Al33MK Khan - 🇵🇰 Profile picture
Educationist, Who prefer realities over myth. I support all good done by anyone and i cant support wrong done by anyone.
Hakan Profile picture 1 subscribed
Feb 20 6 tweets 3 min read
سوره توبہ کی یہ ٢ آیتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں اگرہم اسلامی تاریخ کےتناظر میں ان کودیکھیں. یہ آیتیں اسلام کوپھیلانے کےلئےالله کی راہ میں جہادکی ترغیب دےرہی ہیں. اورالله کی طرف سے وارننگ ہےکہ اگر اس سےمنہ موڑاتوالله کسی دوسری قوم کواسلام کی ترویج کاکام سونپ دےگا
#QuranicReflection Image بنوامیہ جب تک اقتدار میں رہے، اسلام کی سرحدیں پھیلتی رہیں، اگرچہ ہمارے ہاں اکثر تاریخ دان ان کوظالم اور بےراہروی کاحامل قرار دیتےہیں لیکن حقیقت یہی ہےکہ عبدالمالک نےصرف دمشق سے دوبارہ سےاقتدار شروع کیا اور تمام بغاوتوں کو ختم کر کےپھر سے اسلامی ریاست کو ایک خلیفہ کے نیچے متحد کیا
Image
Image
Feb 11 19 tweets 5 min read
کیا سوره العلق پہلی نزولی سوره ہے؟
کچھ عرصہ قبل غامدی صاحب نے اپنی ایک نشست میں فرمایا کہ غار حرا کا واقعہ ایک افسانہ ہے جس کی قرآن پوری طرح تردید کر رہا ہے جس سے سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ پھر کیا سوره العلق بھی پہلی وحی ہے یا کوئی اور سوره پہلی وحی ہے؟
#QuranicReflection سورة العلق قرآن میں 96نمبر پرآتی ہے۔ اس میں 19آیات اورایک رکوع ہے۔ اوریہ ان ١٤سورتوں میں شامل ہےجن میں سجدہ ہے. العلق کالفظ اس سوره کی دوسری آیت میں مذکورہے. اس سوره کامرکزی خیال ایک توالله کی عظمت بیان کرنااوردوسرامشرکین کوحق پرچلنےوالوں کو الله کی عبادت سے روکنے سے منع کرنا ہے.
Dec 6, 2023 17 tweets 4 min read
کیا یہودی سامی النسل ہیں؟
غزہ جنگ کے بعد بننے والے حالات نے لوگوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک وہ جو کہتے ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں پر مظالم بند کرو اور دوسرے وہ جو کہتے ہیں کہ جو ایسا کہہ رہے ہیں وہ یہودی دشمن یا انٹی سمیٹک Anti-Semitic ہیں.
#QuranicReflection یہودی وہ قوم ہے جس کا قرآن میں سب سے زیادہ تذکرہ ہے اور قرآن بتاتا ہے کہ مسلمانوں سے پہلے الله کی طرف بلانے کی دعوت کی ذمہ داری الله نے بنی اسرائیل کو دی تھی. بنی اسرائیل کو دی جانے والی فضیلتوں کے بعد، قرآن میں ان کی نافرمانیوں اور فتنہ پردازیوں کا بھی ذکر کثرت سے ہے.
Nov 5, 2023 12 tweets 4 min read
یہودیوں کاقبلہ؟
قرآن اگرچہ مسلمانوں کےلئےہدایت کی کتاب ہےلیکن یہ اسی الله کی طرف سےہےجس نےپہلےدیگرقوموں کی طرف ہدایت بھیجی لہٰذااس میں ان قوموں کےبارےمیں معلومات بھی ہے.اگرچہ ان کےواقعات مختصر بیان کیےگئےہیں لیکن وہ انکی شریعت میں داخل کی گئیں غلطیوں کی نشاندھی کرنےکےلئےکافی ہیں؟ قرآن میں جس قوم کاذکرسب سےزیادہ ہےوہ بنی اسرائیل ہیں. اس میں الله نےان کےبہت سے واقعات بیان کیےہیں جن کے ذریعہ ان کےغلط عقائد کی نشاندھی اوران کی تصحیح کی گئی ہے. اگرچہ یہودیوں کےبہت سےغلط عقیدے معلوم ہیں لیکن چند ایک ایسےبھی ہیں جن کی طرف دیہان نہیں کیاگیا.
#QuranicReflections
Aug 7, 2023 16 tweets 3 min read
بداء (الله کو بھول) کا نظریہ.
لغت میں ”بداء“ کے معنی واضح یا آشکار ہونے کے ہیں، البتہ پشیمان ہونے کے معنی میں بھی آیا ہے، کیونکہ جو شخص پشیمان ہوتا ہے اس کے لئے کوئی نئی بات سامنے آتی ہے (تب ہی وہ گزشتہ بات پر پشیمان ہوتا ہے)
#QuranicReflections شیعہ ؛خداوندعالم کے لئے ”بداء“ کو جائز مانتے ہیں اگرچہ ان کے نزدیک یہ عقیدہ رکھنا ایک کھلا کفر ہے کہ خداوند عالم سے کوئی چیز مخفی ہے لیکن ان کے نزدیک ایسا ممکن ہے کہ یا خداوندعالم نے کسی واقعہ کے بارے میں اپنے نبی یا رسول کو آگاہ فرمایا دیا لیکن بعد میں وہ واقعہ پیش نہیں آیا
Apr 26, 2023 11 tweets 3 min read
حضرت علی(رض) سےمحبت یابغض؟
قرآن ایک عظیم کتاب ہے کہ الله نےنہ صرف اس کومحفوظ رکھا جس کی گواہی الله نے دی بلکہ آج کی سائنس بھی دیتی بلکہ اس میں جو نقب لگانےکی کوشش کرتےہیں یا اس کے معنی کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی اس میں بری طرح ناکام ہوتے ہیں.
#QuranicReflection #QuranHour سوره مجادلہ کی آیت١٢ میں اللہ نےمسلمانوں کونبی(ص) کے ساتھ سرگوشیاں کرنےسےمنع کرنےکےلئےفرمایا کہ اگرتم نے سرگوشی کرنی ہوتوپہلے صدقہ کیاکرو. سرگوشی کو قرآن نے اچھی نظروں سے نہیں دیکھا اسی لئےسوره نساء کی آیت١١٤ میں فرمایا کہ اکثر خفیہ مشورے یا سرگوشیاں خیر سے خالی ہوتے ہیں.
Nov 20, 2022 9 tweets 3 min read
بابائے ٹوسٹر
٢٠١٢ میں ایک طالب علم کو یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران بتایا گیا کہ وکیپیڈیا معلومات کا ایک قابل اعتماد سورس نہیں ہے. اور مثال دی کہ کینیڈی نے اس میں اپنے آپ کو ٹوسٹر کا موجد قرار دیا ہوا ہے.
@RShahzaddk Image ان میں سے کچھ طالب علموں نے کہا کہ اس معلومات کو ٹھیک کیا جانا چاہیے کیونکہ آخر وکیپیڈیا کی سب سے بڑی خوبی ہی یہی ہے کہ کوئی بھی اس میں معلومات کو درست کر سکتا ہے، لہٰذا انھوں نے اس کو ٹھیک کرنے کی بجائے یہ لکھ دیا کہ ایلن مک ماسٹر نے ١٨٩٣ میں ایڈنبرا میں ٹوسٹر کو ایجاد کیا.
Oct 20, 2022 18 tweets 16 min read
@AliMallik5 @awarahgard @muaazahmedraja جب باغیوں نے حضرت عثمان (رض) کو شہید کیا تھا تو ان کا بنیادی مقصد ایک تو اسلام کو مزید پھیلنے سے روکنا تھا اور دوسرا اپنے فتنہ کو بچانا یا قائم رکھنا تھا. حضرت علی(رض)، حضرت امیر معاویہ (رض) اور تمام صحابہ جانتے تھے کہ حضرت عثمان (رض) کی شہادت پر قصاص لینا، قرآن کی رو سے ضروری ہے @AliMallik5 @awarahgard @muaazahmedraja اختلاف تھاتو صرف اس پرکہ فوراً لیاجائےکہ حالات پرامن ہونےپر لیاجائے. تواگرامن ہوجاتاتو ان باغیوں سےحضرت علی(رض) نے بھی قصاص لیناتھا، لیکن حضرت امیرمعاویہ(رض) کانکتہ نظر تھاکہ قصاص فوراً لیاجائے اور پھر ہی حالات پرامن ہوں گے. اس لئے باغیوں نے حضرت علی (رض) کو اس جنگ میں دھکیل دیا.
Sep 1, 2022 11 tweets 3 min read
ہمارے نبی اور ہمارا رویہ
سوره نور مدنی سوره جو معاشرتی رویوں اور سماجی ماحول کو بہتر کرنے کے بارے میں ہے. اس سوره میں مدنی دور میں منافقین مدینہ اور کچھ اور لوگوں کی طرف سے کچھ خواتین و اصحاب پر زنا کے بہتان لگانے کا واقعہ کا ذکر ہے.
#QuranicReflections #QuranicReflection یہ الزام سراسرجھوٹ اوربہتان پرمبنی تھالیکن چسکا یادیگر وجوہات کی بنیاد پر بستی میں پھیل گیااورلوگ اس پرباتیں کرنے لگ گئے.لیکن الله جس طرح کاایک اسلامی معاشرہ چاہتےہیں یہ اسکےسراسرخلاف تھاکہ لوگوں کی عزتیں اور انکاکردار جھوٹےالزامات کی وجہ سےگہنایاجائےاورایک بےقصور کوبدنام کیاجائے
Aug 28, 2022 14 tweets 3 min read
کسی بادشاہ کاگزر اپنی سلطنت کےایک ایسےعلاقےسےہواجہاں کےلوگ سیدھانہر سےہی پانی لیکرپیتےتھے
بادشاہ نےحکم دیا:عوام الناس کی سہولت کیلیئےیہاں ایک گھڑا بھرکر رکھ دیاجائےتوزیادہ بہتر رہےگااور ہر چھوٹا بڑاسہولت کےساتھ پانی پی سکےگا
بادشاہ یہ کہتےہوئےاپنی باقی کےسفر پر آگےکی طرف بڑھ گیا۔ شاہی حکم پر ایک گھڑا🏮خرید کر نہر کے کنارے رکھاجانے لگا تو ایک اہلکار نے مشورہ دیا:
"یہ گھڑا عوامی دولت سے خرید کر شاہی حکم پر یہاں نصب کیا جا رہا ہے۔ ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور ایک سنتری💂‍♀️کو چوکیداری کیلیئے مقرر کیا جائے۔"
Aug 9, 2022 25 tweets 6 min read
کربلا، عقل اورتاریخ
جزیرہ نماعرب ہمیشہ سےایک مشکل اورکٹھن جگہ رہی ہے. صحرا ہونےکی وجہ سےیہ کوئی بہت زرخیز اورمعاشی طور پر مضبوط بھی نہیں رہا. اور زندگی بھی مشکل تھی. اسی وجہ سے ماضی کی سپر پاورز نے اس پر قبضہ کی کوئی خاص کوششیں نہیں کیں.
@MaryamNSharif @CMShehbaz #Karbala #Yazid نبی کریم(ص) جب فوت ہوئےتوجزیرہ نما عرب پراسلام غالب ہوچکاتھا اورآپ نےاس کوایک ریاست بنادیاتھاجس کادارالخلافہ مدینہ تھا. لیکن وفات کےساتھ ہی بہت سےقبائل نےبغاوت کردی اوربہت سےجھوٹے نبوت کےدعویدار بھی سامنے آگئے. حضرت ابوبکر(رض) کےتدبر اورجارحانہ حکمت عملی سےان بغاوتوں کوکچل دیاگیا
Jun 23, 2022 22 tweets 7 min read
نزول مسیح اور غامدی صاحب کا نکتہ نظر
حال ہی میں غامدی صاحب کے لیکچر سیریز میں ٧ نششتوں پر مشتمل نزول مسیح پر ایک ویڈیو سیریز یوٹیوب پر ملی جس کو دیکھنے کا موقعہ ملا اور جس میں انھوں نے نزول مسیح کے حوالے سے اپنی رائے دی. اس رائے کو اختصار سے بیان کیا جا رہا ہے
#QuranicReflections نزول مسیح کے نظریہ کے حوالے سے انھوں نے متعدد دلیلیں دی ہیں. اگرچہ انھوں نے روایات سے آغاز کیا ہے لیکن میں ان کی قرآن سےدیے گئے نکتوں کو پہلے رکھوں گا. حضرت عیسیٰ (ع) کا ذکر متعدد سورتوں میں موجود ہے اور سوره مائدہ میں الله اور حضرت عیسیٰ (ع) کا قیامت کے دن کا مکالمہ بھی درج ہے
Mar 30, 2022 16 tweets 4 min read
واقعہ صفین اورموجودہ سیاست
کچھ دن پہلےجنگ صفین کےبارے میں ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جسے غیروں نےبنایا۔ K&G جنگ کی ویڈیوزبناتےہیں اورفوج کی حکمت عملیوں کی وضاحت کرنےکی کوشش کرتےہیں لیکن صفین کی جنگ میں انہوں نےجنگ سےپہلےاوربعد کےواقعات پرزیادہ توجہ مرکوزکی
#IslamiHistory لیکن اسےدیکھتےہوئےکچھ عمومی سوالات پیدا ہوئے جس کوآج کی سیاسی صورتحال سےسمجھنے کی کوشش کی جائےگی
سب سےپہلےانہوں نےکہا کہ حضرت علی رض کی فوج مدینہ سےروانہ ہوئی،جوکہ میرےخیال میں درست نہیں۔ حضرت علی رض جنگ جمل کےبعدکبھی مدینہ واپس نہیں آئے۔پھرانہوں نےکہاکہ جنگ صفین کےبعد دونوں فریق
Oct 21, 2021 22 tweets 6 min read
نبی کریم اورجادو
قرآن کریم کوالله نےفرقان کہاتواسکامطلب یہ تھاکہ مسلمان کسی بھی بات کوماننے سےپہلےاسکی تصدیق اس کتاب کےذریعہ کرلیں.جیسےاسلام پھیلا ویسے اسلام پرمختلف صورتوں میں حملےبھی بڑھتےرہےاور ان میں قرآن پرشکوک وشبھات کےساتھ نبی کی زندگی پربھی نقب لگایاگیا
#QuranicRelfction نبی کریم (ص) کی زندگی کو شان نزولوں اور دیگر روایات کی روشنی میں جو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں ایک روایت آپ (ص) پر ایک یہودی کے ذریعہ جادو کیے جانے کا بھی واقعہ گھڑا گیا. جس کا بنیادی مقصد نبی کریم (ص) کی ذات پر سوال اٹھانا اور قرآن کی عظمت کو گہنانے کے سوا کچھ نہیں
Sep 6, 2021 14 tweets 5 min read
سوره حجرات، شان نزول، میڈیاوار
سوره الحجرات قرآن کی بہت ہی چھوٹی، جامع اورایک عام مسلمان کی انفرادی اور ایک اسلامی معاشرے کےاجتماعی کردار کےلئےانتہائی اہم سورت ہے.لیکن قرآن کے ذریعہ میڈیا وار کرنے والوں نے اس سورت کو بھی نہیں بخشا.
#QuranicReflections #Surah @realrazidada سورت کاآغاز ہی مسلمانوں کویہ حکم دےکرہو رہاہےکہ الله اورنبی کریم کےاحکامات سےپیش قدمی نہ کرو اوراپنی آوازوں کو نبی کی آواز سےپست رکھوکہ کہیں تمھارےاعمال ضائع نہ ہوجائیں.آگےپھرسورت مسلمانوں کوسماجی بیماریوں سےمنع کر رہی ہےکہ ایک دوسرےکو برےناموں سےنہ پکارو. تجسس نہ کرو.غیبت نہ کرو
Sep 4, 2021 12 tweets 3 min read
سیریناعیسیٰ کاعمران خان کوکھلاخط
جب بھی میں کسی تکلیف میں ہوتی ہوں توآپ(عمران خان) کی طرف سےمجھ پر حملہ ہوتاہے.مئی ٢٠١٩میں جب میرےوالد کاآپریشن ہو رہاتھا اورمیری بیٹی کےہاں بچے کی پیدائش تھی تو اس وقت یہ کہاگیاکہ میرے پاس جتنی جائیدادیں ہیں وہ میرےشوہر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہیں اوراس بنیاد کےاوپر ان پر ایک جھوٹا ریفرنس دائر کیاگیا. ٢٥ جون ٢٠٢٠ کوجب میرےوالد صاحب نےآخری سانسیں لیں تو مجھےایف بی آر کی طرف سے ٩نوٹسز بھیجے گئےمیں اپنے والد صاحب کے جانے کا غم بھی صحیح طرح نہیں منا سکی. مجھے حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ میرے گلے میں تھایروائید کی سرجری درکار ہے
Apr 21, 2021 35 tweets 8 min read
#قاضی_کامقدمہ
٢١ اپریل کےدلائل
حامدخان کےدلائل:١-سپریم کورٹ کےپاس کوئی آئینی اختیارنہیں کہ وہ ٹیکس حکام کےلئےکوئی ڈیڈلائن مقررکرےتحقیقات کرنےکی.لہٰذا یہ آئینی حددود سےتجاوزہے
انکم ٹیکس کاقانون کسی بھی عدالت کویہ اختیارنہیں دیتاکہ وہ کسی بھی ٹیکس دینےوالےکےلیےٹائم لائن مقررکرے+ ٢-سپریم کورٹ نے صدر کے بھیجے ہوئے ریفرنس کو جب ختم اور کالعدم قرار دیا تو اس کے الزامات بھی ختم ہو گئے تو پھر سپریم جوڈیشل کونسل کا کام ختم ہو گیا تو پھر نئے سرے سے سپریم کورٹ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کو کسی بھی معاملے میں ہدایات دے
Dec 29, 2020 20 tweets 5 min read
حضرت زکریا کی دعا اور حضرت عیسیٰ کا شجرہ
قرآن بنیادی طور پر ہدایت کی کتاب ہےتو اس کی سورتیں کسی مرکزی نکتہ پر بحث کرتی ہیں اوراس سورت میں اگرکسی پرانی قوم یا نبی کاقصہ آتا ہےتو اس کا اتنا حصہ ہی بیان کیاجاتا ہےجو اس مرکزی نکتہ کوتقویت بخشے.
#QuranicReflection #QuranicReflections اس لئےاگر آپ کو کسی پرانے قصہ کو سمجھنا ہے تو اس کے مختلف سورتوں میں آئے حصوں کو جمع کر کے غور کرنا ہو گا
قرآن بنی اسرائیل کا تذکرہ سب سے زیادہ کرتا ہے. اس تذکرہ کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ نبی کریم(ص) کی بعثت سے پہلی بنی اسرائیل ہی الله کے پیغام کو دنیا کے سامنے لے جانے کی پابند تھے
Nov 11, 2020 21 tweets 6 min read
قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے یا ہمارے ایمان کے ٹکڑے
سوره الحجر مکی دور کی سورت ہے جس کا آغاز قرآن پاک کی عظمت سے ہوتا ہے. اس سورت کی ٩١ اور ٩٢ آیات میں الله تعالیٰ فرماتے ہیں جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے(٩١) پھر تیرے رب کی قسم ہے البتہ ہم ان سب سے سوال کریں گے (٩٢)
#QuranicReflections اگرچہ اس سوره کے اولین مخاطبین تو بیشک کفار مکہ ہی ہیں لیکن قرآن آفاقی ہے اور اس کا آج کے دور میں کیا مطلب ہے یہ بہت اہم سوال ہے. اور اگر اس کا مطلب صرف اسی دور کے لوگوں کے لئے ہوتا تو اس کو پھر قرآن میں کیوں شامل کیا گیا؟ یہ سوالات تھوڑا سا غور و فکر مانگتے ہیں.