Amer Sohail Choudhary Profile picture
Sep 17, 2020 10 tweets 3 min read Read on X
ایک درخواست ہے

اس تحریر کو زرا سنبھل کر
اور سکون سے پڑھا جائے
کمنٹس لازمی دیں آج

ڈاکٹر جی ...
کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو
دو بیٹیاں پہلے ھیں
اب تو بیٹا ہی ہونا چاہیئے

ڈاکٹر
میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔

ساس
پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں ؟

جاری ہے 👇
ڈاکٹر
آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی،

میں نے یہ نہیں کہا کہ
مجھے دوائی کا نام نہیں آتا

میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے

سسر
وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو۔۔۔

ڈاکٹر
وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا

اس طرح کے دعوے
جعلی پیر
فقیر
حکیم
وغیرہ کرتے ہیں
سب فراڈ ہے یہ۔۔

جاری ہے 👇
شوہر
مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟

ڈاکٹر
یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟
آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے نا ؟
تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی کر دیں گی،

بیٹا کیوں ضروری ہے؟

ویسے آپ بھی عام انسان ہیں
آپ کی نسل میں ایسی کیا بات ہے
جو بیٹے کے ذریعے ہی

جاری ہے 👇
لازمی چلنی چاہیئے؟

سسر
میں سمجھا نہیں؟

ڈاکٹر
ساہیوال کی گایوں کی
ایک مخصوص نسل ہے
جو دودھ زیادہ دیتی ہے
بالفرض اس نسل کی ایک گائے بچ جاتی ہے تو worried
ہونا چاہیئے کہ اس سے آگے نسل نہ چلی،
تو زیادہ دودھ دینے والی گایوں کا خاتمہ ہو جائے گا
طوطوں کی ایک مخصوص قسم

جاری ہے 👇
باتیں کرتی ہے
بالفرض اس نسل کی ایک طوطی
بچ جاتی ہے تو فکر ہونی چاہیئے کہ اگر یہ بھی مر گئ
تو اس نسل کا خاتمہ ہو جائے گا

آپ لوگ عام انسان ہیں
باقی چھ سات ارب کی طرح
آخر آپ لوگوں میں ایسی کونسی خاص بات ہے؟

سسر
ڈاکٹرصاحب کوئی نام لینے والا بھی تو ہونا چاہیئے۔

جاری ہے 👇
ڈاکٹر
آپ کے پَر دادے کا کیا کیا نام ہے؟

سسر
وہ، میں، ہممممم، ہوں وہ۔۔۔۔

ڈاکٹر
مجھے پتہ ہے آپ کو نام نہیں آتا،
آپ کے پر دادا کو بھی یہ ٹینشن ہو گی
کہ میرا نام کون لے گا ؟
اور آج اُس کی اولاد کو اُس کا نام بھی پتہ نہیں۔
ویسے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا نام کوئی لے یا نہ لے
جاری ہے 👇
آپ کو کیا فرق پڑے گا؟
آپ کا نام لینے سے قبر میں پڑی آپ کی ھڈیوں کو کونسا سرور آئے گا؟

علامہ اقبال کو گزرے کافی عرصہ ہوگیا
آج بھی نصاب میں انکا ذکر پڑھایا جاتا ہے

گنگا رام کو مرے ہوئے کافی سال ہو گئے لیکن لوگ آج بھی گنگا رام ہسپتالسپتال کی وجہ سے گنگا رام کو نہیں بھولے
جاری ہے👇
ایدھی صاحب مر گئے
لیکن نام ابھی بھی زندہ ہے اور رہے گا

جنید جمشید کو کون نہیں جانتا؟

کچھ ایسا کر جاؤ کہ لوگ تمہارا نام لیں بے شک تمہاری نسلیں تمہں بھول جائیں

غور وبفکر کیجیے
کائنات کی سب سے محبوب ترین ہستی
رسول اللّٰه صلی اللّ علیہ وآلہ وسلم
کی حیاتِ طیبہ پر

جاری ہے 👇
اور اُن کی آلِ مبارک پر جن
کو اللّٰه تبارک و تعالی نے
بیٹے عطا فرما کر واپس لے لئے

اور
ایک بیٹی
سے رہتی دنیا تک
رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم
کی نسل کو پوری دنیا ميں پھیلا دیا

ایک کڑوی مگر سچی بات

مرد حضرات کے لئیے

کھیت میں بیج جس کا ڈالو گے وہی
فصل ملے گی

جاری ہے 👇
اس لئیے لڑکی یا لڑکا
اس کے جرثومے تمہارے اندر سے نکلتے ہیں

عورت تو بیچاری اس کی نشو و نما کرتی ہے
اپنی کھیتی میں پالتی ہے

بیٹی ہونے پر اپنا عضو کاٹ لو عورت
کو کیوں قصور وار کہتے ہو

بیٹے نعمت ہيں اور نعمتوں کا حساب لیا جائے گا۔
بیٹياں رحمت ہيں اور رحمتوں کا کوئی حساب نہيں ۔۔!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

Jun 24
برائے مہربانی غیر سیاسی ہے

غیر جانبداری
دانائی یا خودغرضی ؟

ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں
جہاں سچ بولنا بغاوت بن چکا ہے
مظلوم کی حمایت کرنا جرم بن چکا ہے
اور
غیر جانبداری کو
"دانائی"
کا لباس پہنا دیا گیا ہے
لیکن
اصل میں یہ خاموشی کی نہیں
بلکہ
ضمیرکی موت کی علامت ہے

جاری ہے 👇
مشہور مفکر
نوم چومسکی
کی بات آج بھی دل دہلا دیتی ہے

"جو لوگ غیر جانبداری کے دعوے کرتے ہیں وہ اکثر طاقتور کے سب سے بڑے مددگار ہوتے ہیں"

یہ جملہ صرف ایک رائے نہیں
بلکہ ایک عالمی سچ ہے

یہ فلسطین ہو یا کشمیر
میانمار ہو یا افغانستان
یا اب ایران

ہر مظلوم کی چیخ میں

جاری ہے 👇
یہ سوال دفن ہے
"وہ لوگ کہاں گئے جو انصاف کے علمبردار تھے ؟ "

غیر جانبداری کیا واقعی غیر جانب داری ہے ؟

اگر ایک ظالم کسی کمزور پر ظلم کر رہا ہو اور
کوئی تیسرا شخص صرف دیکھ کر چپ رہے تو کیا وہ واقعی غیر جانبدار ہے ؟
نہیں
وہ "ظلم" کے جاری رہنے کا راستہ
ہموار کر رہا ہے

جاری ہے 👇
Read 9 tweets
Jun 4
آخر ہم جاگیں گے کب ؟

کب تک ہم دوسروں پر
انگلیاں اُٹھاتے رہیں گے ؟
اور
اپنے گریبان میں جھانکنے سے
کتراتے رہیں گے ؟
کب تک ہم نمازوں کو مؤخر کرتے رہیں گے ؟اور
کب تک گناہوں کے لیئے وقت
نکالتے رہیں گے ؟
کب تک ہمارے بازار الله کے ذکر سے خالی اور
فحاشی سے بھرے رہیں گے ؟

جاری ہے 👇
کب تک ہماری مائیں بہنیں
شرم و حیاء کی علامت کی بجائے فیشن شو کی تصویر بنی رہیں گی ؟
کب تک ہمارے نوجوان سوشل میڈیا پر واہیاتی اور بُرائی کے
علمبردار بنے رہیں گے ؟
کب تک ہمارے گھروں میں قرآن کی جگہ سیریل اور فلمیں چلتی رہیں گی ؟
کب تک "لبرل" کے لبادے میں

جاری ہے 👇
غلیظ لوگ دین ابرہیم اور سنتِ ﷴﷺ
کا مزاق اُڑاتے رہیں گے ؟
کب تک مسلمانوں کی غیرت ایمانی سوئ
رہے گی ؟

مگر آج ہمارا حال یہ ہے کہ ہم
ما شا اللّٰه
اور
الحمدللّٰہ
کہنے کے بعد بھی جھوٹ بولتے ہیں

ہم پردے کا درس دیتے ہیں
لیکن
اپنی زبان اور نگاہیں قابو میں نہیں رکھتے

جاری ہے 👇
Read 6 tweets
May 2
یہ تحریر میں نے 2021 میں لکھی تھی
کچھ لوگوں نے اس تحریر کے بعد
مجھ پر تنقید کی
کہ
آپ ایک طرح سے بُرائی کو بڑھاوا دے
رہے ہو
لیکن
اس تحریر کے حق میں بےشمار کمنٹس
آئے کچھ لوگوں نے کمنٹس دیئے
کہ یہ حقیقت ہمارے ساتھ ہو چکی ہے
یہ کڑوی سچائی ہے
ایک بار پھر سے پیش کر رہا ہوں

جاری ہے 👇
تحریر میں چھپی نصیحت پر غور کریں

حاجی نعیم صاحب کا جواب سن کر
میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا
یوں لگا جیسے میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے

میں نے دوبارہ پوچھا
حاجی صاحب کیا کہا آپ نے ؟

حاجی صاحب نے مکمل اطمینان سے وہی جواب دیا

”میں راشد کو بدمعاش بنانا چاہتا ہوں“

جاری ہے 👇
میں نے بے اختیار اپنی کنپٹی کھجائی
حاجی صاحب کو میں 20 سال سے جانتا ہوں
انتہائی ڈیسنٹ انسان ہیں
ریٹائرڈ بینک آفیسر ہیں
نہایت خوش لباس ہونے کے ساتھ ساتھ
نہایت شریف بھی ہیں
ہمیشہ سے تعلیم کے حق میں رہے ہیں
ما شاء اللّٰه چار بیٹوں کے باپ ہیں
بڑا بیٹا لندن میں انجینئر ہے

جاری ہے👇
Read 18 tweets
Apr 27
آئیں قرآن مجید کی اِس چھوٹی سی آیت کو سامنے رکھ کر زندگی کی بڑی مشکلات سے نمٹنے کا طریقہ پڑھیں

أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ

کیا آپ کی زندگی میں ایسی مشکلات ہیں جن میں آپ خود کو بے بس سمجھتے ہیں ؟ جن سے نمٹنے کے لیئے کوئی سہارا موجود نہیں اور آپ اپنے آپ کو

جاری ہے 👇
تنہا محسوس کرتے ہیں ؟
آئیں
آج اُس کفایت کرنے والے کے بارے میں جانیں جس ہستی نے کبھی
ساتھ نہیں چھوڑا
جس کا ہر فیصلہ حکمت پر مبنی ہے
جس نے اگر کسی مشکل میں ڈالا بھی ہے
تو
اُس میں خیر و بھلائی ہی ہے
کیونکہ
وہ اپنے بندے پر ظلم نہیں کرتا
اور
وہ ذات صرف اور صرف

جاری ہے 👇
الله سبحانہ و تعالٰی کی ہے
جس کے خوبصورت ناموں
میں سے ایک نام
"الکافی"
ہے
جس کے معنی ہیں "کفایت کرنے والا"

الله سبحانہ و تعالٰی "الکافی" ہے
آپ جس جس چیز کے محتاج ہیں
اُن تمام ضروریات کو پورا کرنے والا ہے
آپ کے تمام ضروری
اور
اہم کاموں میں مدد کرنے والا ہے

جاری ہے 👇
Read 6 tweets
Apr 8
آپ اپنے آپ کو دیکھ کر حساب لگالیں
کس گروہ میں شامل ہیں

سورت توبہ بتاتی ہے
کہ
جب ایمان والوں پر کفر کی طرف سے مشکل گھڑی آتی ہے تو
اُن میں تین گروہ بن جاتے ہیں
پہلا گروہ اُن لوگوں کا ہے جو

ترجمعہ
اپنے مال اور جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہیں اور الله (ایسے ) متقی لوگوں کو

جاری ہے 👇
خوب جانتا ہے
سورت توبہ۔44۔

دوسرا گروہ اُن لوگوں کا ہے جو
جہاد کرنا چاہتے ہیں
لیکن
اسباب نہیں ہیں
اپنے مسلمان بھائیوں سے کندھے ملا کر کفر کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں
لیکن
مجبور ہیں کہ لڑ نہیں سکتے
یہ وہ گروہ ہے جس کے جذبے جوان اور بلند ہیں
ہمت مضبوط ہے
نیت صاف ہے

جاری ہے 👇
دل اپنے مسلمانوں بھائیوں کی محبت سے کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے
ان کے بارے میں فرمایا

ترجمہ
اُن لوگوں پر کوئی گناہ نہیں ہے
جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ
اے نبی ﷺ تمہارے پاس اِس غرض سے آئے کہ
تم انہیں کوئی سواری مہیا کر دو
اور
تم نے کہا کہ میرے پاس تو کوئی ایسی
چیز نہیں ہے

جاری ہے 👇
Read 10 tweets
Aug 23, 2024
حیلولہ
قیلولہ
اور
عیلولہ
کیا ہیں معلوم ہے ؟

یہ معلومات سب کے لیئے اہم ہیں

نبر 1 حیلولہ
حیلولہ نماز فجر کے بعد
یا
نماز فجر کے وقت کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے سوئے رہنا

اُس سونے کو عربی میں "حیلولہ" کہتے ہیں وہ اِس لیئے کہتے ہیں
کہ
یہ آپ اور آپ کے رزق کے

جاری ہے 👇
درمیان رکاوٹ بنتا ہے
کیونکہ
یہ وقت الله کی طرف سے رزق کی برسات اور
تقسیم کا ہوتا ہے

ترمذی شریف میں ہے
کہ
نبی کریم ﷺ نے اپنی امت کے لیئے
صبح کے اوقات میں برکت کی دُعا اِن الفاظ کے ساتھ فرمائی ہے
اللھم بارک لامتی فی بکورھا

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اُس وقت

جاری ہے 👇
محو استراحت تھیں
سرکار دو عالم ﷺ تشریف لائے
اور
اُنہیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
ترجمہ
دخترعزیزم
اُٹھ جائیے
اپنے رب کا رزق حاصل کیجیے
غافل لوگوں میں سے نہ بنئے
الله کریم طلوع فجر سے لے کر طلوع آفتاب تک بندوں کا رزق تقسیم فرماتے ہیں۔

نبر 2 قیلولہ
قیلولہ نماز ظہر کے

جاری ہے 👇
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(