RH Riaz Profile picture
Apr 6 27 tweets 6 min read
مسلم لیگ(ن)کےقائد #نوازشریف
نےکہاہےکہ میرےخلاف مقدمات کی وجہ یہ ہےکہ میں نےسرجھکا کرنوکری کرنےسےانکار کردیا
میراجرم یہ ہےکہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا۔ اپنے گھر کی خبر لینے اور حالات ٹھیک کرنے پر اصرار کیا۔ خارجہ پالیسی کو قومی مفاد کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی
👇1/25
جس سےیہ تاثر لیاگیا کہ میرا وجود کچھ معاملات میں رکاوٹ بن رہا ہےاسلئے مجھےمنصب
پارٹی سے ہٹانا، عمر بھر کیلئے نااہل قرار دے ڈالنا اور سیاست کے عمل سے خارج کردینا ہی واحد حل سمجھا گیا۔ دھرنے کے دوران ایک ایجنسی کے سربرا ہ کاپیغام ملا،استعفیٰ دویالمبی رخصت،زرداری نےمشرف کے
👇2/25
مارشل لاء کی توثیق کیلئے کہا

میر ی نااہلی اور پارٹی صدارت سے فراغت کےاسباب و محرکات کو میں ہی نہیں،قوم بھی اچھی طرح جانتی ہےاورمقدمات کا کھیل کھیلنےوالے بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ میرے نامہ اعمال کے اصلی جرائم کیا ہیں
پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ قائم کرنے کےلئے وکلا سے
👇3/25
مشاورت کا آغاز کیا۔مجھےمشورہ دیاگیاکہ اس بھاری پتھر کو اٹھانے کا ارادہ ترک کردوں،مجھےایسے پیغامات بھی ملےکہ مشرف پرمقدمہ قائم کرنےسے اسکا تو شاید کچھ نہ بگڑے،مگر میرے لئے بہت مشکلات پیدا ہوجائیں گی، ان مشورہ نما دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے میں اپنےارادے پر قائم رہا
4/25
انہی مصلحتوں نےجمہوریت کو اسقدر کمزورکردیا ہےکہ وہ سانس لیتے ہوئے بھی ڈرتی ہےاب وقت آگیا ہےکہ آئین سے غداری کرنیوالے ڈکٹیٹر کو indemnityدینےیعنی اسکے غیرآئینی اقدام کی پارلیمانی توثیق کرنے کی بجائے اسےکٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اس سے پوچھا جائے کہ اس نے اپنا حلف کیوں توڑا
👇5/25
ایک ڈکٹیٹر کو عدالت کےکٹہرے میں لانا کوئی آسان کام نہیں۔ شاید قانون وانصاف کےسارےہتھیار صرف اہل سیاست کیلئےبنے ہیں،جابروں کا سامنا ہوتےہی ان ہتھیاروں کی دھار کند ہوجاتی ہے اورفولاد بھی موم بن جاتا ہےسابق وزیراعظم نےکہاکہ آپکو وہ دن بھی یاد ہوگاجب جنوری2014میں ہائی ٹریزن
👇6/25
کا ملزم گاڑیوں کےجلوس میں عدالت پیشی کیلئےاپنےمحل سے نکلا اوراچانک کسی طےشدہ پلان کےتحت راولپنڈی کےہسپتال پہنچ گیاجہاں وہ کسی پراسرار بیمار ی کا بہانہ کرکے ہفتوں قانون اور عدالت کی دسترس سےدور بیٹھا رہا۔ سیاستدانوں اور وزیراعظم
کےمنصب پربیٹھنےوالوں کےساتھ جو کچھ ہوتا رہا
👇7/25
اورآج بھی ہورہا ہےاس سےآپ بخوبی واقف ہیں
لیکن کوئی قانون نہ تو غداری کےمرتکب کو ہتھکڑی ڈال سکا نہ اسےایک گھنٹےکیلئے بھی جیل بھیج سکا۔اسکی نوبت آئی بھی تو اسکے عالی شا ن محل نما فارم ہائوس کو سب جیل کا نام دےدیا گیا نوازشریف نےکہا کہ میں اس فورم پر اس کھلی عدالت
کےسامنے
👇8/25
پوری تفصیل بتانےسےقاصر ہوں کہ مشرف پر مقدمہ قائم کرنےاور اس کارروائی کو آگےبڑھانےپر قائم رہنے کیوجہ سےمجھےکس کس طرح کےدبائو کا نشانہ بننا پڑا
اسکے باوجود جب میرےعزم میں کوئی کمزور ی نہ آئی تو2014
کےوسط میں انتخابات میں نام نہاد دھاندلی کا طوفان پوری شدت سے اُٹھ کھڑا ہوا
👇9/25
مصدقہ رپورٹس کےمطابق اس طوفان کےپیچھےبھی یہ محرک چھپاتھا کہ مشرف کےمعاملےمیں مجھےدبائو میں لایاجائے
میں دھرنوں سےصرف دوماہ قبل مارچ2014میں اپنےدو رفقا کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملا تھا یہ ایک خوشگوار ملاقات تھی، انہوں نےدھاندلی کےموضوع پر کوئی با ت کی نہ ہی کسی
👇10/25
احتجاجی تحریک کااشارہ دیا لیکن ادھر پرویزمشرف کےمقدمے میں تیزی آئی
ادھر اچانک لندن میں طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات ہوئی اس ملاقات کےبعد بظاہر دھاندلی کو موضوع بناکر اسلام آباد میں دھرنوں کا فیصلہ کیاگیا
ان دھرنوں کامنصوبہ کیسےبنا
طاہر القادری اورعمران خان کیسے
👇11/25
یکجا ہوئےکس نےانکے منہ میں وزیراعظم کےاستعفے کا مطالبہ ڈالا اور کون چار ماہ تک مسلسل انکی حوصلہ افزائی کرتا رہا، یہ باتیں اب کوئی ڈھکا چھپا راز نہیں رہیں عمران خان خود کھلےعام یہ اعلان کرتےرہےکہ بس امپائر کی انگلی اٹھنےوالی ہے ۔ کون تھا وہ امپائر؟ وہ جو کوئی بھی تھا اسکی
👇12/25
مکمل پشت پناہی ان دھرنوں کو حاصل تھی۔اس تماشےنےملک و قوم کو شدید نقصان پہنچایا لیکن اصل مقصد ایک ہی تھا کہ مجھے وزیراعظم ہائوس سےنکال دیاجائے تاکہ مشرف کےخلاف مقدمےکی کارروائی آگےنہ بڑھ سکےانکا خیال تھا کہ اس شدید اورطویل یلغار سےمیرےاعصاب جواب دےجائیں گے اور میں خود کو
👇13/25
بچانےکےلئے ہر طرح کےکمپرو مائز پر آمادہ ہو جائوں گا۔ بلا شبہ یہ ایک سوچا سمجھا اور نہایت ہی سخت حملہ تھا،ایسےدن بھی آئے کہ وزیراعظم ہائوس میں داخل ہونےاور باہرجانےوالے راستوں پر شرپسندوں نےقبضہ کرلیا
اعلان کئےگئےکہ وزیراعظم کےگلے میں رسی ڈال کر گھسیٹتےہوئے باہر لائیں گے
👇14،/25
لیکن میں اللہ کی تائید و حمایت پر بھروسہ کرتےہوئےڈٹا رہا
نوازشریف نےبتایا کہ دھرنوں کےذریعےمجھےیہ پیغام دینا مقصود تھا کہ مشرف پر غداری کا مقدمہ قائم کرنےکےنتائج اچھےنہیں ہوں گے۔انہی دنوں ایک ایجنسی
کےسربراہ کا پیغام مجھ تک پہنچایاگیا کہ میں مستعفی ہوجائوں اوراگر یہ ممکن
👇15/25
نہیں تو طویل رخصت پرچلاجائوں۔اس پیغام سے بےحد دکھ پہنچا،مجھےرنج ہواکہ پاکستان کس حال کو پہنچ گیا ہے عوام کی منتخب حکومت اور
اسکے وزیراعظم کی بس اتنی ہی توقیر رہ گئی ہےکہ اسکے براہ راست ماتحت ادارےکا ملازم اپنے وزیراعظم کومستعفی ہونےیا چھٹی چلےجانےکا پیغام بھجوا رہا ہے
👇16/25
شاید ہی تیسری دنیا کےکسی ملک میں بھی اتنی افسوسناک صورتحال ہو۔میرےمستعفی ہونےیا طویل رخصت پر چلےجانےکا مطالبہ اس تاثر کی بنیاد پر تھاکہ نوازشریف کو راستےسےہٹا دیاگیا تو مشرف کےخلاف مقدمےکو لپیٹنا بھی مشکل نہیں رہےگانوازشریف نےکہاکہ میں اپنےاقتدار اور اپنی ذات کو خطرےمیں
👇17/25
ڈالکر کیوں بضد تھاکہ ایک ڈکٹیٹر کو اپنےکئےکی سزا ضرور ملنی چاہیےصرف اسلئےکہ آمریتوں نے پاکستان کےوجود پر بڑےگہرے زخم لگائےہیں آئین شکنی یا اقتدار پر قبضےکا فیصلہ چند افراد کرتے ہیں لیکن اسکی قیمت پورے ادارے کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہی
👇18/25
1998 میں بھارت کےایٹمی دھماکوں کو ٹھوس جواب دینےکا فیصلہ کرنےمیں،
میں نےچندگھنٹوں کی تاخیر بھی نہیں کیتھی۔مجھےعالمی طاقتوں کیطرف سےنصف درجن فون آئے
5ارب ڈالرکا لالچ دیاگیالیکن میں بھارت کےمقابلےمیں پاکستان کو سربلند دیکھناچاہتاتھا،میں نےوہی کیا جو پاکستان کےمفاد میں تھا
👇19/25
مجھےپاکستان کی سربلندی پاکستان کا وقار، پاکستان کا افتخار اور پاکستان کی عزت وعظمت،اربوں کھربوں ڈالر سے کہیں زیادہ عزیزتھی۔نوازشریف
نےکہا کہ آئین شکنی کرنےاور اقتدارپر قبضہ کرنیوالےکا محاسبہ کرنا،آئین اور جمہوریت ہی کا نہیں سب کےوقار وتقدس کا بھی تقاضا ہے
انہی محرکات
👇20/25
کے پیش نظر پرویزمشرف پرغداری کامقدمہ چلانا ضروری خیا ل کیاگیا
نوازشریف نےکہا کہ اب تک ریفرنسز کی حقیقت آپ پر کھل چکی ہوگی استغاثہ کا کوئی گواہ میرے خلاف اپنےالزامات کا کوئی ادنیٰ ساثبوت بھی پیش نہیں کرسکا،اگر میں یہ کہوں تو غلط نہ ہوگاکہ استغاثہ کے گواہوں نے بھی عملا
👇21/25
ادنی ساثبوت بھی پیش نہیں کرسکا ،اگر میں یہ کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ استغاثہ کے گواہوں نے بھی عملاً میرے موقف کی تصدیق کی ہے، پانامہ پیپرز میں دنیا کے کئی ممالک کے ہزاروں افراد کے نام آئے ہیں، مجھے معلوم نہیں کہ ساری دنیا میں ان پیپرز کی بنیاد پر کتنے افراد کے خلاف مقدمے بنے
👇22/26
کتنےافرادکو سزائیں ملیں،کتنے وزرائےاعظم یا صدورکو معزول کیاگیا اورکتنےعمر بھر کیلئےنااہل قرار پائے، پانامہ کےنام پر یہ سب کچھ صرف ایک ایسے شخص کے خلاف ہوا جس کا پانامہ میں نام تک نہ تھا، اس شخص کا نام نواز شریف ہے،سابق وزیراعظم نے کہاکہ کیا آج سے 19 سال قبل یہ سب کچھ
👇23/26
#پانامہ کی وجہ سے ہورہا تھا؟
کیا میرےساتھ یہ سلوک لندن فلیٹس کی وجہ سےکیا جارہا تھا؟ نہیں جناب والا! انیس بیس سال پہلےبھی میرا قصور وہی تھا جو آج ہے نہ اسوقت کسی پانامہ کا وجود تھا نہ آج کسی پانامہ کا وجود ہے۔ اسوقت بھی میں عوام کی حاکمیت اور آئینی تقاضوں کے مطابق حقیقی
👇24/29
جمہوریت کی بات کررہا تھا آج بھی یہی کررہا ہوں اسوقت بھی میرا کہنا یہ تھا کہ داخلی اورخارجی پالیسیوں کی باگ ڈورمنتخب عوام کےہاتھ میں ہونی چاہیےآج بھی میں یہی کہتا ہوں کہ فیصلےوہی کریں جنہیں عوام نے فیصلےکا اختیار دیا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ مجھے ہائی جیکر کہیں یاکچھ اور
👇25/27
سسلین مافیا کہیں یا گاڈ فادر، وطن دشمن کہیں یا غدار ،مجھے کسی نام ،کسی لقب سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ میری صداقت اور امانت پر سوال اٹھائیں مجھے کچھ فرق نہیں پڑتا، میں پاکستان کا بیٹا ہوں اور اس مٹی کاایک ایک ذرہ مجھے اپنی جان سے بھی پیارا ہے، کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا
👇26/27
میں اپنی حب الوطنی کی توہین سمجھتا ہوں، ممکن ہے مجھے حکومت سے بے دخل کرنےاور نااہل قرار دینے سے کچھ لوگوں کی تسکین ہوگئی ہو لیکن کوئی بتا سکتا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت،پاکستان کے آئینی نظام اور پاکستان کے احترام و وقار کوکیا ملا؟
Enf
پلیز فالو اور شیئر کریں🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Apr 7
خاتون اول کی قریبی دوست
#فرح_خان کون ہیں؟

بشکریہ: دی #اینڈیپنڈٹ اُردو

ان دنوں کرپشن کےالزامات کاسامنا کرنےوالی فرح خان کا نام بشری بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونیوالی شادی کےبعد سامنےآیا

اسوقت جہاں حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کےناراض اراکین وزیراعظم پاکستان
👇1/20
اور انکےحالیہ فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہےہیں وہیں
وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک قریبی دوست فرح خان کی جانب بھی توپوں کے رخ دیکھے جا رہے ہیں

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان دو روز قبل ملک چھوڑ کر دبئی جا چکی ہیں جبکہ انکے شوہر احسن جمیل گجر
👇2/20
ان سےپہلےملک چھوڑ چکےہیں
#انڈپینڈنٹ اردو نےفرح خان کے ایک قریبی دوست سے،جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، فرح خان
کےبارےمیں معلومات حاصل کیں کہ آخر وہ ہیں کون اور انہیں تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہاہے؟

#انڈپینڈنٹ اردو کو معلوم ہوا ہے کہ فرح خان 1995 میں اپنی بہن
👇3/20
Read 21 tweets
Apr 5
پرویز مشرف کے بینک اکاونٹس کی تفصیل انصار عباسی نے ثبوتوں کے ساتھ بریک کر دئیے جس کو میڈیا میں مکمل بلیک آوٹ کر دیا گیا۔۔
تفصیل درج ذیل ہے

*1_یو اے ای اکاونٹ نمبر*
*AV 77777*
موجودہ رقم ۔۔ *1.6 ملین ڈالر*

2_ابو ظہبی یونین نیشل بینک
انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
👇1/5
جوائنٹ اکاونٹ پرویز مشرف & صبہا مشرف
رقم۔۔ *5 لاکھ 35 ہزار ڈالر*

3_ابو ظہبی سیکنڈ اکاونٹ
یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
جوائنٹ اکاونٹ پرویز مشرف & صبہا مشرف
*اکاونٹ نمبر#4002000304*
رقم۔۔ *1 کروڈ 72 لاکھ درہم*

4_ابو ظہبی یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
👇2/5
جوائنٹ اکاونٹ پرویزمشرف & صبہامشرف
*اکاونٹ نمبر#4002006700*
رقم*75 لاکھ UAE درہم*

5_ابو ظہبی یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
جوائنٹ اکاونٹ پرویزمشرف& صبہامشرف
*اکاونٹ نمبر#4002006711*
رقم *80 لاکھ UAEہزار 73 درہم*

6_ابو ظہبی یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
👇3/5
Read 5 tweets
Apr 5
#مال_غنیمت

اسلام آباد ہائی کورٹ نےایک تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہےکہ ریاست کی زمین اشرافیہ کیلیےنہیں ہے
آئیےذرا دیکھتےہیں کہ اسلام آباد میں اشرافیہ نےریاست کی ز مین کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے اور اگر عدالت کے اس فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ کوئی اصول طےکرنے کی ہمت کر لے
👇1/20
تو کیا کچھ تبدیل ہو سکتاھے

اسلام آباد میں ایک شفاء ہسپتال ہےجسے قومی اسمبلی کی دستاویزات کےمطابق نوے کی دہائی میں ڈھائی ایکڑ سرکاری زمین محض ایک سو روپے مربع فٹ کےحساب سے عنایت فرمائی گئی۔یہ اسلام آباد کا مہنگا ترین ہسپتال ہے
حالت یہ ہے کہ ڈھائی ایکڑ زمین لے کر بھی یہاں
👇2/19
ڈھنگ کی پارکنگ نہیں ہے۔یہ ہسپتال اس علاقےمیں واقع ہےجہاں ایک مرلہ زمین کی قیمت کروڑ روپےتک ہوگی۔سوال یہ ہےکہ اگر یہی زمین مارکیٹ میں فروخت کردی جاتی اور اس سےحاصل ہونےوالی رقم سرکاری ہسپتالوں پر لگائی جاتی تو کیا پولی کلینک اور پمز کی قسمت ہی نہ بدل جاتی؟یہی نہیں اس رقم سے
👇3/19
Read 20 tweets
Apr 4
جنرل ایوب کی پالیسیوں اور اقدامات کا خصوصی جائزہ لیاجائےتو پائیں گےکہ انکا بنیادی مقصد اپنی حکومت کو بحال رکھنا اور طول دینا ہی تھا
یوں انکی حکومت نےہی بنگلہ دیش کی علیحدگی کا بیج بویا
اس پودےکو بےتحاشہ پانی فراہم کیاگیا
پھر اگلےچند برسوں میں سقوطِ ڈھاکا کا واقع پیش آگیا
👇1/9
اُنہوں نےفاطمہ جناح کےخلاف حمایت حاصل کرنےکیلئےمذہبی بنیاد پرستوں کو مضبوط کیا

کئی لوگ اقتصادی ترقی کو انکی غیر معمولی کامیابی گردانتےہیں مگر اس دوران آمدنی میں عدم مساوات کو فروغ ملنےسے ملک میں صرف 20 گھرانوں کو عروج نصیب ہوا جنہوں نے قومی وسائل پر اپنا اختیار جما لیا
👇2/9
اور اپنے پاس کالا دھن جمع کیا، اِس طرح باقی لوگوں میں غربت، بھوک اور مایوسی پھیلی رہی
جنرل ایوب خان کی اقتدار میں ڈرامائی آمد ایک دہائی کی سیاسی کشیدگی کے بعد ہوئی۔ 1947ء سے 1958ء تک پاکستان میں 4 گورنر جنرلوں اور 7 وزرائے اعظم کی حکومت رہی۔

اقتدار کیلئے سیاسی رسہ کشی نے
👇3/9
Read 9 tweets
Apr 3
عمران نیازی کا نیابیانیہ
بین الاقوامی طاقتیں میرےخلاف سازش کر رہی ہیں
وزیراعظم کی جان کو خطرہ ھے
اکیسویں صدی میں کیایہ ممکن ھےکہ ایک آزاد ریاست کے خلاف دوسرے ممالک سازش کر سکیں یا اسکے وزیراعظم کے خلاف موت کی دھمکی یا سازش کی جا سکے
بین الاقوامی طاقتوں نے سازش کرنا ہوتی تو
👇1/5
ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سازش کرتیں
جس نے ایٹمی اثاثوں کی بنیاد رکھی
پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا
اسلامی بلاک بنایا اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی بنیاد رکھی
ممکن ھے ڈکٹیٹر ضیاء نے سازش کی ہو
جنرل ضیاء امریکی ایجنٹ کو قبر سے نکال کر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے
👇2/5
بین الاقوامی طاقتیں سازش بےنظیر بھٹو کے خلاف کرتیں جس نے پاکستان کو ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی شمالی کوریا سے لا کر دی
ممکن ھے عالمی طاقتیں نواز شریف کے خلاف سازش کرتیں جس نے امریکہ کے روکنے کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے
پاکستان مین میگا پروجیکٹ لگائے انفراسٹرکچر بنایا
👇3/5
Read 5 tweets
Apr 2
نئی نسل کی توجہ درکار ھے

#تاریخ کے خفیہ حصّے بار بار پڑھئیے

پاکستان میں پہلی دھاندلی عسکری بیوروکریٹ اور پیروں، وڈیروں کےگٹھ جوڑ سےہوئی

تاریخ نےکئی چہروں پر غلاف چڑھا رکھاھے
انکو بےنقاب کرنا ضروری ہو گیاھے
کیسےکیسے لوگ تھےجو آج
آپنے علاقوں کےخدا بنے بیٹھےہیں
👇1/26
انکا کردار نئی نسل کےسامنے لانا ضروری ہے

اور کتنے ہی لوگ تھے جنہوں نےپاکستان کے لیے سب کچھ قربان کر دیا لیکن غدار کہلائے

صدارتی الیکشن1965 کے دن ہیں
جن پر اب کوئی بات بھی نہیں کرتا
اور نہ ہی انکےبارے میں کچھ لکھاجاتاھے

یہ پہلا الیکشن تھا
جس میں بیورکریسی اور
👇2/26
#فوج نےملکر دھاندلی کی تھی
1965کےصدارتی الیکشن میں پہلی دھاندلی خود فیلڈ مارشل ایوب نےکی
پہلےالیکشن
بالغ رائے دہی کی بنیاد پر کروانےکا اعلان کیا گیا

یہ اعلان 9اکتوبر1964 کو ہوا
مگر مادر ملت فاطمہ جناح کےامیدوار بننےکے بعد
یہ اعلان
ایوب خان کا انفرادی اعلان ٹھہرا
👇3/26
Read 26 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(