ZAKi 🇵🇰 Profile picture
Apr 28 19 tweets 4 min read
#مکرر
جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا

اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا، آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں

👇
ثناء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
(ترمذی، الجامع الصحيح، أبواب الصلاة، باب ما يقول عند افتتاح الصلاة، 1 : 283، رقم : 243)
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے
👇
تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں*

تعوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

تسمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

👇
*سورۃ الفاتحہ*
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
👇
(الفاتحة، 1 : 1. 7)
تمام خوبیاں تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo روزِ جزا کا مالک ہےہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ہمیں سیدھا راستہ دکھا ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا
+
ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کاo

سورۃ الاخلاص
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
(الاخلاص، 112 : 1۔ 4)
آپ فرما دیجئے :وہ اﷲ ہے جو یکتا ہے اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور
👇
سب پر فائق ہےo نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہےo اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo*

*رکوع*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصلاة، باب ماجاء فی التسبيح فی الرکوع والسجود، 1 : 300، رقم : 261)
*پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا*
قومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
*ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی*

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
(مسلم، الصحيح، کتاب الصلاة، باب إثبات التکبير فی کل خفض ورفع فی الصلاة، 1 : 293، 294، رقم : 392)
*اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں*

👇
*سجدہ*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
(ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب مقدار الرکوع و السجود، 1 : 337، رقم : 886)
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے

جلسہ
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کےدرمیان درج ذیل دعا مانگتے
👇
اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ.
(ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب الدعا بين السجدتين، 1 : 322، رقم : 850)
*اے ﷲ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت پر قائم رکھ اور مجھے روزی عطا فرما*

👇
*تشہد*
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ ﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا ﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
👇
(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الدعوات، باب فی فضل لَا حَول ولا قوة إلَّا بِاﷲِ، 5 : 542، رقم : 3587)
*تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ
👇
کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں*

*درودِ اِبراہیمی*
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے :
👇
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ
+
حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
(بخاری، الصحيح، کتاب الانبياء، باب النسلان فی المشی، 3 : 1233، رقم : 3190)
*اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی
👇
بزرگی والا ہے*
*اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے*

*دعائے ماثورہ*
درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
👇
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
(ابراهيم، 14 : 40 41)
اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور
👇
تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا

جزاک اللہ خیر کثیرا

طالب دعا #ذکی
@threadreaderapp plz unroll

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ZAKi 🇵🇰

ZAKi 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @shini_zaki

Apr 27
یہ ایک لاجواب اور اِنتہائ پر اثر تحریر ہے میرا یہ یقین ہے کہ اگر ایک دفعہ اس تحریرکو آخر تک پڑھ لیں تو آپکی زندگی میں چھوٹا سااِنقلاب ضرور آئیگا
ایک نوجوان نے درویش سے دعا کرنے کو کہا درویش نے نوجوان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور بڑے جذب سے دُعا دی:
"اللّہ تجھےآسانیاں بانٹنےکی
+
توفیق عطا فرمائے
دعا لینے والے نے حیرت سے کہا:
حضرت! الحمد للّہ ہم مال پاک کرنے کے لیے ھر سال وقت پر زکاۃ نکالتے ہیں، بلاؤں کو ٹالنے کے لیے حسبِ ضرورت صدقہ بھی دیتے ہیں.... اس کے علاوہ ملازمین کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھتے ہیں، ہمارے کام والی کا ایک بچہ ہے، جس کی تعلیم کا خرچہ
+
ہم نے اٹھا رکھا ہے، اللّہ کی توفیق سے ہم تو کافی آسانیاں بانٹ چکے ہیں

درویش تھوڑا سا مسکرایا اور بڑے دھیمے اور میٹھے لہجے میں بولا:

میرے بچے! پیسے کھانا یہ سب تو رزق کی مختلف قسمیں ہیں۔۔اور
یاد رکھو "رَازِق اور الرَّزَّاق" صرف اور صرف الله تعالٰی کی ذات ہے۔۔۔تم یا کوئی اور
+
Read 12 tweets
Apr 26
مال کی زکاۃ نہ دینے والے
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ کعبہ کے سائے میں بیٹھے تھے آپ نے مجھے آتا دیکھا تو فرمایا: ”رب کعبہ کی قسم! قیامت کے دن یہی لوگ خسارے میں ہوں گے“ ۲؎ میں نے اپنے جی میں کہا: شاید کوئی چیز میرے بارے میں
+
نازل کی گئی ہو میں نے عرض کیا: کون لوگ؟ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی لوگ جو بہت مال والے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو ایسا ایسا کرے، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ سے لپ بھر کر اپنے سامنے اور اپنے دائیں اور اپنے بائیں طرف اشارہ کیا، پھر فرمایا
+
قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جو بھی آدمی اونٹ اور گائے چھوڑ کر مرا اور اس نے اس کی زکاۃ ادا نہیں کی تو قیامت کے دن وہ اس سے زیادہ بھاری اور موٹے ہو کر آئیں گے جتنا وہ تھے ۳؎ اور اسے اپنی کھروں سے روندیں گے، اور اپنی سینگوں سے ماریں گے، جب ان کا آخری جانور بھی
+
Read 4 tweets
Apr 15
کل رات ایک دوست کے ساتھ شاپنگ کے لیے مال جانا ہوا دوست اپنے لیے شرٹس پسند کر رہا تھا میں شاپ سے باہر دنیا کے رنگ دیکھ رہا تھا سامنے سے ایک خاتون بچے کے ساتھ آتی دکھائی دی قریب آتےہی مجھے پہچان گئی اور حیرانگی سے کہا کتنا عجیب ہے آج پھر امنا سامنا ہو گیا پھر بتایا یہ بیٹا ہےمیرا
+
تین سال قبل شادی کر لی تھی اج اس نے ایڈرس بتایا وہ قریب ہی رہتی ہے
رخصت لی اور چلی گئی
میں ماضی میں چلا گیا
کوئی چار سال پہلے بہت پریشان ٹوٹا ہوا تھا
پہلے بابا کی بیماری کے بعد اس دنیا سے رخصتی پھر خاندانی مسائل اور تازہ بریک اپ ان سب نے توڑ کے رکھ دیا تھا مجھے کہیں دل نہیں
+
لگتا تھا میرا کزن جو کہ لندن میں رہتا ہے اس نے زبردستی کہا یہاں آ جاو دل بہل جائے گا
یہ سوچ کر شاید قرار آ جائے
جانے کا پلان بنایا فلائٹ دبئی کنکٹنگ ملی
جہاز میں ونڈو طرف سیٹ ملی کچھ دیر میں ایک لڑکی ہینڈ کیری اٹھائے میرے برابر والی سیٹ پے بیٹھ گئی میں نے کوئی خاص توجہ نہ دی
+
Read 7 tweets
Mar 1
حیات كيا هے
بزرگ نے میرا ہاتھ پکڑا اور میری مٹھی عجوہ کھجوروں سے بھر دی، فرمایا کھاؤ اور ساتھ بٹھا کے فرمانے لگے
بتاؤ تو حیات کِس کو کہتے ہیں؟
میں نے کہا زندگی کو؟
تو میرے سر پر ہلکی سی چپت لگا کر فرمانے لگے نہیں نکمے حیات تو وہ ہوتی ہے جِسے کبھی موت نہیں آتی
+
دیکھو قران میں اللّٰه تعالی کا ایک ایک لفظ ہیرے یاقوت و مرجان سے زیادہ پیارا اور قیمتی اور نصیحتوں سے بھرپور ہے
اللہ نے اِسلام کی صورت میں ہمیں مکمل ضابطہ " *حیات* " ہے اور حیات تو مرنے کے بعد شروع ہو گی جِسے کبھی موت نہیں آئے گی
پھر گلاس میں میرے لیئے زم زم ڈالتے ہوئے
+
فرمانے لگے میرے بیٹے اللّٰہ نے زندگی دی ہے " *حیات* " کو سنوارنے کے لئے نہ کہ بگاڑنے کے لئے تو یہ زندگی بھی بھلا کوئی " *حیات* " ہے جِسکو موت آ جائے گی... اصل تو وہ " *حیات* " ہے جِسکو کبھی زوال نہیں کبھی موت نہیں کیونکہ قیامت کے دن کچھ لوگ جب حیات کو جان لینگے تو کہیں گے
+
Read 5 tweets
Jan 29
سبحان اللہ
بیشک ہم نے انسان کو بہترین سانچوں میں پیدا کیا ہے۔" قرآن 95:4 (سورۃ التین، انجیر)
کھوپڑی کے اندر دماغ کا اصل وزن 1400_1700 گرام ہے (1.3-1.5kg تقریباً) ہم اپنے سر میں اتنا بڑا وزن کیوں محسوس نہیں کرتے؟ کیونکہ یہ دماغی اسپائنل فلوئڈ میں تیرتا ہے اور پانی کے اوپری حصے
+
سے دماغ کا وزن تقریباً 0.18 کلوگرام تک کم ہوجاتا ہے۔ اس لیے ہمیں اس کا وزن محسوس نہیں ہوتا۔ یہ سیال اچانک اثر یا نقصان کے خلاف ایک کشن کے طور پر بھی کام کرتا ہے آپ کے برائن سے فضلہ کو ہٹاتا ہے اور آپ کے اعصابی نظام کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ نماز کی قیمتی حرکتوں
+
میں سے ایک سجدہ ہے، جہاں گھٹنے ٹیکنے پر یہ سیال اوپر نیچے حرکت کرتا ہے اور اس سے دماغ کو ایک طرح کا مساج ہوتا ہے، اور یہ نماز کے بعد ذہنی سکون کی ایک وجہ ہے۔ یہ اللہ کی کاریگری ہے، جو ہر چیز کو کامل ترتیب سے تصرف کرتا ہے." (النمل 27:88)۔
Read 4 tweets
Nov 28, 2021
میں کزن میرج کے خلاف تھا تو میری بیوی کزنز کے ہی خلاف تھی، پھر بھی ہماری شادی ہو گئی، ایسا نہیں ہے کہ ہماری محبت کی شادی تھی بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ضد کی شادی تھی، نفرت کی شادی تھی، غصے کی شادی تھی، انتقام کی شادی تھی، بچپن سارا لڑتے ہوئے گزرا تھا، اسے میں پسند نہیں تھا
👇🏿
اور مجھے وہ کبھی ایک آنکھ نہیں بھائی تھی، مگر گھر والوں نے ہمارے گٹھ جوڑ کا فیصلہ کر لیا تو پھر نہ میرے گھر چھوڑنے کی دھمکی کام آئی اور نہ ہی اس کے زہر کھانے کے ڈرامے نے کوئی کام کیا۔😕

شادی کی رات وہ پلنگ پر گھونگٹ پھیلائے میری منتظر بھی نہ تھی، جب میں کمرے میں داخل ہوا تو
👇🏿
دل ہی دل میں اس کی گردن مروڑنے اور اُسے قتل کر ڈالنے کے کئی ارادے بنا کے رد کر چکا تھا اور وہ جائے نماز پر بیٹھی ہچکیاں لے رہی تھی، شاید رو رہی تھی، تب میں نے جانا کہ مجبور صرف میں نہیں تھا، وہ مجھ سے زیادہ مجبور تھی -
زندگی میں پہلی بار اس کے آنسوؤں نے میرا دل زخمی کیا، وہ
👇🏿
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(