Anwar Ahmad Khan Profile picture
Oct 3, 2020 12 tweets 3 min read Read on X
ستر اور اسی کی دہائی میں اسکی شہرت اور دولت کا اتنا چرچا تھا کہ شہزادیاں اور شہزادے انکے ساتھ ایک کپ کافی پینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے.
وہ کینیا میں موجود اپنے وسیع و عریض فارم ہاوس میں چھٹیاں گزار رہے تھے ان کی کم سن بیٹی نے آئیسکریم اور چاکلیٹ کی خواہش کی انہوں نے اپنا ایک⬇️
جہاز ال 747 بمع عملہ پیرس بھیجا جہاں سے آئیسکریم خریدنے کے بعد جنیوا سے چاکلیٹ لیکر اسی دن جہاز واپس کینیا پہنچا.
اس کے ایک دن کا خرچہ 1 ملین ڈالرز تھا.
لندن،پیرس،نیویارک،سڈنی سمیت دنیا کے 12 مہنگے ترین شہروں میں اس کے لگژری محلات تھے.
انہیں عربی نسل گھوڑوں کا شوق تھا دنیا کے⬇️
کئی ممالک میں ان کے خاص اصطبل تھے.
اس کی دی ہوئی طلاق آج تک دنیا کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے جب اس نے 875 ملین ڈالر اپنی امریکی بیوی کے منہ پر مارے اور اسے طلاق دی.
اس کی ملکیت میں جو یاٹ تھی وہ اپنے دور کی سب سے بڑی یاٹ تھی،جو اس وقت بادشاہوں کو بھی نصیب نہ تھی
اس یاٹ میں⬇️
4 ہیلی کاپٹر ہر وقت تیار رہتے جب کہ 610 افراد پر مشتمل خدام اور عملہ تھا،وہ یاٹ بعد میں ان سے برونائی کے سلطان نے خریدی ان سے ہوتے ہوئے ڈونلڈ ٹرامپ تک پہنچی،ٹرامپ نے 29 ملین ڈالر میں خریدی.
ان کی اس یاٹ پر جیمز بانڈ سیریز کی فلموں سمیت کئی مشہور ہالی ووڈ فلمیں شوٹ کی گئیں.⬇️
اپنی پچاسویں سالگرہ پر اس نے سپین کے ساحل پر دنیا کی مہنگی ترین پارٹی دی جس میں دنیا کی 400 معروف شخصیات نے 5 دن تک خوب مستی کی.
امریکی صدر رچرڈ نکسن کی بیٹی کی ایک مسکراہٹ پر 60 ہزار پاونڈ مالیت کا طلائی ہار قربان کر دیا.
اسلحے کا بہت بڑا سوداگر تھا ملکوں کے درمیان وہ⬇️
اسلحے کی ڈیل اور معاہدے کراتا تھا،سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان انہوں نے 20 ارب ڈالر کے معاہدے کرائے.
شراب اور شباب ان کی کمزوری تھی 4 جائز اور 8 ناجائز بیگمات ان کے عقد میں تھیں.
یتیموں پر دست شفقت رکھنا،بیواوں کا خیال،مسکینوں کی مدد،سیلاب اور زلزلوں میں انسانی ہمدردی⬇️
کے تحت فلاحی کام ان سب سے اسے سخت الرجی تھی انکا یہ جملہ مشہور تھا کہ "آدم علیہ السلام نے اپنی اولاد کی کفالت کی ذمہ داری مجھے نہیں سونپ دی ہے".
اسی کی دہائی میں وہ 40 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا مالک تھا.
پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالی نے اس کی رسی کھینچ لی،اب تنزل و انحطاط کی طرف اسکا⬇️
سفر شروع ہوا، اربوں ڈالرز کی مالیت کے ان کے ہیرے سمندر میں ڈوب گئے،کاروبار میں خسارے پہ خسارہ شروع ہوا،قرضے پہ قرضا چڑھا سب اثاثے فروخت کر ڈالے،ان کے دوست احباب،ان کے چاہنے والوں نے ان سے نظریں پھیر لی،یہ ایک لمبی مدت گمنامی کے پاتال میں چلا گیا،کسی کو خبر نہ تھی کہ کہاں ہے.⬇️
پھر ایک دن یہ لندن میں کسی سعودی تاجر کو ملا ،ان کی حالت غیر ہوچکی تھی،اس تاجر سے کہا وطن واپس جانا چاہتا ہوں لیکن کرایہ نہیں،اس سعودی تاجر نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ خرید کر اسے دیا اور یہ جملہ کہا.
اے عدنان ! اللہ تعالی نے فقیروں اور غریبوں پر مال خرچ کرنے اور صدقہ کا حکم دیا ہے⬇️
یہ ٹکٹ بھی صدقہ ہے.
اپنے دور کا یہ کھرپ پتی شخص صدقے کی ٹکٹ پر عام مسافروں کے ساتھ جہاز میں بیٹھ کر جدہ پہنچ گیا.
اس عرب پتی تاجر کا نام عدنان خاشقجی تھا یہ عرب نژاد ترکی تھا،اس کی پیدائش مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی ان کا والد شاہی طبیب تھا،یہ شخص ترکی میں قتل ہوئے صحافی جمال خاشقجی⬇️
کا چچا تھا،2017 میں ان کا انتقال ہوا.
میں نے جب اس شخص کی زندگی کا مطالعہ کیا تو یقین کیجئے میں ہل کر رہ گیا اللہ تعالی کے انصاف پر میرا ایمان مزید پختہ ہوگیا،یاد رکھیں آپ جتنے بھی طاقت ور ہیں آپ جتنے بھی ثروت مند ہیں اللہ تعالی کے آگے بہت کمزور ہیں اپنی دولت اور طاقت کو کبھی⬇️
بغاوت کے لئے استعمال نہ کرنا اللہ تعالی کی پکڑ بڑی سخت ہے.
رسول اللہ ﷺ زوال نعمت سے ہمیشہ اللہ تعالی کی پناہ مانگتے تھے.
اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك.

آج جب میں ملک کے سابق کرپٹ چور حکرانوں کی قومی خزانہ میں لوٹ مار دیکھتا ہوں تو مجھے انکا انجام
بہت دردناک نظر آتا ہے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Anwar Ahmad Khan

Anwar Ahmad Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AAK1958

Aug 18, 2022
اقرار و معافی نامہ ۔۔۔ !!!
میں عابد حسین آج یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں ملکی سلامتی کے اہم ترین اداروں سے متعلق بدگمانی کا شکار ہوا اور اپنے کئی تحاریر میں ان پر تنقید بھی کی اور دل میں اٹھنے والے خدشات کی بنا پر کئی سوالات بھی پوچھے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟⬇️
میں نے بچپن سے لیکر جوانی اور پھر ڈھلتی عمر تک اپنے اہم ملکی اداروں سے متعلق جو کچھ پڑھا، سنا، فلموں اور ڈراموں میں دیکھا اس کی وجہ سے میں انہیں "ماہان ادارے" سمجھتا تھا، ان کی عزت دل و جان سے زیادہ کرتا تھا، انہیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز سمجھتا تھا، انہیں پاکستان کا حقیقی⬇️
محافظ سمجھتا تھا۔
پھر کیوں یہ محبتیں شکوک شبہات اور خدشات میں بدلیں؟
ایک دن میں نے ایک پاکستانی سیاستدان ایاز صادق کو اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے سنا کہ "آرمی چیف کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں چہرے پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں" تو ادارے کے سربراہ کی بہادری سے متعلق جو بت میں نے قائم کر⬇️
Read 13 tweets
May 28, 2021
سردار عبدالرب نشتر نے قائداعظم کے بارے میں اپنی کتاب میں ایک دلچسپ واقعہ تحریر کیا ہے۔’’
جب ہم مانکی سے رخصت ہورہے تھے تو قائداعظم آگے آگے تھے اور پیر صاحب مانکی شریف سمیت پیران ان کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے۔⬇️
@ImranKhanPTI
جب قائداعظم موٹر میں بیٹھ گئے تو میں بھی ساتھ بیٹھا اور موٹر روانہ ہوگئی تو میں نے کہا قائداعظم مجھے ہنسی آتی تھی لیکن میں نے ضبط کرلی،۔ پوچھا کیوں؟
میں نے کہا’ جب ہم ان پیروں کے پاس جاتے ہیں تو بہت عزت واحترام سے ان کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں لیکن آج تمام پیر آپ کے پیچھے پیچھے⬇️
آرہے تھے تو مجھے ہنسی آرہی تھی۔ ‘ فرمانے لگے ’تمہیں معلوم ہے اور انکو بھی معلوم ہے کہ میں متقی ، پرہیز گار اور زاہد نہیں ہوں۔ میری شکل وصورت زاہدوں کی سی نہیں ہے۔ مغربی لباس پہنتا ہوں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ میرے ساتھ اتنا اچھا سلوک کیوں کرتے ہیں؟⬇️
Read 4 tweets
Apr 23, 2021
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ،
دوستوں🌹💐یہ تحریر آپکی آنکھوں کو رلا دیگی۔
فلسطین، غزہ میں ایک امام جو تراویح نمازوں کی امامت کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ،
ایک ایسا نوجوان جسکا ذہنی توزان کمزور ہے لیکن وہ ہمیشہ نماز تراویح میں پہلی صف میں شریک ہوتا ہے۔⬇️
نماز کے دوران اسکی ذہنی کیفیت کی وجہ سے اسکی آواز بعض اوقات بلند ہو جاتی ہے اسکے علاوہ، وہ امام کی تکبیر کے بغیر رکوع اور سجدہ بھی کرلیتا ہے۔
جب میں رکوع سے اٹھتا ہوں اور سمیع اللہ لمن حمدہ ( اللہ ان کی سنتا ہے جو اسکی عبادت کرتے ہیں) کی تکبیر بلند کرتا ہوں⬇️
تو وہ نوجان معصومیت سے چلا کراللہ تعالیٰ سے کہتا ہے
(اے اللہ کیا آپ مجھے بھی سن رہے ہیں)؟
اور جب ہم سجدہ کرتے ہیں تو وہ معصومیت سے بلند آواز میں کہتا ہے(اے اللہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں)
اس پر میں نماز کے بعد اپنے آنسو نہیں چھپا سکتا ہوں۔ کسی شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ غلط⬇️
Read 7 tweets
Mar 16, 2021
😂😂" ووٹ کو عزت دو "😂😂
ایک میاں بیوی نے رُومانس کا خُفیہ نام یعنی کوڈ ورڈ *اِلیکشن* رکھا ہوا تھا
کِسی ویک اینڈ پہ کسی لڑائی پر دونوں میں بات چیت بند تھی۔
شوہر نے بیٹے کے ذریعے بیوی کو پیغام بھیجا کہ
*بھول نہ جانا آج اِلیکشن ہے* Image
بیوی نے جل کر واپسی جواب بھیجا کہ
*آج اِس حلقے میں اِلیکشن ملتوی ہوگئے ہیں*
شوہر نے بیٹے سے کہا کہ جا کر ماں سے کہو کہ
*اگر آج یہاں اِلیکشن نہیں ہونگے تو میں کسی اور حلقے میں جا کر ووٹ ڈال آؤں گا*
بیوی نے یہ سنا تو بِپھر کر بولی کہ اپنے باپ سے کہو کہ
*اگر اُس نے کسی اور حلقے میں ووٹ ڈالا تو خُدا کی قسم، میں بھی گھر میں ایسا پولنگ اسٹیشن کھولوں گی کہ بغیر شناختی کارڈ والوں کے ووٹ بھی ڈلوا دوں گی....!*
Copied.😉😂😂😂
Read 4 tweets
Mar 5, 2021
@ImranKhanPTI ❤️🇵🇰💐
میں اس قوم کو جانتا ہوں
جہاں بڑا سمگلر ہمیشہ
حاجی صاحب"کہلاتا ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں گھر کے ماتھے پہ 'ہذا من فضل ربی' لکھنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
'خبردار مجھ سے مت پوچھنا یہ گھر کیسے بنایا'⬇️ ImageImage
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں مجرم کا دفاع استغاثہ کا وکیل کرتا ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں نمبر ایک ہونے کیلئے نمبر 2 ہونا ضروری ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جو موروثیت کو جمہوریت گردانتی ہے۔⬇️ Image
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں حق رائے دہی قیمے والے نان اور بریانی کے ڈبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
میں اک قوم کو جانتا ہوں
جہاں اربوں ہڑپ کر جانے والے
"ایک دھیلے کی کرپشن" نہ کرنے کی قسم کھا لیتے ہیں۔⬇️ Image
Read 7 tweets
Mar 1, 2021
@ImranKhanPTI @HamidMirPAK
سلطان ٹیپو کو جس نے دھوکا دیا تھا، وہ میر صادق تھا، اس نے سلطان سے دغا کیا اور انگریز سے وفا کی۔
انگریز نے انعام کے طور پر اسکی کئی پشتوں کو نوازا۔ انہیں ماہانہ وظیفہ ملا کرتا تھا۔
مگر معلوم ہے کیسے !⬇️ Image
جب میر صادق کی اگلی نسلوں میں سے کوئی نہ کوئی ہر ماہ وظیفہ وصول کرنے عدالت آتا تو چپڑاسی صدا لگایا کرتا۔ ۔ ۔

"ﻣﯿﺮ ﺻﺎﺩﻕ ﻏﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﻭﺭﺛﺎﺀ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ" ۔

ایک آنسو انکی آنکھ سے پھسلا اور تکیہ میں جزب ہوگیا۔
" میرے بیٹے! میری بات یاد رکھنا ،⬇️
جیسے شہید قبر میں جاکر بھی سیکڑوں سال زندہ رہتا ہے۔
ایسے ہی غدار کی غداری بھی صدیوں یاد رکھی جاتی ہے دن کے اختتام پر فرق صرف یہ پڑتا ہے کہ انسان، تاریخ میں صہیح طرف تھا یا غلط طرف🔂
ملک و قوم سے غداری کرنے والوں کی نسلوں کو تا حیات ذلت و رسوائی کا توق گلے میں لٹکانا پڑتا ہے✍️
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(