حضورﷺ کی بارگارہ میں ایک بدو حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں اس وقت حضرت خالد بن ولیدؓ بھی وہاں موجود تھے، بدو نے سوال کیے نبی کریمﷺ نے بہت شاندار،مکمل ،مختصراورجامع جوابات دیئے جو تمام مسلمانوں کیلئے مشغل راہ ہیں۔
++
بدو نے عرض کیا میں امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا:قناعت اختیار کرو امیر ہو جاو گے۔
میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا: تقویٰ اختیار کرو عالم بن جاو گے۔
میں عزت والا بننا چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا:مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو،عزت والے بن جاو گے.
++
میں اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا: مخلوق کو نفع پہنچاو اچھے آدمی بن جاوگے۔
میں عادل بننا چاہتا ہوں۔
ارشادہوا: جسے اپنے لئے اچھا سمجھتے ہو وہی دوسروں کیلئے پسند کرو۔
میں طاقتور بننا چاہتا ہوں۔
ارشادہوا: اللہ تعالیٰ پر توکل کرو۔
++
میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں خاص درجہ چاہتا ہوں
ارشادہوا:کثرت سے ذکر کرو
میں رزق میں کشادگی چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا: ہمیشہ باوضو رہو۔
میں دعاوں کی قبولیت چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا: حرام نہ کھائو۔
میں ایمان کی تکمیل چاہتاہوں۔
ارشاد ہوا: اخلاق اچھے کرلو۔
++
میں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے گناہوں سے پاک ہوکر ملنا چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا: جنابت کے بعد فوراً غسل کیا کرو۔
میں گناہوں میں کمی چاہتا ہوں۔
ارشادہوا:کثرت سے استغفار کہا کرو۔
میں #قیامت کے دن نور میں اٹھنا چاہتاہوں۔
ارشاد ہوا:ظلم کرنا چھوڑ دو۔
++
میں چاہتاہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے۔
ارشاد ہوا: اللہ تعالیٰ کے بندوں پر رحم کرو۔
میں چاہتاہوں کہ اللہ تعالیٰ میری پردہ پوشی فرمائے۔
ارشاد ہوا:لوگوں کی پردہ پوشی کیا کرو۔
میں رسوائی سے بچنا چاہتاہوں۔
ارشاد ہوا: زنا سے بچو۔
++
میں اللہ اور اسکے رسول کا محبوب بننا چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا:جو اللہ تعالیٰ اور اسکے رسولؐ کامحبوب ہو اس کو اپنا بنا لو۔
میں اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں۔
ارشاد ہوا: فرائض کی ادائیگی کا اہتمام کرو۔
++
میں احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں
ارشاد ہوا:اللہ تعالیٰ کی بندگی یوں کرو جیسے تم اسکو دیکھ رہے ہو یا جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے
میرا کونسا عمل گناہوں سے معافی دلائے گا؟
ارشاد ہوا:آنسو، عاجزی، بیماری
میرا کونسا عمل دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گا؟
ارشاد ہوا:دنیا کی مصیبتوں پر صبر کرو
+
میرا کونسا عمل اللہ کے غصے کو ٹھنڈا کرے گا؟
ارشاد ہوا:چپکے چپکے صدقہ دو اورصلہ رحمی کرو
سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
ارشاد ہوا: بداخلاقی اوربخل۔
سب سے بڑی اچھائی کیاہے؟
ارشاد ہوا:اچھے اخلاق ،تواضع اورصبر۔
میں اللہ تعالیٰ کے غصے سے بچنا چاہتاہوں۔
ارشاد ہوا:لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
+
(مسند احمد؍ کنزل العمال حدیث نمبر۴۴۱۵۴)
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh