بھٹو کے ایک ساتھی کی تحریر کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ وہ اپنے چند انتہائی قریبی ساتھیوں کے ساتھ ناشتے کی ٹیبل پر بھٹو کے ساتھ تھے۔ بھٹو نے سوال کیا جنرل ایوب خان کی بربادی کے کیا اسباب ہیں۔
سب نے جنرل ایوب کی شکست کو مختلف الفاظ میں بھٹو کی فہم و فراست اور چالاکی+
@BBhuttoZardari
ہشیاری دانشمندی وغیرہ کہا
مگر بھٹو نے اپنی پلیٹ میں چمچ کو مارتے ہوئے کہا بالکل غلط ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جنرل ایوب کو بھٹو کی فہم وفراست اور دانشمندی نے شکست نہیں دی۔ جنرل ایوب کو اس کے اپنے بیٹے اور ان کی کرتوتیں لے ڈوبیں۔
آج اگر پیپلزپارٹی+
@BBhuttoZardari
کی تباہی اور اپنے مستقبل میں اندھیروں کی وجہ بلاول بھی تلاش کریں تو اس کے لئے قطعاً یہ کہنے اور تسلیم کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو گی کہ پیپلزپارٹی اور بلاول کے مستقبل کو برباد کرنے میں زرداری اور اس کی بہن فریال تالپور کے علاوہ کسی کا ہاتھ نہیں
@BBhuttoZardari
ملک کا %60 ووٹ پنجاب میں ہے اسی پنجاب میں جس کے شہر لاہور میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی۔
پنجاب میں قمرالزمان کائرہ جیسے بمشکل دو تین بھی نہیں جو ہر حال میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور باوجود زرداری صاحب کے شرمناک کردار کے شرمندہ بھی نہ ہو سکتے ہیں۔
وہ جیالے جن کی اپنے حلقوں میں کچھ ساکھ تھی کچھ پہچان تھی مثلاً ندیم افضل چن راناثناءاللہ وغیرہ وہ تو کب کے زرداری برانڈ پیپلزپارٹی سے جان چھڑوا چکے۔
جہاں تک تعلق ہے رحمان ملک اور شیری رحمان جیسوں کا تو ایسے لوگ جن کے پاس اپنا کوئی حلقہ انتخاب ہی نہیں ہوتا وہ تو ٹکے رہتے ہیں
اور کچھ مناسب اور پرکشش موقعہ ملنے پر ہی تبدیل ہو جاتے ہیں مثال کے طور پر مسلم لیگ نون کی آجکل کی ایک مشہور اور ہرجوش ترجمان کبھی پیپلزپارٹی کی پرجوش جیالی ہوا کرتی تھیں۔
قمرالزمان کائرہ صاحب جانتے ہیں بلکہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ گذشتہ کچھ سال میں پنجاب میں ضلعی سطح+
پیپلزپارٹی پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری وغیرہ کے عہدے دے کر بلاول بھٹو کے ساتھ ملوایا اور فوٹو سیشن کروایا گیا جن لوگوں کے ساتھ ماضی کا کوئی جیالا ہاتھ ملانا پسند نہ کرے اور پاس بھی نہ بٹھائے کیونکہ ان لوگوں کی کوئی ساکھ کوئی پہچان ہی نہیں۔
گذشتہ دنوں PDM میں شمولیت اور مسلم لیگی راہنماوں کے ساتھ ملاقاتوں سے بلاول کو پنجاب میں کچھ پہچان ملی ورنہ بلاول سندھ کے دیہی علاقوں تک محدود پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
اور یہ سب کچھ زرداری اور فریال تالپور کی مہربانیاں ہی ہیں۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with شفیق اختر

شفیق اختر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ShafiqueArajput

27 Mar
ملک کا نظام اس شخص کے حوالے کیا گیا جس نے شروعات میں ہی اپنی قابلیت ثابت کر دی تھی کہ اس کو تو ڈالر کی قیمت بڑھ جانے کا پتہ ٹیلیویژن پر خبر دیکھ کر چلا۔ اس کو یہ کیا معلوم کہ سٹیٹ بنک کو عالمی بنک کے سپرد کرنے کا کیا مطلب ہے۔
معاشی جنگ ہم ہار چکے۔

brecorder.com/news/40077329/…
سٹیٹ بنک جو نیشنل بنک سمیت تمام سرکاری اور پرائیویٹ بنکوں کو کنٹرول کرتا ہے اس کا اغیار کےہاتھوں میں جانے کا مطلب یہ ہےکہ پاکستان کا تمام مالیاتی نظام اب بیرونی ہاتھوں میں ہوگا۔
اگر یہ کہا جائے کہ بذریعہ عمران نیازی پاکستان میں غیرملکی ایجنڈے پر عملدرآمد کروا لیا گیا تو غلط نہیں
ملک میں اس قسم کی سیاسی دھماچوکڑی ہے کہ وہ سنجیدہ لوگ جو سٹیٹ بنک کے پاکستان کے ہاتھ سے جانے پر بات سمجھا رہے ہیں ہم پاکستانی اس پر توجہ دینے کو تیار ہی نہیں ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا گیم ہو چکی ہے۔
ووٹ کی عزت دھری کی دھری رہ گئی جبکہ پاکستان کی معاشی آزادی ختم ہو چکی ہے۔
Read 4 tweets
26 Mar
جب بھی کوئی ایسی تکلیف دہ خبر نظر آتی ہے تو موجودہ حکمرانوں کا انسانیت سے گرا گھٹیا روپ مزید نمایاں ہوتا ہے۔قصور کی زینب کے ساتھ بہت برا ہوا تھا کیا خیبرپختونخواہ کی یہ حریم انسان کی اولاد نہیں؟؟
کیا اس بچی کو دنیامیں رہنے کا حق نہ تھا؟
#JusticeForHareem
جب قصور کی زینب کے لئے سب طبقوں اور مکتبہ فکر کے لوگوں نے آواز اٹھائی تو امید ہوئی کہ اس معاشرے میں انسانیت زندہ ہے۔
مگر افسوس صد افسوس ہمارا معاشرہ انتہائی گل سڑ چکا ہے۔ اس میں سیاستدان اور طاقتور لوگ منافق اور مطلب پرست ہیں۔
#JusticeForHareem
موجودہ حکومت کا ووٹر اور سپورٹر بھی منافقت بےضمیری اور بےشرمی کے سب سے اونچے درجے پر فائز ہے۔ یہاں تک مذہبی جماعتوں والے بھی جو خود کو اسلام کے ٹھیکدار سمجھتے ہیں۔
کہاں ہیں زینب وقوعہ پر ازخود نوٹس لینے والے؟
کہاں ہیں زینب کا جنازہ پڑھانے والے؟
#JusticeForHareem
Read 4 tweets
25 Mar
پاکستان کی %80 دیہی آبادی میں نوجوان طبقے کے ذہن میں تبدیلی کا مطلب ہر گاوں میں ایک ڈسپنسری ایک پارک ایک کھیل کا گراونڈ اور ہر قصبے میں اچھا ہسپتال اورکالج ہر تحصیل میں ٹیچنگ ہسپتال دو دو یونیورسٹیاں اورانٹرنیشنل لیول کا سٹیڈیم تھا۔
پوچھنا تھا3سال گذر چکے کتنا کام مکمل ہو چکا؟؟
تحریک انصاف کے سقراط و بقراط و آئن سٹائنوں کے نزدیک امیرزادوں کی وہ اولادیں جن کو کبھی معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کا بجلی گیس کا بل کب اور کیسے آتا ہے وہی نوجوان طبقہ ہے۔
ایسا ہرگز نہیں ہے نوجوانوں کی اکثریت وہ ہے جنہیں ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے میں اپنے خوابوں کی تعبیر نظر آتی تھی
وہ نوجوان جو سچ مچ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ عدالتی سرٹیفائیڈ سچا ہے خواب تو ان نوجوانوں کے ٹوٹے ہیں جو اپنی 70CC موٹر سائیکل پر بیٹھ کر 30/40 کا پٹرول ڈلوا کر چھوٹا موٹا انٹرنیٹ پیکج کروا کر کوریج ایریا میں آ کر نیازی کے لئے سوشل میڈیا پر نام نہاد جہاد کرتے تھے۔
Read 7 tweets
19 Mar
ڈان لیکس کاایک ایک لفظ تقریباً ہر کسی کو یاد ہو گا۔ اگر کسی کوبھول چکاتھا تو کل جنرل باجوہ صاحب نے بذات خود Ptv کے کلپ میں لفظ بہ لفظ دہرا دیا ہے۔
اب ذرا عمران نیازی کے حواری اور ٹیلیویژن سکرینوں پر عدالتیں سجانے والے نیڑے نیڑے آ جائیں اور سنیں ڈان لیکس پر کیا کیا فرماتے رہے ہیں
چیئرمین تحریک انصاف جو آج وزیراعظم پاکستان ہیں کیا اب بتانا پسند فرمائیں گے کہ ڈان لیکس اور جنرل باجوہ صاحب کے بیان میں کیا فرق ہے؟؟
قوم کے نوجوان طبقے کو گھمراہ کرنے والے اس شخص عمران نیازی کو شرم تو نہیں آ سکتی مگر کیا اس کی ہرزہ سرائیوں پر یقین کرنے والے بھی سب بےشرم نہیں؟؟
یہ تین بھانڈ اب کیا نیپال کے جنگلوں میں چلے گئے ہیں؟؟
ان کے خرافات سنیں کس طرح یہ سادہ لوح عوام کو گھمراہ کرتے رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو ورغلانے اور بہکانے میں ان تین بھانڈوں کا اور اس چینل ARY کا بہت کردار ہے۔
یہ بھانڈ بلاناغہ ڈان لیکس پر پروگرام کرتے رہے ہیں۔
Read 10 tweets
18 Mar
ماضی میں جب ایسا ہی کچھ میاں نوازشریف نے کہا تو وہ #DawnLeaks کہلایا اور بہت سنگین جرم مشہور کیا گیا۔
مگر آج جنرل باجوہ صاحب بھی وہی الفاظ دہرا رہے ہیں۔
ہمیں پہلے اپنے گھر کو صاف کرنا ہو گا۔ ہمسایوں سے دوستی شاید پہلے غداری ہوا کرتی تھی۔
@MaryamNSharif
#ReturnOfDawnLeaks2021
تب کیوں ان الفاظ کو جرم بنا دیا گیا تھا؟
قوم کے ایک سچے لیڈر کے برسوں پہلے قومی مفاد میں کہے ہوئے ان الفاظ کو غداری کیوں کہا گیا؟
حالانکہ کہ اس وقت ملک میں امن کی زیادہ ضرورت تھی۔
اب اس بات کو تسلیم کرنا نوازشریف کی عظمت کو تسلیم کرنا ہے
#ReturnOfDawnLeaks2021
قوم کا ایک سچا لیڈر ہی بروقت درست فیصلے کرتا ہے اور راست باتیں کرتا ہے۔
وہ جسے ماضی میں جرم بنا دیا گیا آج وہی کچھ ملک قوم کی ضرورت ثابت ہوا۔
نوازشریف مودی کا یار نہیں وطن پرست تھا وطن پرست ہے۔
سب ثابت ہوتا جا رہا ہے۔
#ReturnOfDawnLeaks
Read 4 tweets
18 Mar
میرے ایک دوست کے تایا کی دوسری بیوی کی اولاد پر میرے دوست کو قطعاً اس لئے اعتراض نہیں کہ وہ اب تحریک لبیک میں ہیں میرے دوست کے مطابق یہ پہلے پیپلزپارٹی میں تھے پھر تحریک انصاف میں چلے گئے اب عمران نیازی کی تباہ کاریوں کے بعد تحریک لبیک میں چلے گئے ہیں۔
میرے دوست نے بتایا کہ میرے تایا نے بڑھاپے میں ایک چلتی پھرتی عورت سے "لو میرج کر لی" جس پر وہ چلتی پھرتی عورت ہماری تائی بن گئی۔ تائی نے پورے خاندان کے ساتھ اپنی بدزبانی روا رکھی اور دشمنی مول لے لی۔ خاندان کا دوسرا کوئی بھی فرد کوئی بھی بات کرتا تائی ہمیشہ اس کے الٹ بات کرتی۔
تائی کی خصلت تائی کی اولاد میں آ گئی۔ چونکہ میرے دوست کا پورا خاندان مسلم لیگی ہے لہذا ان کے تایا کی اولاد دوسری اپنے پورے خاندان کی ضد میں دوسری پارٹیوں میں رہتے ہیں تاکہ پورے خاندان کی مخالفت میں بحث کر کے اپنی انا کو سکون دے سکیں۔ جو ان کی جبلت بن چکی ہے۔
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!