یہ جملہ بہت عام ہوتا جا رہا ہے اور لوگ فخریہ کہتے ہیں اسے۔۔۔
ارے بھائی صاحب صحیح بات میں برداشت کرنے جیسا ہوتا کیا ہے۔۔
مطلب کہ اگر آپ غلط بات برداشت نہیں کر سکتے تو آپ نے اخلاقیات بردباری اور تحمل مزاجی کا سارا درس اپنے پاوں تلے
روند دیا۔۔۔ کردار کی بلندی اسی میں ہے کہ ناگوار بات کو تحمل سے سنا جائے اور دلیل کے ساتھ اسکی نفی کی جائے نا کہ اینٹ اٹھا کر اسکے سر پر یہ کہتے ہوئے مار دی جائے کہ " ہم غلط بات برداشت نہیں کرتے"
مثال دے کر سمجھاتا ہوں🤔
اگر آپ کتے کو کتا کہیں گیں تو اسے برا نہیں لگے گا اور وہ
آپکو کچھ کہے گا بھی نہیں۔۔ لیکن اگر آپ انسان کو کتا کہیں گیں تو اسے برا لگنا چاہیے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھونکنا اور کاٹنا شروع کر دے۔۔ بلکہ تحمل مزاجی سے جواب دینا چاہئے🙄
"ہم ظلم برداشت نہیں کرتے"
بتاتا چلوں کہ صحیح جملہ یہ تھا جو کہ زمانے کی گردش کا شکار ہوگیا☝️
خیر اتنی ساری عقلمندی کی باتوں سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔۔ جذبات میں آکر نکل گئی۔ سمجھ آئے تو عمل ضرور کیجئے گا۔۔ دعاوں میں یاد رکھئے گا
آج پرانی ڈائری پڑھ رہا تھا سوچا گیان بانٹو🤔🙄 #قلمکار #قلمدان #ہیکر
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh