بارہ سال ۔۔۔۔ !!
کہنے کو لمحہ ہیں اور سہنے کو صدیاں ہیں۔۔!!!
لمحہ ایسے کہ درد اب بھی ویسا ہی ہے جیسے بارہ سال آج کے دن محسوس ہوا تھا۔۔!!!
صدیاں ایسے کہ درد ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔۔!!
کئی مواقع ایسے آئے کہ ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا۔۔!!!
کئی بار اس قدر شدت سے کمی محسوس ہوئی کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خود کو خالی دامن پایا۔۔۔!!!
حکم کے تحت ایک مہینے میں دو دو تین تین بار گاؤں کا چکر لگانے کا عادی تھا اب دو دو تین تین مہینے نہیں جاتا۔۔!!
جاؤں تو کیسے؟؟ کشش ہی نہیں ہے۔۔۔!!!
اماں کو اپنے رب کے پاس گئے ہوئے بارہ برس گزر گئے۔۔!!
ان برسوں میں خوشیاں اور غم دونوں دیکھے۔۔!!
سکھ اور آسانیاں دیکھیں۔!!
جب بھی دکھ ملا سوچا اچھا ہوا آپ چلی گئی ورنہ کتنا دکھ سہتی!!
جب بھی خوشی ملی تو شدت سے کمی اور حسرت نے ڈیرے ڈال لیے کہ میری خوشی میں آپ کیوں نہیں ہو.؟؟
میرے بچے آپ کا پوچھتے ہیں۔۔!!
میں ان کو بتاتا ہوں۔۔!!
آپ کی محبت، قربانیاں، بہادری، سچائی، اخلاص، اخلاق اور وہ سب کچھ جو میں نے دیکھا۔۔ !!
میں نے محسوس کیا۔۔۔!!
آپ کے چہرے پر دکھ، خوشی اور اطمینان کے تاثرات مجھے چھوٹی عمر میں پڑھنا آگئے تھے۔۔!!
اسی وجہ سے میں اپنا بچپن نہیں جی پایا تھا۔۔۔!!
مجھے آج بھی اپنا بچپن اچھا نہیں لگتا۔۔!!
مجھے وہ وقت اچھا لگتا ہے جب 1300 تنخواہ والا بشیر ماں کو خوش کر دیتا تھا۔۔!!
اب تنخواہ بھی ہے، گاڑی بھی، اولاد بھی، خوشیاں بھی سکون بھی۔۔ لیکن آپ نہیں ہیں۔۔ !!
صرف ایک بات اطمینان دیتی ہے کہ یہ سب کچھ میری محنت سے نہیں ملا ہے۔۔!!
بلکہ ۔۔۔۔۔۔!!!
دل سے خوش ہوئی ماں کی دعاؤں سے ملا ہے۔۔!!!
وہ دعائیں میرا کل اثاثہ ہیں۔۔۔ !!!
باقی سب کچھ بونس میں ملا ہے۔۔۔!!
اور ہاں۔۔۔!!!
میری غلطیوں پر خواب میں آ کر ڈانٹنے کا سلسلہ جاری رکھنا پلیز۔۔۔!
میرے پاس نہ ہو کر بھی میری رہنمائی کا شکریہ ماں۔۔!!
میں آج بھی کہتا ہوں کہ ۔۔۔!!!
"زندگی کا جو فلسفہ اور سبق میں نے اپنی ان پڑھ ماں سے سیکھے وہ دنیا کے کسی مصنف نے اپنی کتاب میں کہیں نہیں لکھے۔۔"
مجھے یقیں ہے قدموں تلے جنت رکھنے والی مائیں ہمیشہ جنت جاتی ہیں۔۔۔۔!!
اور اماں کا تو ایمان تھا کہ 'جس نے انسان کے لیے دنیا بنائی اور نعمتون سے بھر دی وہ رب اپنے بندوں کو عذاب نہیں دے گا۔'
انشاء اللہ میرے رب نے آپ کو اچھی جگہ پر رکھا ہوگا۔۔۔!!
انشاء اللہ پھر ملیں گے۔۔۔!!!
ہمہ وقت دعاؤں میں شامل میری ماں اپنے اس بچے کو دعائیں اور نصیحتیں پہنچاتے رہنا۔۔۔!!
رب راکھا ۔۔۔
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh