RH Riaz Profile picture
Jul 8 25 tweets 6 min read
#شیریں_مزاری
اور40 ہزار کنال

شیریں مزاری کےوالد سردار عاشق محمود خان مزاری پنجاب کےآخری ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کےبڑے فیوڈل لارڈ تھے
ہزاروں ایکڑ زمین کےمالک تھے ذوالفقار بھٹو نےجب لینڈ ریفارمز شروع کیں اورفیوڈل لارڈز
سےزمینیں لےکر مزارعوں اورہاریوں میں تقسیم کردیں
👇1/25
تو سردار عاشق مزاری کی زمین بھی تقسیم ہو گئی

پاکستان لینڈ ریفارمز کو پتا چلا موضع کچہ میانوالی کی چالیس ہزار کنال زمین کی جمع بندی اور پرت سرکار دونوں ملی بھگت سے غائب کر دیگئی ہیں‘یہ کام اس زمانے میں بہت آسان تھا‘ فیوڈلز اپنے علاقے میں پٹواری اور تحصیل دار اپنی مرضی کا
👇2/25
لگوا لیتےتھے اور سردار کو جب بھی ریکارڈ کیضرورت پڑتی تھی تو اہلکار پورا محکمہ مال اٹھا کر سائیں کے گھر لے آتے تھے
1971میں بھی یہی ہوا‘ محکمہ مال کے اہلکار عاشق مزاری کا ریکارڈ بھی ان کے ڈیرے پر لے آئے اور جعلی ریکارڈ بنا دیاگیا ‘ اس پر ڈپٹی کمشنر کی جعلی مہریں تک لگا دیں
👇3/25
اصل ریکارڈ کا صندوق سردار کے وفادار پٹواری کےگھر رکھوا دیا گیا

اس بندوبست کا مقصد چھاپےسے بچنا تھا
بھٹو صاحب نے اس زمانے میں ہر فیوڈل لارڈ کےڈیرے پر اپنے جاسوس چھوڑ رکھے تھے
جاسوس کو جوں ہی گڑ بڑ کی بھنک پڑتی تھی ‘ پولیس اگلے دن چھاپہ مار کر اصل ریکارڈ حاصل کر لیتی تھی
👇4/25
مزاری صاحب کے خلاف کیس شروع ہوا اور فیڈرل لینڈ کمیشن نے 1975میں کمپنیوں کو جعلی قرار دے دیا‘ مزاری فیملی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری ہو گیا اور یہ مقدمہ 50 سال چلتا رہا‘ عاشق مزاری کا دعویٰ تھا زمینیں اگر محکمہ مال کی ملکیت ہیں تو یہ ریکارڈ لےکر آئے
عدالت محکمہ مال
👇5/25
کو ریکارڈ لانےکا حکم دیتی تھی اور اصل ریکارڈ غائب تھا
زمینیں اس دوران اربوں روپےکی بھی ہوگئیں اور تقسیم بھی ہوتی رہیں اور فروخت بھی
سردار عاشق مزاری کا انتقال ہوگیا اور یوں شیریں مزاری‘ انکےبھائی سردار ولی مزاری اور انکی والدہ درشہوار مزاری اس پراپرٹی کےبینی فیشری ہوگئے
👇6/25
میں آپ کو یہاں یہ بھی بتاتا چلوں شیریں مزاری کا پورا نام شیریں مہرالنساء مزاری ہے‘ نادرا کے ریکارڈ میں ان کی تاریخ پیدائش 6 جولائی 1951 ہے جب کہ گوگل میں ان کی ڈیٹ آف برتھ 26 اپریل 1966 آتی ہے۔

یہ 15 سال کا فرق کیوں ہے؟ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے شیریں مزاری کے وکیل اس فرق
👇7/25
کی بنیاد پر یہ دعویٰ کر تے ہیں’’ یہ مسئلہ جب اٹھا تھا میری مؤکلہ کی عمر اس وقت صرف پانچ سال تھی‘یہ بچی تھیں‘ یہ ریکارڈ میں گڑ بڑ کیسے کر سکتی ہیں؟‘‘ لیکن یہ دعویٰ غلط ہےکیوں کہ شیریں مزاری کی عمر اسوقت20 سال تھی اور یہ عاقل اور بالغ بھی تھیں لہذا کمپنیاں بنانےاور زمینوں
👇8/25
کی منتقلی میں انکی رضامندی بھی شامل تھی‘قصہ مزید مختصر یہ ایشو فیڈرل لینڈ کمیشن اور عدالتوں سےہوتا ہوا اینٹی کرپشن پنجاب پہنچ گیا
ہم کہانی کو مزید آگے بڑھاتےہیں مزاری فیملی کے خلاف تفتیش شروع ہوئی اوریہ چلتی رہی
اس دوران ریکارڈ غائب کرنےوالا پٹواری گرداور ہوا‘ریٹائر ہوا
👇9/25
اور فوت ہو گیا
وہ نائب قاصد جسکے گھر میں اصل ریکارڈ کا صندوق تھا وہ بھی دنیا سے رخصت ہو گیا لیکن کیس عدالتوں اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان کبھی اِدھر ہو جاتا تھا اور کبھی اُدھر‘ شیریں مزاری 2008میں سیاست میں آگئیں

2018 میں pti کی حکومت آئی تو شہزاد اکبر کیس میں
👇10/25
انکی سپورٹ کرنے لگے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس شہزاد اکبر کے دست راست تھے لہٰذا روجھان کی زمینوں کی تفتیش الماریوں میں بند کر دی گئی لیکن آپ بدقسمتی دیکھیے‘ شہزاد اکبر کے بعد گوہر نفیس تبدیل ہو گئے اور ان کی جگہ رائے منظور جیسا دبنگ افسر آ گیا‘ یہ شخص ایمان دار بھی ہے
👇11/25
اور بےخوف بھی‘اسکے پروفائل میں درجنوں ہائی پروفائل کیس موجود ہیں
بیوروکریسی میں رائےمنظور کو عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے‘ یہ مار کھا کر بھی پیچھے نہیں ہٹتا لہٰذا ہر حکومت اس کے خلاف ہو جاتی ہے‘ بہرحال رائے منظور نے چارج سنبھالا تو وزیراعلی عثمان بزدار نےانھیں بلا کر
👇12/25
شیریں مزاری کی سفارش کی لیکن یہ سفارش الٹی پڑ گئی
عثمان بزدار اگرDG کو نہ کہتےتو شاید یہ کیس مزید کچھ عرصہ فائلوں میں دبا رہ جاتا لیکن جوں ہی صوبےکے چیف ایگزیکٹو
نےسفارش کی تو رائےمنظور
نےفائل کھولی اور 40 ہزار کنال کی سیریس تفتیش شروع کر دی آپ رائےمنظور کا کمال دیکھیے
👇13/25
یہ پچاس سال بعد ریکارڈ کے اصل صندوق تک پہنچ گیا‘ صندوق تاحال نائب قاصد کے گھر پر پڑا تھا‘ وہ فوت ہو گیا تھا لیکن اس کا بیٹا اس گھر میں صندوق کے ساتھ رہ رہا تھا۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم اس کے گھر تک پہنچی اور اصل ریکارڈ قبضے میں لےلیا
یہ میجر بریک تھرو تھا
رائے منظور نےملزمان
👇14/25
کے خلاف FIR درج کرانے کا حکم دے دیا‘ یہ خبر چیف منسٹر ہاؤس پہنچی اور عثمان بزدار نےDG کو طلب کر لیا‘ یہ بیمار تھے‘ حالت بیماری میں سی ایم آفس پہنچے‘ وزیراعلیٰ نے انھیں FIR سے روک دیا لیکن ان کا جواب تھا سرآپ میرا تبادلہ کر دیں مگر میں ایف آئی آر سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا
👇15/25
سی ایم نے رائے منظور کے تبادلے کا حکم دے دیا مگر عدم اعتماد کی وجہ سےحالات بدل گئے اور یہ تبادلہ نہ ہو سکادوسری طرف رائے منظور نے پہلی فرصت میں
’کچہ میانوالی‘ زمین کیFIR بھی درج کرا دی اور تفتیش کا حکم بھی جاری کر دیا

آپ اب ایک دوسری کہانی بھی سنیے‘میری چند دن قبل PTI کے
👇16/25
ایک منحرف رکن سے ملاقات ہوئی‘یہ ساؤتھ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں
میں نے اس سے پوچھا ’’حکومت اپوزیشن نے بنا لی‘ آپ لوگوں کو کیا ملا؟‘‘ اس نے ہنس کر جواب دیا ’’ہمارے رکے ہوئے کام ہو رہے ہیں‘‘ میں نے کاموں کی تفصیل پوچھی تو اس نے قہقہہ لگایا اور کام گنوانا شروع کر دیے
ان کاموں
👇17/25
میں اچانک40 ہزار کنال زمین کا ذکر بھی آ گیا
وہ ہنس کر بولا’میںDG اینٹی کرپشن کا تبادلہ کرانا چاہتا ہوں میں نے حیران ہو کر پوچھا ’’آپ کو کیا فائدہ ہو گا؟
،،وہ ہنس کر بولا ’’ضرورتیں ایک دوسرے کی کزن ہوتی ہیں
میں نےاس کیس کےبارے میں
اس سےٹوہ لی اور یوں یہ معاملہ کھلتاچلا گیا
👇18/25
اور میں حیران رہ گیا کہ یہ لوگ کسطرح ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں

حکومت بدل گئی
اپوزیشن حکمران بن گئی اور حکومت اپوزیشن
شیریں مزاری نئی حکومت کو امپورٹڈ بھی کہہ رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انکے پرانے ساتھی نئی حکومت سے انکے خلاف تفتیش بند کرانا چاہتے ہیں اوریہ معاملہ
👇19/25
بھی 40 ہزار کنال کی خورد برد اور ریکارڈ میں جعل سازی کا ہے۔

لہٰذا میں اب اس دن کا انتظار کررہا ہوں جب اس تفتیش کا ریکارڈ اور 51 سال پرانا صندوق ایک بار پھر غائب ہو جائے گا اور ایف آئی آر درج کرانے‘ تفتیش کرنے والی ٹیم اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو کھڈے لائین لگا دیا جائے گا
👇20/25
اور نئی ٹیم ریکارڈ کو ایک بار پھر دفن کر دیگی اور یوں یہ معاملہ مزید پچاس سال کیلئے دفن ہو جائیگا
شیریں مزاری نےخواتین حقوق کیلئے بہت کام کیا
عمران خان کی کابینہ میں طارق بشیر چیمہ کے بعد دوسری وزیر تھیں جو وزیراعظم کےسامنے زبان بھی کھول لیتی تھیں اور
انکی رائے سے
👇21/25
اختلاف بھی کر لیتی تھیں
موٹروے زیادتی کیس پر جب CCPO عمر شیخ نےمتاثرہ خاتون کےخلاف بیان دیا تو شیریں مزاری نے انھیں بھی آڑے ہاتھوں لیا
یہ پڑھی لکھی بھی ہیں‘ لندن اسکول آف اکنامکس اور کولمبیا یونیورسٹی کی ڈگری ہولڈر ہیں لیکن اسکے باوجود انکے پاس 40 ہزار کنال زمین پر قبضے
👇22/25
اور ریکارڈ میں ردوبدل کا کیا جواب ہے؟

جواب کیلئے رابط کیا
انکا کہنا تھا میں نے سنا ہے
کوئیFIRدرج ہوئی ہے اور تفتیش بھی ہو رہی ہےلیکن ہمیں ابھی تک نہیں بلایا گیا اور نہ اطلاع دی گئی ہے۔

یہ نئی حکومت کا شوشا ہے
تفتیش کرنا چاہتےہیں تو کر لیں مگر ہمارے پورے علاقے میں کسی
👇23/25
کے پاس بھی 40ہزار کنال زمین نہیں ہےشیریں مزاری ٹھیک فرما رہی ہیں یا اینٹی کرپشن پنجاب
فیصلہ بہرحال ہونا چاہیے مگر مجھے محسوس ہوتا ہے جس دن اینٹی کرپشن شیریں مزاری اور
انکے خاندان کےلوگوں کو طلب کریگا اسدن عمران خان اسٹیج پر کھڑےہوکر یہ ضرور کہیں گے
دیکھو پاکستانیو! یہ لوگ
👇24/25
شیریں مزاری کےخلاف بھی
51سال پرانا کیس لےآئے ہیں
لوگ کپتان کی بات پر بھی یقین کر لینگے لہذا میری نئی حکومت سے درخواست ہے آپ کم از کم یہ تفتیش ضرور مکمل کرا دیں
اس سےپہلے کہDGاینٹی کرپشن سمیت پوری تفتیشی ٹیم کو بھی غائب کر دیا جائے اور ثبوتوں کے صندوق کو بھی۔
فالو اور شیئر کریں🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Jul 9
ایک عالم فاضل ٹائُپ کے بندے کو پھانسی لگنےوالی تھی
وقت کےراجا نےکہا میں تمہاری جان بخش دونگا
اگر تم میرےایک سوال کا صحیح جواب بتا دو گے
سوال تھا کہ
عورت آخر چاہتی کیا ہے؟

عالم فاضل نے کہا,, کچھ مہلت ملے، تو یہ پتا کر کے بتا سکتا ہوں۔۔۔

راجا نے ایک سال کی مہلت دیدی
👇1/6
عالم بہت گھوما, بہت سے لوگوں سے ملا،
پر کہیں سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا

آخر میں کسی نے کہا دور جنگل میں ایک چڑیل رہتی ہے,
وہ ضرور بتا سکتی ہے تمہارے اس سوال کا جواب!

عالم اُس چڑیل کے پاس پہنچا اور اپنا سوال اُسے بتایا۔۔

چڑیل نے کہا کہ میں ایک شرط پر بتاؤنگی
👇2/6
اگر تم مجھ سے شادی کرو گے تو,

اُس نے سوچا صحیح جواب کا پتہ نہ چلا تو جان راجا کے ہاتھوں بھی تو جانی ہی ہیں،
اسی لیئے شادی کی رضامندی ہی بہتر ہے,,

شادی ہونے کے بعد چڑیل نے کہا،
چونکہ تم نے میری بات مان لی ہے تو میں نے تمہیں خوش کرنے کے لیئے فیصلہ کیا ہے کہ,
👇3/6
Read 6 tweets
Jul 9
آرمی پبلک اسکول کے ایک شہید صاحبزادہ عمر خان کے والد فضل خان ایڈوکیٹ کا کھلا خط

#باجوہ_صاحب
آپ نے خود ہی کہہ دیا ہے کہ قومی آمور پر کھل کر بات کریں، تو چلیں اج کھل کے بات کر دیتے ہیں۔۔

پہلی بات کہ آخر کار آپ خود مان گئے کہ ملک مشکل معاشی صورتحال سے دوچار ہے
ورنہ ابھی تک
👇1/10
تو آپکا موقف تھا کہ پاکستان معاشی و معاشرتی لحاظ سے بہترین ٹریک پر آگیا ہے

دوسری بات اسوقت آپکی اور آپکے ادارے کی یہ سوچ کہاں تھی جب ملک معاشی لحاظ سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر جارہا تھا
اسوقت آپ سیمنار منعقد کراکے کہتے تھے کہ ملک کی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں
👇2/10
#باجوہ_ڈاکٹرائن کے ذریعے آپ نے سارے اداروں کو حکومت وقت کے خلاف لگائے رکھا

سپریم کورٹ اور نیب کی وجہ سے نظام حکومت مفلوج ہوکر رہ گیا تھا،
حکومت کے خلاف مذہبی کارڈ کھیلا گیا ،
مولانا گالوی کو فیض اباد پر چڑھا دیا ،
پھر ہزار ہزار کے انعامات دیکر چڑھاوا دیا ،
یہ آپ ہی تھے
👇3/10
Read 10 tweets
Jul 9
#وہ_کون_ہے

جس نےپارٹی سیاست میں آتے وقت جنرل حمید گل کیساتھ یہ
تحریر لکھی کہ دونوں میں سے ایک صدر اور ایک جنرل سیکرٹری ہوگا لیکن گولڈ اسمتھ سے ملاقات کےبعد واپس آکر جنرل حمیدگل کو دھوکہ دیا۔باقی ساتھیوں سے کہا کہ پارٹی کا اعلان ایسے وقت میں کرینگے جب جنرل حمید گل مرحوم
👇1/18
ملک میں موجود نہ ہوں اور پھر ایسا ہی کیا؟
وہ کون ہے جس کے بارے میں مولانا فضل الرحمان اور سید خورشید شاہ گواہی دیتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو سے جارج بش سینئر نے کہا تھا کہ ہمارے بندے کا خیال رکھنا ۔
وہ کون ہے جس نے شارٹ کٹ راستے سے اقتدار میں آنے کیلئے جنرل مشرف کے مارشل لا کو
👇2/18
ویلکم کیا پھر انکی خوشنودی کیلئے وار آن ٹیرر میں امریکہ کا ساتھ دینےکی پالیسی کو سپورٹ کیا
#وہ_کون_ہے جس نے
نوازشریف کے ساتھ لندن کی اے پی سی میں شرکت اور محمود خان اچکزئی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر سیاست کی لیکن ناکامی کے بعد اپنی سیاست کی مہار مقتدر حلقوں کےہاتھ میں دیدی؟
👇3/18
Read 18 tweets
Jul 8
#مقروض_پاکستان
کو قرض دیں
پاکستان کا قرضہ اتارنے کیلئے حکومت کو مفید مشورہ اور ایک آئیڈیا ھے ملک کا قرضہ اتارنا تو بائیں ہاتھ کا کھیل ھے

آسان سی پالیسی ھے تحریر مکمل پڑھیں اور ضرور پڑھیں پھر آپکو پتہ چلےگا
17 گریڈ کےافسران ججز وزراء مشیر ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز
👇1/9
ڈی پی اوز ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ آفیسرز سی ای اوز ڈی ای اوز کالجز کے پروفیسرز سکولز کے ہیڈ ماسٹرز پیف والے پرائیویٹ سکولز مالکان پراپرٹی ڈیلرز تحصیلدار پٹواری بزنس مین فوجی افسران خفیہ اداروں کے افسران فیکٹریوں کے مالکان ملز مالکان بڑے سرمایہ داران آڑھتی تاجران تیس
👇2/9
تیس چالیس ایکڑ سے زیادہ اراضی والے زمینداران سب کو ملا کر تعداد گنی جائے تو دو کروڑ آرام سے بن جائیں گے
*ان سب سے گورنمنٹ کا بیس بیس ہزار بطور قرض لینا معمولی سی بات ہے جو کہ چار کھرب ماہانہ بنتا ہے* اسکے بعد
297 پنجاب کے ایم پی ایز
130سندھ کے ایم پی ایز
👇3/9
Read 9 tweets
Jul 8
بعض لوگ کیوں
نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز
پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی:

بہت آسانی سے میں
نمازی بن گیا-

ایک دن میں کلاس میں
بیٹھا ہوا تھا اور میری کلاس
کا مضمون علوم دينی تھا-

جب استاد کلاس میں
تشریف لائے تو انہوں نے
شاگردوں سے سوال کیا:

آپ کی نظر میں کون
👇1/6
لوگ نماز نہیں پڑهتے?

ایک شاگرد نے بڑی
معصومیت سے کہا:

جو لوگ مرگئے ہیں
وہ نماز نہیں پڑهتے❗

دوسرے شاگرد نے
شرمندگی سے جواب دیا:

جن لوگوں کو نماز پڑهنا
نہیں آتی❗

تیسرا بچہ اپنی جگہ سے
کھڑا ہوا اور نہایت معقول
جواب دیا:

جو لوگ مسلمان نہیں ہیں
وہ نماز نہیں پڑهتے🌡
👇2/6
اسی طرح ایک اور بچہ نے
جواب دیا:

جو لوگ کافر ہیں وہ نماز
نہیں پڑهتے❗

اسی ترتيب سے پانچویں
بچہ نے جواب میں کہا:

جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے
وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے❗

تمام شاگردوں نے اپنے
نظريات بیان کردئیے-

لیکن❗
میں سوچوں میں ڈوب گیا
کہ میں ان میں سے کونسا
ہوں؟
👇3/6
Read 6 tweets
Jul 7
#حیران_کن
دنیا میں اس وقت 200 کے لگ بھگ ممالک ھیں
ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ھے جو
روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ھے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے 3 گنا بڑا ھے ۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے،
خوبانی ، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے،
👇1/6
پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں،
کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے،
آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں،
چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں،
گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ھے ۔
یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار
👇2/6
کے لحاظ سے دنیا میں 25 ویں نمبر پر ھے ۔
اس کی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور براعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ھے ۔
یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے 55 نمبر پر ھے ۔
کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے ذخائر کے اعتبار
👇3/6
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(