نادرا کی جانب سے بینکنگ سسٹم کے لئے انقلابی سہولت – بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں.
گھر بیٹھے انگھوٹوں کے نشان کی تصدیق کریں اور اپنی بینکنگ سہولیات استعمال کریں۔ 1/4 @ReplyTariq#DigitalPakistan
…نادرا نے شناختی کارڈ میں موبائل کیمرہ کے ذریعے انگلیوں کے نشانات کے حصول اور ان کی تصدیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد اسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بینکنگ انڈسٹری کے لئے "کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق" کی سہولت متعارف کرا دی۔ 2/4 @ReplyTariq#DigitalPakistan
…اس ٹیکنالوجی کی بدولت بینکاری نظام میں سمارٹ موبائل فون کیمرے کے ذریعے صارفین کے گھر بیٹھے انگلیوں کے نشانات حاصل کئے جا سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔ 3/4 @ReplyTariq#DigitalPakistan
…اس بناء پر پاکستان میں بینکاری شعبے کے لئے ایک نئے انقلابی دور کا آغاز ہے جس میں پہلے "برانچ لیس بینکنگ" کا تصور متعارف کرایا گیا اور اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ "کنٹیکٹ لیس بینکنگ" کی جانب قدم بڑھا رہا ہے: @ReplyTariq #DigitalPakistan 4/4
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh