Anwar Ahmad Khan Profile picture
Sep 12, 2020 6 tweets 2 min read Read on X
انصاف اٹھ جاتا ہے
طوطے اورطوطی کاگزرایک بستی سے ہوا،انہوں نے دیکھاکہ ساری بستی ویران پڑی ہے، طوطی نے طوطے سے پوچھایہ بستی ویران کیوں ہے؟طوطے نے جواب دیالگتاہے یہاں سے الوکاگزرہواہے ،عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا۔ اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب 1
ہوکربولا۔ تم لوگ اس گاؤں میں مسافرلگتے ہو۔آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ۔ میرے ساتھ کھانا کھاؤ۔ اْلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کرسکا اور انہوں نے اْلوکی دعوت قبول کرلی۔ کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی۔ تو اْلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا
تم کہاں جا رہی ہو ۔ طوطی پرشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچنے کی بات ہے ۔ میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔ الو یہ سن کر ہنسا۔ اور کہا ۔ یہ تم کیا کہ رہی ہوتم تو میری بیوی ہو.۔ اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی۔ دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تو
اْلو نے طوطے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا۔۔’’ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں۔۔ قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا۔۔ اْلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
قاضی نے دلائل کی روشنی میں اْلو کے حق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کردی۔
طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اْلو نے اسے آواز دی ۔ ’’بھائی اکیلئے کہاں جاتے ہواپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ‘‘
طوطے نے حیرانی سے اْلو کی طرف دیکھا اور بولا ’’اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو"
"عدالت نے تو اسے تمہاری بیوی قرار دے دیا ہے"
اْلو نے طوطے کی بات سنکر نرمی سے بولا نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی بیوی ہے۔
میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا
کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے۔
بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے
انصاف اٹھ جاتا ہے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Anwar Ahmad Khan

Anwar Ahmad Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AAK1958

Aug 18, 2022
اقرار و معافی نامہ ۔۔۔ !!!
میں عابد حسین آج یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں ملکی سلامتی کے اہم ترین اداروں سے متعلق بدگمانی کا شکار ہوا اور اپنے کئی تحاریر میں ان پر تنقید بھی کی اور دل میں اٹھنے والے خدشات کی بنا پر کئی سوالات بھی پوچھے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟⬇️
میں نے بچپن سے لیکر جوانی اور پھر ڈھلتی عمر تک اپنے اہم ملکی اداروں سے متعلق جو کچھ پڑھا، سنا، فلموں اور ڈراموں میں دیکھا اس کی وجہ سے میں انہیں "ماہان ادارے" سمجھتا تھا، ان کی عزت دل و جان سے زیادہ کرتا تھا، انہیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز سمجھتا تھا، انہیں پاکستان کا حقیقی⬇️
محافظ سمجھتا تھا۔
پھر کیوں یہ محبتیں شکوک شبہات اور خدشات میں بدلیں؟
ایک دن میں نے ایک پاکستانی سیاستدان ایاز صادق کو اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے سنا کہ "آرمی چیف کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں چہرے پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں" تو ادارے کے سربراہ کی بہادری سے متعلق جو بت میں نے قائم کر⬇️
Read 13 tweets
May 28, 2021
سردار عبدالرب نشتر نے قائداعظم کے بارے میں اپنی کتاب میں ایک دلچسپ واقعہ تحریر کیا ہے۔’’
جب ہم مانکی سے رخصت ہورہے تھے تو قائداعظم آگے آگے تھے اور پیر صاحب مانکی شریف سمیت پیران ان کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے۔⬇️
@ImranKhanPTI
جب قائداعظم موٹر میں بیٹھ گئے تو میں بھی ساتھ بیٹھا اور موٹر روانہ ہوگئی تو میں نے کہا قائداعظم مجھے ہنسی آتی تھی لیکن میں نے ضبط کرلی،۔ پوچھا کیوں؟
میں نے کہا’ جب ہم ان پیروں کے پاس جاتے ہیں تو بہت عزت واحترام سے ان کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں لیکن آج تمام پیر آپ کے پیچھے پیچھے⬇️
آرہے تھے تو مجھے ہنسی آرہی تھی۔ ‘ فرمانے لگے ’تمہیں معلوم ہے اور انکو بھی معلوم ہے کہ میں متقی ، پرہیز گار اور زاہد نہیں ہوں۔ میری شکل وصورت زاہدوں کی سی نہیں ہے۔ مغربی لباس پہنتا ہوں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ میرے ساتھ اتنا اچھا سلوک کیوں کرتے ہیں؟⬇️
Read 4 tweets
Apr 23, 2021
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ،
دوستوں🌹💐یہ تحریر آپکی آنکھوں کو رلا دیگی۔
فلسطین، غزہ میں ایک امام جو تراویح نمازوں کی امامت کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ،
ایک ایسا نوجوان جسکا ذہنی توزان کمزور ہے لیکن وہ ہمیشہ نماز تراویح میں پہلی صف میں شریک ہوتا ہے۔⬇️
نماز کے دوران اسکی ذہنی کیفیت کی وجہ سے اسکی آواز بعض اوقات بلند ہو جاتی ہے اسکے علاوہ، وہ امام کی تکبیر کے بغیر رکوع اور سجدہ بھی کرلیتا ہے۔
جب میں رکوع سے اٹھتا ہوں اور سمیع اللہ لمن حمدہ ( اللہ ان کی سنتا ہے جو اسکی عبادت کرتے ہیں) کی تکبیر بلند کرتا ہوں⬇️
تو وہ نوجان معصومیت سے چلا کراللہ تعالیٰ سے کہتا ہے
(اے اللہ کیا آپ مجھے بھی سن رہے ہیں)؟
اور جب ہم سجدہ کرتے ہیں تو وہ معصومیت سے بلند آواز میں کہتا ہے(اے اللہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں)
اس پر میں نماز کے بعد اپنے آنسو نہیں چھپا سکتا ہوں۔ کسی شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ غلط⬇️
Read 7 tweets
Mar 16, 2021
😂😂" ووٹ کو عزت دو "😂😂
ایک میاں بیوی نے رُومانس کا خُفیہ نام یعنی کوڈ ورڈ *اِلیکشن* رکھا ہوا تھا
کِسی ویک اینڈ پہ کسی لڑائی پر دونوں میں بات چیت بند تھی۔
شوہر نے بیٹے کے ذریعے بیوی کو پیغام بھیجا کہ
*بھول نہ جانا آج اِلیکشن ہے* Image
بیوی نے جل کر واپسی جواب بھیجا کہ
*آج اِس حلقے میں اِلیکشن ملتوی ہوگئے ہیں*
شوہر نے بیٹے سے کہا کہ جا کر ماں سے کہو کہ
*اگر آج یہاں اِلیکشن نہیں ہونگے تو میں کسی اور حلقے میں جا کر ووٹ ڈال آؤں گا*
بیوی نے یہ سنا تو بِپھر کر بولی کہ اپنے باپ سے کہو کہ
*اگر اُس نے کسی اور حلقے میں ووٹ ڈالا تو خُدا کی قسم، میں بھی گھر میں ایسا پولنگ اسٹیشن کھولوں گی کہ بغیر شناختی کارڈ والوں کے ووٹ بھی ڈلوا دوں گی....!*
Copied.😉😂😂😂
Read 4 tweets
Mar 5, 2021
@ImranKhanPTI ❤️🇵🇰💐
میں اس قوم کو جانتا ہوں
جہاں بڑا سمگلر ہمیشہ
حاجی صاحب"کہلاتا ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں گھر کے ماتھے پہ 'ہذا من فضل ربی' لکھنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
'خبردار مجھ سے مت پوچھنا یہ گھر کیسے بنایا'⬇️ ImageImage
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں مجرم کا دفاع استغاثہ کا وکیل کرتا ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں نمبر ایک ہونے کیلئے نمبر 2 ہونا ضروری ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جو موروثیت کو جمہوریت گردانتی ہے۔⬇️ Image
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں حق رائے دہی قیمے والے نان اور بریانی کے ڈبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں اربوں ہڑپ کر جانے والے
"ایک دھیلے کی کرپشن" نہ کرنے کی قسم کھا لیتے ہیں۔⬇️ Image
Read 7 tweets
Mar 1, 2021
@ImranKhanPTI @HamidMirPAK
سلطان ٹیپو کو جس نے دھوکا دیا تھا، وہ میر صادق تھا، اس نے سلطان سے دغا کیا اور انگریز سے وفا کی۔
انگریز نے انعام کے طور پر اسکی کئی پشتوں کو نوازا۔ انہیں ماہانہ وظیفہ ملا کرتا تھا۔
مگر معلوم ہے کیسے !⬇️ Image
جب میر صادق کی اگلی نسلوں میں سے کوئی نہ کوئی ہر ماہ وظیفہ وصول کرنے عدالت آتا تو چپڑاسی صدا لگایا کرتا۔ ۔ ۔

"ﻣﯿﺮ ﺻﺎﺩﻕ ﻏﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﻭﺭﺛﺎﺀ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ" ۔

ایک آنسو انکی آنکھ سے پھسلا اور تکیہ میں جزب ہوگیا۔
" میرے بیٹے! میری بات یاد رکھنا ،⬇️
جیسے شہید قبر میں جاکر بھی سیکڑوں سال زندہ رہتا ہے۔
ایسے ہی غدار کی غداری بھی صدیوں یاد رکھی جاتی ہے دن کے اختتام پر فرق صرف یہ پڑتا ہے کہ انسان، تاریخ میں صہیح طرف تھا یا غلط طرف🔂
ملک و قوم سے غداری کرنے والوں کی نسلوں کو تا حیات ذلت و رسوائی کا توق گلے میں لٹکانا پڑتا ہے✍️
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(