نوریا کے حسن خیال اور دست ہنر کا لاجواب عکس......
مقبرہ بی بی جیوندی اوچ شریف........
اوچ شریف کی تاریخی اہمیت کی بنیاد یہاں کا مشہور مقبرہ حضرت بی بی جیوندی ہے جو اپنی بوسیدگی اور خستہ حالی کے باعث کسی وقت بھی زمین بوس ہو سکتا ہے، حضرت بی بی جیوندی کے حوالے سے تاریخ👇🏻
میں مختلف روایات ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ تاریخ کے سابق سربراہ ڈاکٹر شاہد حسن رضوی کے مطابق بی بی جیوندی کا اصل نام بی بی جندوڈی تھا، آپ سید جلال بن سید حمید کی بیٹی تھیں جو عظیم صوفی بزرگ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کی ساتویں پشت سے تھے،👇🏻
بی بی جندوڈی بڑی عابدہ اور مستجاب الدعوات خاتون تھی، ان کی وفات 805ھ/1402ء میں ہوئی
اوچ شریف کے ممتاز محقق مفتی تنویر احمد مدنی کی تحقیق کے مطابق حضرت بی بی جیوندی، قاضی ہند، فقیہ وقت حضرت بہاء الدین حنفی سہروری بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی صاحب زادی تھیں👇🏻
جن کا مقبرہ بہاول حلیم کے نام سے مشہور ہے اور مقبرہ بی بی جیوندی سے متصل ہے۔ حضرت بہاول حلیم حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کے تایا زاد بھائی تھے۔ اس لحاظ سے حضرت بی بی جیوندی، حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کی بھتیجی اور سید السادات، قطب عالم،👇🏻
جد اعلی سادات برصغیر حضرت شیر شاہ سید جلال الدین حیدر سرخ پوش رحمتہ اللہ علیہ کی پڑ پوتی ہوئیں اور ان کے بڑے بیٹے حضرت محمد غوث بخاری کی پوتی ہوئیں۔ (واللہ اعلم بالصواب)
حضرت بی بی جیوندی کا مقبرہ خراسان کے بادشاہ محمد دلشاد نے 1494ء میں تعمیر کروایا، یہ مقبرہ👇🏻
اپنے زمانے کے ممتاز معمار نوریا کے حسن خیال اور دست ہنر کا لاجواب عکس ہے۔ جن کا مقبرہ بھی ان دو مقابر کے ساتھ واقع ہے
حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری بخارا کی سکونت چھوڑ کر پہلے ایران اور بعد میں ہندوستان تشریف لے آئے تھے، یہ وہ زمانہ تھا جب سمرقند و بخارا پر تاتاریوں👇🏻
کی یلغار شروع ہو چکی تھی لیکن ان علاقوں میں آپ کا اور آپ کے خاندان کا اثرو رسوخ تھا، خراسان کا بادشاہ محمد دلشاد بھی آپ کے خاندان کا معتقد تھا
یہ مقبرہ خوبصورتی اور حُسن صناعت کے اعتبار سے آج بھی جاذب نظر ہے اور بلاشبہ ملتانی کاشی کے نفیس اور پائیدار کام کا عجیب و👇🏻
غریب نمونہ ہے، مقبرہ کی تعمیر ہشت پہلو ہے، ہر پہلو پر ایک مخروطی مینار تعمیر کیا گیا ہے، مقبرہ پختہ اینٹوں سے تعمیر شدہ ہے، اس کا طرز تعمیر (سوائے گنبد کے) ملتان کے مقبرہ حضرت شاہ رکن عالم سے مشابہت رکھتا ہے، مقبرہ کو فیروزی، سفید اور نیلے رنگوں کی کاشی گری سے سجایا گیا ہے👇🏻
جس میں گل کاری اور جیومیٹری کے ڈیزائن ہیں، سجاوٹ کے لحاظ سے اپنے دور کے تعمیراتی شاہکاروں میں یہ اپنی مثال آپ ہے
1818ء کو دریائے چناب میں آنے والے سیلاب کی طغیانی نے اس شاندار مقبرے کا نصف حصہ گرا دیا جبکہ باقی آدھے حصے کو محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے آہنی پائپوں کی سپورٹ👇🏻
دے کر حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا دیا، اوچ شریف کی تاریخی عمارتوں کو بچانے کے لئے اوچ مانومنٹ کمپلیکس بھی قائم کیا گیا، جس کا عملی کردار کہیں نظر نہیں آتا۔

1998ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ نے مقبرہ بی بی جیوندی سمیت اوچ کے چار مقامات کو اپنی👇🏻
واچ لسٹ میں شامل کیا، جبکہ فن تعمیر کے بے بدل شاہکار مقبرہ بی بی جیوندی کی وجہ سے امریکن ایکسپریس کمپنی نے اوچ شریف کو اولڈ بگ سٹی کا خطاب دیا، ملتانی فن تعمیر کا شاہکار یہ مقبرہ 2000ء میں دنیا بھر کی سو قدیم تاریخی عمارات کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا، امریکی قونصلیٹ👇🏻
برائن ڈی ہنٹ نے 2006ء میں جبکہ پیٹرسن نے 2008ء میں اس شہر کا دورہ کیا اور اس کے عظیم تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے پچاس پچاس ہزار ڈالرز کا عطیہ بھی دیا جس کا عشر عشیر بھی اوچ کے ان آثار قدیمہ پر لگا ہوتا تو آج ان کی یہ حالت نہ ہوتی،👇🏻
مقبرہ بی بی جیوندی کا یہ زیر نظر شاندار سکیچ سرائیکی وسیب کے مایہ ناز مصور جناب ضمیر ہاشمی کی کاریگری کا نمونہ ہے

#MarchAgainstImportedGovt
#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hͥuͣmͫmera Rajpนt

Hͥuͣmͫmera Rajpนt Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

May 18
ہمارے جسم کا درجہ حرارت اکثر 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے........

اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.
پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے👇🏻
وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.
اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)
جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا👇🏻
ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.
جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

پٹھوں کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھوں بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.👇🏻
Read 8 tweets
May 15
الفاظ کی اھمیت قائم رہتی ہے کیونکہ
الفاظ وبا بھی
الفاظ شفا بھی
الفاظ سزا بھی
الفاظ وفابھی
الفاظ سنگ بھی ھیں
الفاظ کے کئی رنگ بھی ھیں
الفاظ عرش پہ لے جاتے ھیں
الفاظ زمین پہ لاگراتے ھیں,,,, الفاظ بنابھی دیتے ھیں انسان،،،،اور انسانیت سے گرا بھی دیتے ھیں،،،،،،،،،،👇🏻
الفاظ سوچوں کو نکھار بھی دیتے ھیں،،،،،،برے ھوں تو سب بگاڑ بھی دیتے ھیں،،،،،،،،،،،،،، ،،، مشکل راستوں پہ چلنے کا حوصلہ بھی دیتے ھیں،,,,,,,,,,,،،،،،،،،، کسی کے دل میں اتارتے ھیں ،،،،تو،،،، کسی کے دل سے اتار بھی دیتے ھیں،،،،،،،کوئ سن کے ھم پہ مرتا ھے ،،،،، تو،،،،،،👇🏻
کسی کو جان سے مار بھی دیتے ھیں،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، بے جان الفاظ ،،،،، تاثیر اتنی کہ جان نکال دیں ،،،،،،،، ،،،،،،،،،،
الفاظ ہی قائل کرتے ہیں
الفاظ ہی مائل کرتے ہیں
اور الفاظ ہی گھائل کرتے ہیں..
الفاظ تاریکی بھی ،،،،،،، روشنی بھی الفاظ
کسی کے لئیے یہی عزت کاسبب👇🏻
Read 5 tweets
May 15
اندہ دھند
سیاسی تقلید, مہنگائی ,علاقائی, لسانی, کشمیر,مذہب کارڈز,برگرز ,حلوہ, بریانی اور سرجری پرپگھل جانے والوں کیلئے .....
جس طرح ہماری زندگی ہمارے گھروں میں موجود چیزوں کو اچھی اور بہترین کارکردگی کے لیئے وقتا فوقتا صفائی کی ضرورت پڑتی ہے۔۔اگر ہم اپنے استعمال👇🏻
میں موجود چیزوں کی صفائی کرنا چھوڑ دیں تو ان پر دھول مٹی چکنائی جم کر ایک تہہ بنا دے اور جس مقصد کے لیئے وہ ہماری زندگی میں موجود ہیں انکا وہ مقصد پورا نہ ہو۔۔اور وہ بےکار ہو کر رہ جائیں۔۔
بالکل اسی طرح ہمیں بھی وقتا فوقتا اپنے زہن،دل و دماغ شخصیت کی صفائی کی ضرورت رہتی ہے۔👇🏻
یہ جو مختلف منفی جذبے ہمارے دل و دماغ میں پروان چڑھتے رہتے ہیں ۔انکو ختم کرنا ضروری ہوتا ہے۔۔ہر دن کا کچھ حصہ اپنی ذات،اپنی شخصیت کی تعمیر کے لیئے مختص رکھیں اور سیاسی رغبت حق کی جانب رکھنی ہے یا باطل کی جانب غلامی کرینگے یا آزاد باوقار رہنا اس پر سوچ کر سپورٹ کریں۔👇🏻
Read 5 tweets
May 5
ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺳﺎﺗھ ﻣﺎﺭﭘﯿﭧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ .
ﺟﺞ ﻧﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻧﯽ ﭘﻮﺭﺍ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺗﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﺳﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎ ﺑﺮﺗﺎﺅ ﮐﺮﻧﮯ👇🏻
ﮐﯽ ﺗﻨﺒﯿﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ
ﺍﮔﻠﮯ ﮨﯽ ﺩﻥ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﺎﺭﺍ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺟﺞ ﻧﮯ ﮐﮍﮎ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ :
" ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﻤﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺋﯽ ؟👇🏻
ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﻮ ﻣﺬﺍﻕ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﻮ؟ "
ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ
ﻧﮩﯿﮟ ﺣﻀﻮﺭ !
ﺁﭖ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﻟﯿﺠﺌﮯ
ﮐﻞ ﺟﺐ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ👇🏻
Read 9 tweets
May 5
لوگ فوج کے خلاف تو بولنے لگ گئے.. فوج کے خلاف ریلیاں بھی نکال لیتے ..تکرار پرویڈیو بھی بناتے اپنی مشہوری کیلئے چورن اور چٹ پٹا مصالحہ بیچنے کیلئےofficial acc ٹیگ بھی کرتے ہیں لیکن
کبھی بی ایل اے بی آر اےکے خلاف بولے ہو..؟ کہ یہ غلط کر رہے ہیں وہ کتے سرعام دھمکیاں دیتے ہیں👇🏻
کہ ہم سی پیک نہیں بننے دیں گے ہم بلوچستان آزاد کروائیں گے ہم یہ کریں گے.
توپھرایسے کتوں کو چن چن کر مارا جائے تو تکلیفیں آزادی صحافت کا لبادہ اور حاسد ضمیر جیسے کو گنتی بھول جاتی ہے پی ٹی آئی کے گھٹیا اکاؤنٹ اور چند حواری خان صاحب کا نام استعمال کرتے ہوئے بہت گھٹیا طریقے سے👇🏻
اپنی پبلسٹی کی بھوک میں خان صاحب کے نظریئے کو نقصان پہنچار ہے ہیں پتہ جنہیں منہ دھونے کا نہیں وہ بھی اپنے قد اور اوقات سے بڑی باتیں کر رہے ہیں حیرت ہے کہ ایسا ایگریشن وی لاگز پر دکھاتے ھیں وہی ذرا اس کرپٹ⚖️ سسٹم پر کیوں نہیں دکھاتے ؟
#MarchAgainstImportedGovt
👇🏻
Read 4 tweets
May 5
ایک صاحب کہتے ہیں کہ میں کچھ ناگزیر مجبوریوں کی وجہ سے ایک ایسے دور سے گزرا کہ قرآن کو شدید مصروفیات کی وجہ سے بالکل وقت نہ دے سکا۔ مجھے بہت دکھ اور افسوس تھا لیکن اپنے آپ کو یہ دلاسہ دے کر مطمئن کرتا کہ مصروفیات اور مشکلات ختم ہوتے ہی قرآن سے ناطہ جوڑ دونگا۔ وقت یونہی👇🏻
مصروفیت کی نظر ہوتا گیا کہ ایک دن اچانک سورت مزمل کی یہ آیت نمبر 20یاد آگئی
"اللہ ہی دن اور رات کا حساب رکھتا ہے اسے معلوم ہے کہ تم اوقات کا ٹھیک سے شمار نہیں رکھ سکتے اس لئے اس نے تم پر مہربانی فرمائی پس جتنا قرآن تم آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ۔ اسے معلوم ہے کہ تم👇🏻
میں کچھ لوگ مریض ہیں اور کچھ رزق اور اللہ کے فضل کی تلاش میں ہیں اور کچھ اللہ کی راہ میں جہاد میں مصروف ہیں ۔ پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جاسکتا پڑھ لیا کر۔"
کتنی پیار بھری ندا ہے اللہ کی طرف سے :
کہ میرے بندے تجھے بیماری، طلب رزق حتی کہ اس کی راہ میں جہاد قرآن کی تلاوت سے نہ👇🏻
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(