For PM Pakistan @ImranKhanPTI
مرشد بیوروکریسی آپکی چھتری تلے کیا گل کھلا رہی👇
اعظم خان اس وقت وزیراعظم عمران خان کا پرنسپل سیکٹریری ہے۔ اعظم خان کو بہت لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس نے کے پی کے میں پرویز خٹک کے ساتھ کام کیا لہذا پرویز خٹک اور تحریک انصاف کو حکومت دلانے میں پالیسز 👇
اعظم خان نے بہت اہم کردار کیا۔ کیونکہ یہ پی ٹی آئی کی KP کی حکومت کے آخری دنوں میں وزیراعلی پرویز خٹک کا پرنسپل سیکٹریری تھا۔

لیکن آپکو بتادوں کہ اعظم خان وہ بندہ نہیں ہے جس نے KP کی پالیسز بنانے میں مدد کی بلکہ وہ بندہ شہزاد ارباب تھا جس نے پالیسز بنانے میں 👇
مدد کی تھی اور شہزاد ارباب ہی وزیراعلی پرویز خٹک کا پرنسپل سیکٹریری تھا جس کی پالیسز سے متاثر ہوکر بعد از ریٹائرمنٹ جہانگیر ترین نے اس کو وزیراعظم کی کابینہ میں بیوروکریسی ریفارمز کا سپیشل اسسٹنٹ ٹو پی ایم منتخب کروایا۔ اعظم خان شہزاد ارباب کا جونیئر تھا۔ لیکن ریٹائرڈ بندہ گھر👇
کے اس بزرگ کی طرح ہوتا ہے جس کی چارپائی گھر کے ویہڑے میں سب سے علیحدہ ڈھا دی جاتی ہے۔

چنانچہ اعظم خان نے شہزاد ارباب کو اپنے دشمن کے طور پر لیا اور شہزاد ارباب کے ہر کام اور ہر ریفارم کو بیوروکریسی میں لاگو نہیں ہونے دیا۔۔یوں معاملہ کھٹائی میں پڑگیا اور یہاں 2 گروپس نے جنم لیا👇
شہزاد ارباب نے اسکی شکائت جہانگیر ترین سے کی کیونکہ جہانگیر ترین کو خان صاحب کے قریب سمجھا جاتا تھا۔ جہانگیر ترین نے معاملہ آیا گیا کردیا۔۔اسی وقت عامر کیانی، عاطف خان اور شہرام ترکئی کا معاملہ اٹھا۔۔
آئی بی کا چیف سلمان خان پرنسپل سیکٹریری اعظم خان کا جگری دوست ہے۔ سلیمان خان👇
کی دوستی اعظم خان سے KP میں ہوئی اور خان ہر کسی کی رپورٹ آئی بی سے لیتا ہے لہذا اعظم خان جس کو بھی اپنے رستے کی رکاوٹ سمجھتا ہے یا جو کوئی اس کے خلاف ہونے کی کوشش کرتا ہے وہ اسےاپنے راستے سے ہٹانے کے لیئےاور خان کی نظروں سے گرانے کےلیئےساری فون کالز ڈیٹیلز اور انفارمیشن سلیمان 👇
خان IB چیف سے لیتا ہے اور ان سے اپنی مرضی کا مطلب بنا کر رپورٹ خان صاحب کو پہنچا دیتا ہے۔۔شہرام ترکئی اور عاطف خان پر یہ الزام لگایا کہ یہ کے پی میں وزیراعلی محمود خان کے خلاف اتحاد بنا رہے ہیں۔۔خان نے شہرام اور عاطف خان کو کھڈے لایئن لگادیا۔
عامر کیانی انتہائی نامعقول بندہ 👇
ہے۔مجھے اس کے کام کرنے پر اعتراض ہے اس کی سیاست سے ناؤ ہاؤ بھی سیف اللہ نیازی سے بھی گئی گزری ہے لیکن ٹکٹوں کے فیصلے خان صاحب نے ان دونوں کو دیئے ہوئے ہیں۔عامر کیانی کے خلاف میڈیا میں ایک الزام لگایا گیا کہ یہ ڈرگ کمپنیوں سے پیسے مانگ رہا ہے اور اس کی انفارمیشن خان صاحب کو👇
اعظم خان نے دی۔۔جس کے بعد اس کو وزارت سے ہٹادیا گیا۔۔

پھر شہزاد ارباب نے دوبارہ جہانگیر ترین سے بات کی تو جہانگیر ترین نے خان صاحب سے بات کرنے کا فیصلہ کیا اور خان صاحب کے سامنے ایک پروپوزل رکھا کہ ہم اگر بیوروکریسی کی آس پر رہے تو ہم کبھی کوئی ریفارم نہیں کرسکیں گے۔۔لہذا 👇
ہمیں وزیراعظم سیکڑیٹریٹ میں ایک پروفیشنلز کی ٹیم لانی ہوگی جو کہ تیزی سے ریفارمز پر کام کرے گی۔۔عمران خان نے اس پروپوزل کو پسند کیا اور اعظم خان کو فائل دی اور کہا اس کو فائنل کریں۔۔

اعظم خان نے وہیں کہہ دیا کہ اس پر کام نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بیوروکریسی کے ایک پیرالل سسٹم ہےجو👇
کہ قانونا" ہی غلط ہے۔یہ لاگو نہیں ہوسکتا۔۔یہاں جہانگیر ترین اور اعظم خان کی منہ ماری ہوئی۔۔اس کے بعد پھر جہانگیر ترین کا برا وقت شروع ہوا اور آج جہانگیر ترین کہاں ہے اور اس کے خلاف کیا ہورہا ہے سب کو پتہ ہے۔

تانیہ ایڈروس کو کس نے فیل کیا؟۔ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ پورا👇
ہوجاتا تو سارا سسٹم آن لاین ہوجاتا تو بیوروکریسی کی حرام زدگیاں ختم ہوجاتی۔ لیکن تانیہ ایڈروس، شبر زیدی، ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف گھٹیا ترین کمپین چلوائی گئی اور اب کی بار اس کمپیئن میں شاہ محمود قریشی کے گروپ نے اعظم خان کا ساتھ دیا۔۔اور یوں ان سب کو ریزائن کرنا پڑا۔۔اس کے👇
بعد کمپیٹیشن کمیشن کمیٹی بنانے کے معاملے پر اعظم خان اور حفیظ شیخ کے درمیان لڑائی شروع ہوئی۔۔اعظم اس کمیشن میں اپنے بندے رکھوانا چاہتا تھا جبکہ حفیظ شیخ اس کی بات نہیں مان رہا تھا پھر اس کے بعد ریسٹ از دی ہسٹری۔۔اور اس وقت اعظم خان کا اتحاد شہزاد اکبر کےساتھ ہوچکا ہے۔۔اب دیکھیں👇
یہ اتحاد کیا رنگ لاتا ہے۔۔
خان صاحب!
اگر یہ ساری چیزیں باہر بیٹھ کر ہمیں پتہ ہیں تو آپ کو کیوں نہیں پتہ چل رہی۔۔پاکستان کی بہتری کے لیئے بہت سے پروپوزل ساری دنیا سے پاکستانیوں نے بھیجے کہ ریفارمز کیسے لانی ہیں لیکن اعظم خان اس وقت ان سب فائلز کو دبا کر بیٹھا ہے اور اوپر ہی👇
جانے نہیں دے رہا جس میں اس وقت مریم نامی ریسرچر لڑکی نے دوبئی سے 13 مہینے لگا کر بیوروکریسی میں ریفارمز کے حوالے سے ایک سال پہلے اپنا ڈرافٹ جمع کروایا اور اعظم خان نے آج تک وہ اوپر نہیں جانے دیا۔

خان صاحب!!!! ذوالفقار علی بھٹو کا انجام دیکھیئے۔بھٹو کی تباہی میں مین کردار 👇
اسی اعظم خان کی طرح کے بیوروکریٹس کا تھا جنہوں نے بھٹو کے گرد جال بن کر عوام کا رابطہ ذوالفقار علی بھٹو سے کاٹا اور یوں بھٹو اکیلا رہ گیا۔۔ خان صاحب آپ کے ارد گرد بھی بیوروکریسی نے ویسا ہی جال تیار کرلیا ہے۔۔خدارا اس جال سے باہر سے نکلیے۔۔اور کچھ دیکھیئے۔۔ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔
@threadreaderapp
"Unroll"

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Raja Mumtaz

Raja Mumtaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!