اللہ میاں۔۔۔۔ میں رجو، بشیر کی بیوہ۔

پتہ ہے محلے کا مولوی آج جمعے میں کہہ رہا تھا کہ آپ شہ رگ سے زیادہ قریب ہیں، آپ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں اور آپ ہر چیز پر قادر بھی ہیں۔ اللہ میاں کیا یہ سچ ہے؟

اس مولوی کی بات کا تو مجھے کوئی اعتبار نہیں۔ فضل بھائی کی لڑکی تو اس کی وجہ سے👇
مر گئی اور وہ مردود کالا بکرا، دس گز لٹھا، پھل اور کتنی مٹھائیاں ٹھونس گیا، آخر میں کہتا ہے کہ اللہ کی مرضی یہی تھی۔

بھلا بتاؤ اتنی معصوم، بھولی لڑکی کو مار کر تمھیں کیا ملتا، ہے نا!!!
👇
اللہ میاں، اکرم سیٹھ کے گھر سے بھی جواب مل گیا اور مالکن نے پیسے بھی نہیں دیے۔ تیسرا دن ہے آج گھر میں اناج کا دانہ بھی نہیں، بچے بھوک سے بلک رہے تھے، کیا کرتی، کہاں سے لاتی؟ کریانے والا بھی ادھار نہیں دیتا
کہتا ہے ایک بار خوش کردے تجھے عمر بھر کھلاؤں گا۔ میں نے بھی کہ دیا کہ اتنا خوش ہونے کا شوق ہے تو تیری بیٹیاں بھی میری عمر کی ہیں، لگا ماں بہن کی گالیاں دینے۔

میں نے غلط کہا کیا؟ کسی کو سچ بتانا بری بات ہے کیا ؟

اکرم سیٹھ کی بیوی کہتی ہیں کہ میں ان کے میاں کو پھانس رہی ہوں۔ 👇
اس دن جب وہ اکیلے میں سو روپے دے رہے تھے تو کتنا دل کر رہا تھا کہ لے لوں۔ چھٹکا ہفتے بھر سے بیمار ہے سودے کے ساتھ ساتھ اس کی دوائی بھی لے آؤں گی۔ امام صاحب کے پھونکے ہوئے پانی سے تو کوئی فرق نہیں پڑا۔ مگر بشیرے نے مرتے وقت وعدہ لیا تھا کہ اپنے بچوں کو حرام نہیں کھلاؤں گی۔ 👇
کچھ غلط کرتی تو بشیرے کی روح کو کتنا دکھ ہوتا۔ اس لیے میں نے وہ روپے ان کے منہ پر مار دیے۔

یہ برائی ہے کیا؟ میں نے غلط کیا کیا؟

بڑی بشیرن ماشاء اللہ سولہ برس کی ہوگئی۔ ایک ہی کپڑا ہے اس کے پاس، وہ بھی جگہ، جگہ سے پھٹا ہوا۔ بشیر کے مرتے ہی محلے بھر کے آوارہ لڑکے ہمارے گھر کے👇
جمع ہو نے لگے۔ توبہ، توبہ کتنے گندے گانے گاتے ہیں۔ میں تو ساری رات جاگتی رہتی ہوں، خدا خیر کرے دروازہ ہے ہی کتنا مضبوط؟ دو ہی دھکوں میں ٹوٹ جائے گا۔ تو انہیں منع نہیں کر سکتا کیا؟ ان حرامیوں کا جو مالک ہے، جیل میں ہے۔ کسی لڑکی کی عزت لوٹی تھی،👇
کوئی غریب ہو گی بیچاری۔ سنا ہے کہ وہ بھی کل رہا ہو کر آرہا ہے کہ جج نے باعزت بری کردیا۔

بھلا ایسے لوگوں کی بھی کوئی عزت ہوتی ہے یا باعزت بری ہونے سے کوئی عزت والا ہو جاتا ہے؟
زکوٰۃ کمیٹی کے انچارج ہیں، حاجی صاحب، ان کو اپنی حالت بتائی تو تحقیق کے لیے گھر آگئے۔👇
ساتھ میں ایک اخبار والا بھی تھا۔ بہت روئے اپنے آپ کو برا بھلا کہا۔بشیرن کے سر پر ہاتھ رکھ کر اپنی بیٹی کہا اور جاتے ہوئے ہزار روپے کا چیک دے گئے۔ مجھ بدنصیب کو کیا پتا چیک کیا ہوتا ہے، بینک کیسے جاتے ہیں اور بینک ہے کدھر؟

اگلے دن گئی کہ اس کاغذ کے ٹکڑے کو لے لیں👇
اور ہزار روپیہ دے دیں۔ انہوں نے وہ تو لے لیا مگر کہا کہ بشیرن کی شادی ان سے کردوں تو ہر مہینے ہزار روپیہ ملے گا۔ اللہ میاں، وہ پچاس، پچپن کے تو ہوں گے میں مان بھی جاتی پر انہوں نے کہا کہ رات کو آؤں گا اور صبح، سویرے چلا جاؤں گا۔ شادی کا اعلان بھی نہیں ہو گا۔ میری ماں نے 👇
مجھے بتایا تھا کہ جو کام چھپ کر ہو وہ برا ہوتا ہے۔ سو واپس آگئی میں بد نصیب۔

میری پڑوسن نے مجھے بتایا کہ حاجی صاحب صرف اخبار میں تصویر کھچوانے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ حکومت جو زکوٰۃکے پیسے انہیں دیتی ہے اس سے وہ ایک بڑی سی کوٹھی بنوا رہے ہیں۔ 👇
میں کیا جانوں، پر تو تو جانتا ہوگا کیونکہ تو اللہ میاں ہے نا!

تجھ سے کتنی دعائیں مانگی، کتنی رو، رو کر۔ بین کر، کر کے۔ مگر تجھ تک نہیں پہنچی۔ تو بہت دور آسمانوں میں رہتا ہے کیا؟ اتنی دور کہ اپنے بندے کی آواز تیرے کانوں تک نہیں پہنچتی؟
👇
اتنی دور کہ اپنے بندوں کے اوپر ہونے والے ظلم تجھے نظر نہیں آتے؟

اتنی دور کی چھٹکو کی ہائے، ہائے تجھے سنائی نہیں دیتی؟

اتنی دور کہ میری جوان بیٹی کا ننگا جسم تجھے دکھائی نہیں دیتا؟
میں سارا دن سوچتی رہی کہ کل اپنے بچوں کو کیا کھلاؤں گی۔تین دن تو ہو گئے پانی سے پیٹ 👇
بھرتے ہوئے۔ آج بتا میں نے انہیں کیا کھلایا ہے؟

زہر، چوہوں کو مارنے والا زہر، ڈھیر سارا۔ ابھی تجھے خظ لکھنے سے پہلے میں نے ان کو ہلا، ہلا کر دیکھا وہ بھی میری آواز نہیں سنتے، وہ تو مر گئے ہیں اور مرنے والے کہاں کسی کی سنتے ہیں
میری تو خیر تو بھی نہیں سنتا پر تیری بات دوسری ہے👇
صرف میں رہ گئی ہوں، اب میری باری ہے ۔ رسی میں نے کس کر چھت کے کنڈے سے باندھ لی ہے مگر اللہ میاں ان درندوں کی بستی میں کوئی اور رجو نہیں ہوگی؟ یہ بھیڑیے اس کے پیچھے لگ جائیں گے۔ اللہ میاں تو نے آج تک میری بات نہیں سنی پر آج سن لے، آخری بات۔۔👇
یا تو رجو کا کوئی محافظ بھیج یا پھر اس بستی پر اپنا عذاب، ہاں اللہ میاں اپنا عذاب!!!
تو دوستو سجنو تے مترو اے اک افسانہ سی جنہو خرم بقا صاحب نے اللہ میاں جی کے نام لکھا سوچا علامہ اقبال کے شاہینوں کو اچھا لگے گا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with FilintaRaja

FilintaRaja Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @FilintaR123

10 Mar
اسلام وعلیکم پاکستان 🇵🇰💞
#محبت_مافیا
مرشد @ImranKhanPTI اتھے اج بارش نے آکر سردیاں کا استقبال کردیا ہے بہت جلد اب ہم سوئیٹر پہنیں گے بس تسی اپنے وزراء کو جیکٹیں اتارنے کا بول دیں اور
👇
ان سے کہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں جو کام کر یا کرواہ رہے ہیں سوشل نیٹ ورک پر اس کی جھلکیاں تو دیکھائیں یا وہ اسمبلیوں کا مزہ لینے آئے ہیں اور اگلے الیکشن میں کسی اور پارٹی کے ساتھ پھر انہی اسمبلیوں میں اقتدار کا مزہ لیتے نظر آئیں گے. 👇
کب تک سینٹ میں اور اسمبلیوں میں نمبر پورے کرنے کے چکر میں بلیک میل ہوتے رہیں گے اور اگر یہ اقتدار کے لالچی نہی ہیں تو صدارتی نظام کی حمایت کا اعلان کیوں نہی کرتے. 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!