RH Riaz Profile picture
Apr 7 21 tweets 6 min read
خاتون اول کی قریبی دوست
#فرح_خان کون ہیں؟

بشکریہ: دی #اینڈیپنڈٹ اُردو

ان دنوں کرپشن کےالزامات کاسامنا کرنےوالی فرح خان کا نام بشری بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونیوالی شادی کےبعد سامنےآیا

اسوقت جہاں حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کےناراض اراکین وزیراعظم پاکستان
👇1/20
اور انکےحالیہ فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہےہیں وہیں
وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک قریبی دوست فرح خان کی جانب بھی توپوں کے رخ دیکھے جا رہے ہیں

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان دو روز قبل ملک چھوڑ کر دبئی جا چکی ہیں جبکہ انکے شوہر احسن جمیل گجر
👇2/20
ان سےپہلےملک چھوڑ چکےہیں
#انڈپینڈنٹ اردو نےفرح خان کے ایک قریبی دوست سے،جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، فرح خان
کےبارےمیں معلومات حاصل کیں کہ آخر وہ ہیں کون اور انہیں تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہاہے؟

#انڈپینڈنٹ اردو کو معلوم ہوا ہے کہ فرح خان 1995 میں اپنی بہن
👇3/20
مسرت شہزادی کےساتھ شیخوپورہ سےلاہور آئیں تھیں

انکا کہنا تھاکہ فرح کا اصل نام فرحت شہزادی ہے
یہ دونوں بہنیں ایک متوسط گھرانےسےتعلق رکھتی تھیں

لاہور آ کر انہوں نےگلبرگ کالج میں داخلہ لیا۔فرح شیخوپورہ میں سکول لیول پر اور پھر کالج میں بھی ہاکی کی کھلاڑی رہیں۔ جبکہ انکی بہن
👇4/20
مسرت بیڈمنٹن کی کھلاڑی تھیں۔

فرح کے دوست کے بقول فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ایک مشہور کپڑوں کا برانڈ نی پنہال ہوا کرتا تھا جس کے مالک کو فوٹو گرافی کا شوق تھا۔

نوے کی دہائی میں ہی فرح کی ان سے دوستی ہوئی اور انہوں نے ان کا فوٹو شوٹ کیا اور سوشل سرکل میں داخل کر دیا
👇5/20
اسی دوران فرح کی ملاقات انکے شوہر احسن جمیل گجر سےہوئی جنہوں نےکچھ عرصے بعد گجرانوالہ میں جی مگنولیا نامی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا آغاز کیا تھا
نوےکی دہائی کےاواخر میں فرح اور احسن جمیل گجر نےشادی کر لی۔ فرح انکی دوسری بیوی ہیں جبکہ انکے دو بچے ہیں

دوست نے مزید بتایا کہ
👇6/20
فرح نے احسن سے شادی کے بعد ان کے کاروبار کی دیکھ بھال شروع کر دی اور گلبرگ سینٹر پوائنٹ کے قریب واقع اپنے شوہر کے دفتر میں بیٹھنا شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ فرح خان نے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ایک استاد بھی رکھا۔

انکا دعویٰ ہے کہ فرح خان زبان اور غصے کی
👇7/20
انتہائی تیز ہیں
یہاں تک کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات میں بھی سرمایہ کار ان سے بات کرنے سےگھبراتےتھے

اس شخص نےبتایا کہ سوشل سرکل میں ان ہونےکےبعد سماجی سرگرمیوں کےدوران فرح کی ملاقات عمران خان کی موجودہ اہلیہ بشری بی بی سے ہوئی اور
انکی دوستی بڑھتی چلی گئی

انکا کہنا تھا
👇8/20
کہ یہ دوستی اس حد بڑھی کہ عمران کی شادی کی تقریب کا اہتمام بھی فرح خان کےڈیفنس لاہور والےمکان میں کیاگیا
شادی کی تصاویر میں فرح خان کو واضح طور پر دیکھاجا سکتا ہے

فرح کےدوست نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پنجاب کےسابق وزیر اعلی عثمان بزدار احسن جمیل گجر
کےقریبی دوست تھےاور
👇9/20
عثمان بزدار کو عمران خان اور بشری بی بی کے قریب لانےوالے بھی یہی دونوں میاں بیوی تھے تاہم اس انکشاف کی دیگر ذرائع سےتصدیق نہیں ہو سکی۔
فرح خان نےعمران کی بنی گالہ میں رہائش گاہ پر ایک تصویر ستمبر2021 کو شائع کی جس میں وہ عمران خان اور خاتون اول
کےساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
👇10/20
اگرچہ لاہور کی ماڈرن کلاس
کےسماجی حلقوں میں فرح خان کا نام تقریبا ڈیڑھ دہائی سےمشہور ہو چکا تھا لیکن میڈیا پر فرح خان کا نام بشری بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا

اور تو اور فرح خان بشری بی بی کےلاہور کےدوروں کےدوران بھی
انکے ہمراہ ہوتیں
👇11/20
اور انہیں حکومت کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھاجاتا رہا۔

فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا نام بھی میڈیا پر تب سامنے آیا جب عمران کی حکومت بننے
کےبعد پاکپتن کے DPOرضوان گوندل کو تبدیل کروانے کا الزام احسن جمیل گجر پر آیا۔

اگست 2018 میں پولیس کی جانب سے بشریٰ بی بی کے
👇12/20
سابق شوہر خاور مانیکا کےاہل خانہ کی گاڑی روکنےپر وزیراعلی پنجاب کےدفتر سےDPO پاکپتن رضوان گوندل کو تبدیل کرنےکا حکم جاری ہوا

اس واقعےکی رپورٹ عدالت عظمی میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کےچیف مہرخالق داد لک نےاکتوبر 2018 میں جمع کروائی۔

رپورٹ کےمطابق مانیکا فیملی نے
👇13/20
پولیس کےساتھ تلخ کلامی بھی کی تھی
اس رپورٹ پر اسوقت کےچیف جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لیا اور احسن جمیل گجر کو عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنی پڑی اور حلف اٹھانا پڑا کہ وہ آئندہ کسی حکومتی معاملے میں دخل اندازی نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ 2019 میں قومی احتساب بیورو نے گجرانوالہ
👇14/20
مگنولیہ پارک ہاؤسنگ سکیم میں بےقاعدگیوں کی تحقیقات شروع کیں تو اس میں بھی احسن جمیل گجر کو نوٹسسز جاری کئےگئے

فرح خان کا نام چند ماہ قبل
اسوقت بھی بہت سنا گیاجب میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران اور
انکی اہلیہ کےدرمیان مبینہ ناچاقیوں کی خبریں گردش کر رہی تھیں

افواہیں تھیں
👇15/20
کہ بشری بی بی عمران سے ناراض ہو کر لاہور اپنی دوست فرح خان کےگھر قیام پذیر ہیں

عمران خان کے مشیر شہباز گل نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور نہیں بلکہ اپنے گھر بنی گالہ میں موجود ہیں۔

چند روز قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےاپنی تقاریر
👇16/20
میں الزام عائد کیا تھا کہ فرح خان نےپنجاب میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں کے بدلے اربوں روپے کمائے
مریم نواز نے فرح خان کو ’تبادلوں اور تقرریوں کے سکینڈلز کی ماں‘ قرار دیا اور کہا کہ اس سب کا تعلق بنی گالا سے جڑتا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس حوالے
👇17/20
سے جلد ثبوت بھی سامنے آجائیں گے۔

اس کے علاوہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے اتوار کو اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کروڑوں روپے رشوت دے کر اپنی پوسٹنگ کرواتے رہے اور یہ
👇18/21
سارا عمل مبینہ طور پر فرح خان کےذریعے ہوتا رہا۔

#انڈپینڈنٹ اردو نے پنجاب حکومت کےسابق ترجمان حسان خاور سےرابطہ کیااور ان سےفرح خان اور پنجاب حکومت کےسابق وزیراعلیٰ پر اٹھائےجانے والے سوالات و الزامات میں صداقت کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا
میرے دور میں میرے سامنے
👇19/21
جتنے تبادلے یا پوسٹنگز ہوئیں وہ بالکل میرٹ پر ہوئیں اور ایک طریقہ کار کے ذریعے ہوئیں۔

بات یہ ہےکہ اس ملک میں الزام تراشی بہت آسان ہو گئی ہے
جس کا جو دل کرتا ہے کسی کے بارے میں بات کرتا ہے۔

اگر کسی کےپاس کوئی ثبوت ہےتو وہ سامنے لائیں اور اگر کسی
کےکہنےپر ایسا ہوا ہے
👇20/21
تو انکوائری ہونی چاہیے، کسی پر بلاوجہ الزام لگانا مناسب نہیں۔ میرے خیال میں یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔‘

#انڈپینڈنٹ اردو فرح خان سے رابطے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔
End
فالو اور شیئر کریں🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Apr 6
مسلم لیگ(ن)کےقائد #نوازشریف
نےکہاہےکہ میرےخلاف مقدمات کی وجہ یہ ہےکہ میں نےسرجھکا کرنوکری کرنےسےانکار کردیا
میراجرم یہ ہےکہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا۔ اپنے گھر کی خبر لینے اور حالات ٹھیک کرنے پر اصرار کیا۔ خارجہ پالیسی کو قومی مفاد کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی
👇1/25
جس سےیہ تاثر لیاگیا کہ میرا وجود کچھ معاملات میں رکاوٹ بن رہا ہےاسلئے مجھےمنصب
پارٹی سے ہٹانا، عمر بھر کیلئے نااہل قرار دے ڈالنا اور سیاست کے عمل سے خارج کردینا ہی واحد حل سمجھا گیا۔ دھرنے کے دوران ایک ایجنسی کے سربرا ہ کاپیغام ملا،استعفیٰ دویالمبی رخصت،زرداری نےمشرف کے
👇2/25
مارشل لاء کی توثیق کیلئے کہا

میر ی نااہلی اور پارٹی صدارت سے فراغت کےاسباب و محرکات کو میں ہی نہیں،قوم بھی اچھی طرح جانتی ہےاورمقدمات کا کھیل کھیلنےوالے بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ میرے نامہ اعمال کے اصلی جرائم کیا ہیں
پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ قائم کرنے کےلئے وکلا سے
👇3/25
Read 27 tweets
Apr 5
پرویز مشرف کے بینک اکاونٹس کی تفصیل انصار عباسی نے ثبوتوں کے ساتھ بریک کر دئیے جس کو میڈیا میں مکمل بلیک آوٹ کر دیا گیا۔۔
تفصیل درج ذیل ہے

*1_یو اے ای اکاونٹ نمبر*
*AV 77777*
موجودہ رقم ۔۔ *1.6 ملین ڈالر*

2_ابو ظہبی یونین نیشل بینک
انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
👇1/5
جوائنٹ اکاونٹ پرویز مشرف & صبہا مشرف
رقم۔۔ *5 لاکھ 35 ہزار ڈالر*

3_ابو ظہبی سیکنڈ اکاونٹ
یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
جوائنٹ اکاونٹ پرویز مشرف & صبہا مشرف
*اکاونٹ نمبر#4002000304*
رقم۔۔ *1 کروڈ 72 لاکھ درہم*

4_ابو ظہبی یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
👇2/5
جوائنٹ اکاونٹ پرویزمشرف & صبہامشرف
*اکاونٹ نمبر#4002006700*
رقم*75 لاکھ UAE درہم*

5_ابو ظہبی یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
جوائنٹ اکاونٹ پرویزمشرف& صبہامشرف
*اکاونٹ نمبر#4002006711*
رقم *80 لاکھ UAEہزار 73 درہم*

6_ابو ظہبی یونین نیشل بینک انویسٹ بینکنگ ابوظہبی
👇3/5
Read 5 tweets
Apr 5
#مال_غنیمت

اسلام آباد ہائی کورٹ نےایک تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہےکہ ریاست کی زمین اشرافیہ کیلیےنہیں ہے
آئیےذرا دیکھتےہیں کہ اسلام آباد میں اشرافیہ نےریاست کی ز مین کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے اور اگر عدالت کے اس فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ کوئی اصول طےکرنے کی ہمت کر لے
👇1/20
تو کیا کچھ تبدیل ہو سکتاھے

اسلام آباد میں ایک شفاء ہسپتال ہےجسے قومی اسمبلی کی دستاویزات کےمطابق نوے کی دہائی میں ڈھائی ایکڑ سرکاری زمین محض ایک سو روپے مربع فٹ کےحساب سے عنایت فرمائی گئی۔یہ اسلام آباد کا مہنگا ترین ہسپتال ہے
حالت یہ ہے کہ ڈھائی ایکڑ زمین لے کر بھی یہاں
👇2/19
ڈھنگ کی پارکنگ نہیں ہے۔یہ ہسپتال اس علاقےمیں واقع ہےجہاں ایک مرلہ زمین کی قیمت کروڑ روپےتک ہوگی۔سوال یہ ہےکہ اگر یہی زمین مارکیٹ میں فروخت کردی جاتی اور اس سےحاصل ہونےوالی رقم سرکاری ہسپتالوں پر لگائی جاتی تو کیا پولی کلینک اور پمز کی قسمت ہی نہ بدل جاتی؟یہی نہیں اس رقم سے
👇3/19
Read 20 tweets
Apr 4
جنرل ایوب کی پالیسیوں اور اقدامات کا خصوصی جائزہ لیاجائےتو پائیں گےکہ انکا بنیادی مقصد اپنی حکومت کو بحال رکھنا اور طول دینا ہی تھا
یوں انکی حکومت نےہی بنگلہ دیش کی علیحدگی کا بیج بویا
اس پودےکو بےتحاشہ پانی فراہم کیاگیا
پھر اگلےچند برسوں میں سقوطِ ڈھاکا کا واقع پیش آگیا
👇1/9
اُنہوں نےفاطمہ جناح کےخلاف حمایت حاصل کرنےکیلئےمذہبی بنیاد پرستوں کو مضبوط کیا

کئی لوگ اقتصادی ترقی کو انکی غیر معمولی کامیابی گردانتےہیں مگر اس دوران آمدنی میں عدم مساوات کو فروغ ملنےسے ملک میں صرف 20 گھرانوں کو عروج نصیب ہوا جنہوں نے قومی وسائل پر اپنا اختیار جما لیا
👇2/9
اور اپنے پاس کالا دھن جمع کیا، اِس طرح باقی لوگوں میں غربت، بھوک اور مایوسی پھیلی رہی
جنرل ایوب خان کی اقتدار میں ڈرامائی آمد ایک دہائی کی سیاسی کشیدگی کے بعد ہوئی۔ 1947ء سے 1958ء تک پاکستان میں 4 گورنر جنرلوں اور 7 وزرائے اعظم کی حکومت رہی۔

اقتدار کیلئے سیاسی رسہ کشی نے
👇3/9
Read 9 tweets
Apr 3
عمران نیازی کا نیابیانیہ
بین الاقوامی طاقتیں میرےخلاف سازش کر رہی ہیں
وزیراعظم کی جان کو خطرہ ھے
اکیسویں صدی میں کیایہ ممکن ھےکہ ایک آزاد ریاست کے خلاف دوسرے ممالک سازش کر سکیں یا اسکے وزیراعظم کے خلاف موت کی دھمکی یا سازش کی جا سکے
بین الاقوامی طاقتوں نے سازش کرنا ہوتی تو
👇1/5
ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سازش کرتیں
جس نے ایٹمی اثاثوں کی بنیاد رکھی
پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا
اسلامی بلاک بنایا اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی بنیاد رکھی
ممکن ھے ڈکٹیٹر ضیاء نے سازش کی ہو
جنرل ضیاء امریکی ایجنٹ کو قبر سے نکال کر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے
👇2/5
بین الاقوامی طاقتیں سازش بےنظیر بھٹو کے خلاف کرتیں جس نے پاکستان کو ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی شمالی کوریا سے لا کر دی
ممکن ھے عالمی طاقتیں نواز شریف کے خلاف سازش کرتیں جس نے امریکہ کے روکنے کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے
پاکستان مین میگا پروجیکٹ لگائے انفراسٹرکچر بنایا
👇3/5
Read 5 tweets
Apr 2
نئی نسل کی توجہ درکار ھے

#تاریخ کے خفیہ حصّے بار بار پڑھئیے

پاکستان میں پہلی دھاندلی عسکری بیوروکریٹ اور پیروں، وڈیروں کےگٹھ جوڑ سےہوئی

تاریخ نےکئی چہروں پر غلاف چڑھا رکھاھے
انکو بےنقاب کرنا ضروری ہو گیاھے
کیسےکیسے لوگ تھےجو آج
آپنے علاقوں کےخدا بنے بیٹھےہیں
👇1/26
انکا کردار نئی نسل کےسامنے لانا ضروری ہے

اور کتنے ہی لوگ تھے جنہوں نےپاکستان کے لیے سب کچھ قربان کر دیا لیکن غدار کہلائے

صدارتی الیکشن1965 کے دن ہیں
جن پر اب کوئی بات بھی نہیں کرتا
اور نہ ہی انکےبارے میں کچھ لکھاجاتاھے

یہ پہلا الیکشن تھا
جس میں بیورکریسی اور
👇2/26
#فوج نےملکر دھاندلی کی تھی
1965کےصدارتی الیکشن میں پہلی دھاندلی خود فیلڈ مارشل ایوب نےکی
پہلےالیکشن
بالغ رائے دہی کی بنیاد پر کروانےکا اعلان کیا گیا

یہ اعلان 9اکتوبر1964 کو ہوا
مگر مادر ملت فاطمہ جناح کےامیدوار بننےکے بعد
یہ اعلان
ایوب خان کا انفرادی اعلان ٹھہرا
👇3/26
Read 26 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(