RH Riaz Profile picture
Oct 3, 2021 16 tweets 7 min read Read on X
مہر ستار اور نواز شریف

مہر عبدالستار کو اپریل 2016 میں گرفتار کیا گیاتھا

آج کل نوازشریف کو گالیاں، طعنے اور مشورے دینےکا ماحول ہے، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئےشہر اوکاڑہ کےایک مقامی لیڈر کےعبرتناک انجام کو یاد کرتےہیں اور سبق سیکھتےہیں جب ہمارے ادارے (اور آج کل اداروں سے مراد
👇1/17 ImageImage
صرف فوج اور عدلیہ ہے باقی ادارے جیسے پولیس، یونیورسٹیاں، پارلیمان ان بس سٹاپوں کی طرح ہیں جہاں بس روکنا یا نہ روکنا ڈرائیور کی مرضی ہے) ایک صفحےپر آجائیں تو محمود و ایاز تو کیا اوکاڑہ کےمزارعین کا رہنما مہر ستار اور ملک کا وزیراعظم نوازشریف سب ایک ہی صف میں کھڑےنظر
آتےہیں
👇2/13 Image
مہر ستار اوکاڑہ کےنواحی گاؤں میں مزارعےکا بیٹا جس کےباپ دادا 100 برس سےپنجاب حکومت کےمزارعے، اوکاڑہ چھاؤنی کے ہمسائے میں زرخیز زمین، یہ سب مزارعے دو سے دس ایکڑ تک کے کاشتکار لیکن محنتی اتنے اور زمین اتنی اچھی کہ دو ایکڑ والا بھی بچے کو یونیورسٹی میں پڑھا سکے جیسا کہ
👇3/13 Image
زرعی یونیورسٹی سےنیا نیا ایم اے کر کےواپس گھر لوٹا تو چھاؤنی کےبڑوں نےمزارعوں سےزمین چھڑوانےکا منصوبہ بنایا
پہلےمرحلےمیں کہاگیا
ان زمینوں کا ٹھیکہ دینا پڑےگا
یہی اعلانات پنجاب کےدوسرےملٹری فارمز میں کئےگئے
مہرستار نےموٹرسائیکل دوڑا دوڑا کر مزارعوں کےنمائندوں کو اکٹھا کیا
👇4/17 Image
انجمن مزارعین پاکستان کو متحرک کیا اور تحریک کو نعرہ دیا
''یا مالکی یا موت‘کہا کہ ہم سو سال سےیہ زمین کاشت کر رھےہیں
ہمیں مالکانہ حقوق دو ورنہ ہم یہ زمین چھوڑیں گےنہ گھر چھوڑیں گے
نہ ٹھیکہ دیں گے
👇5/17

وسطی پنجاب کیلیےمالکی یا موت کا نعرہ کچھ زیادہ ہی انقلابی تھا
لیکن مزارعین Image
کی مجبوری اور اس مجبوری کیوجہ سےبھڑکےہوئےجذبات کا اندازہ
اسوقت ہوا جب ایک میلی دھوتی اور صافےمیں ملبوس85سالہ مزارعے
نےبتایا کہ وہ جب بچہ تھا تو یہ زمین جنگل تھی اور اس نےاپنےباپ دادا
کےساتھ مل کر اپنےہاتھوں اسے
قابل کاشت بنایاتھا

اب ایک میجر ریٹائر ہونےپراسے پلاٹ مل جاتاھے
6/17
اور یہ مجھےمیرےکچےگھر سےنکالنا چاہتےہیں

مزارعوں کےیہ تیور دیکھنےکےبعد پرچے،ناکے،چھاپےشروع ہوگئےکچھ گاؤں مسیحی مزارعوں کےتھے
سو تفرقہ ڈالنےکی کوشش ہوئی
تحریک آہستہ آہستہ دوسرےملٹری فارمز تک بھی پھیل گئی

شروع میں لگتاتھا کہ پاک فوج کی طاقت کےسامنےمزارعےکب تک کھڑے رہیں گے
👇7/17 Image
تنازعےکےشروع میں ایک مقامی سیانے نےپیشگوئی کی کہ یہ مزارعوں
کےمطالبات ایسےہی ہیں جیسےایک بچہ تھانےکےدروازےپر کھڑا ہوکر پتھراؤ کرےاور پھر انتظار کرے
اب کیاہوتاھے
اسی انتظار میں17برس گزر گئے
مہر ستار ایک دبلےپتلےنوجوان سےایک فربہ مائل لیڈر بن گیا
موٹرسائیکل کی جگہ گاڑی آئی
👇8/17 Image
بلدیاتی الیکشن میں کامیابیاں، اسمبلی الیکشن میں ایسا باعزت امیدوار مزارعےجسکے پیچھےتھے
25 سے30 ہزار ووٹ نکال لیتاتھا
اسلئےمقامی سیاست میں ڈیل ڈول بنتا گیا باقی سیاستدانوں کیطرح ولیمےاور قلوں کےکھانےکھا کھا کرکافی صحتمند بھی ہوگیا

دوسری طرف ناکےلگتے رہےچھاپے بھی پڑتے رہے
👇9/17 Image
مقدمےبھی بنتےگئےلیکن جب بھی
مہرستار کی گرفتاری کی کوشش ہوتی تو سینکڑوں مزارعین، مرد اور عورتیں اکٹھےہوجاتے

پنجاب میں اچھی زمینوں کا کال ہے افسران کی اگلی نسلوں کو دیےجانے والےپلاٹوں اور مربعوں کیلئےیہ زمین بہت ضروری تھی پھر بھی فوج17سال کی کوششوں کےباوجود مزارعوں
سےقبضہ
👇10/17
نہیں چھڑوا سکی
لیکن ادارےاوکاڑہ کےمقامی سیانوں
سےزیادہ سیانےنکلے گذشتہ برس انجمن مزارعین نےکسانوں کےعالمی دن
کےموقع پر ایک اجتماع کا اعلان کیا مقامی انتظامیہ نےاجازت نہیں دی
پھر ایک مشترکہ آپریشن جسکی تیاری برسوں سےجاری تھی کرکےمہرستار اور اسکےساتھیوں کو گرفتار کر لیاگیا
👇11/17 Image
اب مزارعےکےبیٹےکو اسکی اوقات یاد دلوانےکا وقت تھا
چہرےپر نقاب،ہاتھوں میں ہتھکڑیاں
35 سےزیادہ مقدمے
ہمیں بتایاگیاکہ اس مزارعےکی اولاد کےالقاعدہ
سےتعلقات تھے یہ راءکا ایجنٹ تھا فوجی تنصیبات پر حملےکرتا رہا
اس بندےکا ٹھکانہ عام جیل نہیں بلکہ ساہیوال کی ہائی سکیورٹی جیل تھی
👇12/17 Image
جس میں ملک کےسب سےخطرناک دہشتگردوں کو رکھاجاتاھے

گذشتہ برس اوکاڑہ کی ایک گلی میں ایک مزارعےنےمجھے روکا ادھر اُدھر دیکھکر بولا کہ آپکو ایک چیز دکھانی ہے

پھر اس نےمجھے اپنےموبائل فون پر مہرستار کی تصویر دکھائی تو میں بالکل نہیں پہچان سکا ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ جسکےچہرےسےکچھ
👇13/17 Image
لمحوں کیلئےنقاب ہٹایاگیا
پچکےہوئےگال،ایسی تصویر جس پر یہ کیپشن لگانےکی بھی ضرورت نہیں
دیکھو اپناحق مانگنےوالوں کا یہ حشر کیاجائیگا
میں نےمزارعےسےکہا بیٹا دعاکرو اور قانونی جنگ لڑو،خدا خیر کرےگا

قانونی جنگ اس ہفتے سپریم کورٹ میں پہنچی
ادارے کےسب سےبڑےجج نےحکم صادر فرمایا
👇14/17 Image
کہ مہرستار کی بیڑیاں اتاری جائیں
ضمانت توکوئی مانگ بھی نہیں رہا
عام جیل میں منتقلی
خاندان سےملاقات کی اجازت
کیلئےقانونی جنگ جاری ہے

عدالتی سماعت کےدوران دوسرےجج صاحب نےفرمایا
کیس کی فائل دیکھ کر تو لگتاھے
یہ بندہ سوشلسٹ ہے

اس100%سچی کہانی سےاگر کوئی سبق سیکھاجا سکتا ہے
👇15/16 Image
تو وہ یہ کہ مہرستار اپنےاور دیگر مزارعین کےگھر رقبےبچانےکیلئےنکلا تھا
دہشت گرد قرار دےدیاگیا
نوازشریف تو ملک بچانےکیلئےنکلا تھا پہلےہی اتنی جائیدادیں موجود تھیں آخر میں لندن کےفلیٹس کی محبت میں مارا گیا

اداروں سےجو بھی ٹکرائےگا
پاش پاش ہو جائے گا
صرف ایک علاج
#عوامی_انقلاب
End🙏 ImageImage

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RH_views

Feb 19
بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں مسلح افراد نےشناختی کارڈ دیکھ کر
7 مسافروں کو بس سے اتارا اور قتل کردیا

واقعہ رکھنی کو ڈیرا غازیخان
سےملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں 10 سے 12 دہشتگردوں
نےکوئٹہ سے فیصل آباد جانیوالی مسافر بس کو روک کر اس میں سے7 مسافر شناخت کرکے
👇1/4 Image
نیچے اتارے اور انہیں گولیاں
مار کر فرار ہوگئے

جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سےتھا

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کا کہناھے کہ بس کے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر کیمطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی لیویز اور ایف سی نے علاقے کو
👇2/4 Image
گھیرے میں لے لیاھے
لاشوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہاھے

بس کے مسافر ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ 10، 12 مسلح افراد نے بس کو روکا اور پھر 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ذیشان نےبتایا کہ میرے بھائی عدنان کو بھی بس سےاتار کر قتل کیا گیا
👇3/4 Image
Read 4 tweets
Feb 9
#آگے_بڑھتا_پاکستان
پاکستان میں حال ہی میں متعارف کروائی گئی الیکٹرک گاڑی
#گوگو_باکس کی آفیشل قیمت کا اعلان کر دیا گیاہے
اور بکنگ بھی شروع کر دیگئی ہے E1 بیسک کی قیمت 63,00,000 روپے جبکہ بکنگ 5,00,000 روپے پرکروائی جا سکتی ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان
👇1/6urdu.samaa.tv/2087329696
میں متعارف کروائی گئی الیکٹرک وہیکل #گوگو_باکس
کے تین ویرینٹس صارفین کیلئے پیش کئے جارہےہیں
جن میں E1، E2، اور E3 شامل ہیں
کمپنی کیجانب سے تین مختلف آفرز متعارف کرائی گئی ہیں
جن میں لانچ ڈے آفر
ابتدائی بکنگ آفر
ریگولر قیمت شامل ہیں
#اڑان_پاکستان
گوگو باکس ای وی کی قیمتیں
👇2/6
سب سے پہلے، لانچ ڈے آفر کے تحت مختلف ویرینٹس کی قیمتیں درج ذیل ہیں

E1 کی پروموشنل قیمت 60,00,000 روپے ہے

E2 کی قیمت 65,00,000 روپے، جبکہ E2 سیمی 430 کلومیٹر رینج) کی قیمت 71,00,000 روپے ہے ۔

E3 (فل لوڈڈ ویرینٹ) کی قیمت 75,00,000 روپےھے۔

ابتدائی بکنگ آفر

یہ پیشکش صرف
👇3/6
Read 6 tweets
Feb 4
#چھپے_اوراق

آئیں کچھ تاریخ کے ناگہانی اوراق پلٹیں

جسٹس ڈاکٹر جاوید اقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کےصاحبزادے تھے
ڈاکٹرصاحب نے1970ء کے انتخابات میں لاہور سے ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف الیکشن لڑا لاہور میں اسوقت دو بڑے صنعتی گروپ تھے
#اتفاق_گروپ اور #بٹالہ_انجینئرنگ_کمپنی
#بیکو
👇1/25
میاں شریف اتفاق گروپ کے
روح رواں تھے
جبکہ سی ایم لطیف بیکو کے
مالک تھے
دونوں گروپوں نےجسٹس جاوید اقبال کو سپورٹ کیا
الیکشن کےدن میاں شریف
نےجاوید اقبال کے ووٹروں کیلئے ٹرانسپورٹ اورکھانےکا بندوبست کیا
جبکہ سی ایم لطیف نےالیکشن
کےباقی اخراجات برداشت کئے ذوالفقار علی بھٹو نے
👇2/25
الیکشن سے پہلے دونوں کو
عبرتناک سزا کی نوید سنا دی
لیکن یہ دونوں اپنی کمٹمنٹ سے پیچھےنہ ہٹے
آپ دونوں کی بدنصیبی ملاحظہ کیجئے
ذوالفقار علی بھٹو 1971ء کےآخر میں سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے
آئین معطل ہوا اورحکومت نےملک کےتمام صنعتی اور پرائیویٹ ادارے سرکاری تحویل میں لےلئے
3/25
Read 26 tweets
Feb 3
#استاد_کیوں_مارتا_ہے

میرے #ٹیچر نے ایک دن مجھے بہت مارا
میں نے دل میں انہیں جتنی "گالیاں" دے سکتا تھا
دیں
ارادہ کیا
جب بھی زرا بڑا ہوا تو انہیں قتل کر دو نگا

لیکن وہ مجھے "سکھا" گئے.
ایک دن ملے "سائیکل" پر تھے کافی بزرگ ہو چکے تھے
ان کے پاؤں شوگر کی وجہ سے سوجے رہتے
👇1/6
کبھی کبھی بنا جوتوں کےسائیکل چلاتے

مجھےدیکھتے ہی بولے #بیٹا
میں #گاڑی سے بھاگ کر اترا

بڑےخوش ہوے
مجھےدیکھ کر
ایک دم ہاتھ جوڑ کر بولے
(کمزور آواز میں)
یار
مجھے معاف کردینا
تجھے بہت "مارتا تھا

پر اسلئے مارتا تھا کہ تم
کچھ بن" جاؤ
آج تمہیں کسی "مقام" پر دیکھ کر رو پڑا ہوں
👇2/6
کہ میرا شاگرد آج "بڑی گاڑی" میں بیٹھا ہے

بیٹا تم میری خوشی کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔
اور رو پڑے😭

میرے سینے پر "گھونسہ" لگا
"تڑپ" کر انہیں "سینے" سے لگا لیا
سارا روڈ یہ منظر دیکھ رہا تھا
پھر ان کے پاؤ چومے🙋

ہم--دونوں استاد---شاگرد
گلے لگ کر روتے رہے

عجب سی "مہک" تھی
👇3/6
Read 6 tweets
Feb 3
#میں_زندہ_ہوں
مزاح یا حقیقت
توجہ طلب👇
ایک پارٹی میں جس میں مشہور شخصیات نے شرکت کی
ایک بزرگ آدمی چھڑی کی مدد سے اسٹیج پر آئے اور اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے
میزبان نے پوچھا، "کیا آپ اب بھی اکثر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں؟ بوڑھے نے کہا، ہاں، میں اکثر جاتا ہوں
میزبان نے پوچھا۔ #کیوں؟
👇1/6
بوڑھے نے کہا، مریض کو اکثر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے
تب ہی ڈاکٹر بچ سکتا ہے۔ حاضرین نے بوڑھے آدمی کی مضحکہ خیز زبان پر تالیاں بجائیں
میزبان نے پھر پوچھا: "کیا آپ دوبارہ فارماسسٹ کے پاس جاتے ہیں؟
بوڑھے نے جواب دیا، #ضرور۔ کیونکہ فارماسسٹ کو بھی جینا پڑتا ہے
اس سے سامعین نے
👇2/6
مزید تالیاں بجائیں
میزبان نے پھر پوچھا، "تو کیا آپ فارماسسٹ کی دی ہوئی دوا بھی کھاتے ہیں؟
بوڑھے نے کہا نہیں! میں اسے اکثر پھینک دیتا ہوں کیونکہ مجھے بھی جینا ہے
اس نے سامعین کو اور بھی ہنسایا
آخر میں میزبان نے کہا: "اس انٹرویو کے لیے آنے کا شکریہ بوڑھے نے جواب دیا
👇3/6
Read 6 tweets
Jan 25
#آگے_بڑھتا_پاکستان

پاکستان کا دسمبر2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس582 ملین ڈالر
معیشت میں نئے انقلاب کی علامت

ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ
کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کا مظہر

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر2024 میں 109فیصد کے
#آگے_بڑھ_رہا_ھے_پاکستان
👇1/4
اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں
کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی

پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 بلین ڈالر تک رہا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات زر میں
👇2/4
اضافے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن میں بہتری کا نتیجہ

ورکرز کی ترسیلات زر دسمبر 2024 میں 3.079 ارب ڈالر، پچھلے سال کے مقابلے میں 29فیصد اضافہ

دسمبر 2024 میں پاکستان کی برآمدات 3.838 ارب ڈالر، پچھلے سال کے مقابلے میں 9فیصد اضافہ

#آگے_بڑھتا_پاکستان
انشاءاللہ
👇3/4
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(