Hͥuͣmͫmera Rajput Profile picture
Oct 3, 2020 23 tweets 5 min read Read on X
صرف بیکن ہاؤس ہی نہیں، اقوام متحدہ بھی ہمارے بچوں کو “اینٹی پاکستان” اور “پرو انڈیا” تعلیم دے رہاہے

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں موجود افغان بچوں کو پاکستان دشمنی پر مبنی نصاب پڑھانے جانے کا انکشاف جنوری 2018 میں ہوا تھا👇🏻
لیکن نواز شریف نے بطور وزیراعظم کوئی ایکشن لینے کے بجائے مٹی پاؤ پالیسی پر عمل کیا۔

صیہونی کبھی بھی ایک طرف سے نہیں کھیلتے، یہ بیک وقت کئی سمتوں سے حملہ آور ہوتے ہیں۔ ایک طرف بیکن ہاوس اور ایجوکیٹرز جیسے سکولز میں سرمایہ کاری کرکے نصاب بدل ڈالا تو دوسری طرف افغان👇🏻
مہاجرین کے بچوں کو بھی وہی کچھ پڑھانا شروع کیا جو بیکن ہاوس جیسے لبرل سکولز میں پہلے ہی پڑھانا شروع ہوچکا تھا۔

جن دنوں “دی ایجوکیٹرز” نے چپکے سے اپنے نصاب میں موجود پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو غائب کرکے انڈیا کا حصہ قرار دیا،👇🏻
ٹھیک انہی دنوں اقوام متحدہ نے بھی اپنے ذیلی تعلیمی ادارے UNHCR کےزیر انتظام چلنے والے سکولز کے نصاب میں ویسی ہی تبدیلیاں کیں۔

بیکن ہاؤس اور اس کے ذیلی تعلیمی ادارے “دی ایجوکیٹرز” نے اپنے نصاب میں حکومت پاکستان کو بتائے بغیر جو تبدیلیاں کی وہ یہ تھیں👇🏻
✔ پاکستان کے نقشے سے کشمیر نکال کر انڈیا کا حصہ دکھایا گیا

✔ گلگت بلستان کو بھی پاکستانی نقشے سے نکال دیا

✔ بچوں کو پڑھایا کہ 65 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان انڈیا سے بری طرح ہارا تھا۔ (یاد رہے 65 کی جنگ کی فتح پر پاکستانی قوم ہر سال 6 ستمبر کو “یوم دفاع” بھی مناتی ہے👇🏻
لیکن بیکن نے ہندوستانی موقف پڑھانا شروع کیا)۔

✔ سن 1971 کی جنگ کے مطلق پڑھایا کہ بنگال میں پاک فوج نے ظلم کیا اور پاک فوج ڈرپوک تھی اس لیے پاکستان جنگ ہار اور بنگلایش الگ ہوگیا۔ (یاد رہے بنگال میں پاک فوج نے کوئی ظلم نہیں کیا تھا،👇🏻
یہ بلکل ہندوستانی موقف تھا جس کو بیکن ہاوس اور ایجوکیٹرز بچوں کو پڑھاتے رہے)

✔ نصاب میں اسلامی مضامین محض رسمی اور آٹے میں نمک برابر کرکے لبرل ازم پر مبنی مضامین کی بھرمار کردی گئی۔

جبکہ “اقوام متحدہ” کے زیر انتظام چلنے والے سکولز میں افغان مہاجرین کے بچوں کے نصاب میں👇🏻
حکومت پاکستان کو بتائے بغیر جو تبدیلیاں کی گئیں وہ یہ تھیں۔

✔ انگلش کی تمام کتابوں کے ہر صفحے پر “افغانستان” کا پرچم لگایا گیا

✔ انڈیا کو افغانستان کا دوست ملک لکھا گیا جبکہ پاکستان کو مشکوک قرار دیا گیا

✔ پاک افغان بارڈر کو ایک “متنازعہ ڈیورنڈ لائن بارڈر” لکھا گیا۔👇🏻
(یعنی پاک افغان بارڈر کی حیثیت پر سوالیہ نشان لگادیا)

✔ کلاس 6 کے ‘سوشل اسٹڈیز’ کی کتاب میں “کشمیر اور گلگت بلتستان” کو پاکستان کے نقشے سے نکال انڈیا کا حصہ دکھایا گیا

بیکن ہاؤس اور دی ایجوکیٹرز کے ریاست اور اسلام مخالف نصاب پر کورٹ میں کیس چلایا گیا،👇🏻
عدالت نے بیکن ہاوس سکولز کو فورا اپنا نصاب تبدیل کرنے کا حکم دیا، ہاوس نے کہا کہ ہم نصاب تبدیل کردیں گے لیکن آج تک انہوں نے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی کیونکہ حکومت میں بیٹھے صیہونیوں کے لیے کام کرنے والے ہرکارے ان کے سرپرست بنے ہوئے تھے👇🏻
جبکہ نواز شریف خود بھی بیکن ہاؤس جیسے لبرل اسکولز کا سب سے بڑا سرپرست تھا۔

(جنہیں کورٹ کے فیصلے کے مطلق نہیں معلوم وہ تحریر کے ساتھ منسلک عدالتی حکم نامہ کی کاپی دیکھ سکتے ہیں)

اب بیکن کی اس عدالتی حکم عدولی پر دوبارہ کورٹ میں اپیل دائر کی جارہی ہے،👇🏻
عوام جلد ہی بیکن کی اصلیت پہچان جائے گی۔

اب آتے ہیں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے سکولز کی اینٹی پاکستان اور پرو انڈین و پرو افغان مواد کی طرف :

اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے افغان مہاجرین سکولز کے متنازعہ نصاب پر پرویز خٹک حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فورا کمشنر👇🏻
افغان مہاجرین اور اقوام متحدہ کے ادارے (UNHCR) کو نصاب تبدیل کرنے کا حکم دیا لیکن اقوام متحدہ نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ نصاب میں کسی بھی تبدیلی کا سرے سے انکار کردیا اور بیان جاری کیا کہ ہم نے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔👇🏻
(یہ واقعہ جنوری 2018 کا ہے اس کی کاپی بھی ساتھ منسلک کی ہے جنہیں یقین نہیں وہ دیکھ لیں)

یاد رہے اس دوران ملک میں میاں نواز شریف کی حکومت تھی، میاں نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو “لبرل ریاست” بنائیں گے، یہ بیان آج بھی رکارڈ پر موجود ہے،👇🏻
اس اعلان کے بعد ہی بیکن ہاؤس یونیورسٹی نے لڑکیوں کو استعمال کرکے خون آلود “زیر جامہ ماہواری پیڈز” دیواروں پر آویزاں کرواکے ‘اسلامی ریاست پاکستان’ کو ‘لبرل ریاست پاکستان’ بنانے کی جانب ‘پہلا قدم’ اٹھایا۔

بیکن ہاؤس کے بعد نواز حکومت کے ہی ایماء پر پشاوریونیورسٹی اور کئی اور 👇🏻
دوسری یونیورسٹیز میں لڑکیوں کے حجاب یا گاؤں پہننے پر مکمل پابندی لگائی گئی جبکہ پینٹ شرٹ یا جینز پہننے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ پھر یہ سلسلہ چلتا رہا اور لبرل ازم کے فروغ کا یہ سلسلہ آج تک لبرل سکولز، کالیجز اور یونیورسٹیز میں جاری ہے۔👇🏻
یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ صیہونی ایک طرف سے حملہ نہیں کرتے بلکہ مختلف سمتوں اور زاویوں سے حملہ آور ہوتے ہیں۔

تعلیمی نظام میں ہمارے بچوں کو یہ پڑھانا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان انڈیا کے حصے ہیں ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟ یہ وہ نظریاتی جنگ ہے👇🏻
جس سے دشمن ہمارے بچوں کے ذہن بدل رہا ہے تاکہ آگے چل کر ہمارا ملک ایک ایسی نسل کے ہاتھ میں ہو جن کے نزدیک مغربی معاشرہ سب سے بہترین اور پاکستانی تنگ نظر شدت پسند لوگ کہلائیں، جن کے نزدیک آزاد خیال لبرل و ملحد لوگ بہترین انسان سمجھے جائیں،👇🏻
جن کے نزدیک علماء اور مولوی جاہل، تنگ نظر، شدت پسند جبکہ صیہونی سب سے ذہین قوم سمجھے جائیں، جنہیں نماز روزے کے فرائض تک پتا نہ ہوں لیکن انگریزی معاشرے کی ایک ایک چیز کا علم ہو۔ جو آزاد خیال ہوں، جنہیں انڈیا اپنا دوست نظر آئے، اسرائیل امریکہ اپنے بھائی لگنے لگیں👇🏻
جبکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان کی دشمن محسوس ہو۔

آج عمران خان کی حکومت ہے، عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کو مدینے جیسے ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ہم خان صاحب کی توجہ تعلیم کے نام پر کفار کی اس نظریاتی جنگ کی طرف کروانا چاہتے ہیں۔👇🏻
اگر خان صاحب واقعی اس قوم کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ “قومیں تعلیم سے بنتی ہیں” ،جب تعلیم ہی ملک دشمنی پر مبنی پڑھائی جارہی ہو تو پھر لاکھ کوشش کی جائے، آگے چل کر جب یہ برین واشڈ نسل بڑی ہوکر اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے گی تو یہ ریاست پاکستان کو “👇🏻
مدینے جیسے ریاست” بنانا تو دور، مغربی ممالک جیسا آزاد خیال، لبرل بےغیرت ملک بنادیں گے جہاں ہر منٹ میں سینکڑوں ریپ ہوتے ہوں، جہاں خاندانی نظام کے بجائے گرل فرینڈ بوائے فرینڈ بناکر زندگی گزارنا بہترین سمجھا جائے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hͥuͣmͫmera Rajput

Hͥuͣmͫmera Rajput Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @wakhri_princess

Jun 4, 2023
بادشاہ کا موڈ اچھا تھا‘ وہ نوجوان وزیر کی طرف مڑا اور مسکرا کر پوچھا
”تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے“
وزیر شرما گیا‘ اس نے منہ نیچے کر لیا‘ بادشاہ نے قہقہہ لگایا اور بولا
”تم گھبراﺅ مت‘ بس اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش بتاﺅ“

وزیر گھٹنوں پر جھکا اور عاجزی سے بولا 👇
”حضور آپ دنیا کی خوبصورت ترین سلطنت کے مالک ہیں‘ میں جب بھی یہ سلطنت دیکھتا ہوں تو میرے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے اگر اس کا دسواں حصہ میرا ہوتا تو میں دنیا کا خوش نصیب ترین شخص ہوتا“
وزیر خاموش ہو گیا‘

بادشاہ نے قہقہہ لگایا اور بولا
”میں اگر تمہیں اپنی آدھی سلطنت دے دوں تو؟“👇
وزیر نے گھبرا کر اوپر دیکھا اور عاجزی سے بولا
”بادشاہ سلامت یہ کیسے ممکن ہے‘ میں اتنا خوش قسمت کیسے ہو سکتا ہوں“

بادشاہ نے فوراً احکامات لکھنے کا حکم دیا‘ بادشاہ نے پہلے حکم کے ذریعے اپنی آدھی سلطنت نوجوان وزیر کے حوالے کرنے کا فرمان جاری کر دیا‘ 👇
Read 25 tweets
Nov 26, 2022
ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی
ایک شب اس نے لکھا کہ:
میں خوش ہوں کہ میرا شوہر تمام رات زور دار خراٹے لیتا ہےکیونکہ وہ زندہ ہے اور میرے پاس ہے نا
یہ اللّٰه کا شکر ہے
میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا 👇
صبح سویرے اس بات پر جھگڑا کرتا ہے کہ رات بھر مچھر،کھٹمل سونے نہیں دیتے یعنی وہ رات گھر پہ ہی گزارتا ہے آوارہ گردی نہیں کرتا۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ ہر مہینہ بجلی، گیس، پانی،پٹرول وغیرہ کا اچھا خاصا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے یعنی یہ سب چیزیں میرے پاس 👇
میرے استعمال میں ہیں نا۔اگر یہ نہ ہوتی تو زندگی کتنی مشکل ہوتی
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے
میں خوش ہوں کہ دن ختم ہونے تک میرا تھکن سے برا حال ہوجاتا ہے یعنی میرے اندر دن بھر سخت کام کرنے کی طاقت ہے نا
اور یہ طاقت اور ہمت صرف اللّٰه ہی کے فضل سے ہے۔
میں خوش ہوں 👇
Read 6 tweets
Nov 25, 2022
اچھے لباس، اُونچے عہدے، اُونچے سٹیٹس اور مال و دولت سے مرعوب ہونا ایک عیب ہے،
اس دنیا اللّٰہ رب العزت ہے
جو اِن سب چیزوں سے بڑھ کر ہے...
الحمدللہ🙏 ثم الحمدللہ۔۔⁦
مُجھےتو بس وہ لوگ ہی مرعوب کرتے ہیں...
جو دین میں مُجھ سے آگے ہیں...
جو اللّٰہ رب العزت کی مُحبت میں شدید ہیں.👇
جن کےاعمالِ صالحہ کا سلسلہ مضبوط ہے...
جن کا بھروسہ صرف☝️ اللّٰہ رب العزت کی ذات پر ہے...
جن کی باتوں میں اللّٰہ رب العزت ہی کا ذکر ہو...
جو ہر بات میں اللّٰہ رب العزت کو ہی کریڈٹ دیں...
مُجھے ایسے لوگ ہی آئیڈیل لگتے ہیں
جن کو دیکھ کر اللّٰہ یاد آئے....
یاد رکھیں۔۔۔👇
اگر آپ کی بھی یہی خواہش ہے،
اگر آپ کو بھی یہ نیک لوگ اچھے لگتے ہیں ،
تو سمجھ لیں کہ آپ انسان کہلانے کے لائق ہیں،
لھذا اپنا محاسبہ کریں۔۔
کسی اور کی نہیں ،
دنیا کی نہیں بلکہ خود کی فکر کریں۔۔!!!
کیونکہ جب ہم خود بدلتے ہیں تو ہمارے ارد گرد کا ماحول بھی بدلتا ہے،👇
Read 5 tweets
Nov 24, 2022
عمل,برائی, نیکی .....
خیر اور شر کے معاملے میں جزا ، عمل کی جنس سے مماثلت رکھتی ہے
پس جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی ، اللہ اس کی پردہ پوشی کرے گا۔
جو کسی تنگدست کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا اللہ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانیاں پیدا کرے گا👇
اور جس نے کسی مومن کی دنیا کی تکالیف میں سے کسی تکلیف کو دور کیا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی تکالیف میں سے کسی تکلیف سے اس کو دور کر دیں گے۔
اور جو اپنے بھائی کے عیبوں کے پیچھے لگ جاتا ہے، اللہ اس کے عیبوں کے پیچھے لگ جاتا ہے
اور جو کسی مسلمان کو نقصان پہنچاتا ہے، 👇
اللہ تعالیٰ اسے نقصان پہنچاتا ہے۔
اور جو سختی کرتا ہے، اللہ اس پر سختی کرتا ہے۔
اور جو شخص کسی مسلمان کو ایسی جگہ چھوڑ دے جہاں اس کی مدد کی جانی چاہیئے، تو اللہ اسے ایسی جگہ چھوڑ دے گا جہاں اس کی مدد کی جانی چاہیئے۔
اللہ کے بندوں پر رحم کرنے والے پر ہی اللہ 👇
Read 5 tweets
Nov 10, 2022
نومولود بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصانات .....
جیسے ہی آپ والدین بنیں گے آپکی امی، ساس، خالہ، پھوپھو، تائی، چاچی اور ہر رشتہ دار خاتون آپکو ایک مشورہ ضرور دیگی اور وہ ہے بچے کا سر کیسے بنایا جائے
ان مشوروں میں بچے کے سر کو آگے پیچھے سے دبانا، بچے کے سر کے نیچے سخت گتا، 👇
لکڑی، پلیٹ یا کوئی سخت چیز رکھنا ہوتا ہے
بچے (جو کہ اب بڑا ہو چکا ہوگا) کا سر ایک بار غور سے دیکھیں۔ اسکا سر پیچھے سے سیدھا ہو گا جیسا اس تصویر میں left میں دکھایا گیا ہے،
جو کہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے
سر کا اس طرح سیدھا ہوجانا Flat head syndrome کہلاتا ہے۔ جو کہ 👇
پاکستانی ماؤں کے مُطابق ایک achievement ہے دراصل ایک abnormal کنڈیشن ہے۔
سر کی ایک سطح کو بالکل سیدھا کر دینا اور ہڈی کی ساخت کو تبدیل کر دینا سراسر غلط ہے۔
flat head syndrome
کے بچوں میں
باریکی کے کام (یعنی fine motor skills)
زبان کا استعمال( یعنی Language 👇
Read 5 tweets
Nov 9, 2022
*ہاروت اور ماروت کا قصہ.....
حضرت ادریس علیہ السلام کے زمانے میں لوگ بہت بد عمل ہو گئے تھے اور فرشتوں نے بارگاہِ الہیٰ میں عرض کی کہ انسان بہت بدکار ہے یہ تیری خلافت کے لائق نہیں ہے اس لیے انسان کو منصبِ خلافت سے ہٹا دیا جائے۔ اللہ پاک کا ارشاد ہوا کہ انسان میں غصہ اور شہوت ہے 👇
جس کی وجہ سے وہ زیادہ گناہ کرتا ہے اگر یہ چیزیں فرشتوں کو دے دی جائیں تو وہ بھی گناہگار ہو جائیں گے۔ فرشتوں نے کہا ہم تو کبھی بھی گناہ کے قریب نہ جائیں گے خواہ کتنا ہی غصہ اور شہوت ہو۔ حکمِ ربی ہوا کہ اچھا تم فرشتے اپنی جماعت میں سے کوئی سے دو فرشتے چن لو جو تمہارے خیال میں 👇۔
سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں پھر انھیں غصہ اور شہوت دے کر دنیا میں بھیجا جائے گا تاکہ انہیں آزمایا جا سکے۔ چنانچہ ہاروت اور ماروت جو بہت پرہیزگار فرشتے تھے منتخب ہو گئے اور انہیں غصہ اور شہوت دے کر شہرِ بابل میں اتار دیا گیا۔ اور کہا گیا کہ تم دونوں قاضی بن کر لوگوں کے درمیان👇
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(