیا کے مسلمانوں میں ہمیشہ کے لیے ٹوٹ جائے۔ بعد کے مصلحین اگر اسے توڑیں گے بھی
تو ان میں سے کسی کا فعل بھی اپنے پیچھے ایسا دائمی اور عالمگیر اقتدار نہ رکھے گا کہ ہر ملک اور ہر زمانےمیں لوگ اسکا اتباع کرنےلگیں، اور ان میں سے کسی کی شخصیت بھی اپنے اندر اس تقدس کی حامل نہ ہو گی کہ کسی فعل کا محض اسکی سنت ہوناہی لوگوں کے دلوں سےکراہیت کےہر تصور کا قلع قمع کر دے
آیت خاتم النبیین کی تفسیر القرآن بالقرآن"*

قرآن پاک میں 7 جگہ پر ختم کے مادے سے الفاظ آئے ہیں۔

*1)* *خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ وَ عَلٰی سَمۡعِہِمۡ ؕ وَ عَلٰۤی اَبۡصَارِہِمۡ غِشَاوَۃٌ ۫ وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ۔*
اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے۔اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور ان کیلئے زبردست عذاب ہے۔

*(سورۃ البقرۃ آیت نمبر 7)*

*2)* *قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَخَذَ اللّٰہُ سَمۡعَکُمۡ وَ اَبۡصَارَکُمۡ وَ خَتَمَ عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ مَّنۡ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللّٰہِ
یَاۡتِیۡکُمۡ بِہٖ ؕ اُنۡظُرۡ کَیۡفَ نُصَرِّفُ الۡاٰیٰتِ ثُمَّ ہُمۡ یَصۡدِفُوۡنَ۔*

(اے پیغمبر!ان سے) کہو:ذرا مجھے بتاؤ کہ اگر اللہ تمہاری سننے کی طاقت اور تمہاری آنکھیں تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے،تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو یہ چیزیں تمہیں لاکر دیدے؟دیکھو
دیکھو ہم کیسے کیسے مختلف طریقوں سے دلائل بیان کرتے ہیں،پھر بھی یہ لوگ منہ پھیر لیتے ہیں۔

*(سورۃ الاعراف آیت نمبر 46)*

*3)* *اَفَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ وَ اَضَلَّہُ اللّٰہُ عَلٰی عِلۡمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰی سَمۡعِہٖ وَ قَلۡبِہٖ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ
غِشٰوَۃً ؕ فَمَنۡ ۡ یَّہۡدِیۡہِ مِنۡۢ بَعۡدِ اللّٰہِ ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ۔*

پھر کیا تم نے اسے بھی دیکھا جس نے اپنا خدا اپنی نفسانی خواہش کو بنا لیا ہے،اور علم کے باوجود اللہ نے اسے گمراہی میں ڈال دیا،اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی،اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا۔اب
اللہ کے بعد کون ہے جو اسے راستے پر لائے؟کیا پھر بھی تم لوگ سبق نہیں لیتے؟

*(سورۃ الجاثیہ آیت نمبر 23)*

*4)* *اَلۡیَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰۤی اَفۡوَاہِہِمۡ وَ تُکَلِّمُنَاۤ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ تَشۡہَدُ اَرۡجُلُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ۔*
آج کے دن ہم ان کے منہ پر مہر لگادیں گے،اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے،اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ وہ کیا کمائی کیا کرتے تھے۔

*(سورۃ یس آیت نمبر 65)*
*5)* *اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ۚ فَاِنۡ یَّشَاِ اللّٰہُ یَخۡتِمۡ عَلٰی قَلۡبِکَ ؕ وَ یَمۡحُ اللّٰہُ الۡبَاطِلَ وَ یُحِقُّ الۡحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ۔*

بھلا کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس شخص نے یہ کلام خود گھڑ کر
جھوٹ موٹ اللہ کے ذمے لگا دیا ہے؟حالانکہ اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر لگا دے،اور اللہ تو باطل کو مٹاتا ہے، اور حق کو اپنے کلمات کے ذریعے ثابت کرتا ہے، یقینا وہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں تک کو جانتا ہے۔

*(سورۃ الشوری آیت نمبر 24)*
*6)* *یُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِیۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍ۔*

انہیں ایسی خالص شراب پلائی جائے گی جس پر مہر لگی ہوگی۔

*(سورۃ المطففین آیت نمبر 25)*

*7)* *خِتٰمُہٗ مِسۡکٌ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکَ فَلۡیَتَنَافَسِ الۡمُتَنَافِسُوۡنَ۔*
اس کی مہر بھی مشک ہی مشک ہوگی۔اور یہی وہ چیز ہے جس پر للچانے والوں کو بڑھ چڑھ کر للچانا چاہیے۔

*(سورۃ المطففین آیت نمبر 26)*

ان سات جگہ پر معنی میں قدر مشترک یہ ہے کہ اس کا معنی یہ کیا جاتا ہے کہ *کسی چیز کو اس طرح بند کرنا کہ اندر والی چیز باہر نہ جاسکے اور باہر
والی اندر نہ جاسکے۔*

مثلا *"ختم اللہ علی قلوبھم"* اس کا مطلب یہ ہے کہ کفار کے دلوں پر اللہ نے مہر لگادی ہے۔اب ایمان ان کے دل میں داخل نہیں ہوسکتا اور کفر ان کے دل سے باہر نہیں جاسکتا۔

اسی طرح ہماری زیر بحث آیت میں بھی
*"خاتم النبیین" کا مطلب یہ ہے کہ دائرہ نبوت میں جتنے نبی آنےتھے وہ آچکے۔اب دائرہ نبوت میں نیا نبی نہیں آسکتا۔اسی طرح دائرہ نبوت سے کوئی نبی باہر نہیں جاسکتا۔*

تفسیر القرآن بالقرآن کاخلاصہ یہ ہےکہ حضورﷺ کے تشریف لانے سےنبیوں کی تعداد پوری ہوچکی ہے۔ اب تاقیامت نیا نبی نہیں آسکتا
*"تفسیر "خاتم النبیین " بالحدیث"*

*عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ:*
*وَإِنَّهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي۔*
حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"میرے بعد میری امت میں 30 جھوٹے پیدا ہوں گے ان میں سے ہرایک کہے گا کہ میں نبی ہوں۔لیکن میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔"

*(ترمذی حدیث نمبر 2219 ، باب ما جاء لا تقوم الساعة حتی یخرج کذابون)
اس کے علاوہ ایک اور روایت میں یوں فرمایا۔

*"عن أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ:*
*إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ، فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ"*

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"بیشک رسالت اور نبوت ( مجھ پر) منقطع ہوچکی ہے۔اب میرے بعد نہ کوئی نبی ہے اور نہ کوئی رسول ہے۔"

*(ترمذی حدیث نمبر 2272 ، باب ذھبت النبوة بقیت المبشرات)*

ان روایات سے پتہ چلا کہ حضورﷺ نے خود ہی خاتم النبیین کی تشریح فرمادی کہ میرے اوپر رسالت اور نبوت منقطع ہوچکی ہے اور میرے بعد
نہ کوئی نیا نبی آئے گا اور نہ کوئی نیا رسول آئے گا۔یعنی نبیوں کی تعداد حضور ﷺ کے تشریف لانے سے مکمل ہوچکی ہے۔اب کسی کو نبوت نہیں ملے گی۔

*"خاتم النبیین کی صحابہ کرام ؓ سے تفسیر "*
تفسیر در منثور میں امام ابن جریرؒ نے حضرت ابوسعید خدری ؓ کی ایک روایت نقل کی ہے۔جس میں حضرت ابوسعید خدری ؓ فرماتے ہیں کہ

حضورﷺ نے فرمایا:

*"مثلی و مثل النبیین کمثل رجل بنی دارا فأتمھا إلا لبنة واحدة ، فجئت انا فأتممت تلک اللبنة."*
"میری اور انبیاءؑ کی مثال ایسے ہے۔جیسے ایک آدمی گھر بنائے اسے مکمل کردے۔ مگر ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دے۔میں آیا تو اس اینٹ کو مکمل کردیا۔"

*(درمنثور (عربی)جلد 12 صفحہ 63 تفسیر در آیت نمبر 40 سورة الأحزاب طبع مصر 2003ء)*
*(درمنثور (اردو)جلد 5 صفحہ 577 تفسیر در آیت نمبر 40 سورة
الأحزاب طبع ضیاء القرآن پبلیکیشنز 2006ء)*

تفسیر در منثور میں امام ابن جریرؒ نے حضرت جابر ؓ کی ایک روایت یوں نقل کی ہے۔

*"قَالَ النَّبِيُّﷺ:مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ كَمثل رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَكْمَلَهَا وَأَحْسَنَهَا إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ،فکان من دخلھا
فانظر الیھا قال : ما احسنھا إلا موضع اللبنة فأنا موضع اللبنة، ختم بی الانبیاء"*

"حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میری اور انبیاءؑ کی مثال ایسے آدمی جیسی ہے۔جو گھر بنائے جیسے ایک آدمی گھر بنائے اسے مکمل کردے۔اور اسے اچھا بنائے۔ مگر ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دے۔
جو بھی اس گھر میں داخل ہو اسے دیکھے تو کہے کہ کتنا اچھا ہے مگر ایک اینٹ کی جگہ،میں اس اینٹ کی جگہ ہوں۔مجھ پر انبیاء کو ختم کیا گیا۔"

*(درمنثور (عربی)جلد 12 صفحہ 63 تفسیر در آیت نمبر 40 سورة الأحزاب طبع مصر 2003ء)*
*(درمنثور (اردو)جلد 5 صفحہ 577 تفسیر در آیت نمبر 40 سورة
الأحزاب طبع مصر 2003ء)*
*(درمنثور (اردو)جلد 5 صفحہ 577 تفسیر در آیت نمبر 40 سورة الأحزاب طبع ضیاء القرآن پبلیکیشنز 2006ء)*

صحابہ کرام ؓ کی خاتم النبیین کی تفسیر سے بھی پتہ چلا کہ نبیوں کی تعداد حضورﷺ کے تشریف لانے سے مکمل ہوچکی ہے۔اب تاقیامت کوئی نیا نبی یا رسول نہیں آئےگا
*"خاتم النبیین اور اصحاب لغت"*

آیئےاب لغت سے خاتم النبیین کا معنی متعین کرتےہیں۔

امام راغب اصفہانی کی لغات القرآن کی کتاب مفردات القرآن کی تعریف امام سیوطیؒ نےکی ہے۔اور امام سیوطیؒ قادیانیوں کےنزدیک مجدد بھی ہیں۔لہذا یہ کتاب قادیانیوں کےنزدیک بھی معتبر ہے۔امام راغب لکھتےہیں۔
"وخاتم النبیین لانہ ختم النبوۃ ای تممھا بمجیئه"*

"آنحضرتﷺ کو خاتم النبیین اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ ﷺ نے نبوت کو ختم کردیا۔یعنی آپﷺ نے تشریف لاکر نبوت کو تمام فرمادیا۔"

*(مفردات راغب صفحہ 275 بحث در لفظ ختم)*
لسان العرب عربی لغت کی مشہور و معروف کتاب ہے۔یہ کتاب عرب و عجم میں مستند سمجھی جاتی ہے۔اس میں خاتم النبیین کے بارے میں یوں لکھا گیا ہے۔

*"خاتِمھم اور خاتَمھم آخرھم عن الحیانی و محمدﷺ خاتم الانبیاء علیه وعلیھم الصلوۃ والسلام "*
"خاتم القوم زیر کے ساتھ اور خاتم القوم زبر کےساتھ، اس کے معنی آخرالقوم ہیں۔ اور انہیں معانی پر لحیانی سے نقل کیا جاتا ہے۔ محمدﷺ خاتم الانبیاء ہیں یعنی آخری نبی ہیں۔"

یہ تو صرف لغت کی 2 کتابوں کا حوالہ دیا گیا ہےجبکہ لغت کی تقریبا تمام کتابوں میں خاتم النبیین کا یہی مفہوم بیان
کیا گیا ہے۔

لیجئے لغت سے بھی خاتم النبیین کا یہی مطلب ثابت ہوا کہ حضورﷺ کے تشریف لانے سے نبیوں کی تعداد مکمل ہوگئی ہے اب تاقیامت کوئی نیا نبی یا رسول نہیں آئے گا۔

*"خاتم النبيين پر قادیانی اعتراضات اور ان کے علمی تحقیقی جوابات"*
*قادیانی اعتراض نمبر 1*

"کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ لفظ "خاتم" کی اضافت "جمع" کی طرف ہو اور وہاں اس کا معنی " آخری" آیا ہو، یہ چیلنج سو سال سے دیا جارہا ہے لیکن کوئی اس کو توڑ نہیں سکا؟"

*قادیانی اعتراض کا جواب*
مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ

"خاتم الخلفاء یعنی ایسا خلیفہ جو سب سے آخر میں آنے والا ہے۔"

(چشمہ معرفت صفحہ 318 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 333)

یہاں "خاتم" کی اضافت "جمع" کی طرف ہے اور مرزا صاحب نے اسکا ترجمہ کیا
ہے "آخری خلیفہ" واضح رہے یہ کتاب مرزا صاحب کی زندگی کی آخری کتابوں میں سے ہے۔

*قادیانی اعتراض نمبر 2*

"ہم نے مرزا جی کی تحریروں سے نہیں پوچھا، ہم نے لغت کی کتابوں اور عرب محاوارات سے پوچھا ہے اس لئے ہمارے سامنے مرزا جی کی تحریریں نہ پیش کریں۔"
*قادیانی اعتراض کا جواب*

آپ کی تسلی کے لئے لغت سے بھی ثابت کر دیتے ہیں، غور سے پڑھیے گا۔

1)"تاج العروس" میں ہے:

*"والخاتم آخر القوم کالخاتم ومنه قوله تعالیٰ خاتم النبیین أی آخرھم"*

خاتم کا مطلب ہوتا ہے قوم کا آخری آدمی (یعنی جب
خاتم القوم بولا جائے) اور اسی سے اللہ کا یہ فرمان ہے کہ وخاتم النبیین جسکا مطلب ہے آخری نبی۔

*( تاج العروس جلد 32 صفحہ 45 )*

2)"لسان العرب" میں ہے کہ

*" وختام القوم وخاتَمھم وخاتِمھم آخرھم "*
جب ختام القوم یا خاتَم القوم یا خاتِم القوم بولا جائے تو اسکا معنی ہوتا ہے قوم کا آخری آدمی
پھر آگے لکھا ہے "ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین أی آخرھم" خاتم النبیین کا مطلب ہے آخری نبی۔

*( لسان العرب جلد 12 صفحہ 162 )*

3)"کلیات ابی البقاء" میں ہے:
*" وتسمیة نبینا خاتم الانبیاء لآن الخاتم آخر القوم"*

ہمارے نبی کریمﷺ کا نام خاتم الانبیاء رکھا گیا،کیونکہ خاتم کسی بھی قوم کے آخری فرد کو کہتے ہیں۔

*(کلیات ابی البقاء صفحہ 431)*

*قادیانی اعتراض نمبر 3*

"ہم نے پوچھا تھا کوئی ایسا حوالہ دکھاؤ جہاں "خاتم" کی اضافت "جمع" کی طرف
ہو, تم نے "خاتم القوم" دکھایا، یہ "قوم" تو واحد ہے جمع نہیں،اسکی جمع تو "اقوام" آتی ہے۔"

*قادیانی اعتراض کا جواب*

"قوم" واحد نہیں بلکہ "اسم جمع" ہے،قوم ایک آدمی کو نہیں کہتے بلکہ بہت سے افراد کے مجموعے کو قوم کہتے ہیں،اس لئے قرآن کریم میں اور جہاں بھی "قوم" کا لفظ آیا ہے وہاں
اسکے بعد اسکے لئے جمع کی ضمیریں اور جمع کے صیغے ہی لائیں گئے ہیں،تاج العروس میں جہاں "خاتم القوم" لکھا ہے اسکے بعد لکھا ہے "آخرھم" یعنی انکا آخری،

یہاں "ھم" کی ضمیر "قوم" کی طرف لوٹائی گئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ "قوم" جمع ہے،آئیے اب قرآن کریم سے کچھ مثالیں دیکھتے ہیں۔
*آیت نمبر 1*

حضرت نوح علیہ اسلام کے بارے میں آیا ہے کہ

*"لقد ارسلنا نوحاََ الی قومه فقال یا قوم اعبدوا اللہ مالکم من اله غیرہ انی اخاف علیکم عذاب یوم عظیم۔"*

ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا پس آپ نے ان سے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اسکے علاوہ تمہارا کوئی معبود
نہیں میں تم پر بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

*(سورۂ الاعراف 59 )*

اس جگہ نوح علیہ السلام فرماتے ہیں "یاقوم" اے قوم اور آگے انھیں جمع کے صیغے سے خطاب کرتے ہیں،"اعبدوا"،"مالکم" اور "علیکم" کے ساتھ،ثابت ہوا قوم جمع ہے۔
*آیت نمبر 2*

ایک جگہ ارشاد ہے:

*"وما ارسلنا من رسول الابلسان قومه لیبین لھم "*

نہیں بھیجا ہم نے کوئی رسول مگر وہی زبان بولنے والا جو اسکی قوم کی ہو تاکہ وہ ان کے لئے (اللہ کی بات) کھول کر بیان کر سکے۔
*( سورۂ ابراھیم 4)*

یہاں قوم کا ذکر کر کے "لیبین لھم" میں "ھم" کی ضمیر جمع لائی گئی جو اس بات کی دلیل ہے کہ قوم جمع ہے۔

*آیت نمبر 3*

ایک اور جگہ نوح علیہ اسلام کا ذکر ہے ۔

*"لقد ارسلنا نوحاََ الی قومه فلبث فیھم الف سنة الا خمسین عاما"*
پس ہم نے بھیجا نوح علیہ اسلام کو انکی قوم کی طرف پس وہ رہے ان میں پچاس کم ہزار سال۔

*(سورۂ العنکبوت 14)*

یہاں بھی "قوم" کا ذکر کرکے فرمایا "فیھم" اور یہ "ھم" کی ضمیر جمع کی ہے جو قوم کی طرف لوٹائی گئی۔
قرآن کریم ایسی مثالوں سے بھرا پڑا ہے،قوم کا لفظ جہاں بھی آیا ہے اسکی طرف
لوٹائی جانے والی ضمیر اور صیغے جمع ہی آئے ہیں اس لئے اسمیں کوئی شک نہیں کہ یہ اسم جمع ہے جو ایسے گروہ کے لئے بولا جاتا ہے جس کے بہت سے افراد ہوں،اور "اقوام" اسکی جمع الجمع ہے۔

*قادیانی اعتراض نمبر 4*
"عرب محاورے میں جہاں بھی "خاتم" کی اضافت "جمع" کی طرف آئی ہے وہاں اسکا معنی آخری ہو ہی نہیں سکتا بہت سے لوگوں کو خاتم المحدثین،خاتم الفقہاء یا خاتم المفسرین کا خطاب دیا گیا ہے،کیا انکے بعد محدثین،فقہاء،مفسرین آنا بند ہو گئے تھے؟

*قادیانی اعتراض کا جواب*
اگر کسی انسان نے کسی انسان کے بارے میں یہ لفظ بولا ہے تو چونکہ انسان عالم الغیب نہیں ہے اس لئے یہی دلیل ہے کہ وہ صرف اپنے زمانے کے بارے میں بات کر رہا ہے ورنہ اسے معلوم ہی نہیں کہ بعد میں اس سے بڑا محدث،فقیہ،یا مفسر بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

نیز یہاں تو سب سے زیادہ "افضل" والا
(قادیانی)معنی بھی نہیں ہو سکتا اور نہ اسکا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ اب اس محدث یا فقیہ یا مفسر کی مہر سے ظلی بروزی مفسر یا محدث بنے گے،اب مرزائی متعرض ہی بتائے کہ جہاں کسی انسان نے کسی دوسرے انسان کے بارے میں "خاتم المحدثین" یا "خاتم المفسرین" لکھا ہے تو اس کے وہ کیا معنی کرتے ہیں؟
سب آخری مفسر،سب سے افضل مفسر،یا ایسا مفسر جس کی مہر سے محدث یا مفسر بنے گے؟؟؟

آپ اپنے معنی بیان کرو تاکہ بات اس پر آگے چلے،ہمارے نزدیک تو صرف یہ تمام مبالغہ کے لئے ہے اور کچھ نہیں،اور کوئی انسان یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ آج کے بعد کوئی مفسر یا کوئی محدث ایسا پیدا ہو ہی نہیں
سکتا جو اسکے زمانے کے محدثین یا مفسرین سے بڑا ہو،لیکن اللہ عالم الغیوب ہے جب کسی کے بارے میں فرمائے "خاتم النبیین" تو وہاں خاتم کا معنی حقیقی لینے میں کوئی خرابی نہیں کیونکہ اللہ کو علم ہے اب قیامت تک کوئی نبی نہیں پیدا ہونے والا۔
*قادیانی اعتراض نمبر 5*

جب قادیانیوں کو کہا جاتا ہے کہ مرزا صاحب نے خاتم الاولاد کا مطلب آخری اولاد لیا ہے تو ان کی من گھرٹ دلیل یہ ہوتی ہے کہ وہ لفظ خاتِم ہےخاتَم نہیں ہے۔

(یاد رہے کہ مرزا صاحب نے جہاں بھی خاتم لکھا وہاں اس کی کوئی وضاحت نہیں کی)
*قادیانی اعتراض کا جواب*

*خاتَم اور خاتِم کا معنی*

پہلی بات تو یہ ہے کہ خاتَم اور خاتِم کا یہ من گھرٹ فرق جو مرزائی کرتے ہیں کیا لغت عرب میں اس کا وجود ہے ؟؟؟
دو تین کتابوں کے حوالے پیش خدمت ہیں ورنہ پچاسوں کتابیں ہیں جو اس معنی کی تائید میں پیش کی جا سکتی ہیں۔

1)صاحبِ لسانُ العرب علام ابن منظور جو ساتویں صدی میں کے بہترین عالم گزرے ہیں۔

انہوں نے اپنی کتاب میں یہ تشریح کی ہے
*"والخَتُمُ ، الخَاتِم ، الخَاتَمُ ، والخَيْتَامُ كُلَّها بعنى واحدٍ و معناها أخيرها"*

اور ان تمام کا معنی ایک ہی ہے اور وہ کیا کسی چیز کا اخیر۔ختم کرنے والا۔۔
کہتے ہیں "خِتامُ الودای ،خاتَم الوادى ،خاتِم الوادى، أخير الوادى"
وادی کا اخری کنارہ۔جہاں وادی ختم ہو جاتی ہے ان
ان الفاظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
اور مزید لکھتے ہیں:
*"خِتَامُ القوم خاتِمُهُمْ و القوم وخَاتَمُهُم أخرهم"*

ختمام القوم،خاتِم القوم،خاتَم القوم سب کا ایک معنی اخر القوم ۔۔۔۔
*( لسانُ العرب جلد 12 صفحہ 164)*
2)*"والخاتَم والخاتِم:من أسماه النبىﷺ معناہ: آخر الانبیاء:وقال اللہ تعالی،خاتَم النبین"*

(تا كے زیر سے) خاتِم اور (تا کے زبر سے) خاتَم دونوں کا معنی آخر الانبیاء ہے اور اللہ تعالی نے فرمایا خاتَم النبین۔

*(تہذیب اللغہ جلد 7 صفحہ 316)*
*(لسانُ العرب جلد12 صفحہ 164)*

معلوم ہوا خاتَم هو یا خاتِم دونوں کا معنی ایک ہی ہے۔کسی چیز کا کنارہ ،کسی چیز کی انتہا،جہاں پر کوئی چیز ختم ہو جاتی ہے اس کو خاتَم بھی کہتے ہیں خاتِم بھی کہتے ہیں،ختام،اور ختم بھی کہتے ہیں یہ تمام کے تمام الفاظ ہم معنی ہیں مترادف ہیں۔۔۔
یہ معنی آج کے علماء نے نہیں لکھا کہ مرزا صاحب کے تعصب میں مولویوں نے کتابوں میں لکھ دیا ہو بلکہ یہ معنی ان علمائے کرام نے لکھا جو مرزا صاحب کے آنے سے ہزاروں برس پہلے گزر چکے ہیں اور جن کی کتابیں لغت عرب میں سند کی حثییت رکھتی ہیں۔جن کی زبان میں قران نازل ہوا ان علماء کرام کی
تحقیق ہے کہ خاتَم ہو یا خاتِم معنی ایک ہی ہے آخر الشئ اور پھر اس کی مثال دیتے ہوئے لکھتے ہیں جس طرح اللہ تعالی فرماتا "خاتم النبین"،"آخرالنبین" سب نبیوں کے آخر میں آنے والا ۔۔۔

اس تحقیق کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خاتَم کے معنی آخری ہی ہیں اس کے بعد یہ محض دھوکہ فریب اور
اور دجل و تلبیس ہے اگر یہ کہا جائے کہ خاتَم کے معنی اور خاتِم کے معنی اور ہیں۔

ہمارے نزدیک علمائے حق اور آئمہ لغت کی تحقیق کے مطابق لفظ خاتَم ہو یا خاتِم اللہ کے محبوبﷺ کے بعد اب اور کوئی نبی نہیں بن سکتا۔
*"خاتم النبیین کا ترجمہ اور قادیانی جماعت"*

معزز قارئین ہم نے آیت خاتم النبیین پر علمی،تحقیقی گفتگو سے ثابت کیا کہ خاتم النبیین کا مطلب یہ ہے کہ حضورﷺ کے تشریف لانے سے نبیوں کی تعداد مکمل ہوچکی ہے اب تاقیامت کوئی نیا نبی یا رسول نہیں آئے گا۔
اب ہم قادیانی جماعت کے اس آیت کے ترجمے اور مفہوم کا جائزہ لیتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ قادیانیوں کا ترجمہ کیوں غلط ہے۔

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ

*"خاتم النبیین کا مطلب ہے کہ حضورﷺ کی کامل اتباع سے نبی بنیں گے۔"*
*(حقیقة الوحی صفحہ 97 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 100)*

قادیانیوں کے خاتم النبیین کے کئے گئے ترجمے کے غلط ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں ۔

*وجہ نمبر 1*

*مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ
*"مجھے نبوت تو ماں کے پیٹ میں ہی ملی تھی۔"*

*(حقیقة الوحی صفحہ 67 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 70)*

ایک طرف تو کہتے ہیں کہ نبوت حضورﷺ کی اتباع سے ملتی ہے جبکہ یہاں تو مرزا صاحب نے لکھا ہے
کہ مجھے نبوت ماں کے پیٹ میں ہی ملی تھی۔اب قارئین خود فیصلہ کریں کہ مرزا صاحب کی کون سی بات درست ہے۔

*وجہ نمبر 2*

*مرزا صاحب نے خود خاتم النبیین کا ایک جگہ ترجمہ لکھا ہے کہ*

*"ختم کرنے والا ہے سب نبیوں کا۔"*
*(ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ 614 مندرجہ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 431)*

اگر یہ ترجمہ غلط ہے تو مرزا صاحب نے یہ ترجمہ کیوں لکھا؟؟

*وجہ نمبر 3*

*مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ*
*"میرے پیدا ہونے کے بعد میرے والدین کے گھر میں کوئی اور لڑکا یا لڑکی نہیں ہوئی۔ گویا میں اپنے والدین کے لئے
خاتم الاولاد تھا۔"*

*(تریاق القلوب صفحہ 157 مندرجہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 479)*

اگر خاتم النبیین کا مطلب یہ ہے کہ حضورﷺ کی مہر سے نبی بنتے ہیں تو خاتم الاولاد کا بھی یہی مطلب ہونا چاہیے کہ مرزا صاحب کی مہر سے مرزا صاحب کے والدین کے گھر میں اولاد پیدا ہوگی۔ کیا قادیانی
یہ معنی خاتم الاولاد کا کریں گے؟

یقینا یہ ترجمہ نہیں کریں گے تو پتہ چلا کہ قادیانیوں کا کیا گیا ترجمہ سرے سے ہی باطل ہے۔

*وجہ نمبر 4*

ایک طرف قادیانی کہتے ہیں کہ حضور ﷺ کی مہر سے ایک سے زائد نبی بنیں گے۔جبکہ دوسری طرف مرزا صاحب اور قادیانی جماعت کا موقف ہے کہ صرف
مرزاقادیانی کو ہی حضورﷺ کی کامل اتباع سے نبوت ملی ہے۔

*(حقیقة الوحی صفحہ 391 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 406 )*

مرزا صاحب کے بعد خلافت ہے نبوت نہیں۔تو اس طرح حضورﷺ خاتم النبی ہوئے،خاتم النبیین نہ ہوئے۔اس لئے خود یہ ترجمہ قادیانیوں کے لحاظ سے بھی باطل ہے۔

*وجہ نمبر 5
اگر خاتم النبیین کا یہ مطلب لیا جائے کہ حضورﷺ کی اتباع سے نبوت ملےگی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضور ﷺ،حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت عیسیٰؑ کے خاتم نہیں بلکہ اپنے سے بعد آنے والے نبیوں کے خاتم ہیں۔اور یہ بات قرآن و حدیث کی منشاء کے خلاف ہے۔

*وجہ نمبر 6*
یہ معنی محاورات عرب کے بھی بالکل خلاف ہے کیونکہ پھر خاتم القوم اور خاتم المھاجرین کے بھی یہی معنی کرنے پڑیں گے کہ اس کی مہر سے قوم بنتی ہے اور اس کی مہر سے مھاجر بنتے ہیں۔اور یہ ترجمہ خود قادیانیوں کے نزدیک بھی باطل ہے۔
قادیانیوں کو چیلنج*

*اگر کوئی قادیانی قرآن پاک کی کسی ایک آیت سے یا کسی ایک حدیث سے یا کسی صحابی ؓ یا تابعیؒ کے قول سے خاتم النبیین کا یہ معنی دکھا دے کہ حضورﷺ کی مہر سے یعنی کامل اتباع سے نبی بنتے ہیں تو اس قادیانی کو منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔*
لیکن
*نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے*
*یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں*
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with BinGhazi

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!