اردو پڑھانے سے دل ہی اٹھ گیا😂😂
میں کل سے " دھاڑیں مار مار" کر ہنس رہا ہوں اور " زارو قطار" قہقہے لگارہا ہوں
میں ایک ادارے میں ٹیچر ہوں اور میٹرک/ انٹر کی اردو کی کلاس پڑھاتاہوں ‘ میں نے اپنے سٹوڈنٹس کا ٹیسٹ لینے کے لیے انہیں کچھ اشعار تشریح کرنے کے لیے دیے
جواب میں جو سامنے آیا وہ اپنی جگہ ایک ماسٹر پیس ہے۔ املاء سے تشریح تک سٹوڈنٹس نے ایک نئی زبان کی بنیاد رکھ دی ہے
میں نے اپنے سٹوڈنٹس کی اجازت سے اِن پیپرز میں سے نقل "ماری " ہے اسے پڑھئے اور دیکھئے کہ پاکستان میں کیسا کیسا ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے
سوالنامہ میں اس شعر کی تشریح کرنے کے لیے کہا گیا تھا
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
ایک ذہین طالبعلم نے لکھا کہ
’’اِس شعر میں مستنصر حسین تارڑ نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے انہوں نے ایک دن سوچا کہ کیوں نہ فقیر بن کے پیسہ کمایا جائے
لہٰذا وہ کشکول پکڑ کر "چونک" میں کھڑے ہوگئے ‘ اُسی "چونک " میں ایک مداری اہل کرم کا تماشا کر رہا تھا ‘ شاعر کو وہ تماشا اتنا پسند آیا کہ وہ بھیک مانگنے کی "بجائے" وہ تماشا دیکھنے لگ گیا اور یوں کچھ بھی نہ کما سکا‘‘
اگلا شعر تھا
رنجش ہی سہی ‘ دل ہی دُکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
مستقبل کے ایک معمار نے اس کی تشریح کچھ یوں کی کہ
’’یہ شعر نہیں بلکہ گانا ہے اور اس میں "مہندی حسن" نے یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ اے میرے محبوب تم میرا دل دُکھانے کے لیے آجاؤ لیکن جلدی جلدی مجھے
چھوڑ کے چلے جانا کیونکہ مجھے ایک فنکشن میں جانا ہے اور میں لیٹ ہورہا ہوں‘‘
تیسرا شعر تھا
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مرجاؤں گا
میں تو دریاہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
ایک لائق فائق طالبہ نے اس کی تشریح کا حق ادا کر دیا۔۔۔پورے یقین کے ساتھ لکھا کہ
’’یہ شعر ثابت کرتا ہے کہ شاعر ایک کافر اور گنہگار شخص ہے جو موت اور آخرت پر یقین نہیں رکھتا اور خود کو دریا کہتا پھرتاہے ‘ اس شعر میں بھی یہ شاعر یہی دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ دریا ہے لہذا مرنے کے بعد بحرِ اوقیانوس میں شامل ہوجائے گا اور یوں منکر نکیر کی پوچھ گچھ سے بچ جائے گا
لیکن ایسا ہوگا نہیں کیونکہ آخرت برحق ہے اور جو آخرت پر یقین نہیں رکھتا اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اللہ اسے ہدایت دے۔ آمین!
اگلا شعر یہ تھا۔۔۔!!!
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
ایک سقراط نے اس کو یوں لکھا کہ ’’اس شعر میں شاعرکوئے یار سے لمبا سفر کرکے راولپنڈی کے ’فیض آباد‘ چوک تک "پونچا" ہے لیکن اسے یہ مقام پسند نہیں آیا کیونکہ یہاں بہت شور ہے‘ شاعر یہاں سے نکل کر ٹھنڈے اور پرفضا مقام "دار" پر جانا چاہتا ہے اور کہہ رہاہے کہ
بے شک اسے " سُوئے" مارے جائیں‘ وہ ہر حال میں "دار " تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔۔۔!!!‘‘
اگلا شعر پھر بڑا مشکل تھا ۔۔۔!!!
سرہانے میر کے آہستہ بولو ۔۔۔
ابھی ٹک روتے روتے سوگیا ہے .
نئی تشریح کے ساتھ اس کا ایک جواب کچھ یوں ملا کہ
’’اس شعر میں "حامد میر " نے اپنی مصروفیات
کا رونا رویا ہے وہ دن بھر مصروف رہتے ہیں رات کو ٹی وی پر ٹاک شو کرتے ہیں ان کی نیند بھی پوری نہیں ہوتی ہر روز شیو کرتے ہوئے اُنہیں "ٹک" (زخم) بھی لگ جاتاہے اور اتنی زور کا لگتا ہے کہ وہ سارا دن روتے رہتے ہیں
اور روتے روتے سو جاتے ہیں لہٰذا وہ اپنی فیملی سے کہہ رہے ہیں کہ میرے سرہانے آہستہ بولو' مجھے " ٹَک" لگا ھوا ھے

#Copied

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shahid Bashir

Shahid Bashir Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Shahidd_Bashir

Jul 16
سائینس ٹیکنالوجی، تحقیق و جستجو اور ہم

یورپ ایک ہزار کلومیٹر کی ہائپر لوپ ٹرین بنا رہا ہے جو چھ سو کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی
چین مصنوعی چاند بنانے پر تحقیق کر رہا ہے کہ وہاں انسانی بستیاں آباد کی جا سکیں۔ امریکہ مریخ پر آباد ہونے کی پلاننگ کر رہا ہے
اس مقصد کے لئے نئی سے نئی ٹیلی سکوپ فضا میں بھیجی جا رہی ہیں دنیا صنعتی انقلاب سے گزر کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں پہنچ چکی ہے۔ کمپیوٹر کی آٹھویں نویں اور دسویں جنریشن پر کام ہو رہا ہے۔ نینو ٹیکنالوجی کی اگلی جنریشن ڈویلپ ہو رہی ہے۔
موبائل فون کے پروسیسرز کو ناقابلِ یقین رفتار تک لے جایا جا رہا ہے
ٹیسلا انتہائی چھوٹی اور موثر بیٹریوں کے ڈیزائن پر کام کر رہا ہے۔ سولر لیبز بگ بینگ کی گتھیوں کا سلجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ گویا ایک نئی دنیا تخلیق ہو رہی ہے۔ دنیا مادی ترقی کے اوجِ ثریا پر پہنچ رہی ہے
Read 8 tweets
Jul 15
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کہتی ہیں
ایک عید پر میں نے اپنی ماں سے فرمائش کی کہ اس عید پر میں نیلے رنگ کا غرارہ پہنوں گی اور وہ غرارہ Taffeta کا ہو، اس پہ مجھے ہلکے پیلے رنگ کی جارجٹ کی قمیض چاہیئے اور اس پر چنری کا دوپٹہ چاہیے
میری ماں نے بڑے پیار سے اور بہت لاڈ سے میرا وہ عید کا جوڑا بنایا اور میں وہ عید کا جوڑا پہن کر بہت خوش ہوئی_
ہمارے ہاں ایک رسم ہے عید کا ناشتہ ایک بہت بڑا جشن ہوتا ہے، تو جب ہم عید کے ناشتے سے فارغ ہوئے تو میں نے اپنی ماں سے کہا کہ اب ہم کھیلنے جا رہے ہیں۔۔
تو انہوں نے انتہائی لاڈ سے بانہیں پھیلائیں اور مجھے اپنی بانہوں میں لے کے چومتے ہوئے پوچھا کہ تمہیں اپنا جوڑا بہت اچھا لگا؟ میں نے کہا ہاں بہت خوبصورت ہے جیسا میں چاہتی تھی بالکل ویسا ہی ہے_
تو اماں جی کہنے لگیں بیٹا اب یہ جوڑا تمہارے لیے ہی ہے نا؟
میں نے کہا جی بالکل۔۔
Read 7 tweets
Jul 15
انتظار حسین کی کتاب "دلّی جو اک شہر تھا" سے ایک اقتباس

شاہی دسترخوان پر جو انواع و اقسام کے کھانے میسر ہوتے تھے ہم میں سے بہت سے لوگ تو ان کے نام سے بھی واقف نہیں ہونگے " ملاحظہ کیجیے
"چاولوں میں"
یخنی پلاؤ، موتی پلاؤ، نکتی پلاؤ، نورمحلی پلاؤ، کشمش پلاؤ، نرگسی پلاؤ، لال پلاؤ، مزعفر پلاؤ، فالسائی پلاؤ، آبی پلاؤ، سنہری پلاؤ، روپہلی پلاؤ، مرغ پلاؤ، بیضہ پلاؤ، انناس پلاؤ، کوفتہ پلاؤ، بریانی پلاؤ، سالم بکرے کا پلاؤ، بونٹ پلاؤ، کھچڑی، شوالہ کھچڑی اور قبولی ظاہری
سالنوں میں امید ہے میری طرح آپ نے یہ نام بھی نہ سنے ہوں گے
قلیہ، دوپیازہ، ہرن کا قورمہ، مرغ کا قورمہ، مچھلی، بینگن کا بھرتا، آلو کا بھرتہ، چنے کی دال کا بھرتہ، بینگن کا دلمہ، کریلوں کا دلمہ، بادشاہ پسند کریلے، بادشاہ پسند دال، سیخ کباب، شامی کباب، گولیوں کے کباب، تیتر کے کباب
Read 8 tweets
Jun 27
یہ ایک غیر سیاسی پوسٹ ہے۔ براہ مہربانی کوئی دل پر نہ لے
گھڑے کی کہانی

کہا جاتا ہے کہ کسی بادشاہ کا گزر اپنی سلطنت کے ایک ایسے علاقے سے ہوا جہاں کے لوگ سیدھا نہر سے ہی پانی لیکر پیتے تھے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ عوام الناس کی سہولت کیلیئے یہاں ایک گھڑا بھر کر رکھ دیا جائے
تو زیادہ بہتر رہے گا اور ہر چھوٹا بڑا سہولت کے ساتھ پانی پی سکے گا۔ بادشاہ یہ کہتے ہوئے اپنی باقی کے سفر پر آگے کی طرف بڑھ گیا
شاہی حکم پر ایک گھڑا خرید کر نہر کے کنارے رکھا جانے لگا تو ایک اہلکار نے مشورہ دیا یہ گھڑا عوامی دولت سے خرید کر شاہی حکم پر یہاں نصب کیا جا رہا ہے
ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور ایک سنتری کو چوکیداری کیلیئے مقرر کیا جائے
سنتری کی تعیناتی کا حکم ملنے پر یہ قباحت بھی سامنے آئی کہ گھڑا بھر نے کیلیئے کسی ماشکی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اور ہفتے کے ساتوں دن صرف ایک ماشکی یا ایک سنتری کو نہیں پابند کیا جا سکتا
Read 14 tweets
Jun 26
Ya Allah ! Give me Strength to pay following out of my 2,000/- Rupees grant

1. Income Tax
2. GSTa
3. CVT
4. VAT
5. Central Sales Tax
6. Service Tax
7. Fuel Adjustment
8. Petrol Levy
9. Excise Duty
10. Customs Duty
11. Property Tax
12. Government Stamp Duty
👇
13. Zakat (deducted by bank)
14. PTV License (which I don't watch)
15. Parking Fee
16. Water Tax
17. Road Tax
18. Education fee

and also toufeeq to pay

a. Heavy Education Fees
b. Donations at schools
c. Chanda at Masjids etc
d. Beggers Black Mailing at every Road
👇
e. Personal generators and fuels when we are out of electricity.
f. Personal Security in shape of gate keepers & security guard and plus
if any incident happens. Then pay fee to the police station
g. Buy gas cylinders
👇
Read 4 tweets
Jun 24
#اردو_زبان
لکھنؤ ادب کا شہر ہے، کہتے ہیں کہ جب لکھنؤ کے لوگ لڑتے تب بھی ادب کا دامن نہیں چھوڑتے تھے
قصہ مشہور ہے کہ ایک مرتبہ لکھنؤ کے دو بچوں کے مابین پھوٹ پڑ گئی..
ایک بچہ عالم رنج وغصہ میں دوسرے فریق بچے پر بر س پڑا
"عالی جاہ. ہماری دیرینہ قلبی حسرت ہے کہ آپ کے رخ روشن پر
👇
ایسا زنّاٹے دار طمانچہ رسید کریں کہ آپ کے چہرے پر ہماری انگلیوں کے نشان ابد تک ثبت ہوجائیں اور آپ تاحیات اس ذلت کے نشان کو لیکر کوچہ کوچہ قریہ قریہ اور بستی بستی گھوما کریں"
دوسرا فریق بچہ بھی لکھنؤ شہر سے متعلق تھا وہ یوں گویا ہوا
"جانِ عزیز! ایسی لاحاصل خواہشاتِ کو
👇
اپنے دل نادار میں جگانے پر گویا ہم محض مسکرا ہی سکتے ہیں
ہم چاہتے تو اس رن بے تاب میں لفظی رسہ کشی کرتے ہوئے آپ کی عزیزم ہمشیرگان اور آپ کی والدہ محترمہ کی شان عالیشان میں غیر شرعی اضافتیں کر سکتے تھے
👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(