#آؤ_شجرکاری_کریں
پاکستان میں ہلدی کاشت کرنے کے حوالے سے ایک مکمل مضمون۔
ہلدی نو مہینے کی فصل ہے.
ہلدی کن کن علاقوں میں کاشت ہو سکتی ہے؟
ہلدی پورے پاکستان میں کاشت ہو سکتی ہے.
لیکن پاکستان کے وہ اضلاع جہاں زیادہ تر ہلدی کاشت ہو رہی ہے ان کی تفصیل یوں ہے.
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کی فصل
پنجاب کے اضلاع قصور، اوکاڑہ، لاہوراور سیالکوٹ
خیبر پختونخواہ کے اضلاع مردان بنوں اور ہری پور
صوبہ سندھ کے اضلاع میر پور خاص اور سانگھڑ میں کاشت کی جارہی ہے.
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کا وقتِ کاشت کیا ہے؟
ہلدی کاشت کرنے کا بہترین وقت 15 مارچ سے لیکر 15 اپریل تک ہے. ہلدی گندم کی فصل کاٹ کر گندم کے کھیت میں بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ زیادہ ٹھنڈ یعنی فروری یا مارچ کے شروع میں کاشت کی گئی ہلدی کا اگاؤ بعض اوقات زیادہ اچھا نہیں ہوتا.
#آؤ_شجرکاری_کریں
.اس بات کا خیال رکھیں کہ جب درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو جائے تو پھر ہلدی کاشت کریں. درجہ حرات اگر 20 ڈگری سے نیچے ہو تو ہلدی کاشت کرنا موزوں نہیں ہے
ہلدی کی کاشت کےلیےزمین کس طرح کی ہونی چاہیے؟
ہلدی کی کاشت کےلیے زرخیززمین ہی بہتر ہے۔کم یازیادہ کلر،شور،سیم،تھور والی زمینیں ہلدی کی کاشت کےلیےموزوں نہیں ہیں۔یا ایسی زمینیں جہاں زیادہ دیرتک پانی کھڑا رہےیعنی کم نکاسی والی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت نہیں کرنی چاہیے
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی والےکھیت میں گوبرکی کھادڈالنازیادہ بہتر ہے.اگر کاشت سےایک مہینہ پہلےگوبر ڈال کرہل چلادیاجائے اور ہل چلانےکےبعد پانی لگا دیاجائےتو زیادہ بہتر ہے۔اس طرح گوبر اچھی طرح سے زمین کاحصہ بن جاتا ہے۔ زمین کی تیاری کےلیےایک دفعہ روٹاویٹر چلانےسےہلدی کااگاؤبہترہوتا ہے
جس طرح آلو کاشت کرنے کے لیے ثابت آلو ہی بیج کے طور پر استعمال ہوتے ہیں بالکل اس طرح ہلدی کاشت کرنے کے لیے ہلدی کی گنڈیاں ہی استعمال ہوتی ہیں
ہلدی کی وہ گنڈیاں جنہیں بیج کے لیے استعمال کرنا ہوتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
انہیں زمین سے نکالنے کی بجائے عام طور پر زمین میں ہی رہنے دیا جاتا ہے اوران گنڈیوں کو کاشت کرنے سے چند دن پہلے زمین سے نکال لیا جاتا ہے.
ہلدی کا ایک ایکڑ کاشت کرنے کے لیے تقریباََ 22 من بیج درکار ہوتا ہے. جس طرح گنے کی پوریاں کاٹ کر لگائی جا سکتی ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
بالکل اسی طرح ہلدی کی گنڈیاں توڑکرلگائی جاسکتی ہیں
ہلدی کے بیج کو سنبھالنےکاطریقہ کیاہے؟
ہلدی کی فصل جنوری فروری میں پک کر تیار ہو جاتی ہے. زیادہ ترکسان بیج کے لیے جنوری فروری میں ہی ہلدی خریدکرسنبھال لیتےہیں. کیونکہ ان دنوں میں بیج والی ہلدی ذرا سستی مل جاتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اب سوال یہ ہے کہ جنوری فروری میں خریدی گئی ہلدی کو سنبھالنا کیسے ہے؟
اس کے لیے کسی درخت کے نیچے چھاؤں میں ایک گڑھا کھود کر اس میں بیج کے لیے خریدی گئی ہلدی ڈال دیں. ہلدی کے اوپر پرالی یا کوئی گھاس پھوس وغیرہ ڈال کر ہلکی ہلکی مٹی ڈال دیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس طرح آپ کا بیج مارچ اپریل تک خشک نہیں ہو گا. واضح رہے کہ ہلدی اگر خشک ہو جائے تو اس کا اگاؤ بہت ہی کم ہوتا ہے
ہلدی کی کاشت کا طریقہ کار کیا ہے؟
عام طور پر ہلدی آلوؤں کی طرح کھیلوں یا وٹوں کے اوپر لگائی جاتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
کھیلیوں کا درمیانی فاصلہ 15 سے 20 انچ اور ایک پودے سے دوسرے پودے کا فاصلہ 6 سے 8 انچ ہونا چاہیے.
کھرپے کی مدد سے دیڑھ انچ گہرائی میں ہلدی کی گنڈی کو لگانا چاہیے. ہلدی وتر میں بھی کاشت کی جا سکتی ہے یا پھر کاشت کرنے کے فوراََ بعد بھی پانی لگایا جا سکتا ہے
ہلدی کا اگاؤ تقریباََ ایک مہینے بعد شروع ہوتا ہے. اس لیے وہ کسان جو ہلدی پہلی دفعہ کاشت کر رہے ہوں، انہیں ہلدی کے لیٹ اگاؤ کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہیے
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی، چاول، کماد یا گندم کی طرح تیزی سے نہیں بڑھتی بلکہ 9 مہینوں میں یہ تقریباََ 4 فٹ تک قد کرتی ہے. لہذا ہلدی کے نئے کاشتکاروں کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہیے کہ ہلدی ایک سست رو فصل ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کو کتنا پانی درکار ہے؟
ہلدی کو گنے کی فصل کی طرح زیادہ پانی چاہیے ہوتا ہے. خاص طور پر گرمیوں میں اسے ہر ہفتے بعد پانی لگانا چاہیے
-. یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ پانی کی ضرورت کا دارومدار موسم اور زمین کی ساخت پر بھی منحصر ہوتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس طرح ہلدی کو اوسطاََ 25 سے 30 پانی چاہیئیں ہوتے ہیں. بہر حال ایک بات ذہن میں رہے کہ اسے کماد سے کم پانی چاہیے
ہلدی کے کھیت میں جڑی بوٹیاں زیادہ کیوں ہوتی ہیں ؟
#آؤ_شجرکاری_کریں
جیسا کہ آپ کو بتایا گیا ہے کہ ہلدی کا اگاؤ ایک مہینے بعد شروع ہوتا ہے اور پھر یہ آہستہ آہستہ بڑھتی ہے. یہی وجہ ہے کہ دوسری فصلوں کی طرح ہلدی کی فصل جڑی بوٹیوں پر جلدی حاوی نہیں ہوتی. اور جڑی بوٹیاں اس بات کا فائدہ اٹھا کر خوب پھلتی پھولتی ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کے کھیت میں جڑی بوٹیاں کیسے کنٹرول کی جا سکتی ہیں؟
جڑی بوٹیوں کا ایک تو سیدھا سادھا حل گوڈی ہے. جب بھی جڑی بوٹیاں سر اٹھانے لگیں تو گوڈی کر دیں
دوسرا حل یہ ہے کہ ہلدی کی کاشت کے تقریبا 25 دن بعد جڑی بوٹیاں کش والی کوئی سپرے کر دیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
یاد رکھیں یہ سپرے اگاؤ سے پہلے کرنی چاہیے ورنہ یہ ہلدی کا بھی صفایا کر دے گی.
جب ڈیڑھ دو مہینے مزید گزر جائیں گے تو جڑی بوٹیاں پھر سر اٹھائیں گی. اس موقع پر بھی کوئی جڑی بوٹی مار سپرے احتیاط سے کی جا سکتی ہے. بصورت دیگر گوڈی سے ودھیا کام اور کیا ہو سکتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کے بعد جب فصل کا قد تھوڑا بڑا ہو جاتا ہے تو پھر جڑی بوٹیوں کا کوئی خاطر خواہ مسئلہ نہیں رہتا
ہلدی کی فصل پر کون کونسی بیماریا ں اور کیڑے مکوڑے آتے ہیں؟
ہلدی ایک ایسی فصل ہے جس پر بیماریوں اور کیڑوں مکوڑوں کا حملہ بہت کم ہوتا ہے.
#آؤ_شجرکاری_کریں
جب ہلدی کی فصل تقریباََ پانچ مہینے کی ہوتی ہے تو اس پر جراثیمی جھلساؤ یا کسی کیڑے پتنگے کا حملہ ہو سکتا ہے. اس سے بچنے کے لیے ایک آدھ سپرے کر دیا جاتا ہے جس سے اس مسئلے کا خطرہ بھی ختم ہو جاتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کی فصل کب پک کرتیارہوتی ہے؟
جیسا کہ آپ کو بتایا گیا ہےکہ ہلدی کی فصل مارچ اپریل میں کاشت ہوتی ہے.تقریباََ 9 مہینے بعد جنوری میں ہلدی کی فصل پک کرکٹائی کے لیے تیار ہو جاتی ہے. جب ہلدی کے پودے پر موجودپتے سوکھ جائیں توسمجھ لیں کہ ہلدی کی فصل برداشت کےلئےتیارہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کی فصل کو برداشت کیسے کرنا چاہیے؟
ہلدی کی گنڈیاں آلو کی طرح پودے کی جڑوں میں زمین کے اندر موجود ہوتی ہیں. جسے زمین کھود کر نکالا جاتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
بہتر یہ ہوتا ہے کہ برداشت کرنے سے پہلے ہلدی کے کھیت کو ہلکا سا پانی لگا دیا جائے تاکہ زمین نرم ہو جائے. جب زمین وتر حالت میں آ جائے تو ہلدی کو رنبے یا کھرپے وغیرہ کی مدد سے زمین کھود کر نکال لیا جاتا ہے
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
آپ اگر موٹر وے ایم ٹو پر اسلام آباد کی طرف سے لاھور آئیں تو ٹول پلازہ پہ ایک درجن سے زیادہ بوتھ ہیں ، ہر بوتھ میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک منٹ میں چھ گاڑیاں گذرتی ہیں ،اور یہی ایک بوتھ ایک گھنٹے میں 360 گاڑیوں کی گذر گاہ ھے ،،
اسی طرح بارہ عدد بوتھ سے 4320گاڑیاں ایک گھنٹے میں گذرتی ہیں،اور چوبیس گھنٹوں میں 103680 گاڑیاں گذرتی ہیں۔اسلام آباد سے لاھور تک ایک کار کا ٹیکس 1000ہزار روپے ہے اور اسی طرح بڑی گاڑیوں کا چار پانچ ہزار تک یہ ٹیکس چلا جاتا ھے، ھم اگر ایوریج ایک گاڑی کا ٹیکس صرف1000 ہزار بھی لگائیں
تو اس حساب سے 24 گھنٹوں میں یہ پلازہ کم از کم ساڑھے دس کروڑ روپے جنریٹ کرتا ھے ، اسی طرح ملک بھر کے موٹر ویز اور ہائی ویز پر ان ٹول پلازوں کی تعد گن لیں اور پھر ان کو کروڑوں سے ضرب دیں تو صرف ٹول ٹیکس کی مد میں روزانہ کے حساب سے اربوں روپے حکومت کے خزانے میں جمع ھو جاتے ہیں ۔
نامیاتی مادہ کاربن کے مرکبات کے ذخیرے کو کہتے ہیں جو قدرتی ، آبی اور زمینی ماحول میں زندہ جانداروں کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں
نامیاتی مادے کو انگریزی میں
Organic Matter
کہتے ہیں ۔
نامیاتی مادے کو عام طور ڈیٹریٹس ( کسی ایسی چیز کی باقیاتِ جو تباہ یا ٹوٹ چکی ہو ) یا نباتاتی کھاد بھی کہا جاتا ہے۔
نامیاتی مادے میں کونسے اجزاء پائے جاتے ہیں ؟
نامیاتی مادہ میں وزن کے لحاظ سے
45-55٪ کاربن.
35-45٪ آکسیجن.
3-5٪ ہائیڈروجن.
1-4٪ نائٹروجن
پائی جاتی ہے
نامیاتی مادہ کیسے بنتا ہے ؟.
نامیاتی مادہ متضاد مرکبات پر
مشتمل ہوتا ہے۔ مٹی میں بنیادی طور پر نامیاتی مادہ پودوں،جانوروں اور مائیکرو حیاتیات، جانوروں کے فضلہ کے گلنے سڑنے اور بیکٹیریا اور الجی کی ٹوٹ پھوٹ سے حاصل ہوتا ہے۔
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا باغبانی میں حیرت انگیز استعمال‼️
کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی اور آکسیجن کے تعامل سے بننے والا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ H2O2 اینٹی سیپٹک اور بلیچنگ کے علاوہ بھی فوائد رکھتا ہے؟زیادہ ترلوگ نہیں جانتے کہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ایک خوبصورت باغیچہ اگانے میں مدد دےسکتا ہے۔
اس کے جراثیم کش اور آکسیجن پیدا کرنے والی خصوصیات کی وجہ سے پودوں میں بڑھنے کے ہر مرحلے کے لیے مختلف فوائد اور استعمال ہوتے ہیں۔ آپ اپنے باغ میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کو جراثیم کشی، پودوں کی نشوونما کو بڑھانے اور نقصان دہ کیڑوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
گملوں اور باغبانی کے اوزاروں کی صفائی ‼️
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ پودوں کی پروننگ کے آلات گملوں ،برتنوں کو
6%-9% پر آکسائیڈ محلول میں استعمال سے پہلے اور بعد میں ڈبونے سے جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے اور دوسرے پودوں یا پیتھوجینز سے آلودگی کے خطرے کو کم کرتا ہے
#Shallots
"شِیلَٹس"اور پیاز دونوں سبزیاں ہیں جو جنس ایلیم کےخاندان Amaryllidaceae سےہیں ،شِیلَٹس کا لاطینی نباتاتی نام باضابطہ طور پر2010 میں تبدیل کرکےAllium cepa gr۔aggregatumرکھا گیا ہے
شِیلَٹس کا ذائقہ میٹھا اور پیاز سے ملتا جلتا ہےاوربطور پیاز ہی کھانے میں استعمال ہوتا ہے
شِیلَٹس کا آبائی وطن ایشیاء اور مشرق وسطیٰ ہے۔ شِیلَٹس کی سفید، سرخ، سنہری، گلابی اور جامنی اقسام ہیں۔
موسم خزاں میں لگائے گئے سیٹ 36 ہفتوں کے بعد تیار ہوتے ہیں۔ موسم بہار میں لگائے گئے سیٹ 20 ہفتوں بعد تیار ہوتے ہیں
آپ گروسری سٹور سے خریدے ہوئے تازہ شِیلَٹس کو بھی اگاسکتے ہیں
شِیلَٹس کو کیسے اگائیں؟‼️
شِیلَٹس کو بیج اور لونگ دونوں کے زریعے اگایا جاسکتا ہے۔
شِیلَٹس کے بیج ‼️پودے کے پھولوں کے سب سے اوپر کی طرف سے پیدا ہوتے ہیں اور چھوٹے اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں.
شِیلَٹس بیج سے اگائیں تو4 بلب پیدا کرتے ہیں۔ سو سے120 دن کے بعد کٹائی کے لئے تیار ہوتے ہیں۔
#Septoria_tritici_balatch
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ کا جب گندم پہ حملہ ہوتا ہے تو پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں پتے اوپر سے نیچے کی طرف جھلسنا شروع ہوتے ہیں جب پتوں پر ہاتھ لگاتے ہیں تو ہاتھوں پر پیلا کلر کا زنگ یا پاوڈر بھی ہاتھ پر نہیں لگتا
یہی اسکی خاص نشانی ہے
جب آپ کے ہاتھ پر زنگ نہ پاوڈر لگے تو سمجھو کہ یہ کنگی ،رسٹ کی بیماری ہےاور اگر ہاتھ پر کچھ بھی نہ لگےتو یہ گنگی نہیں ہے بلکہ یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ ہے عموماً اس وقت گندم ٹلر کی حالت میں ہے اور بعض علاقوں میں گوبھ پر بھی آ چکی ہے اور سٹے کی طرف جا رہی ہے
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ
بیماری متاثرہ پودوں سے صحت مند پودوں میں 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران داخل ہو کر نقصان پہنچانا شروع کر دیتی ہے.یہ لازمی نہیں کہ اگر پتے پیلے رنگ کے ہو رہے ہیں تو یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ بیماری ہو سکتی ہے
Yellowing of wheat Crop leaves
گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں۔؟؟.
گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیۓ ہمیں 9 سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ 9 سوال کونسے ہیں اور انکے جوابات کیا ہیں
سوال نمبر۔1۔
پودے کے کونسے حصے متاثر ہیں ؟ کیا صرف پرانے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔؟کیا صرف نئے پتے پیلے ہو رہے ہیں؟کیا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہے؟ یا پورا پودا پیلا ہو رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
اگر صرف نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ نائٹروجن کی کمی کی علامت ہے۔
آگر نئے پتے یا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہےتو یہ سلفر کی کمی یا سرد درجہ حرارت برن کی علامت ہے۔
آگر پورا پودا پیلا ہو رہا ہے تو یہ ایٹرازین کیری اوور،سلفر کی کمی،پانی کی زیادتی یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی نشانی ہے۔