RH Riaz Profile picture
Apr 14 20 tweets 5 min read
👈اچھی گفتگو کیسے کریں
اقبال احمد
#اقبال_احمد انڈیا کےایک چھوٹے سےگاؤں میں پیدا ہوئے
انکے والد زمین کےجھگڑے میں
انکی آنکھوں کےسامنے قتل ہوگئے
1947میں اپنے بھائی کےساتھ بہار سے پیدل لاہور پہنچے
ایف سی کالج میں داخلہ لیا
اکنامکس میں ڈگری لی اور اسکالرشپ پر کیلیفورنیا،امریکہ
👇1/20
کےکالج میں داخل ہو گئے
سیاست اور*مڈل ایسٹ ہسٹری* پڑھنا شروع کر دی
ابن خلدون کی محبت میں گرفتار ہوئےاور خود کو مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کی تاریخ کیلئے وقف کر دیا
*نوم چومسکی‘ ایڈورڈ سعید اور ارون دھتی رائے* جیسےدانشور اقبال احمد سےمتاثر ہوئےاور انھیں اپنا دوست بنا لیا
👇2/20
یہ انکی محفل میں اٹھنےبیٹھنے لگے
زندگی کی سختیوں اور عالمی دانشوروں کی صحبت نےانھیں جنگ کا دشمن اور عالمی نظام معیشت کا مخالف بنا دیا
یہ کھل کر کمیونزم کا پرچار کرنے لگے
یہ پوری دنیا میں لیکچر دیتےتھے اور لوگ ٹکٹ خرید کر انکا لیکچر سنتے تھے،بڑےبڑےدانشور ان سے متاثر تھے
👇3/20
میاں نوازشریف1997میں
اقبال احمد کو پاکستان لےآئے انھیں*ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان* کا سربراہ بنادیا
نوازشریف نےانھیں اسلام آباد میں پرائیویٹ اور خودمختار یونیورسٹی بنانےکیلئےزمین بھی الاٹ کر دی
یہ ابن خلدون کے نام پر پاکستان میں #خلدونیہ_یونیورسٹی بنانا چاہتے تھے
👇4/20
حکومت نےانھیں چارٹر دے دیا‘
اقبال احمد نےکام شروع کر دیا لیکن یہ بدقسمتی سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوئے
انکا آپریشن ہوا اور یہ آپریشن کے دوران
11 مئی1999 کو ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے
یہ کتنے بڑےاسکالر اور نامور انسان تھے آپ اسکا اندازہ صرف ایک بات سے لگا لیجیے کہ
👇5/22
انکے انتقال پر ہیمپشائر کالج نے تعزیتی تقریب منعقد کی
اس تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان *ایڈورڈ سعید‘ نوم چومسکی* اور *ارون دھتی رائے*جیسے لوگ شریک ہوئےاور کھل کر انکی خدمات کا اعتراف کیا

اقبال احمد کا یہ سارا بیک گراؤنڈ صرف ایک واقعہ سنانے کیلئےلکھا
👇6/20
اقبال صاحب 40سال بعد پاکستان واپس آئے
اور اسلام آباد میں رہائش پذیر ہو گئے
ایکدن انکے ایک دوست نے ان سے پوچھا
آپ پاکستان میں رہتے ہوئے امریکا یورپ اور مڈل ایسٹ کی کون سی چیز مس کرتے ہیں؟*
یہ مسکرا کر بولے:
#اچھی_گفتگو پوچھنےوالے نے حیرت سے عرض کیا
کیا مطلب؟*
یہ بولے
👇7/20
دنیا جہاں میں پڑھےلکھے لوگوں کےپاس گفتگو کے بےشمار موضوعات ہوتےہیں لیکن پاکستان میں ان پڑھ ہوں یا پڑھےلکھے ریڑھی والے ہوں یا آفس میں بیٹھے
انکے پاس سیاست اور سکینڈلز کے علاوہ کوئی موضوع نہیں ہوتا
آپ جس بھی محفل میں بیٹھ جائیں اور کوئی بھی موضوع چھیڑ دیں وہ محفل چند منٹوں
👇8/20
میں سیاست اور سیاستدانوں
کےسکینڈلز میں تبدیل ہوجائےگی
لوگ اس پر گھنٹوں گفتگو کرتے رہینگے
اس گفتگو کا حاصل بھی کچھ نہیں دنیا بھر میں لوگ آئیڈیاز پر بات کرتےہیں لیکن پاکستان میں ہر محفل میں شخصیات آئیڈیاز کی جگہ لےلیتی ہیں
چنانچہ میں پاکستان میں اچھی گفتگو کومس کرتا ہوں
👇9/20
اقبال احمد نے آج سے25سال قبل ہمارے ملک کی نفسیاتی حالت پر کیا خوب صورت تبصرہ کیا تھا اور یہ صورت حال سوشل میڈیا اور واٹس ایپ سے پہلےکےپاکستان کی تھی
قدرت نےاقبال صاحب پر بڑا کرم کیا
سوشل میڈیا کی ایجاد سےپہلے دنیا سےرخصت ہوگئے ورنہ
آج پاگل ہو کر سڑکوں پر پھر رہے ہوتے
👇10/20
ہمارےملک میں واقعی*اچھی گفتگو*کا خوف ناک قحط ہے
آپ ملک کےکسی حصے میں چلے جائیں*کسی فورم*
کسی گروپ کا حصہ بن جائیں۔
آپکو سیاسی افواہوں
سیاسی لطیفوں اور سیاسی گپ شپ کےعلاوہ کچھ نہیں ملےگا
آپ اگر کسیطرح سیاست سےجان چھڑا بھی لیں
تو آپ مذہبی گفتگو کےتالاب میں
گر جائیں گے
11/20
ساری بات چیت بھی سیاسی گفتگو کیطرح غیرمصدقہ واقعات پر مشتمل ہوگی
ہمارا پورا ملک بولنےکےخبط میں مبتلاھے
ہم میں سےہرشخص روزانہ تین چار کروڑ لفظ بول کر سوتاھے
بعض لوگوں کی اسمیں بھی تسلی نہیں ہوتی چنانچہ
نیند میں بھی بڑبڑاتے رہتےہیں
لیکن آپ جب اس گفتگو کا عرق نکالتے ہیں
👇12/20
تو اس میں سےشخصیت پرستی اور سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں نکلتا
ہم میں سےہر شخص اندھا دھند بولنا چاہتا ہے اور یہ اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا
اسکی گفتگو میں
سیاست اور مذہب کےعلاوہ کچھ نہیں ہوتا اور
یہ بھی
سنی سنائی اور غیرمصدقہ باتیں ہوتی ہیں،
انسان بولنے والا جانور ہے
👇13/20
یہ اظہار کرتا ہے اور اظہار کیلئے آئیڈیاز چاہیے ہوتے ہیں
اور آئیڈیاز کیلئےمعلومات
اور علم درکار ہوتا ہے
علم اور معلومات کیلئےپڑھنا اور گھومنا اور گھومنے اور پڑھنےوالے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا پڑتا ہے اور ہم یہ کرتے نہیں ہیں
لہٰذا پھر ہم کیا سنیں گے اور کیا سنائیں گے
👇14/20
ہم کیا گفتگو کریں گے؟
نیا خیال، نیا آئیڈیا کہاں سے آئے گا ؟
ہم کیا گفتگو کریں گے !
اس لیے اس معاشرے میں علم ، معلومات ،
اچھی گفتگو،
نئے آئیڈیاز کی کمی ہے
چنانچہ اس کمی نے ہمارے معاشرے میں ایک اچھی گفتگو کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

اچھی گفتگو کے لیے ضروری ہے کہ
👇15/20
خوشامد اور تحسین میں فرق رکھا جائے
خوشامد،
جھوٹی بات اور تحسین پرخلوص بات ہوتی ہے
لوگوں کےساتھ بات کریں تو انکی ضرورتوں پر بات کریں
اور اسکی تکمیل کاراستہ بنایا جائے
ہمیشہ دوسروں کے نقطہء نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں،
لوگوں میں سچی دلچسپی لیں ،
یہ آفاقی سچائی ہے
👇16/20
ہر وہ آدمی جس سےآپ ملتے ہیں
اپنے آپکو کسی نہ کسی طرح
آپ سےبہتر خیال کررہا ہوتاھے
اور اسکے دل میں گھر کرنےکا یہ بہترین طریقہ ہےکہ اسےباور کرائیں کہ
آپ اسکو ایک اہم شخصیت مانتے ہیں
حجت بازی سے ہمیشہ پرہیز کریں
کبھی کوئی بحث وتکرار سے نہیں جیت سکا ،
دوسروں کے نقطہ
👇17/19
ہر وہ آدمی جس سےآپ ملتےہیں
اپنے آپکو کسی نہ کسی طرح
آپ سےبہتر خیال کررہا ہوتاہے
اور اسکے دل میں گھر کرنےکا یہ بہترین طریقہ ہےکہ اسے باور کرائیں کہ
آپ اسکو ایک اہم شخصیت مانتے ہیں
حجت بازی سے ہمیشہ پرہیز کریں
کبھی کوئی بحث وتکرار سے نہیں جیت سکا ،
دوسروں کے نقطہء
👇18/19
نظر سے چیزوں کو دیکھنا
اور اس کے منہ سے *ہاں* کہلوانا بہت نفع بخش
اور
دلچسپ بات ہے ،
ہمیشہ دوسرے شخص کو زیادہ سے زیادہ بات کرنے کا موقع دیں اپنے کارناموں کا تذکرہ کم سے کم کریں اور اعتدال پسندی سے کام لیں،
اس دنیا میں ہم سب کو جو آواز اچھی لگتی ہے وہ ہمارے نام کی ھے
👇19/20
کسی آدمی کا نام اسکے لئے سب سے میٹھی اور اہم آواز ہے
یہی وجہ ہے کہ
جب بھی ہم نیا پین لیتے ہیں
تو سب سے پہلے اس سے اپنا نام لکھتے ہیں،
لہٰذا لوگوں کو اچھے ناموں سے پکارا کریں
اس سےمعاشرے میں بہتری بھی آئےگی
اورآپ بھی مطمئن زندگی گزاریں گے
معاشرتی ذمہ داری
End
فالو اور شیئر🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Apr 15
#یقین_کیجیے
ہمارے معاشرے میں آج بھی نفرت کےکٸی خود ساختہ معیار ہیں
جنکی بدولت ہم بےسکون زندگی گزار رہے ہیں
ذات پات رنگ نسل زبان علاقہ آج بھی یہ چیزیں ہمارےدرمیان نفرت پیدا کر رہی ہیں
خود کو برتر اور دوسروں کو حقیر ثابت کرنے میں ہم اپنےکتنے ہی قیمتی لمحات ضاٸع کر دیتے ہیں
👇1/6
جبکہ ان لمحات میں ہم کامیابی کی کٸی منازل طےکرسکتےہیں
ہمارا المیہ یہ ہےکہ ہم نفرت بلا دلیل مانتےہیں اور محبت ثابت کرنےمیں ہزاروں دلیلیں بھی کم پڑ جاتی ہیں
زندگی اکیلے پن کا نام نہیں جب یہ حقیقت یقینی ہےتو پھر اپنے اردگرد موجود لوگوں میں محبت بانٹیے زندگی کو خوبصورت بناٸیے
👇2/6
نفرت کےمعیار کو بدلیں
سوچیں کہ ہم دوسروں کےکیسے کیسے کام آ سکتےہیں
ہم بےسکون کب ہوتےہیں جب ہم اپنی تمام محبت کو ایک پنجرے میں بند کر دیتےہیں اس پنجرےکا نام ذات۔ رنگ۔نسل ۔قبیلہ۔ علاقہ کچھ بھی ہو سکتاھے
خدارا اس سےنکلیے
ہر انسان سےبلا تفریق محبت کیجیے ہر انسان سےمحبت کیجیے
👇3/6
Read 6 tweets
Apr 14
وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں چین کی ناظم الامور کی خیرسگالی ملاقات، چین کی حکومت اور قیادت کی طرف سے مبارک کا پیغام پہنچایا

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کی ناظم الامور محترمہ پھینگ چُنگزو نے آج وزیراعظم ہاﺅس میں خیرسگالی ملاقات کی۔
👇1/6
محترمہ پھینگ چُنگزو نے اُنہیں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر چین کی حکومت اور قیادت کی جانب سے بہت مبارک پیش کی اور نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ چین کی ناظم الامور نے زور دیا کہ چین وزیراعظم شہبازشریف کو ایک مضبوط اور پختہ عزم رکھنے والے اپنے دوست کے طور پر دیکھتا ہے
👇2/6
جن کا چین میں بےپناہ احترام اور تعریف کیجاتی ہے
انہوں نےگزشتہ دور حکومت میں بطور وزیراعلی پنجاب سی پیک کے فروغ کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا

چین کی قیادت کیلئے گرمجوشی پر مبنی تمناﺅں اور تہنیت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کے اپنے متعدد
👇3/6
Read 7 tweets
Apr 14
#احد_چیمہ کون ہیں؟
احد چیمہ کا تعلق پنجاب کےضلع حافظ آباد سے ہے
وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 20 کے افسر ہیں
وہ ایسے پہلے 20 گریڈ کے افسر ہیں جنکی تین سال کی سروس جیل میں گزری ہے
انکا تعلق ڈی ایم جی گروپ سے ہے
@CMShehbaz
@MaryamNSharif
@HamzaSS
👇1/8
سب سے پہلےپنجاب کی افسر شاہی میں انکا نام اسوقت سامنے آیا جب 2005 میں چوہدری پرویز الہی کےدور حکومت میں انہیں ’پڑھا لکھا پنجاب‘نامی مہم کا کوآرڈینیٹر مقرر کیاگیا
پنجاب میں ورلڈ بینک کےتعاون
سےزیادہ سےزیادہ بچوں کو سکول میں داخل کروانےکی یہ ایک کامیاب مہم سمجھی جاتی ہے
👇2/8
بعد ازاں 2008 میں جب
شہبازشریف پنجاب کےوزیراعلیٰ بنےتو انہوں نےپنجاب کی بیوروکریسی کےافسران کےخود انٹریو کیے
اپنی ٹیم بنائی
#احد_چیمہ بھی انکی ٹیم کے سرکردہ رکن تھے
شہبازشریف کےدونوں ادوار میں وہ اہم عہدوں پر فائز رہے

مبصرین کےمطابق فواد حسن فواد اور احمد چیمہ کی گرفتاری
👇3/8
Read 8 tweets
Apr 13
*ملکی سیاسی صورتحال میں افواج پاکستان نیوٹرل ، کیا تحریک انصاف کے کارکنان افواج پاکستان کو زبردستی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں؟؟؟* یہ سب کیوں ہو رہا یے اصل حقائق کیا ہیں ؟؟ پڑھیے یہ چشم کشا تحریر ۔

پاکستانی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی نے پوری پاکستانی قوم کو ہلا کر رکھ دیا
👇1/6
گزشتہ دنوں ہونیوالےسیاسی واقعات پر اگر نظر دوڑائی جاے تو یہ سب اچانک سےنہیں ہوا بلکہ
اسکے پیچھے اپوزیشن جماعتوں کا ساڑھے 3سال کا ہوم ورک ہے
عمران خان کےاقتدار میں آتے ہی
ن لیگ،پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان نےکھل کر فوج پر الزامات لگاے اور کہاگیا کہ یہ حکومت فوج لائی ھے
👇2/7
#بیڈ_گورننس سےلیکر مسلہ کشمیر تک ہر معاملے میں اپوزیشن نےفوج پر الزام تراشی کی اپوزیشن
نےعمران کی بجاےفوج کو اپنا سیاسی حریف سمجھ لیاتھا چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف عدم اعتماد کےناکام
ہونےپر بھی فوج پرتنقید ہوئی ایسے میں DG IDI کی تبدیلی
کےبعد نئےآنیوالےDG ISI نےفوری
👇3/7
Read 7 tweets
Apr 13
اسےسازش بھی ثابت کرنا ہوگا میاں نوازشریف اور اپوزیشن کے کردار کےثبوت بھی دینے ہونگے اور وہ رقم بھی ثابت کرنا پڑے گی جو باہر سے آئی تھی اور اس سے ایم این ایز خریدے گئے تھے، عدالت اب آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمایندوں کو بھی بلائے گی، اٹارنی جنرل کو بھی اور سفیر اسد مجید
👇22/25
کو بھی اور یوں وزیراعظم
کےساتھ ساتھ صدر عارف علوی اسپیکر اسدقیصر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری چاروں پھنس جائیں گے
اب انھیں پینتیس پنکچرز کیطرح ہر فورم پر جواب بھی دینا ہوگا، معافی بھی مانگنی پڑے گی اور سزائیں بھی بھگتنا ہوں گی لہٰذا عمران خان نے کریز سے نکل کر وہ غلطی کر دی
👇23/25
جس سے ملک کے ساتھ ساتھ یہ خود بھی خوار ہو جائیں گے، ان پر آرٹیکل چھ کی کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔

یہ لوگ اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں، یہ آپ کو چند دنوں میں دنیا کے مختلف ملکوں یا ایک عدالت سے دوسری عدالت میں دوڑتے پھرتے نظر آئیں گے تاہم یہ جاتے جاتے ملک کا بیڑہ غرق کر گئے
👇24/26
Read 5 tweets
Apr 13
#جاتے_جاتے
جاوید چوہدری

ملائیشیا18 دسمبر 2019کوکوالالمپور سمٹ تھی
اس کانفرنس کا آئیڈیا عمران خان نےاپنے سیاسی استاد مہاتیر محمد کو دیا تھاہمارے کپتان ملائیشیا کے ساتھ ملکر اسلامی دنیا کا نیا بلاک بنانا چاہتےتھے
مہاتیر کو آئیڈیا پسند آگیا
تیاریاں مکمل ہوگئیں اسلامی دنیا
👇1/26
کےسربراہوں کو دعوت دیدی گئی

عمران خان بھی جوش وجذبے کے ساتھ تیارہوگئے لیکن کانفرنس سے صرف چار دن قبل برادر اسلامی ملک نےہمارے وزیراعظم کو طلب کر لیا
ہمارے بہادر وزیراعظم 14دسمبر کو تشریف لےگئےوہاں برادر ملک کے ولیعہد نےہمارے وزیراعظم کو دو آپشن دیےہماری رقم واپس کردیں
👇2/26
نتائج بھگتنےکیلئےتیار ہوجائیں یا ملائیشیا کو انکار کر دیں
ہمارے نہ جھکنے نہ دبنے والے وزیراعظم نےملائیشیا کا دورہ منسوخ کر دیا

مہاتیر محمد اور طیب اردگان دونوں نےعمران خان کو فون کیا لیکن ہمارے آزاد اور خودمختار وزیراعظم نے دونوں کو صاف جواب دے دیا، یہ ملائیشیا نہیں گئے
👇3/26
Read 21 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(