مدینہ منورہ ۔۔۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بحرمتی۔پر ہائے افسوس صد افسوس #سیاسی_اختلاف_سے_بالاتر_ہوکر_بخاری_شریف
#کی_روایت_پر_غور_کریں
👇
facebook.com/10004150040221…
عن السائب بن يزيد، قال: كُنْتُ قَائِمًا في المَسْجِدِ فَحَصَبَنِي رَجُلٌ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُمَرُ بنُ الخَطَّابِ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَأْتِنِي بهَذَيْنِ، فَجِئْتُهُ بهِمَا، قَالَ: مَن أنْتُما - أوْ مِن أيْنَ أنْتُمَا؟ - قَالَا: مِن أهْلِ الطَّائِفِ، قَالَ: 👇
لو كُنْتُما مِن أهْلِ البَلَدِ لَأَوْجَعْتُكُمَا، تَرْفَعَانِ أصْوَاتَكُما في مَسْجِدِ رَسولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ؟!
(صحيح البخاري، الرقم : 470)

حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مسجد نبوی میں کھڑا ہوا تھا، کسی نے میری طرف کنکری پھینکی۔ 👇
میں نے جو نظر اٹھائی تو دیکھا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سامنے ہیں۔ آپ نے فرمایا: یہ سامنے جو دو شخص ہیں انہیں میرے پاس بلا کر لاؤ۔ میں بلا لایا۔ آپ نے پوچھا کہ تمہارا تعلق کس قبیلہ سے ہے یا یہ فرمایا کہ تم کہاں رہتے ہو؟ انھوں نے بتایا کہ ہم طائف کے رہنے والے ہیں۔ 👇
آپ نے فرمایا: اگر تم مدینہ کے ہوتے تو میں تمہیں سزا دیے بغیر نہ چھوڑتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں آواز اونچی کرتے ہو؟؟
خدا کی قسم میں سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر آپ کو دعوت دے رہا ہوں۔۔۔۔۔۔رمضان کے مبارک مہینے کی مبارک راتیں ہیں۔۔۔۔۔آپ کدھر جارہے ہیں۔۔۔۔۔👇
چودہ سو سالہ تاریخ ملاحظہ کریں۔شرابی،زناکار،قاتل،لٹیرے،ڈاکو اور سود خور سب نے مسجد نبوی شریف میں حاضریاں دی ہیں۔۔۔۔کبھی کسی نے اس قسم کی بیہودگی اور گستاخی کا مظاہرہ کیا ہے
پیر طریقت حضرت مولانا محمودالحسن مسعودی کا بیان غور سے سنئیے خدارہ اپنے اوپر رحم کرو اپنی آخرت کی فکر کرو

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muddassar Rashid

Muddassar Rashid Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muddassar04

Apr 30
شب قدر اور عید الفطر کی رات اس رات کا نام آسمانوں پر ’’لیلۃ الجائزہ‘‘ (یعنی انعام کی رات)
ایک حدیث میں ہے

جس رات ’’شبِ قدر‘‘ ہوتی ہے تو اُس رات حق تعالیٰ شانہ حضرت جبرئیل علیہ السلام کو ( زمین پراُترنے کا ) حکم فرماتے ہیں، وہ فرشتوں کے ایک بڑے لشکر کے ساتھ زمین پر اُترتے ہیں👇
اُن کے ساتھ ایک سبز جھنڈا ہوتا ہے، جس کو کعبہ کے اوپر کھڑا کرتے ہیں ۔
حضرت جبرئیل ؑ کے سو (100)بازو ہیں جن میں سے دو بازو صرف اِسی ایک رات میں کھولتے ہیں ، جن کو مشرق سے مغرب تک پھیلا دیتے ہیں ، پھر حضرت جبرئیل ؑ فرشتوں کو تقاضا فرماتے ہیں : 👇
’’جو مسلمان آج کی رات کھڑا ہو یا بیٹھا ہو، نماز پڑھ رہا ہو یا ذکر کر رہا ہواُس کو سلام کریں اور اُس سے مصافحہ کریں اور اُن کی دُعاؤں پر آمین کہیں ، صبح تک یہی حالت رہتی ہے، جب صبح ہوجاتی ہے تو حضرت جبرئیل آواز دیتے ہیں : ’’اے فرشتوں کی جماعت! اب کوچ کرواور چلو!۔‘‘ 👇
Read 13 tweets
Apr 29
حدودِ حرمِ مکی و حدودِ حرمِ مدنی کیا ہیں؟

واضح رہے کہ بناءِ کعبہ کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جبرئیل علیہ السلام کی نشان دہی پر بیت اللہ کی چاروں اطراف حدودِ حرم کی تحدید فرمائی تھی، پھر فتحِ مکہ کے روز خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے تمیم بن اسد کو 👇
حدودِ حرم کی علامات کی تجدید کا حکم فرمایا تھا، جس کی بجا آوری میں انہوں نے تجدید فرمائی، پھر حضرت عمر پھر حضرت عثمان پھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اپنے اپنے ادوار میں مقرر کردہ حدود کی علامات کی تجدید فرمائی، یہ حد بندی توقیفی ہے، پس 👇
مدینہ منورہ کی جانب سے ’’تنعیم‘‘ (مسجدِ عائشہ) تقریباً تین میل (بعض نے پانچ میل تک مقدار بتائی ہے)، یمن کی جانب سے ’’اضاۃلبن‘‘ کے مقام تک، تقریباً سات میل، جدہ کی جانب سے ’’مقامِ حدیبیہ‘‘ کے آخری حصے تک تقریباً دس میل، جعرانہ کی جانب سے نو میل، 👇
Read 7 tweets
Apr 29
#مسجدنبوی
ہاں وہاں چور بھی جاتے ہیں،
شرابی بھی، قاتل بھی، حق مارنے والے، ملاوٹ کرنے والے بھی ,غیبت کرنے والے بھی, خائن بھی، ظالم بھی. وہاں سب گنہگار ہی جاتے ہیں!

سوال تو یہ ہے کہ اگر وہاں جا کر گناہ نہیں بخشوائیں گے تو اور کہاں جائے گے ؟

کیا حرم پاک یا 👇
مسجد نبوی میں پہنچا کوئی گنہگار، کسی دوسرے گنہگار کی طرف انگلی اٹھا کر، نعرہ لگا سکتا ہے؟ اسے جتلا سکتا ہے کہ وہ زیادہ بڑا گنہگار ہے؟

کیا ہم سب گنہگار نہیں، جن پر پردے کی چادر کسی نہ کسی وجہ سے تَنی ہوئی ہے؟ اگر یہ اتر جائے تو کیا ہوگا؟

َزرا اور سوچئے کہ 👇
"چور چور یا شرابی شرابی یا گنہ گار ای اوئے" کی آوازیں باہر کی بجائے حرم پاک یا مسجد نبوی کے اندر سے آنی شروع ہو گئیں تو پھر وہاں کتنے لوگ جانے جوگے رہ جائیں گے؟

کسی بدعمل کی دلیل دوسرے بدعمل سے نہیں دی جا سکتی ۔۔۔کوئی برائی کسی دوسری برائی کی صفائی میں پیش نہیں ہو سکتی۔۔۔

👇
Read 5 tweets
Apr 28
اﻣﺎﻡ ﻓﺨﺮﺍﻟﺪﯾﻦ ﺭﺍﺯﯼ ’’ ﺗﻔﺴﯿﺮ ﺍﻟﮑﺒﯿﺮ ‘‘ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﻣﮧ آﻟﻮﺳﯽ ﻧﮯ ’’ﺭﻭﺡ ﺍﻟﻤﻌﺎﻧﯽ ‘‘ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ :
ﺣﻀﺮﺕ ﺑﺎﯾﺰﯾﺪ ﺑﺴﻄﺎﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ:
👇 Image
ﻣﺎﻭﺟﺪﺕ ﺷﻴﺌﺎ ﻳﺘﻘﺮﺏ ﺑﻪ
"ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﻣﺠﮭﮯ (ﺣﺎﻝ / ﺻﻔﺖ ) ﺑﺘﺎ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﺅﮞ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﺍ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻗﺮﺏ ﻧﺼﯿﺐ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺑﺎﺭﯼ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﺮ ﮨﺮ ﺻﻔﺖ ﺍﭘﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﻣﮕﺮ 👇
ﺟﺲ ﺻﻔﺖ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎﯾﺎ ﺗﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﭘﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺳﺨﯽ ﮨﻮﺟﺎﺅﮞ، ﺳﺨﯽ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺗﺠﮭﮯ ﺳﺨﺎﻭﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﭘﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ...
👇
Read 13 tweets
Apr 27
مولانا طارق جمیل سے بہت سے دوستوں کو شکایات ہوں گی
بعض امور میں شاید مجھے بھی ہوں، لیکن میں ان کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہوں اور اسے دین کا ایک ناگزیر تقاضا سمجھتا ہوں۔ مجھے ان کے طرزِ خطابت اور اندازِ گفتگو میں یہ بات سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے کہ وہ کسی کے خلاف بات نہیں کرتے، 👇
اپنے مخاطبین کو مخالف سمجھ کر ان سے خطاب نہیں کرتے، وہ دعوت و تبلیغ کے کام میں اپنے اور پرائے کے فرق سے بے پروا ہو جاتے ہیں، مسلمانوں کے باہمی اختلافات کو زیربحث نہیں لاتے، اپنی بات سننے والوں کے دماغ سے نہیں بلکہ دل سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں، 👇
محبت و خیر خواہی اور ہمدردی کے جذبے میں ڈوب کر گفتگو کرتے ہیں اور کسی طبقے یا مکتب فکر کو اپنے دائرۂ خطاب سے باہر نہیں رہنے دیتے۔ یہ کام شاید میں نہ کر سکوں اور اسلام کے غلبہ، نفاذ، تحفظ اور دفاع کے محاذ کے کسی بھی کارکن کے لیے یہ باتیں اس کی جدوجہد کی مصلحت اور ضرورت سے 👇
Read 4 tweets
Apr 27
حضرت مجدد الفؒ ثانی کے عظیم تاریخی کردار کو ایک لمحے کے لیے اپنی آنکھوں سے اوجھل کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں جنہوں نے اقتدار کی کشمکش میں فریق بنے بغیر، بلکہ بعض روایات کے مطابق اقتدار کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے اور سب کو اپنا سمجھتے ہوئے بے غرضی اور سعی مسلسل کے ہتھیاروں کے ساتھ👇
اکبر بادشاہ کے خودساختہ ’’دین الٰہی‘‘ کو شکست سے دوچار کیا۔ حتیٰ کہ محبت اور پیار کے ساتھ حکمران مغل خاندان میں ایسی ’’نقب‘‘ لگائی جس سے نمودار ہو کر خود اکبر بادشاہ کے پڑپوتے محی الدین اورنگزیب عالمگیر نے برصغیر میں اسلام کی سربلندی اور 👇
اسلامی شریعت کے عملی نفاذ کا پرچم گاڑ دیا۔ تاریخ کے ایک طالب علم کے طور پر مجھے یہ بات سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی کہ اگر حضرت مجدد الفؒ ثانی اپنے دور کے حالات اور تقاضوں کو سامنے رکھ کر حکمت و فراست کا یہ پہلو اختیار نہ کرتے اور بے غرضی اور 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(