آج بریکنگ خبروں کے بوجھ میں ایک بڑی خبر نیوز اینکروں کے لبوں تک آنے کے لئے بس احتجاج کرتی رہ گئی لیکن سامنے رکھے پرامٹر تک اس لئے نہیں پہنچ سکی کہ اسکا تعلق میرے اور آپ کے طبقے سے تھا لعل خان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا قیدی تھا اس پر اغواء برائے تاوان کا جرم تھا
N1
میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ سزا درست تھی یا وہ رگڑے میں آیا بدنصیب تھا لیکن بتانے والی بات یہ ہے کہ لعل خان کو کینسر نےآ لیا جیل میں کیا علاج ہوتا ہے بتانے کی ضرورت نہیں جو بھی ہو سکتا تھا ہوا ہوگا جس کے بعد جیل انتظامیہ نے لکھ کر دے دیا کہ انکے پاس اس علاج کی سہولت نہیں
N2
لعل خان نے 2020 میں طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کی بالکل ویسے ہی جیسے میاں #نوازشریف صاحب نے لاحق بیماری سے نجات کے لئے درخواست دی تھی اور جس پر ہفتہ وار تعطیل کے دن کے باوجود لاہور ہائی کورٹ لگی اور فیصلہ کر کے ہی برخواست ہوئی
N3
انسانیت کے ناطے #نوازشریف کی سزا معطل کر کے لندن روآنہ کردیا گیا بالکل یہی کیس لعل خان کا بھی تھا اسے کوئی آسیب یا اوپر کی جھپٹ نہ تھی کہ کسی کو پتہ نہ چلتا اسے کینسر تھا رپورٹوں کا پلندہ تصدیق کر رہا تھا کہ وہ لمحہ لمحہ موت کے منہ میں جارہا ہے وہ علاج کرانا چاہتا تھا
N4
جینا چاہتا تھا کہ اسکی سانسیں اپنے پیاروں کے درمیان اکھڑیں اس نے علاج کے لئے سزا کی معطلی کے لئے #عدالت میں درخواست دائر کی جس کی سماعت پورے دو برس بعد آج #سپریم_کورٹ میں ہوئی
ملک کی سب سے بڑی #عدالت میں پٹے والے نے لعل خان کا نام اسکی ولدیت کے ساتھ پکارا
N5
لعل خان کا وکیل علی عمران مائی لارڈ کے سامنے پیش ہوا اور بتایا کہ آج عدالت جس لعل خان کی درخواست سن رہی ہے وہ تو شنوائی کا انتظار کرتے کرتے 2020 ہی میں جیل کی چار دیواری میں مر گیا علی عمران نے کہا کہ فروری 2020 میں دائر ہونے والی درخواست آج دو سال بعد سماعت کے لئے مقرر ہوئی
N6
مجھے نہیں معلوم کہ لعل خان کے وکیل کے اس انکشاف پر #جسٹس_اعجاز_الاحسن کے چہرے کے کیا تاثرات ہوں گے لیکن مجھے ندامت اور شرم محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایسے معاشرے کا حصہ ہوں جہاں انصاف بھی اسٹورٹ ہوگیز کے ڈائمنڈ ایڈیشن کے سوٹ کی طرح لگژری ہے
N7
یہ وہ حسینہ ہے جسکی مسکان اور توجہ قسمت والوں کو ہی ملتی ہے
اب #سیلانی یہ بھی بتائے کہ وہ قسمت کے دھنی لوگ کون ہوتے ہیں
صحیح سمجھے ، ان کے نام لعل خان ہوں نہ ہوں وہ لعلوں میں کھیلتے بڑے ضرور ہوتے ہیں
N8
صحافی دوست #احسان_کوہاٹی عرف #سیلانی کی فیس بک وال سے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Adnan فاروقی🏏🇵🇰

Adnan فاروقی🏏🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(