#Succesfull_RaadulFssad
عالمی رائے عامہ میں ایک عمومی رائے یہ تھی کہ پاکستا ن بطور ریاست کسی نہ کسی شکل میں انتہا پسند عناصر یا دہشت گردوں کی حمایت یا سرپرستی کرتا ہے۔
#Succesfull_RaadulFssad
یہ ہی وجہ تھی کہ عالمی دنیا کی طرف سے ہمارے قومی تصورات کے بارے میں کافی منفی رویے موجود تھے۔
#Succesfull_RaadulFssad
ہمارے عالمی یا ہمسائے کی سطح پر موجود سیاسی مخالفین بھی تواتر کے ساتھ اسی مقدمہ کوعالمی دنیا میں پیش کرتے رہے ہیں
#Succesfull_RaadulFssad
کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے تناظر میں درست سمت میں نہیں بڑھ رہا اور پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے میں سنجیدہ نہیں یا اس کی حکمت عملی تضادات پر مبنی ہے۔
#Succesfull_RaadulFssad
بنیادی طور پر انتہا پسندی یا دہشت گردی صرف عالمی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ہمارے داخلی محاذ پر بھی دہشت گردی کے ٖپھیلاؤ کی وجہ سے کافی مسائل جڑے ہوئے تھے
#Succesfull_RaadulFssad
اور ا س عمل نے ملک کو عملا سیاسی اور معاشی بحران میں متبلا کردیا تھا۔ لیکن انتہا پسندی اور دہشت گردی کے تناظر میں پچھلے چند برسوں کے مقابلے میں پاکستان کافی مختلف نظر آتا ہے۔
#Succesfull_RaadulFssad
اس وقت دہشت گردی وہ نہیں جو ہمیں کئی دہائیوں تک دیکھنے کو ملی اور بظاہر ایسا لگتاتھا کہ ملک میں ریاست کی رٹ کمزور اور دہشت گردوں کی رٹ زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔
#Succesfull_RaadulFssad
یہ انتہا پسندی یا دہشت گردی کی وجہ صرف محض مذہبی یا فرقہ وارانہ ہی نہیں بلکہ سیاسی، علاقائی، لسانی اور امریکہ دشمنی پر بھی مبنی تھی۔
#Succesfull_RaadulFssad
لیکن یہا ں ریاست پاکستان اور سیاسی
جنگ کے تناظر میں ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا تھا۔ کیونکہ یہ جنگ محض خارجی سطح سے نہیں لڑی جارہی تھی بلکہ اس کے تانے بانے داخلی سطح پر بھی موجود تھے۔
#Succesfull_RaadulFssad
یعنی دہشت گردی کا مرکز داخلی بھی تھا اور اس میں ہمیں اپنے اندر سے ہی جنگ کا سامنا تھا۔ خاص طور پر آرمی پبلک سکول کے واقعہ نے پوری قوم کے اجتماعی ضمیر کو جنجھوڑا
#Succesfull_RaadulFssad
اور اس واقعہ نے دہشت گردی کے حوالے سے موجود تمام تر تضادات کو پس پشت ڈال کر ہمیں ایک ہونے پر مجبور کیا۔
#Succesfull_RaadulFssad
اس واقعہ سے قبل دہشت گردو ں کی حمایت میں بھی ایسی سوچ فکر موجود تھی جو کسی نہ کسی شکل میں دہشت گردوں کی حمایت کا جواز پیش کرتی تھی،
#Succesfull_RaadulFssad
مگر اے پی ایس کے واقعہ نے اس تضاد کو بھی ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
#Succesfull_RaadulFssad
ہمیں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے تناظر میں پانچ بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ اول ہمیں داخلی اور خارجی محاذ پر یہ ثابت کرنا تھا
#Succesfull_RaadulFssad
کہ پاکستان بطور ریاست انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے میں نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ اس کی سمت درست ہے اور اس تاثر کی نفی کرنا تھی
#Succesfull_RaadulFssad
کہ پاکستان بطور ریاست دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔ دوئم ہمیں داخلی محاذ پر موجود ان تمام سیاسی، قانونی، انتظامی اور علمی و فکری تضادات کو ختم کرنا تھا جو ہمیں دہشت گردی کی جنگ کے تناظر میں درپیش تھے۔
#Succesfull_RaadulFssad
سوئم ہمیں اپنے قوانین، پالیسیوں اور ادارہ جاتی عمل کو اس جدید انداز میں منظم اور مربوط بناناتھا کہ ہم اس جنگ سے موثر طریقے سے نمٹ سکیں۔
#Succesfull_RaadulFssad
چہارم محض انتظامی بنیادوں کے ساتھ ساتھ ہمیں علمی اور فکری سطح پر ایک ایسے بیانیہ کو آگے بڑھانا تھا جو امن پسندی، رواداری، بہتر تعلقات کے طور پر ہمیں پرامن ریاست کے طور پر پیش کرسکے۔
#Succesfull_RaadulFssad
پنجم ہمیں علمی اور میڈیا کے محاذ پر ایک ایسی جنگ کو آگے بڑھانا تھا جو انتہا پسند اور دہشت گرد عنا صر کو انتظامی اور فکری بنیادوں پر کمزور کرے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر ان کو عملی طور پر ختم کیا جائے۔
#Succesfull_RaadulFssad
ختم یا کمزو رکرنے اور اس حوالے سے موجود انتظامی، سیاسی، ادارہ جاتی اور قانونی نوعیت کے موثر اقدامات نے ہمیں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے قابو پانے میں بڑی مدد دی ہے۔
#Succesfull_RaadulFssad
موجودہ پاکستان سابقہ پاکستان سے بہت ہے اور اب ہمیں دہشت گردی کا اس انداز میں سامنا نہیں جو ہمیں پہلے تھا۔ ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے خوف اور ڈر کی فضا بھی بہت حد تک ختم ہوئی ہے سب سے بڑھ کر ملک کا عمومی تصور داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پرمثبت ہوا ہے
#Succesfull_RaadulFssad
بیس نکات پر مبنی نیشنل ایکشن پلان، فرقہ واریت کے خاتمہ میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام پر مبنی پیغام پاکستان کی دستاویز، نیکٹا جیسے اہم اداروں کی فعالیت، پولیس نظام میں دہشت گردی سے نمٹنے کے اہم اقدامات
#Succesfull_RaadulFssad
سائبر کرائم پالیسیاں، سول ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان باہمی رابطہ سازی کو موثر بنانا، انٹیلی جنس نظام کو فعال کرنا، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا پیدا ہونا
#Succesfull_RaadulFssad
سماج کو تیزی سے اسلحہ سے پاک کرنا، نفرت انگیز تحریری یا زبانی مواد کو ختم کرنا، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکنا، انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر کی آواز کو میڈیا میں پزیرائی دینا
Succesfull_RaadulFssad
دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی مدد سے سزائے موت دینا جیسے اہم اور موثر اقدامات شامل ہیں۔ے مقابلے میں ہمارا حال اور مستقبل کافی بہتر نظر آتا ہے
#Succesfull_RaadulFssad
اس کی ایک بڑی وجہ اس دہشت گردی سے نمٹنے میں قومی یکسوئی کا عمل ہے۔ یہ قومی یکسوئی کا پیدا ہونا کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایک غیر معمولی عمل نظر آتا تھا۔ کیونکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حوالے سے قومی سیاسی، مذہبی تقسیم تھی وہ کافی گہری تھی
#Succesfull_RaadulFssad
ایسے میں سیاسی اور فوجی قیادت کا لوگوں کو ایک سوچ اور فکر کے ساتھ جوڑنا خود بڑی کامیابی کے زمرے میں آتا تھا۔ اس جنگ سے نمٹنے کے لیے دو سطحوں پر توجہ دی گئی
#Succesfull_RaadulFssad
اول فوج اور پولیس سمیت انٹیلی جنس ادارے طاقت کی بنیاد پر دہشت گردوں کو کمزو رکرنا اور دوئم لوگوں کو علمی اور فکری سطح پر یہ شعور دینا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے بیانیہ سے خود کو دور رکھیں
#Succesfull_RaadulFssad
حالیہ تین برسوں میں آپریشن ردالفساد کو بنیاد بنا کر تقریبا ڈیڑھ لاکھ انتظامی نوعیت کے آپریشن کرکے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کیا گیا،
#Succesfull_RaadulFssad
اس مدت میں چار سو کے قریب دہشت گردوں کے مختلف منصوبوں کو ناکام بنایا گیا اور تین سو سے زیادہ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور اتنی ہی تعداد میں دہشت گردوں کو دیگر سزائیں دی گئیں
#Succesfull_RaadulFssad
اچھی بات یہ ہے کہ ہماری دہشت گردی سے نمٹنے کی جنگ کو اب عالمی دنیا میں بھی محسوس کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ماضی کے مقابلے میں درست حکمت عملی اختیار کرکے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا ہے
#Succesfull_RaadulFssad
حالیہ دنوں میں ایف اے ٹی ایف میں بھی یہ تسلیم کیا گیا کہ پاکستان نے دہشت گردی سے جڑی مالیاتی دہشت گردی کے حوالے سے بھی موثر اقدامات کیے ہیں
#Succesfull_RaadulFssad
سیاست میں بھی خود کو امن کے تناظر میں ایک بڑے فریق کے طور پر پیش کیا ہے۔ افغان حکومت، طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والا ماہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
#Succesfull_RaadulFssad
ہماری سیاسی اور فوجی ڈپلومیسی نے ہمیں داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر کچھ اہم کامیابیا ں دی ہیں جو مستبقل کے پاکستان کے حوالے سے کافی اہمیت رکھتی ہیں
#Succesfull_RaadulFssad
لیکن اس کے باوجود ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور اب بھی جو کمزوریاں موجود ہیں ان پر قابو پانے کے لیے سیاسی اور فوجی سمیت معاشرتی سطح پر بہت زیادہ موثر حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی
#Succesfull_RaadulFssad
تاکہ پاکستان خود کو ایک پرامن، محفوظ اور مہذب ملک کے طور پر خود کو ہر سطح پر پیش کرسکے
#Succesfull_RaadulFssad
اب آتے ہیں ردالفساد کی سب سے بڑی پیش رفت کی طرف جس کی وجہ سے دہشتگردی کو تقریبا ختم کرنے میں مدد ملی وہ ہے بارڈر مینجمنٹ
#Succesfull_RaadulFssad
۔کورونا اورلا ک ڈاؤن کے باوجود پاک فوج کی طرف سے پاک افغان سرحد پر بارڈرمینجمنٹ پر کام تیزی سے جاری ہے
#Succesfull_RaadulFssad
اور مسلسل کوششوں سے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کامنصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا چترال سے لے کر وزیرستان تک تقریبا نوے فیصد منصوبے پر کام مکمل کرلیا گیا
#Succesfull_RaadulFssad
829کلومیٹر سرحد میں سے تقریبا سات سو کلومیٹر پر باڑ لگا دی گئی ہے باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا
#Succesfull_RaadulFssad
خیبر پختونخوا کے آٹھ اضلاع پاک افغان سرحد پر واقع ہیں جس کے پار افغانستان کے سات صوبے واقع ہیں‘ جن میں بدخشاں،نورستان،کنڑ،ننگرہار،پکتیا،خوست اور پکتیکا شامل ہیں‘
#Succesfull_RaadulFssad
خیبرپختونخوا کے ساتھ متصل افغان سرحد کی طوالت 1229کلومیٹر ہے‘ سب سے طویل سرحد چتر ال کے ساتھ لگتی ہے
#Succesfull_RaadulFssad
‘ اس کی لمبائی 493کلومیٹر ہے جس میں سے پھر 471کلومیٹر سرحد انتہائی بلندی پرواقع اور گلیشیائی علاقوں سے گزرتی ہے‘
#Succesfull_RaadulFssad
دیر پائیں سے متصل پاک افغان سرحد کی طوالت انتالیس‘باجوڑ کے سا تھ سرحد کی لمبائی پچاس‘مہمند کے ساتھ 69‘خیبر کے ساتھ 111کلومیٹر‘کرم کے ساتھ 191کلومیٹر‘شمالی وزیر ستان کے ساتھ 183جبکہ جنوبی وزیر ستا ن کے ساتھ چورانوے کلومیٹر سرحد متصل ہے
#Succesfull_RaadulFssad
ذرائع کے مطابق چترال کے ساتھ واقع 84کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگائی جانی ہے جس میں چالیس کلومیٹر سے زائد کاکام مکمل ہوچکاہے
#Succesfull_RaadulFssad
صرف باجوڑ کی تمام 58کلومیٹر سرحد پر باڑ لگ چکی ہے مہمند میں بھی کام مکمل ہوچکاہے جہاں 83میں سے 82.5کلومیٹر باڑ لگادی گئی ہے
#Succesfull_RaadulFssad
ضلع خیبرمیں 115میں سے 106کلومیٹر کر م میں 148میں سے 133کلومیٹر،شمالی وزیرستان میں 231میں سے 171کلومیٹر جبکہ جنوبی وزیرستان میں 110میں سے 105کلومیٹر پرباڑ لگا دی گئی ہے
#Succesfull_RaadulFssad
ذرائع کے مطابق چترال سے وزیر ستان تک پاک افغان بارڈ مینجمنٹ پر نوے فیصد کام مکمل کرلیاہے
#Succesfull_RaadulFssad
اسی طرح 443سرحدی قلعوں میں سے 250قلعوں کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ باقی پر رواں سال کامکمل کیاجائے گا
#Succesfull_RaadulFssad
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ واقع پاک افغان بارڈ ر پر سینکڑوں کلومیٹر کے حصہ پر باڑ نہیں لگائی جارہی کیونکہ یہ حصہ انسانی آبادی کے لیے عملاً ناقابل رسائی ہے
#Succesfull_RaadulFssad
اس لیے اس پرباڑ لگائی نہیں جاسکتی اور اس پر سے آمد ورفت کابھی کوئی امکان نہیں
#Succesfull_RaadulFssad
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی طرف سے کورونا اورلاک ڈاؤن سے پیدا شدہ مشکل صورت حال کے باوجود بارڈرمینجمنٹ پر کام کاسلسلہ جاری رکھاگیاہے
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اسلام میں دعا کی بے پناہ اہمیت ہے۔ قرآن و احادیث میں اس کے احکام واضح طور پر موجود ہیں۔ دعا خدا اور بندے کے درمیان سب سے مضبوط اور نزدیکی تعلق ہے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
قرآن مجید میں ہے :میں اپنے بندے سے بہت ہی نزدیک ہوں ،اس کی رگِ جاں سے بھی قریب ہوں۔ دعا مانگنے کا حکم بار بار آیا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّعِ اِذَا دَعَانِ….( القرآن ،سورہ بقرہ2؍،آیت 186)ترجمہ: میں دعا مانگنے والوں کی دعا قبول کرتا ہوں
#Pakistan_IsTheBest
کیلاش مذھب میں خدا کا تصور تو ھے مگر کسی پیغمبر یا کتاب کا کوئی تصور نہیں
#Pakistan_IsTheBest #Pakistan_IsTheBest
چترال شہر سے کوئی دو گھنٹے کی مسافت پر کافرستان واقع ھے۔انکے مذہب میں خوشی سب کچھ ھے.وہ کہتے ہیں جیسے پیدائش خوشی کا موقع ھے اسی طرح اسکا مرنا بھی خوشی کا موقع ھے
#Pakistan_IsTheBest
چنانچہ جب کوئی مرتا ھے تو ھزاروں کی تعداد میں مردوزن جمع ہوتے ہیں- میت کو ایک دن کے لئے کمیونٹی ھال میں رکھدیا جاتا ھے ، مہمانوں کے لئے ستر سے اسی بکرے اور آٹھ سے دس بیل ذبح کئے جاتے ھیں
#Pakistan_IsTheBest
چترال کی وادی بروغل: تیزی سے پگھلتے، سرکتے گلیشیئر اور نئی جھیلیں
#Pakistan_IsTheBest
پاکستان کے ضلع چترال کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گلیشیئروں کو اپنے سامنے تیزی سے پگھلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور اِس وجہ سے نئی جھیلیں وجود میں آ رہی ہیں۔
#Pakistan_IsTheBest
اس خطے کے گلیشیئروں پر پڑنے والے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کے لیے برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج چترال جائیں گے اور ماہرین کے ساتھ مل کر وادی کے ایک کونے میں واقع کوئی گلیشیئر کا جائزہ لیں گے۔
#Pakistan_IsTheBest
صدر ایردوان کا خطاب کشمیری عوام کے جذبات کا حقیقی اظہار ہے: غلام نبی فائی
#Pakistan_IsTheBest
صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں کشمیر کے لئے جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ علاقے کے لاکھوں ناامید انسانوں کے لئے امید اور الہام بنے ہیں: فائی
#Pakistan_IsTheBest
عالمی کشمیر آگاہی فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی سے خطاب میں کشمیری عوام کے دعوے کے ساتھ تعاون کا ایک دفعہ پھر اعادہ کرنے پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
#Pakistan_IsTheBest
محض ہلکی پھلکی موسیقی 🎶
کیساتھ پاک وطن کے گیت گاتے یہ ٹرینڈ
20k
کراس کرچکا ہے
کل جب پوری آب و تاب سے دشمنان کا منہ کالا کیاجائے گا تو کیا بنے گا
سلام آپ سب دوستوں کی محبت کو
سلامت رہیں