اپنے قطعہ اراضی واقع حد موضع اٹاری سروبہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کی فرد برائے بیع کے حصول کے لیے بروز ہفتہ دفتری اوقات کار میں پٹوار خانے جانا ہوا۔ گیٹ پر ایک صاحب نے بتایا کہ متعلقہ افراد جا چکے ہیں آپ سوموار کو آئیں۔ آج بروز سوموار کال کر کے پوچھا تو بتاتے ہیں کہ ابھی آفس پہنچ #Lahore
پیر کو دفتر گیا تو بتایا گیا کہ فرد مشترکہ کھاتے میں ہے۔ وقت لگے گا اور کہا گیا کہ نمبر دے جائیں ہم فون کر کے کل بلا لیں گے۔
اب بروز منگل کل آ گئی ہے، کوئی فون نہیں آیا، 1 بجے کے بعد سے دو بار فون پر بات ہو چکی کہتے ہیں ابھی دیکھ کر بتاتا ہوں کہ فرد بنی یا نہیں مگر کچھ جواب نہیں
تیسری مرتبہ بات ہونے پر بتایا گیا ہے کہ جن کو آپ نے ڈاکومنٹ دیے تھے وہ آج نہیں آئے، ان کا نمبر لے کر ابھی بات کی ہے، کہتے ہیں کل فرسٹ ٹائم 11 بجے کے قریب کال کر دیجیے گا پھر دیکھتے ہیں
المیہ یہ نہیں ہے کہ ملک میں بدعنوانی،ناانصافی،بد انتظامی اور مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ اصل المیہ ہماراتقسیم درتقسیم ہونا ہے۔ہم گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں مذہبی بنیادوں پر، سیاسی بنیادوں پر، لسانی اور علاقائی بنیادوں پر اور نہ جانے کن کن بنیادوں پر #یہ_ملک_بنےگااسلامی #وہ_کون_ہے
ہر گروہ جس فرقہ،جماعت،خطہ سے وابستہ ہے اسی کے گن گاتا ہے اور اپنے علاوہ ہر کسی پر تنقید و نکیر کرنا اپنا حق سمجھتا ہے۔ ہر ایک دوسے کو الزام دیتا ہے اصلاح کی کوشش کوئی کرتا نظر نہیں آتا۔ دوسروں پر طعن کرنے اور گروہ در گروہ ہونے سے بچیے اور اللہ تعالیٰ کے فرمان سے راہنمائی لیجیے