عثمان مرزا کا لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا معاملہ
(وہاب علوی) ذرائع کے مطابق جس اپارٹمنٹ میں واقعہ پیش آیا وہ عثمان مرزا کا ہے،متاثرہ لڑکے نے عثمان مرزا کے دوست سے اپارٹمنٹ کی چابی لی تھی۔
نشے میں دھت عثمان مرزا ساتھیوں کے ہمرا زبردستی فلیٹ میں داخل ہوا اور لڑکی اور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا ، 5 سے 6 افراد نے لڑکی اور لڑکے کو حبس بے جا میں رکھا جبکہ ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کر کے ویڈیوز بنائی اور لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا ۔ یہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا تھا
ملزمان متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کرتے رہے،پیسے نہ ملنے پر ویڈیو وائرل کی گئیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اسلام آباد پولیس نے عثمان مرزا کو گرفتار کرلیاجبکہ اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں تاہم متاثرین کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔
ویڈیو میں نظر آنے والاعثمان مرزا گاڑیوں اور پراپرٹی کا بزنس کرتا ہے۔ عثمان مرزا کو بابراعوان ، عامر کیانی اور شیخ رشید کا خاص آدمی بتایا جارہا ہے۔ لڑکی کا ریپ ہوا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں #ArrestUsmanMirza
تشدد وائرل ویڈیو کیس میں نامزد چوتھا ملزم بھی گرفتار۔
ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ #IslamabadPolice
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh