واقعہ صفین اورموجودہ سیاست
کچھ دن پہلےجنگ صفین کےبارے میں ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جسے غیروں نےبنایا۔ K&G جنگ کی ویڈیوزبناتےہیں اورفوج کی حکمت عملیوں کی وضاحت کرنےکی کوشش کرتےہیں لیکن صفین کی جنگ میں انہوں نےجنگ سےپہلےاوربعد کےواقعات پرزیادہ توجہ مرکوزکی
#IslamiHistory
لیکن اسےدیکھتےہوئےکچھ عمومی سوالات پیدا ہوئے جس کوآج کی سیاسی صورتحال سےسمجھنے کی کوشش کی جائےگی
سب سےپہلےانہوں نےکہا کہ حضرت علی رض کی فوج مدینہ سےروانہ ہوئی،جوکہ میرےخیال میں درست نہیں۔ حضرت علی رض جنگ جمل کےبعدکبھی مدینہ واپس نہیں آئے۔پھرانہوں نےکہاکہ جنگ صفین کےبعد دونوں فریق
اپنےاپنےنمائندے کےذریعےمذاکرات پرآمادہ ہوئے۔
یہ بات سمجھ میں اتی ہےلیکن مذاکرات کس نکتہ پرہوئے؟مجھےیہ کبھی نہیں ملا۔جہاں تک میں جانتاہوں کہ حضرت امیرمعاویہ چاہتےتھےکہ حضرت عثمان کےقاتلوں کوفوری طورپرانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائےاورحضرت علی اقتدارپرگرفت حاصل کرلینےتک موخرکرناچاہتےتھے
تنازعہ کی بنیاد یہ تھی کہ قصاص کب لیاجائے،اورمیراخیال ہےکہ مذاکرات بھی اسی چیزپرہوئےہوں گے.تومذاکراتی ٹیموں نے یہ فیصلہ کیسےکیاکہ حضرت علی کومعزول کیاجائے؟کیونکہ یہ توتنازع کاحصہ ہی نہیں تھا۔ویڈیومیں یہ بھی بتایاگیاکہ جب مذاکرات شروع ہوئےتوحضرت علی کاکیمپ مذاکرات ختم کرناچاہتاتھا
لیکن حضرت علی نےکہا کہ میں عہد کاپابند ہوں،اس لیےوہ مذاکرات کوجاری رکھنےکےحامی رہے،لیکن جب فیصلہ آیاکہ وہ معزول کردیےگئےہیں توانہوں نےاس کاغذکو پھاڑدیااورعہدتوڑ دیا۔ یہ یقینی طور پر نبی کریم (ص) کے قریبی ساتھی کاکردارنہیں ہوسکتا۔ جب وہ پہلےعہد کاپاس کررہےتھےتوبعد میں بھی کیاہوگا
اگرچہ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قرآن اور اسلامی فقہ کے خلاف ہے لیکن اگر یہ واقعی اس کے خلاف تھا تو ہمیں حضرت علی کےاس فیصلےکےخلاف کوئی اعتراض نہیں ملتا۔ ہمیں یہ بھی یاد رکھناچاہیےکہ حضرت امیرمعاویہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور میں خود کو کبھی خلیفہ یا حاکم نہیں کہلوایا۔
اگر حضرت علی کو غیر شرعی طور پر معزول کیا گیا ہوتا تو اس کا تذکرہ حضرت حسن سےملتا لیکن جب انہوں نےحضرت امیر معاویہ کوخلافت دےدی تواس وقت بھی ایسی کوئی بات نہیں کی۔ مزیدیہ کہ ان کوکسی ایسےشخص کےلئےخلافت سےدستبردار نہیں ہوناچاہیےتھا جس نے ان کے والد کی حق تلفی کی ہو
ایک عام اورغلط الزام جوحضرت عثمان(رض)پرلگایاجاتاہےکہ انھوں نےاپنےخاندان کوعہدےدیے اس کی نفی کےلئےیہی کافی ہےکہ حضرت عثمان(رض) کی شہادت کےبعد سب قبائل نےحضرت علی(رض)کی بعیت نہیں کی بلکہ بہت سےدیگر قبائل,سمیت حضرت علی کےبھائی کے، حضرت امیرمعاویہ کےساتھ شامل ہوگئے
تو کیا بات ہوئی ہو گی اور کیا فیصلہ ہوا ہو گا؟ معلوم تاریخ کے مطابق اچھی طرح سے نہیں ملتا۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ مذاکرات کے فیصلے کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کیمپ میں مزید غصہ آیا اور انہوں نے حضرت علی رض سمیت اس وقت کے تین اہم رہنماؤں پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اگر ہم آج کے واقعہ پر بھی نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ نہ دے کر انہیں دھوکہ دے رہی ہے اور اس نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو عمران خان کی مزید حمایت کرنے اور اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن پر زیادہ زور سے حملے کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ جو کہ فطری ہے۔
لہٰذا اگر حضرت علی اوران کےکیمپ کوبھی فریب کااحساس ہوتاتووہ بھی ایساہی کرتےکہ حزب اختلاف سے زیادہ جذبےسے لڑتےاورحضرت علی کی بھرپورحمایت کرتے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انہوں نے حضرت علی پرحملہ کیا۔ توایساکیا ہوسکتا تھا کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر بھی حملہ کرنے کا فیصلہ کیا؟
مزید یہ کہ اگر حضرت امیر معاویہ اور حضرت علی کے درمیان تحکیم میں کسی قسم کی ناانصافی یا غیرشرعی فیصلہ ہوا ہوتا توصحابہ کی ایک بڑی تعداد جو غیرجانبدار تھی حضرت علی کی حمایت میں آ جاتی اور بہت سے نیک تابعی وہ حضرت علی کی حمایت اور بعیت کر لیتے، لیکن ایسا بھی کچھ تاریخ میں نہیں ملتا
میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ مذاکراتی ٹیم نے حضرت عثمان کے قاتلوں کے بارے میں کچھ فیصلہ کیا ہو گا مثال کے طور پر کہ حضرت علی 6 ماہ میں ان کو سزائیں دے دیں گے یا حضرت امیر معاویہ (رض) کو ان قاتلوں سے قصاص لینے کی اجازت دے دی گئی ہو گی۔ ایک ایسا فیصلہ جس سے فسادیوں کو غصہ آیا
ایک ایسافیصلہ جس نےحضرت علی کےکیمپ میں حضرت عثمان کےقاتلوں کواپنےمستقبل سےخوفزدہ کردیا.انہوں نےجب دیکھاہوگاکہ حضرت علی کی حمایت بھی انکوبچانہیں پارہی توانھوں نےحضرت علی کوشہید کرنےکافیصلہ کیاہوگا۔ اورجوکہانی ہمیں سنائی گئی وہ اصل معاملےکوچھپانےکےلیےصرف ایک پردہ پوشی اورمن گھڑت ہے
جیسے آج کےدورمیں حکومت جاتا دیکھ کرایک Absolutely not کابیانیہ گھڑاجارہا ہےتوایسا ہی حضرت علی کی شہادت کےبعد اوراپنی درپردہ سازشوں کومغفی رکھنےکےلئےایک بیانیہ ترتیب دیا گیاجس میں الزام حضرت امیرمعاویہ(رض) پرڈال دیااور جس کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں. اورنہ ہی عقلی طور پر قابل قبول ہے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Aleem Khan - 🇵🇰

Aleem Khan - 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Al33mK

Oct 21, 2021
نبی کریم اورجادو
قرآن کریم کوالله نےفرقان کہاتواسکامطلب یہ تھاکہ مسلمان کسی بھی بات کوماننے سےپہلےاسکی تصدیق اس کتاب کےذریعہ کرلیں.جیسےاسلام پھیلا ویسے اسلام پرمختلف صورتوں میں حملےبھی بڑھتےرہےاور ان میں قرآن پرشکوک وشبھات کےساتھ نبی کی زندگی پربھی نقب لگایاگیا
#QuranicRelfction
نبی کریم (ص) کی زندگی کو شان نزولوں اور دیگر روایات کی روشنی میں جو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں ایک روایت آپ (ص) پر ایک یہودی کے ذریعہ جادو کیے جانے کا بھی واقعہ گھڑا گیا. جس کا بنیادی مقصد نبی کریم (ص) کی ذات پر سوال اٹھانا اور قرآن کی عظمت کو گہنانے کے سوا کچھ نہیں
پہلےکچھ اس زمانے کےحالات سےآشنائی لےلیتےہیں.یہ واقعہ ٧ہجری کابیان کیاجاتاہے، اس وقت تک مکہ فتح نہیں ہواتھا. مسلمانوں سےمکہ والوں کی دشمنی عروج پرتھی.٣ جنگیں ہوچکی تھیں اور بدلہ لینےکی آگ بجھی نہیں تھی توایسےمیں اگرکوئی شخص جادو کرنےمیں کامیاب ہوگیاہوتاتومکہ والوں کاکیاردعمل ہوتا؟
Read 22 tweets
Sep 6, 2021
سوره حجرات، شان نزول، میڈیاوار
سوره الحجرات قرآن کی بہت ہی چھوٹی، جامع اورایک عام مسلمان کی انفرادی اور ایک اسلامی معاشرے کےاجتماعی کردار کےلئےانتہائی اہم سورت ہے.لیکن قرآن کے ذریعہ میڈیا وار کرنے والوں نے اس سورت کو بھی نہیں بخشا.
#QuranicReflections #Surah @realrazidada
سورت کاآغاز ہی مسلمانوں کویہ حکم دےکرہو رہاہےکہ الله اورنبی کریم کےاحکامات سےپیش قدمی نہ کرو اوراپنی آوازوں کو نبی کی آواز سےپست رکھوکہ کہیں تمھارےاعمال ضائع نہ ہوجائیں.آگےپھرسورت مسلمانوں کوسماجی بیماریوں سےمنع کر رہی ہےکہ ایک دوسرےکو برےناموں سےنہ پکارو. تجسس نہ کرو.غیبت نہ کرو
تو اس کی آیت ٦ میں ایک اہم بات ائی کہ اگر کوئی فاسق تمھارے پاس خبر لائے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو. اب اس آیت کے ساتھ ایک واقعہ/شان نزول اکثر تفسیروں میں ملتا ہے جس کی رو سے حضرت ولید بن عقبہ کو فاسق قرار دیا جاتا ہے. ان میں سے کچھ تفسیروں کے حوالے دیکھے جا سکتے ہیں
Read 14 tweets
Sep 4, 2021
سیریناعیسیٰ کاعمران خان کوکھلاخط
جب بھی میں کسی تکلیف میں ہوتی ہوں توآپ(عمران خان) کی طرف سےمجھ پر حملہ ہوتاہے.مئی ٢٠١٩میں جب میرےوالد کاآپریشن ہو رہاتھا اورمیری بیٹی کےہاں بچے کی پیدائش تھی تو اس وقت یہ کہاگیاکہ میرے پاس جتنی جائیدادیں ہیں وہ میرےشوہر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہیں
اوراس بنیاد کےاوپر ان پر ایک جھوٹا ریفرنس دائر کیاگیا. ٢٥ جون ٢٠٢٠ کوجب میرےوالد صاحب نےآخری سانسیں لیں تو مجھےایف بی آر کی طرف سے ٩نوٹسز بھیجے گئےمیں اپنے والد صاحب کے جانے کا غم بھی صحیح طرح نہیں منا سکی. مجھے حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ میرے گلے میں تھایروائید کی سرجری درکار ہے
جس کی وجہ سے میں کافی پریشان تھی اور میں نے سوچا کہ میں اسپین میں جا کر اپنے خرچے اس پر ایک دوسری رائے لی جائے. لیکن مجھے میڈیا سے معلوم ہوا کہ سپریم کورٹ میں کچھ اور فائل کیا گیا ہے جو کہ مجھ سے چھپا کر رکھا گیا ہے، مجھے اس کی کاپی بھی نہیں مہیا کی گئی. لیکن
Read 12 tweets
Apr 21, 2021
#قاضی_کامقدمہ
٢١ اپریل کےدلائل
حامدخان کےدلائل:١-سپریم کورٹ کےپاس کوئی آئینی اختیارنہیں کہ وہ ٹیکس حکام کےلئےکوئی ڈیڈلائن مقررکرےتحقیقات کرنےکی.لہٰذا یہ آئینی حددود سےتجاوزہے
انکم ٹیکس کاقانون کسی بھی عدالت کویہ اختیارنہیں دیتاکہ وہ کسی بھی ٹیکس دینےوالےکےلیےٹائم لائن مقررکرے+
٢-سپریم کورٹ نے صدر کے بھیجے ہوئے ریفرنس کو جب ختم اور کالعدم قرار دیا تو اس کے الزامات بھی ختم ہو گئے تو پھر سپریم جوڈیشل کونسل کا کام ختم ہو گیا تو پھر نئے سرے سے سپریم کورٹ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کو کسی بھی معاملے میں ہدایات دے
٣-جسٹس عمرعطا بندیال نےکہاکہ کیا اس کے سامنے کوئی کام رکھا بھی نہیں جا سکتا؟ حامد خان نے کہا کہ ائین کے آرٹیکل ٢٠٩ کے تحت نہیں رکھا جا سکتا اور اس ریفرنس اور ان الزامات پر مزید کوئی کاروائی کسی صورت نہیں ہو سکتی خاص طور پر جب صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا اور یہ غیر آئینی ہے.
Read 35 tweets
Dec 29, 2020
حضرت زکریا کی دعا اور حضرت عیسیٰ کا شجرہ
قرآن بنیادی طور پر ہدایت کی کتاب ہےتو اس کی سورتیں کسی مرکزی نکتہ پر بحث کرتی ہیں اوراس سورت میں اگرکسی پرانی قوم یا نبی کاقصہ آتا ہےتو اس کا اتنا حصہ ہی بیان کیاجاتا ہےجو اس مرکزی نکتہ کوتقویت بخشے.
#QuranicReflection #QuranicReflections
اس لئےاگر آپ کو کسی پرانے قصہ کو سمجھنا ہے تو اس کے مختلف سورتوں میں آئے حصوں کو جمع کر کے غور کرنا ہو گا
قرآن بنی اسرائیل کا تذکرہ سب سے زیادہ کرتا ہے. اس تذکرہ کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ نبی کریم(ص) کی بعثت سے پہلی بنی اسرائیل ہی الله کے پیغام کو دنیا کے سامنے لے جانے کی پابند تھے
جس کو وہ احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے سکے کیونکہ بنی اسرائیل انتہائی نسل پرست قوم تھی اور انھوں نے الله کے پیغام کو بھی اپنے تک محدود کرلیا۔
ان کی نسل پرستی کی مثال قرآن ان الفاظ میں دیتا ہے. "جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ، تو وہ کہتے ہیں
Read 20 tweets
Nov 11, 2020
قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے یا ہمارے ایمان کے ٹکڑے
سوره الحجر مکی دور کی سورت ہے جس کا آغاز قرآن پاک کی عظمت سے ہوتا ہے. اس سورت کی ٩١ اور ٩٢ آیات میں الله تعالیٰ فرماتے ہیں جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے(٩١) پھر تیرے رب کی قسم ہے البتہ ہم ان سب سے سوال کریں گے (٩٢)
#QuranicReflections
اگرچہ اس سوره کے اولین مخاطبین تو بیشک کفار مکہ ہی ہیں لیکن قرآن آفاقی ہے اور اس کا آج کے دور میں کیا مطلب ہے یہ بہت اہم سوال ہے. اور اگر اس کا مطلب صرف اسی دور کے لوگوں کے لئے ہوتا تو اس کو پھر قرآن میں کیوں شامل کیا گیا؟ یہ سوالات تھوڑا سا غور و فکر مانگتے ہیں.
اس سورت کےآغاز میں ہی الله نےفرمادیاکہ یہ آیتیں روشن کتاب اورقرآن کی ہیں. اوراگلی آیت کہتی ہےکہ کافر بڑی حسرت کریں گےکہ کاش وہ مسلمان ہوتے.کافر کاترجمہ انکار کرنےوالا ہےاور معمول میں اس سےالله اوراسلام سےانکار کرنےوالےمراد ہوتےہیں لیکن یہاں یہ بھی کہاجاسکتا ہےجس نےقرآن کاانکارکیا
Read 21 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(