My Authors
Read all threads
عدنان میندرس، ترکی کے وہ مظلوم وزیراعظم، جنہیں 1961ء میں آج ہی کے دن تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔ عدنان کا پہلا "جرم" یہ تھا کہ انہوں نے قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے اسمبلی کے ذریعے اُس قانون کو منسوخ کروایا جس کے تحت ترکی میں عربی زبان میں اذان دینے پر
پابندی تھی اور فیصلےکے نتیجے میں 17 جون 1950ء کو 18 سال بعد ترکی کے طول و عرض میں عربی میں اذان دی گئی۔ ان کا دوسرا "جرم" مسلم دنیا میں "بابائے سیکولر ازم" مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار کے عین سامنے مسجد تعمیر کروانا تھا، جس کے لیے انہوں نے اپنی جیب سے ایک
لاکھ لیرا (ترک کرنسی) دیے تھے۔ عدنان میندریس کا تیسرا "جرم" اتاترک عہد میں حج بیت اللہ پر عائد کی گئی پابندی اٹھانا تھا اور یوں ربع صدی یعنی 25 سال بعد 1950ء ہی میں 423 ترک باشندوں نے فریضۂ حج ادا کیا۔
عدنان میندریس نے وہ بیڑیاں بڑی حد تک
کاٹیں جو ترکی میں قیامِ جمہوریت کے وقت اسلام کے پاؤں میں ڈال دی گئی تھیں۔
مئی 1960ء میں ترک فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر عدنان اور ان کی کابینہ کے چند اراکین کے خلافِ ضابطہ عدالت میں مقدمہ چلایا اور آئین کی خلاف ورزی کا بے
بنیاد الزام لگاتے ہوئے عدنان سمیت چند افراد کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ فوج پر "سیکولر ازم کے دفاع" کا جنون اس قدر سوار تھا کہ اس نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے مطالبوں کو بھی درخور اعتنا نہ سمجھا اور 17 ستمبر
1961ء کو انہیں پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پانے والے دو دیگر سیاست دانوں میں عدنان کی کابینہ کے وزیر خارجہ فاتن رشتو زورلو بھی شامل تھے۔

لیکن عدنان کا خون رائیگاں نہیں گیا، اسلامی خیالات کے حامل سیاست دان ترک سیاست پر حاوی ہوتے چلے گئے، یہاں تک
کہ 1995ء میں نجم الدین اربکان کی رفاہ پارٹی برسر اقتدار آئی اور چند ہی سالوں میں اس کو بھی برطرف کردیا گیا لیکن اس کے بعد عدالت و ترقی پارٹی برسر اقتدار آئی اور اردگان کی قیادت میں
مسلسل تین انتخابات جیت چکی ہے اور اس وقت بھی سادہ اکثریت کے ساتھ پارلیمان میں موجود ہے۔ منقول

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے فیسبک گروپ جوائن کریں 👇👇👇

facebook.com/groups/7591466…
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!