Realist Profile picture
Mar 22 4 tweets 1 min read
مثلُ الذین یُنفقُون اموالھم فی سبیل اللہ ——————( البقرہ۔۲۶۱)

”جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اُن کے خرچ کی مثال ایسی ہے، جیسے ایک دانہ بویا جائےاور اُس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانہ ہو۔ اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتا ہے، افزونی عطا فرماتا ہے۔وہ فراخ👇
دست بھی ہےاور علیم بھی“۔

تفسیر: یعنی جس قدر خلوص اور جتنےگہرے جذبےکے ساتھ انسان اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا، اتنا ہی اللہ کی طرف سےاس کا اجرزیادہ ہو گا۔ جو خدا ایک دانے میں اتنی برکت دیتاہے کہ اس سے سات سودانےاُگ سکتے ہیں، اس کے لیے کچھ مشکل نہیں کہ تمہاری خیرات کو بھی اسی👇
طرح نشونما بخشےاور ایک روپے کے خرچ کو اتنی ترقی دےکہ اسکا اجر سات سو گونہ ہو کرتمہاری طرف پلٹے۔ اس حقیقت کو بیان کرنے کے بعد اللہ کی دو صفات ارشاد فرمائی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ فراخ دست ہے، اس کا ہاتھ تنگ نہیں ہےکہ تمہارا عمل فی الواقع جتنی ترقی اور جتنے اجر کا مستحق ہو، وہ نہ👇
دے سکے۔ دوسرے یہ کہ وہ حلیم ہے، بے خبر نہیں ہےکہ جو کچھ تم خرچ کرتے ہواور جس جذبے سے کرتے ہو، اس سے وہ ناواقف رہ جائے اور تمہارا اجر مارا جائے۔ اللہ ہمیں مال حلال دے اور ساتھ پاکیزہ دل بھی دے کہ اللہ کے دئیے کو درست مقام پر خرچ کر سکیں۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Realist

Realist Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @law4all3

Mar 23
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے :

کل پارلیمنٹ ہاؤس میں OIC اجلاس میں عمران خان کا خطاب سنا - علم ، فصاحت ‘ بلاغت اور ادراک سے بھرپور ‘ ناموس رسالت کے ذکر سے سرشار اور اسلاموفوبیا کی تردید سے لبریز یہ تقریر سنتے ہوئے میں ایک بات مسلسل سوچتا رہا - کیا ستم ہے کہ اسی پارلیمنٹ
👇
ہال میں ایک ہفتے بعد اس شخص کے خلاف وہ سب جدی پشتی کرپٹ لوگ عدم اعتماد کی قرارداد لاکر اس کا محاسبہ کرنے والے ہیں جو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی زبان اور ان کے اعتماد کا مرکز بنا ہوا ہے - کتنی دہائی ہے کہ یہ محاسبہ وہ سب لوگ کرنے والے ہیں جن میں سے کسی ایک کو بھی اپنے اپنے ادوار میں👇
ان مسائل پر بات کرنے کی توفیق اور جسارت نہیں ہوئی جن پربات کرنے کیلئے الله نے عمران خان کی زبان کو چنا - کیا بغض ہے کہ وہ اپوزیشن جو ہر وقت یہ رونے روتی تھی کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی نے ملک کو دنیا میں تنہا کردیا ہے ان کی زبانیں آج گنگ رہیں جب 57 اسلامی ملک اور خصوصی
👇
Read 5 tweets
Mar 22
حضرت ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تین اشخاص ایسے ہیں جنہیں اللہ پسند کرتا ہے اور تین ایسے ہیں جنہیں اللہ نا پسند کرتا ہے ، رہے وہ جنہیں اللہ پسند کرتا ہے تو ان میں سے ایک وہ آدمی ہے جو کسی قوم کے پاس جائے اور اللہ کے نام پر ان سے سوال کرے ، وہ ان سے اپنی👇
باہمی قرابت کی وجہ سے سوال نہ کرے ، لیکن وہ اسے کچھ نہ دیں ، ایک آدمی نے اپنے ساتھیوں سے الگ ہو کر مخفی طور پر اسے کچھ دے دیا جسے صرف اللہ جانتا ہے اور وہ لینے والا جانتا ہے ، اور ایک وہ قوم جو ساری رات چلتی رہی حتیٰ کہ جب نیند انہیں تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہو گئی تو وہ سو
👇
گئے اس اثنا میں ایک آدمی کھڑا ہو کر خشوع و خضوع کے ساتھ مجھ سے دعا کرنے لگا اور میری آیات کی تلاوت کرنے لگا اور (تیسرا) وہ شخص جو کسی لشکر میں دشمن سے برسر پیکار ہو لیکن وہ شکست کھا جائیں تو یہ پھر بھی سینہ سپر رہے حتیٰ کہ اسے شہید کر دیا جائے یا اسے فتح حاصل ہو جائے ، اور👇
Read 4 tweets
Mar 22
“1923 میں ترکی کا سو سال کا معاہدہ ہوا تھا، جو 2023 میں مکمل ہو رہا ہے،
اس معاہدے کے تحت خلافت عثمانیہ کو سو سال کے لئے ختم کر دیا گیا تھا۔ اس معاہدے کی مدت کے مکمل ہونے کے بعد ترکی میں دوبارہ خلافت قائم ہوگی۔”

ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اوپر بتائی گئی بات پر یقین رکھتے ہیں، اور
👇
انہیں پوری امید ہے کہ چند سالوں میں ترکی میں خلافت قائم ہو جائے گی۔
ترکی میں خلافت کے دوبارہ قائم ہونے پر یقین رکھنے والے لوگ ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہیں جو “معاہدہ لوزان” نام سے جانا جاتا ہے۔

ان لوگوں کو شاید یہ معلوم ہی نہیں کہ معاہدہ لوزان(treaty of Lausanne) خلافت اور
👇
اتحادی ممالک کے بیچ نہیں ہوا تھا۔ یہ جدید ترکی اور اتحادی ممالک کے بیچ ہوا تھا۔ یہ معاہدہ ترکی کے لوگوں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوا۔

اس معاہدے کا پس منظر یہ ہے کہ جنگ عظیم اول جو 1914 میں شروع ہوئی تھی، اس میں دو جماعتیں تھیں۔ مرکزی طاقت (جرمنی، آسٹریا-ہنگری اور خلافت
👇
Read 15 tweets
Mar 22
عورتوں کےلیےغض بصر:

یہ حکم ( غض بصر) جس طرح مردوں کے لیے ہے اسی طرح عورتوں کے لیے بھی ہے۔ چناچہ حدیث میں اُم سلمہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ وہ اور حضرت میمونہ رض ( دوسری روایت میں حضرت عائشہ رض کا ذکر ہے) آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس بیٹھی تھیں۔ اتنے میں حضرت
👇
ابن مکتوم رض آئے، جو نابینا صحابی تھے۔ حضور ص نے فرمایا ان سے پردہ کرو۔ حضرت اُم سلمہ رض نے عرض کیا کیا یہ نابینا نہیں ہیں۔ نہ وہ ہمیں دیکھیں گے ، نہ ہمیں پہچانیں گے۔ حضور ص نے جواب دیا، کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ کیا تم انہیں نہیں دیکھتی ہو؟ (ترمذی باب ماجاء فی احتجاب
👇
النساء من الرجال)

تشریح: عورت کو مردوں کے دیکھنےاور مرد کے عورتوں کو دیکھنے میں نفسیات کے اعتبار سےایک نازک فرق ہے۔ مرد کی فطرت میں اقدام ہے، کسی چیز کوپسند کرنے کے بعد وہ اس کے حصول کی سعی میں پیش قدمی کرتاہے۔ مگر عورت کی فطرت میں تمانع اور فرار ہے، جب تک کہ اس کی فطرت بلکل👇
Read 4 tweets
Mar 21
یہ ذہنی جہالت جاتے جاتے وقت لیتی ہے؛

جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان نے 2018 میں نون لیگ کو شکست دے دی، وہ غلط ہیں۔ عمران خان کا مقابلہ نون لیگ سے نہیں ہے، پیپلزپارٹی سے بھی نہیں ہے۔
عمران خان کا مقابلہ اس جہالت سے ہے جو صدیوں سے ہمارے لوگوں کے اندر عود کر آئی ہے۔
👇
عمران خان کا مقابلہ ایک اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار پڑھی لکھی قوم سے ہے، جس میں وکیل بھی ہیں، جج بھی ہیں، بیوروکریٹس بھی ہیں، صحافی اور دانشور وغیرہ بھی ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یہاں کھل کر چوروں کی حمایت کرتے ہیں، اس “سٹیٹس کو” کو بچانے کی سعی کرتے ہیں۔ جو یہاں کسی بھی طرح سے ایک👇
نئے نظام کی شروعات نہیں ہونے دینا چاہتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اسی بدبودار، تعفن زدہ، ناانصاف نظام کے تھنوں سے اپنے فوائد کا دودھ پی رہے ہیں۔ اگر یہ نظام گر گیا تو وہ بھی گر جائیں گے عمران خان اور ابراہام لنکن میں یہی قدر مشترک ہے کہ ابراہام لنکن جسمانی غلامی کے خلاف لڑ
👇
Read 5 tweets
Mar 21
قومی بیمار؛

میڈیکل رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری پچھلے چار سال سے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں، زرداری سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کے مریض ہیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی اور جوڑوں میں بھی تکلیف ہے جب کہ وہ دل کے بھی بیمار ہیں، انہی بیماریوں کو بنیاد بنا کر انہوں نے عدالتوں سے
👇
ریلیف بھی لیا ہے۔ شہباز شریف پچھلے چار سال سے کینسر کے مریض ہیں وہ ڈاکٹر مارٹن لندن والے سے "غائبانہ" علاج بھی کرواتے رہے ہیں، جب کہ کمر درد ان کا مستقل عارضہ ہے۔ خورشید شاہ پچھلے چار سال سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کے دل کی اوپن ہاٹ سرجری ہوئی ہے۔ چوہدری شجاعت
👇
پچھلے دس سال سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب کہ وہ ملنے والوں کو بھی نہیں پہچانتے ہیں، جرمنی میں ان کا علاج ہوتا رہا ہے۔ نواز شریف باؤ جی پچھلے تین چار سال سے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں اور ہنوز انہیں دوائی نہیں ملی ہے۔ یہ سب قومی بیمار اچانک ٹھیک ہوگئے ہیں،یہ قبروں،👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(