Shafiq Ur Rehman              پتلی گر Profile picture
Oct 1, 2020 21 tweets 4 min read Read on X
روضہ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں زندگی بھر آپ نے ایسی معلومات نہیں پڑھی ہونگی پڑھ کر شئیر کیجئیے
حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سےایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مسجد نبوی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ 1
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قبر مبارک کے بارے میں مکمل وضاحت کی گئی “

2
تشریح وتوضیح:-
گزشتہ ساڑھے پانچ صدیوں میں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قبر مبارک تک نہیں جا سکا ہے۔
وہ حجرہ شریف جس میں آپ اور آپ کے دو اصحاب کی قبریں ہیں، اس کے گرد ایک چار دیواری ہے، اس چار دیواری سے متصل ایک اور دیوار ہے جو پانچ دیواروں پر مشتمل ہے۔
3
یہ پانچ کونوں والی دیوار حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے بنوائی تھی۔ اور اس کے پانچ کونے رکھنے کا مقصد اسے خانہ کعبہ کی مشابہت سے بچانا تھا۔
اس پنج دیواری کے گرد ایک اور پانچ دیواروں والی فصیل ہے۔ اس پانچ کونوں والی فصیل پر ایک بڑا سا پردہ یا غلاف ڈالا گیا ہے۔
4
یہ سب دیواریں بغیر دروازے کے ہیں،
لہذا کسی کے ان دیواروں کے اندر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
روضہ رسولؐ کی اندر سے زیارت کرنے والے بھی اس پانچ کونوں والی دیوار پر پڑے پردے تک ہی جا پاتے ہیں۔

5
روضہ رسولؐ پر سلام عرض کرنے والے عام زائرین جب سنہری جالیوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو جالیوں کے سوراخوں سے انہیں بس وہ پردہ ہی نظر آ سکتا ہے، جو حجرہ شریف کی پنج دیواری پر پڑا ہوا ہے۔
6
اس طرح سلام پیش کرنے والے زائرین اور آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قبر اطہر کے درمیان گو کہ چند گز کا فاصلہ ہوتا ہے لیکن درمیان میں کل چار دیواریں حائل ہوتی ہیں۔
ایک سنہری جالیوں والی دیوار، دوسری پانچ کونوں والی دیوار، تیسری ایک اور پنج دیواری،
7
اور چوتھی وہ چار دیواری جو کہ اصل حجرے کی دیوار تھی۔
گزشتہ تیرہ سو سال سے اس پنج دیواری حجرے کے اندر کوئی نہیں جا سکا ہے سوائے دو مواقع کے۔
ایک بار 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں ان کا غلام
اور
8
دوسری بار 881 ہجری میں معروف مورخ علامہ نور الدین ابو الحسن السمہودی کے بیان کے مطابق وہ خود

مسجد نبوی میں قبلہ کا رخ جنوب کی جانب ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا روضہ مبارک ایک بڑے ہال کمرے میں ہے
بڑے ہال کمرے کے اندر جانے کا دروازہ مشرقی جانب ہے یعنی جنت البقیع کی سمت
9
یہ دروازہ صرف خاص شخصیات کے لیے کھولا جاتا ہے۔ اس دروازے سے اندر داخل ہوں تو بائیں جانب حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کی محراب ہے۔ اس کے پیچھے ان کی چارپائی (سریر) ہے۔
10
العربیہ ویب سائٹ نے محقق محی الدین الہاشمی کے حوالے سے بتایا کہ ہال کمرے میں روضہ مبارک کی طرف جائیں تو سبز غلاف سے ڈھکی ہوئی ایک دیوار نظر آتی ہے۔
1406 ہجری میں شاہ فہد کے دور میں اس غلاف کو تبدیل کیا گیا۔
11
اس سے قبل ڈھانپا جانے والا پردہ 1370 ہجری میں شاہ عبد العزیز آل سعود کے زمانے میں تیار کیا گیا تھا۔
مذکورہ دیوار 881 ہجری میں اُس دیوار کے اطراف تعمیر کی گئی جو 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تعمیر کی تھی۔ اس بند دیوار میں کوئی دروازہ نہیں ہے۔
12
قبلے کی سمت اس کی لمبائی 8 میٹر، مشرق اور مغرب کی سمت 6.5 میٹر اور شمال کی جانب دونوں دیواروں کی لمبائی ملا کر 14 میٹر ہے۔
کہا جاتا ہے کہ 91 ہجری سے لے کر 881 ہجری تک تقریباً آٹھ صدیاں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قبر مبارک کو نہیں دیکھ پایا۔
13
اس کے بعد 881 ہجری میں حجرہ مبارک کی دیواروں کے بوسیدہ ہو جانے کے باعث ان کی تعمیر نو کرنا پڑی۔ اس وقت نامور مورخ اور فقیہ علّامہ نور الدین ابو الحسن السمہودی مدینہ منورہ میں موجود تھے، جنہیں ان دیواروں کی تعمیر نو کے کام میں حصہ لینے کی سعادت حاصل ہوئی۔
14
وہ لکھتے ہیں 14 شعبان 881 ھ کو پانچ دیواری مکمل طور پر ڈھا دی گئی۔ دیکھا تو اندرونی چار دیواری میں بھی دراڑیں پڑی ہوئی تھیں، چنانچہ وہ بھی ڈھا دی گئی۔ ہماری آنکھوں کے سامنے اب مقدس حجرہ تھا۔ مجھے داخلے کی سعادت ملی۔ میں شمالی سمت سے داخل ہوا۔
15
خوشبو کی ایسی لپٹ آئی جو زندگی میں کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔
میں نے رسول اللہ اور آپ کے دونوں خلفاء کی خدمت میں ادب سے سلام پیش کیا۔ مقدس حجرہ مربع شکل کا تھا۔ اس کی چار دیواری سیاہ رنگ کے پتھروں سے بنی تھی، جیسے خانہ کعبہ کی دیواروں میں استعمال ہوئے ہیں 16
دیوار ایک جگہ ذرا سا ابھار تھا۔ یہ شاید حضرت عمر کی قبر تھی۔ قبروں پر عام سی مٹی پڑی تھی۔ اس بات کو پانچ صدیاں بیت چکی ہیں، جن کے دوران کوئی انسان ان مہر بند اور مستحکم دیواروں کے اندر داخل نہیں ہوا۔
17
علامہ نور الدین ابو الحسن سمہودی نے اپنی کتاب (وفاءالوفاء) میں حجرہ نبوی کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ ”اس کا فرش سرخ رنگ کی ریت پر مبنی ہے۔
حجرہ نبوی کا فرش مسجد نبوی کے فرش سے تقریبا 60 سینٹی میٹر نیچے ہے۔
18
اس دوران حجرے پر موجود چھت کو ختم کر کے اس کی جگہ ٹیک کی لکڑی کی چھت نصب کی گئی جو دیکھنے میں حجرے پر لگی مربع جالیوں کی طرح ہے۔ اس لکڑی کے اوپر ایک چھوٹا سا گنبد تعمیر کیا گیا جس کی اونچائی 8 میٹر ہے اور یہ گنبد خضراء کے عین نیچے واقع ہے“۔
19
یہ سب معلومات معروف کتاب ”وفاء الوفاء با اخبار دار المصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم“ کے مؤلف نور الدین ابو الحسن السمہودی نے اپنی مشہور تصنیف میں درج کی ہیں----واللہ اعلم بالصواب
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے شکریہ20
ہ, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو .. جزاک اللہ خیرا کثیرا

صلی_اللہ_علیہ_والہ_وسلم ❤️
21

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shafiq Ur Rehman پتلی گر

Shafiq Ur Rehman              پتلی گر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ShafiqU29718249

Nov 1, 2020
جرنیلوں اور خاص طور پر ریٹائرڈ جرنیلوں جیسے اعجاز شاہ وغیرہ کو شائد یہ علم نہیں کہ ان کے سپورٹر صرف مفاد تک ان کا ساتھ دیں گے چاہے وہ سپاہی ہوں افسر جرنیل ہوں غیر ملکی ایجنٹ یا بیرونی طاقتیں
1
سب کے ان جیسے غداروں سے مفادات وابستہ ہیں جب وہ نہ رہے تو ان کی گلی کے کتے سے زیادہ کی حیثیت نہیں رہے گی اور نہ رہ جاتی ہے تاریخ گواہ ہے
رہی سیاسی رہنماؤں کی کہانی تو وہ ذرا مختلف ہوتی ہے ان کی سپورٹ مفادات کے تابع نہیں ہوتی اس سپورٹ کو اتنی آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا
2
ایسے رہنما سے آپ اقتدار چھین سکتے ہیں قید قتل کر سکتے ہیں غدار کافر بے دین وغیرہ کا شور مچا کے بدنام اور اس رہنما کی یا اس سے وابستہ افراد کی کردار کشی کر سکتے ہیں لیکن اس کی سپورٹ اس کی فالونگ اس کے نظریاتی حلقہ کوکسی طور ختم نہیں کرسکتے
3
Read 6 tweets
Oct 31, 2020
عنقریب کیا ہونے جارہا ہے؟
لگتا یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی صورت میں جو سیاسی بندوبست کیا تھا اس کا اختتام انتہائی قریب آن پہنچا ہے۔
1
سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی عرصہ دراز سے چلی آرہی مداخلت کے خلاف اپوزیشن اور خصصوصاً نواز شریف کے سخت اور دو ٹوک موقف نے فوجی اشرافیہ کو حقائق کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
2
مملکتِ خداداد میں ایسا ہونا کسی معجزے سے کم نہیں کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے ووٹرز کی جانب سے فوج کی سیاسی مداخلت کے خلاف واضح ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
3
Read 8 tweets
Oct 17, 2020
جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کا چار صفحات کا بیان امریکہ میں اربوں روپیہ کے اثاثوں کے جواز کیلئے کافی سمجھا گیا کیوں ؟یہ ملک اور یہ پاک فوج چند لوگوں کی ملکیت ہے '
فوج کے سربراہ ایٹمی پاکستان کے محافظ ہیں
1
ادارہ کی عزت اور وقار کی حفاظت انکا فرض ہے ، وہ خود سے سوال کریں ،کیا ایک ریٹائرڈ جنرل کے اثاثوں کا جواز صرف چار صفحات مناسب جواز ہے
نئے افسران کو آرمی چیف پیغام دیتے ہیں کہ
"آپ ینگ لیڈر ہیں "
نہیں جناب فوجی افسر لیڈر نہیں صرف سپاہی ہوتا ہے ۔خود آپ بھی لیڈر نہیں صرف سپاہی ہیں
2
فوج کے سربراہ کہتے ہیں کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے استحکام سے خوش نہیں ہم اس بیان سے متفق نہیں ۔پاکستان مستحکم نہیں بلکہ کمزور ہو رہا ہے اور مسلسل کمزور ہو رہا ہے ۔آپ تو خود سعودی عرب گئے تھے کہ قابل ادا رقم کی ادائیگی میں مہلت مل جائے
3
Read 14 tweets
Oct 17, 2020
جنرل قمرجاوید باجوہ صاحب آپ نےہماری اچھی بھلی چلتی حکومت کورخصت کروایاملک وقوم کواپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھایاججوں سےزورزبردستی کےفیصلےآپ نےلکھوائےانصاف کرنےکےجرم میں شوکت عزیزصدیقی ،قاضی فائزعیسی کےخلاف تمام اقدامات آپکی ایماءپرکئےگئے.باجوہ صاحب جواب آپکودیناہوگا.
1
جنرل قمرجاوید باجوہ یہ سوغات آپکی دی ہوئی ہے.آپ اس قوم کی ساری بیماریوں کےذمہ دارہیں.
آپ نےپاکستان کواپنی اناکی بھینٹ چڑھوایا.
ججوں سےزبردستی فیصلےآپ نےلکھوائے.
ووٹ چوری آپ نےکروائے.غریب بھوک سےمررہےہیں.
2
جنرل قمرباجوہ جواب آپکودیناہوگا.انتہائی ذلت آمیز طریقے سے ہار کر ڈھاکہ میں ہتھیار ڈالنے والے غدار نہیں,غدار کون ہے,بے نظیر بھٹو, ولی خان, نواز شریف,.غدار کون نہیں ہیں, آئین توڑنے والے غدار نہیں ہیں,پاکستان توڑنےوالے غدار نہیں ہیں,
3
Read 5 tweets
Oct 15, 2020
کیا پاکستان میں کبھی ایسا وزیر اعظم آ سکتا ہے ؟
سواۓ معراج خالد کے)
سشیل کوریلا
"سشیل کوریلا" ایک ایسا شخص تھا جو 2014ء میں نیپال میں ہونے والے اتخابات میں کامیاب ہوا اور اس کے نتیجے میں 2014ء میں نیپال کا وزیر اعظم بن گیا۔ یہ انڈیا کی مشہور زمانہ ایکٹریس منیشا کوریلا کے چچا تھے1
وزارت عظمی سمبھالنے کے پہلے دن جب وہ اپنے آفس پہنچا تو انتہائی سستی قیمت کے کپڑے پہن رکھے تھے، لباس کی مجموعی قیمت دوسو روپے سے بھی کم تھی۔ سر پر انتہائی پرانی ٹوپی اور پیروں میں کھردری سی چپل

وزیراعظم کے آفس میں ملازم ویٹر نائب قاصد کے کپڑے بھی شیشیل کورالا سے بہت بہتر تھے۔
2
منتخب وزیراعظم صاحب کو ان کے دفتر لے جایا گیا دفترکے باہر چپل اُتاری اور ننگے پاؤں چلتا ہوا کرسی پر چوکڑی مار کر بیٹھ گیا۔
پرائیوٹ سیکریٹری اور دیگر عملے کے اوسان خطا ہوگئے کہ یہ شخص کس طرح ملک کے لوگوں سے ووٹ لے کر، ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بن گیا ہے ؟
3
Read 16 tweets
Oct 5, 2020
رانا ثنااللہ نے فیصل آباد ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسے معلوم ہے کیسے کچھ فوجی افسران جرنیل بننے اور ترقی پانےکے لئے بیویاں پیش کرتے ہیں ۔
1
اسمبلی کے فلور پر اس نے یہ کہا جب ایک سابق فوجی وزیر کے ساتھ بات ہوئی اور ساتھ اس نے راشد قریشی کا نام لیا کہ بندہ جرنیل ریٹائر ہو سکتاہے اگر بیوی خوبصورت ہو۔
راشد قریشی مشرف کی انیکسی میں رہتا تھا۔ مشرف اسکی بیوی اور بیٹی دونوں کے ساتھ سوتا تھا۔
2
ایک دفعہ بیگم پرویز مشرف ناراض ہو کر کراچی چلی گئیں اور مشرف کو جنرل راشد قریشی کو انیکسی سے نکالنا پڑا۔
راشد قریشی در اصل برگیڈئیر تھا اور اسکی بیوی لیفٹیننٹ جنرل ارشد عظیم کی بیٹی ہے، جب منگلا سے آئی ایس پی آر آیا تو مشرف کی انیکسی میں ٹھہرا۔
3
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(