آج سے پندرہ بیس سال پہلے اگر آپ اپنے گلی محلے یا شہر کو یاد کریں تو آپ کو احساس ہوگا کہ بہت سی تبدیلیاں پیدا ہوچکی ہیں۔

پہلے عورتیں بھی گلی میں بیٹھ جایا کرتی تھیں، گھروں کے دروازے کھلے بھی ہوتے تو اندر نہیں جھانکا جاتا تھا۔

دوسروں کی ماؤں بہنوں کی تعظیم اپنی ماؤں بہنوں کی 👇👇
طرح کی جاتی تھی۔ بچے اور نوعمر لڑکے یا لڑکیاں پڑوسیوں کے گھروں میں بلا جھجک چلے جاتے تھے۔

شادی بیاہ یا فوتیدگی کے وقت سب ایک ہوکر ایک دوسرے کے کام آتے تھے۔

شاید ہی کبھی کوئی خبر ملتی کہ کسی لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

مجھے نہیں یاد پڑتا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے کسی 👇👇
واقعے کی خبر بھی سنی ہو۔
لڑکیاں سروں اور اپنے سینوں پر دوپٹہ یا چادر اوڑھتی تھیں، مردوں کی نظروں میں شرم و حیاء ہوتی تھی۔

پھر آہستہ آہستہ ہمارے معاشرے میں خرابیاں گھستی گئیں۔
پی ٹی وی پیچھے رہ گیا اور اسکی جگہ اسٹار پلس اور بھارتی چینلز نے اپنا کلچر اس تیزی سے پھیلایا کہ 👇👇
لڑکیوں کے کپڑے کم سے کم ہوتے گئے، جو باقی بچے ان میں بھی بھارتی کلچر کا رنگ نمایاں ہوتا تھا۔
بندیا، ٹکہ، گھرارہ، لہنگا، چولی، پٹیالہ شلوار نے بھارتی رنگ تو دکھایا سو دکھایا، مگر عورت کو خود نمائشی کا شوقین بھی بنادیا۔

وہ لڑکی جو کبھی دوپٹہ اوڑھ کر سکون محسوس کرتی تھی 👇👇
دوپٹہ اتار کر، تنگ قمیض پہن کر خوشی محسوس کرنے لگی۔
ٹی وی اسکرینز پر نیم عریاں ناچ گانوں نے نوجوان نسل کی رہی سہی اخلاقیات بھی تباہ کردی۔
عزت و احترام کی جگہ شہوانیت اور شیطانیت نے جنم لے لیا۔
پھر ہم نے کچرے کے ڈھیروں پر معصوم نومولود بچوں کی نعشیں بھی دیکھیں
👇👇
لڑکیاں اور لڑکے دیکھے جنہوں نے ماں باپ کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر شادیاں کیں۔
موبائل فون کے کیمرے سے ذاتی غیر اخلاقی تصاویر کا تبادلہ بھی دیکھا اور اس کے نتیجے میں جانیں جاتے بھی دیکھیں۔
آج ایک چھوٹے سے بچے کو ہم کسی کے گھر نہیں بھیج سکتے۔
بیٹی کو اکیلے نہیں بھیج سکتے
👇👇
کیا یہ سب کچھ بلا سبب ہوگیا؟
تو جواب ہے نہیں۔۔۔
یہ سب بلا سبب نہیں۔ ہمارے معاشرے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تفریح کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا گیا۔

کسی نے آواز بلند کی تو اسے عورتوں کے حقوق کا دشمن اور مولوی قرار دے کر دھتکار دیا گیا۔

فحاشی بڑھی تو شہوانی اور شیطانی
👇👇
جذبات بڑھے، جب شیطانی جذبات بڑھے تو عورتوں کے ساتھ معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بھی عام ہوئے۔

ایک انسانی شیطان کے جذبات کسی بالی ووڈ اداکار کا جذبات کو اکسانے والا رقص دیکھ کر بھڑکے تو وہ اپنی شہوت یا تسکین اس اداکارہ سے حاصل نہیں کرسکتا تو وہ کیا کرے گا؟
👇👇
جی ہاں، وہ اپنے جذبات کی تسکین کے اپنے شیطانی مقصد کو پورا کرنے کے لئے شکار ڈھونڈتا ہے۔

یہ شکار کوئی مجبور لڑکی بھی ہوسکتی ہے، کوئی معصوم سی ننھی سی بچی بھی۔

اس شیطان کا شکار دفتر، گھر، فیکٹری یا کسی دکان پر کام کرنے والی لڑکی بھی ہوسکتی ہے اور گھر سے باہر کھیلتی چند ماہ 👇👇
یا چند سال کی کوئی معصوم سی بچی یا بچہ۔۔۔
اس شیطان کا صرف ایک مقصد ہوتا ہے کہ بس اس نے اپنے اندر بھڑکی شیطانیت کی آگ کو بجھانا ہے، جو اسکے ننگا یا نیم ننگا ناچ دیکھنے سے بھڑکی ہے۔
اس شیطان کا مقصد اس آگ کو ٹھنڈی کرنا ہوتا جو گنفی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر اسکے جسم کے اندر بھڑک 👇👇
رہی ہوتی ہے۔
اس شیطان کا مقصد اپنے اندر کی آگ ٹھنڈی کرنا ہوتا ہے جو اسکے اندر صرف اس لئے جل رہی ہوتی ہے کہ وہ اپ ے اردگرد بہت سے ایسے مناظر دیکھتا ہے جو اسکے جذبات کو بھڑکاتے ہیں۔
تنگ یا کم لباس مردوں کے جذبات بھڑکاتے ہیں۔
اسی لئے قرآن پاک میں عورتوں کے حکم ہے کہ وہ اپنے👇👇
سینوں پر چادرہں ڈال کر رکھا کریں، اسی لئے قرآن میں حکم ہے کہ عورتیں اپنی زیبائش کی جگہوں اور شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔

ساتھ ساتھ بڑی سختی سے اللہ کا حکم مردوں کے لئے بھی ہے کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔
عورت کا لباس معنی رکھتا ہے، کم اور تنگ 👇👇
لباس بلا شبہ جذبات کی برانگیخیتگی کا سبب بنتا ہے، اور پھر یہ آگ کہاں بجھتی ہے، یہ شیطانیت کہاں نکلتی ہے، اللہ بہتر جانتا ہے۔

اس میں بہتری کے لئے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔
مرد ہو چاہے عورت۔۔۔ سب کو اسلام کے اصولوں اور معاشرتی اقدار کا احترام کرنا
ہوگا۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Afeef Hassan

Muhammad Afeef Hassan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!