ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کا بڑھتا رجحان ہزاروں افراد کے لئے جہاں روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے وہیں مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو مختلف قسم کے کورسسز کے ذریعہ آنلائن کاروبار کرنے کی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔
میں نے کوئی کورس یا ڈگری نہیں لے رکھی۔ مگر اللہ کریم 👇
کے فضل و کرم، ماں جی اور آپ احباب کی دعاؤں سے تجربات سے سیکھا۔
آج میں ان نوجوانوں کے لئے اپنے تجربات اور فائینڈگز آپ کیساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں جن کے ذریعہ آپ بھی اپنا با عزت روزگار کما سکتے ہیں۔
مصنوعات جو بیچنا کمال نہیں اصل کمال ہے جو چیز آپ بیچ رہے ہیں اس کا انتخاب، کوالٹی👇
اور قیمت۔
مصنوعات کی بہتر خرید ان کی بہتر فروخت کی بنیاد ثابت ہوتی ہے۔
میں نے جب کام شروع کیا تو صرف زنانہ و مردانہ کپڑے سے کیا۔ تجربی نہیں تھا خرید مہنگی کر بیٹھا جب قیمت مشتہر کی تو خواتین و حضرات نے بتایا کہ مہنگا ہے۔
پھر میں بڑے ہول سیلرز ڈھونڈے ان تک پہنچا وہاں سے مزید👇
سستا ملا تو سستا فروخت کیا۔
اسی طرح جوتوں میں سب سے پہلا جوتا میں نے ریٹیل شاپ سے 3300 کا خرید کر 3 ہزار کا بھیجا۔ مگر خریدار کر کو پسند آیا اس نے 7 جوتوں کا مزید آرڈر دیا۔ جب 7 لینے گئے تو وہ ہمیں سستے ملے اور منافع شروع ہو گیا۔
اگر کوئی چیز غیر معیاری نکلتی تو وہ میں واپس👇
لیتا اور گاہک کو پیسے واپس بھیجتا۔
اب آتے ہیں آپ سستا کیسے اور کہاں سے خرید سکتے ہیں۔
پشاور میں اصل پشاوری چپلیں نمک منڈی اور چارسدہ میں غفور مارکیٹ سے ملتی ہیں۔ آپ کے پاس اگر سرمایہ نہیں تو کسی واسطے کے ذریعہ دکاندار سے رابطہ کریں، اس سے تصاویر لیں اور ہول سیل ریٹ طے کر لیں👇
تصاویر کو فیس بک پیج، ویب سائیٹ یا انسٹا گرام وغیرہ پر مشتہر کریں۔ پاک پوسٹ کے ذریعہ کیش آن ڈیلیوری یا ایڈوانس ہے منٹ پر اسے فروخت کریں۔
کراچی میں بولٹن مارکیٹ سے آپ کو کپڑا، جیولری، کھلونے، لیڈیز بیگز الغرض ہر قسم کی مصنوعات سب سے بہترین ہول سیل ریٹ پر
مل سکتی ہیں۔ کراچی 👇
میں رہنے والے محنتی خواتین و حضرات وہاں جائیں اور ایسے دکاندار حضرات تلاش کریں جن کا آنلائن کام بھی ہو۔ ایسے کئی ہول سیلرز آپ کو فیس بک پر بھی مل سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ یہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ مگر خیال رہے کسی بھی چیز کی فروخت سے پہلے اس کے معیار کو پرکھیں ہمیشہ اچھی کوالٹی👇
کا انتخاب کریں اور شرح منافع 20 فیصد سے زیادہ نہ رکھیں۔
فئیر ٹریڈ پالیسی کے تحت کام کریں چیز اگر خریدار کو پسند نہیں تو واپس لیں۔
اگر 20 سے 50 ہزار تک سرمایہ پاس ہے تو اقبال مارکیٹ کراچی سے لیڈیز ریپلیکا اور فینسی سوٹ بہت سستے اور اعلی کوالٹی کے مل رہے وہ خرید کر اپنے گھر
رکھیں آنلائن کے ساتھ ساتھ اپنے محلے میں فروخت کریں۔ چونکہ آپ کے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہوں گے اس لئے فی سوٹ منافع 100 سے 200 روپے رکھیں یقین کریں اگر نیت میں خلوص ہے تو آپ جو بڑا کاروباری بننے سے کوئی نہیں روک سکتا
آخر میں ایک درخواست
دن میں سب سے پہلے سوالی کو کبھی خالی ہاتھ👇
نہ جانے دیں۔ جو بھی دست سوال دراز کرے حسب توفیق اس کے ہاتھ پر رکھیں یہ مت پرکھیں کہ یہ حقدار ہے یا نہیں۔
اللہ ہم سبھی پر اپنی خصوصی رحمت فرمائے اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 👀خیال ڈیجیٹل مارکیٹنگ👀

👀خیال ڈیجیٹل مارکیٹنگ👀 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!