Zafar M. Dar Profile picture
Feb 2 11 tweets 3 min read
ثمرقند سے طویل سفر طے کر کے آنے والا قاصد ، سلطنت اسلامیہ کےحکمران سے ملنا چاہتا تھا۔ اس کے پاس ایک خط تھا جس میں پادری نے سپہ سالار قتیبہ بن مسلم کی شکایت کی تھی۔
پادری نے لکھا !
"ہم نے سنا تھا کہ مسلمان جنگ اور حملے سے پہلے قبول اسلام کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔🔻1
۔۔اگر دعوت قبول نہ کی جائے تو جزیہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر کوئی ان شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرے تو جنگ کرتے ہیں۔
مگر ہم پر اچانک حملہ کر کے ہمیں مفتوح کر لیا گیا ہے۔
یہ خط ثمر قند کے سب سے بڑے پادری نے عمر بن عبد العزیز کے نام لکھا تھا۔🔻2
دمشق کے لوگوں سے حاکم کی قیام گاہ کا معلوم کرتے کرتے وہ قاصد ایک ایسے گھر جا پہنچا جو انتہائی معمولی اور خستہ حالت میں تھا۔ جہاں ایک شخص چھت کی لپائی کر رہا تھا اور نیچے کھڑی عورت گارا اُٹھا کر اُسے دے رہی تھی۔ یہ عمر بن عبدالعزیز کا گھر تھا جسے دیکھ کر قاصد مایوس ہوا۔۔۔ 🔻3
۔۔۔ اور بے دلی سے دستک دی، جو شخص کچھ دیر پہلے تک لپائی کر رہا تھا وہی اند ر سے نمودار ہوا۔ قاصد نے اپنا تعارف کرایا اور خط دے دیا۔ خط پڑھ کر اُس نے خط کی پشت پر لکھا:
عمر بن عبدالعزیز کی طرف سے ثمرقند میں تعینات اپنے عامل کے نام؛ ایک قاضی کا تقرر کرو جو پادری کی شکایت سنے 🔻4
مہر لگا کر خط واپس قاصدکو دیدیا۔ ثمرقند لوٹ کر قاصد نے خط کا جواب اور ملاقات کا احوال جب پادری کو سنایا ، تو وہ بھی مایوس ہوا اور سوچا کیا یہ وہ خط ہے جو مسلمانوں کے اُس لشکر کو ہمارے شہر سے نکالے گا؟
خیر وہ خط لیکر ڈرتے ڈرتے حاکم ثمرقند قتیبہ بن مسلم کے پاس پہنچے۔ 🔻 5
قتیبہ نے خط پڑھتے ہی ایک قاضی کا تعین کردیا جو اس کے اپنے خلاف ثمرقندیوں کی شکایت سن سکے۔
قاضی نے پادری سے پوچھا، کیا دعویٰ ہے تمہارا؟
پادری نے اپنا مدعا بیان کر دیا۔
قاضی نے قتیبہ سے پوچھا، کیا کہتے ہو تم اس کے جواب میں؟
قتیبہ نے کہا: جنگ تو ہوتی ہی فریب اور دھوکہ ہے۔🔻6
۔۔۔ ثمرقند کے قرب و جوار کے کمتر ملکوں نے نہ ہماری دعوت کے بدلے جنگ کو ترجیح دی تھی۔
ہمیں یقین تھا کہ یہ بھی لڑنے کو ہی ترجیح دیں گے، ہم نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور قبضہ کر لیا۔
قاضی نے کہا: تم اپنی غلطی کا اقرار کر رہے ہو، اس کے بعد تو عدالت کا کوئی اور کام رہ ہی نہیں جاتا۔🔻7
۔۔۔اللہ نے اس دین کو فتح و عظمت تو دی ہی عدل و انصاف کی وجہ سے ہے۔
عدالت یہ فیصلہ سناتی ہے کہ تمام مسلمان فوجی اپنی املاک اور مال غنیمت چھوڑ کر ثمرقند کی حدوں سے نکل جائیں۔
اگر ادھر دوبارہ آنا ہو تو بغیر کسی اطلاع و دعوت اور تین دن کی سوچ و بچار کی مہلت دیئے بغیر نہ آیا جائے۔🔻8
پادری کے لئے یہ ناقابل یقین تھا۔ چند گھنٹوں میں مسلمانوں کا لشکر شہر کو چھوڑ کے جا چکا تھا۔
ثمر قندیوں نے اپنی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا۔۔۔ لوگ سرگوشیاں کرنے لگے کہ عدل کایہ معیار کہ اپنوں کے خلاف فیصلہ دیں۔ اور سپہ سالار اس فیصلہ پہ سر جھکا کر عمل بھی کر دے۔🔻9
تھوڑی ہی دیر میں پادری کی قیادت میں تمام شہر کے لوگ لشکر کے پیچھے سرحدوں کی طرف دوڑے اور اسلام قبول کرتے ہوئے اُن کو واپس لے آئے کہ یہ آپ کی سلطنت ہے اور ہم آپ کی رعایا بن کر رہنا اپنے لئے فخر سمجھیں گے۔
کبھی رہبر دو عالم حضرت محمد ﷺ کی امت ایسی ہوا کرتی تھی۔ 🔻10
منصف کی تعیناتی، اس کے فیصلہ دینے کی صلاحیت اور اشرافیہ کی چمچہ گیری کے بجائے دین کی سربلندی کو ترجیح دینے کے اصول تو ہمارے اکابرین سکھا گئے۔
پھر ہم کیوں ان پر عمل پیرا ہو کر انصاف قائم کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
یہ سوال عالیہ اور عظمیٰ کے ساتھ ساتھ حکومت وقت سے بھی ہے۔ 11

#ظفریات

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Zafar M. Dar

Zafar M. Dar Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(