When the going gets tough, The Toughs get going....
3 subscribers
Nov 14 • 6 tweets • 2 min read
ایک حاملہ عورت اپنے شوہر سے پوچھتی ہے: "آپ کیا چاہتے ہیں، بیٹا یا بیٹی؟"
شوہر جواب دیتا ہے: "اگر بیٹا ہوا تو میں اسے ریاضی سکھاؤں گا، اس کے ساتھ ورزش کروں گا، اسے شکار کرنا سکھاؤں گا اور بہت کچھ"
عورت ہنستے ہوئے پوچھتی ہے: "اور اگر بیٹی ہوئی تو؟"
شوہر مسکراتے ہوئے کہتا ہے
👇🏻
"اگر بیٹی ہوئی تو مجھے اسے کچھ بھی سکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ مجھے سب کچھ سکھائے گی: کیسے لباس پہننا ہے، کیسے کھانا ہے، کیا کہنا ہے اور کیا نہیں کہنا۔ بہت جلد، وہ میری دوسری ماں کی طرح بن جائے گی۔ اور بغیر کچھ خاص کیے بھی، وہ ہمیشہ مجھے اپنا ہیرو سمجھے گی
👇🏻
Jan 22 • 4 tweets • 1 min read
ایک دن میں نیکر پہن کر سپارہ پڑھنے مسجد چلا گیا مولوی صاحب غصے میں آ گئے ، بولے. ارے نالائق تم مسجد میں نیکر پہن کر کیوں آ گئے؟ بے وقوف ایسے مسجد میں آؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے۔
میں نے گھر آ کر ماں جی کو بتایا تو ماں جی بولیں ، "پتر مولوی صاحب غصے میں ھوں گے
👇🏼
جو انہوں نے ایسا کہہ دیا ورنہ بیٹا جہنم میں جانے کے لیے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے"۔
جہنم حاصل کرنے کے لیے پتھر دل ھونا پڑتا ھے۔ جہنم لینے کے لیے دوسروں کا حق مارنا پڑتا ھے. قاتل اور ڈاکو بننا پڑتا ھے، فساد پھیلانا پڑتا ھے، مخلوقِ خدا کو اذیت دینی پڑتی ھے،
👇🏼
Jan 21 • 9 tweets • 2 min read
#اردو_زبان
رومن اردو ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کی ایک بہت بڑی سازش:
رومن اُردو سے مراد
اُردو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے
مثلاً کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا
اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اردو کہا جائے تو بےجا نہ ہو گا
👇🏼
افسوس کہ ہماری قوم ہر گزرتے دن اپنے رسم الخط کو فراموش کرتی جارہی ہے
حکومت کی جانب سے رفاہِ عامہ کے لئے جاری ہونے والے پیغامات ہوں یا پھر موبائل کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والے اشتہارات اب ہر جگہ رومن اردو نے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ رومن اردو کا آغاز کب ہوا
👇🏼
Jan 12 • 11 tweets • 3 min read
پاکستان کیوں ڈوب رہا ہے
👇🏼
"بیوروکریسی"
ایک دن خواجہ شاہد حسین، سیکرٹری وزارتِ سیاحت و ثقافت کا اسلام آباد سے فون آیا۔کہنے لگے۔ یار عکسی "رانی جنداں" کی حویلی کی چھت ٹپک رہی ہے۔ پانی سم کر رنجیت سنگھ کے دربار کی اہم ترین پینٹنگ کو خراب کر رہا ہے۔یہ بہت ہی قیمتی اثاثہ ہے۔
👇🏼
اس کی قیمت کئی لاکھ پونڈ ہے۔اس کا ستیاناس ہو جائے گا۔ یار تم وہاں ہو فورا اس پینٹنگ کو بچانے کاانتظآم کرو
میں نے اسی وقت ڈائریکٹر نارتھ جس کا دفتر عین سامنے تھا فون کیا اور درخواست کی کہ مجھے ایک سیڑھی فراہم کی جائے تاکہ میں اس بلند و بالا حویلی کی چھت پر جا کر معائنہ کر سکوں
👇🏼
Dec 18, 2023 • 9 tweets • 2 min read
ایک لاجواب تحریر
#منقول
ایک شہنشاہ جب دنیا کو فتح کرنے کے ارادے سے نکلا تو اس کا گزر ایک ایسی بستی سے ہوا جو دنیا کے ہنگاموں سے دور اور بڑی پرسکون تھی۔ یہاں کے باشندوں نے جنگ کا نام تک نہ سنا تھا اور وہ فاتح اور مفتوح کے معنی سے ناآشنا تھے
👇
بستی کے باشندے شہنشاہ کو مہمان کی طرح ساتھ لے کر اپنے سردار کی جھونپڑی میں پہنچے۔ سردار نے اس کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا اور پھلوں سے شہنشاہ کی تواضع کی۔
کچھ دیر میں دو قبائلی فریق مدعی اور مدعا الیہ کی حیثیت سے اندر داخل ہوئے
سردار کی یہ جھونپڑی عدالت کا کام بھی دیتی تھی
👇
Dec 15, 2023 • 5 tweets • 2 min read
میں نے بابا جی ائیرپورٹ شریف @gtayabg والوں سے کہا کہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سب مخلوقات میں نر جانور مادہ سے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں مثلا شیر کو دیکھ لو یا مرغ کو، گھوڑے کو دیکھ لو یا مور کو، کٹے کو دیکھ لو یا بیل کو صرف انسان ہی ایسا جانور ہے
👇
جس میں مرد کج رو اور عورتیں بہت خوبصورت ہوتی ہیں
باباجی گہری سوچ میں پڑگئے مراقبے سے اٹھے اور کہنے لگے: پُتر! تحقیق کرنے والے بہت ہی بھولے ہیں ان کی تحقیق ادھوری ہے
سب سے پہلے تو اُن کو یہ بتاؤ کہ جنگلی جانوروں میں نر کبھی مزدوری نہیں کرتا جاب پر نہیں جاتا، بل ادا نہیں کرتا
👇
Oct 26, 2023 • 6 tweets • 2 min read
ساگ کے شیدائیوں کا دوٹوک اعلان 📢
ساگ کے خلاف کی گئی اس طرح کی تمام حاسدانہ پوسٹ ہماری ساگ سے دیوانگی کو کم نہیں کر سکتیں
ہیپی ساگ سیزن
👇
جو قوم ایک پورا دن ساگ پکانے پر ضائع کردیتی ہے
وہ انسانیت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے
یہ کہہ کر سکندراعظم نے پنجاب پر چڑھائی کردی۔
👇
محمود غزنوی کو بتایا گیا کہ دنیا میں ایک ایسا خطہ بھی ہے جو ساگ کو انسانوں کی خوراک کہتے ہیں
یوں سترہ حملے وجود میں آئے
غوری سے لیکر ابدالی تک کے لشکر کے جانورں کا ساگ اسی خطے سے جاتا تھا
👇
Sep 22, 2023 • 16 tweets • 4 min read
میرا دکھ😭
#منقول
ہم لوگ ماڈرن کہلائے جانے کے چکر میں بہت قیمتی چیزیں چھوڑ بیٹھے ہیں۔ ہم نے آسانیاں ڈھونڈیں اور اپنے لیے مشکلیں کھڑی کر دیں۔
-
آج ہم دھوتی پہن کے باہر نہیں نکل سکتے لیکن صدیوں کی آزمائش کے بعد یہ واحد لباس تھا جو ہمارے موسم کا تھا۔ ہم نے خود اپنے اوپر
⏬
جینز مسلط کی اور اس کو پہننے کے لیے کمروں میں اے سی لگوائے۔ شالیں ہم نے فینسی ڈریس شو کے لیے رکھ دیں اور کندھے جکڑنے والے کوٹ جیکٹ اپنا لیے۔ ہمیں داڑھی مونچھ اور لمبے بال کٹ جانے میں امپاورمنٹ ملی اور فیشن بدلا تو یہ سب رکھ کے بھی ہم امپاورڈ تھے!
⏬
Sep 10, 2023 • 23 tweets • 5 min read
بات اگر چبھے تو برا نہ منائیے گا بلکہ دوبارہ پڑھ لیجئے گا اور اپنا محاسبہ خود کر لیجئے گا
⏬
مشتاق احمد یوسفی صاحب لکھتے ہیں کہ
میں آفس میں آتے ہی ایک کپ چائے ضرور پیتا ہوں۔ اُس روز ابھی میں نے پہلا گھونٹ ہی بھرا تھا کہ اطلاع ملی: کوئی صاحب مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔
⏬
میں نے کہا: بھجوا دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد دروازہ کھلا اور شلوار قمیض پہنے گریبان کے بٹن کھولے گلے میں کافی سارا
ٹیلکم پائوڈر لگائے ہاتھوں میں مختلف قسم کی مُندریاں اور کانوں میں رِنگ پہنے ہوئے ایک نیم کالے صاحب اندر داخل ہوئے۔ سلام لیا اور سامنے بیٹھ گئے۔کا ڈیل ڈول اچھا تھا
⏬
May 22, 2023 • 23 tweets • 6 min read
#منقول
بچپن میں سنتے تھے کہ زیادہ علم حاصل کرنے سے انسان پاگل ہو جاتا ہے، بہت دفعہ سوچا کہ علم انسان کو پاگل کیسے کر سکتا ہے؟ لیکن اب میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ واقعی ایسا ہوتا ہے میں نے اس کا عملی مظاہرہ دیکھا ہے
اکثر گھر میں بذریعہ ڈاک کتابیں موصول ہوتی ہیں
⏬
اور جس وقت پوسٹ مین آتا ہے عین اُسی وقت میرا مالی جیرا بھی پودوں کی تراش خراش میں مصروف ہوتا ہے، لہذا کتابیں وہی وصول کرتا ہے، میرے صحن میں لیموں کا ایک پودا ہے جس پر ہر موسم میں لیموں لگتے ہیں، اس روز میں کچھ لیموں توڑ رہا تھا کہ مین گیٹ کی بیل ہوئی
جیرا مالی پودوں کو پانی دے
⏬
May 11, 2023 • 9 tweets • 3 min read
پُرانی فلموں کی یاد میں۔
پُرانی فلموں میں امیر ہیروئن کے گھر گرینڈ پیانو ضرور ہوتا تھا جسے غریب ہیرو نہ صرف بجانا جانتا تھا بلکہ بجانے کے ساتھ ہی بیوفائی کے شکوؤں بھرے گیت گاتا تھا، جسے صرف ہیروئن سمجھ کر ساڑھی کا پَلُّو مروڑتی تھی جبکہ باقی کراؤڈ احمق گھامڑ بنا سُنتا تھا
👇
ہاتھ سے لکھے خط ای میل سے بھی جدید ہوتے تھے کیونکہ خط کھولنے کے بعد لکھنے والے کی خط میں تصویر آتی اور وہ خُود سُناتا تھا کہ کیا لکھا ہے
جُونہی ہیروئین کو ہیرو سے پیار ہوتا قریب ہی موجود بکرے کے لیلے کی موجیں ہو جاتیں اور ہیروئین اُسے زور سے جپھی ڈال کر چُومنا شروع کردیتی
👇
Mar 16, 2023 • 5 tweets • 2 min read
In 1888, in Curacao......
A bridge was built to connect two parts of the city. A toll tax was proposed but officials wanted it to be a "progressive" tax. They decided rich people will pay more to cross.
So how to identify rich and poor quickly?
⏬
They had an idea, rich people wear shoes ( it's 1888 remember), so they decided to charge a tax based on that. If you cross the bridge wearing shoes, you pay a tax, but if you are barefoot, you cross for free.
Simple
Easy
Difficult to avoid
Brilliant idea
But it failed.
Why?
⏬
Jan 10, 2023 • 9 tweets • 3 min read
انگریزی اور ریاضی
ایک سند یافتہ صاحب فرمانے لگے آپ ریاضی کیسے اردو میں پڑھا سکتے ہیں، اس کے تو سارے فارمولے انگریزی میں ہیں اور میں نے سوچنا شروع کر دیا فیثا غورث، اقلیدس، بطلیموس اور الخوارزمی نے یقینی طور پر پہلے انگریزی سیکھی ہوگی پھر اس کے بعد ریاضی میں شد بدھ حاصل کی ہوگی
⏬
یہ بالکل ایسی ہی بات ہے جیسے کچھ نابغے چیخ چیخ کر ہمیں بتاتے ہیں کہ اردو زبان کو بنانے کا سہرا انگریز کے سر بندھتا ہے کہ اس نے جب فورٹ ولیم کالج قائم کیا تو وہاں پر اردو گھڑی گئی اور ہم سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ میر تقی میر، میر درد، سودا، نظیر اکبر ابادی، مصحفی، ولی دکنی
⏬
Jan 9, 2023 • 5 tweets • 2 min read
سفر پر نکلو
ورنہ تم نسل پرست بن کے رہ جاؤ گے،
اور تم اسی ایمان و گمان کے دائرے میں مقید رہو گے
کہ گویا صرف اور صرف تمہاری چمڑی کا رنگ ہی حق ہے
اور یہ کہ بس تمہاری ہی زبان رومانوی ہے۔
اور یہ کہ بس تم ہی اولین تھے اور تم ہی اول رہو گے
سفر پر نکلو
کیونکہ اگر تم سفر نہیں کرتے
👇
تو تمہارے خیالات کو مضبوطی نصیب نہیں ہو سکے گی
اور تمہارے خیالات کی جھولی عظیم ترین نظریات سے لبریز نہ ہو سکے گی،
تمہارے خواب کمزور، ناتواں
اور لرزتی ٹانگوں کے ساتھ جنم لیں گے۔
اور پھر تمہارے یقین کا مرکز و محور ٹیلی ویژن شو ہی رہ جائیں گے۔
یا پھر وہ لوگ کہ جو درندہ صفت
👇
Jan 8, 2023 • 4 tweets • 2 min read
#یادِ_ماضی
جب ہمارے گھر میں آنگن اور باورچی خانہ ہوا کرتا تھا- گھر مہمانوں کی آمد و رفت سے شاداب و آباد ہوا کرتا تھا، خالہ امی، ممانی جان، پھوپھا ابا اور منجھلے مما جیسے الفاظ کی محبّت بھری گونج چاروں طرف سنائی دیتی تھی- اپنے نصیبوں پر اللّه کا یقین ہوا کرتا تھا
👇
صحن میں چوکی پر سفید چاندنی اور غالیچہ بچھا کر میلاد شریف پڑھا جاتا تھا- جب آمدنی محدود لیکن برکتیں لامحدود ہوا کرتی تھیں، خوشیاں چھپا چھپا کر رکھنے کی بجائے سب میں یکساں تقسیم کی جاتی تھیں۔۔۔۔
غم بانٹے کا رواج تھا- اب ہم خاندان سے فیملی بن چکے ہیں
👇
Dec 1, 2022 • 4 tweets • 1 min read
پرانے دور کے جیب کترے بھی کتنے ایماندار ہوتے تھے!
بس سے اتر کر جیب میں ہاتھ ڈالا، میں چونک پڑا۔جیب کٹ چکی تھی۔ جیب میں تھا بھی کیا؟ کل نو روپے اور ایک خط جو میں نے ماں کو لکھا تھا: "میری نوکری چھوٹ گئی ہے، ابھی پیسے نہیں بھیج پاؤں گا"۔ تین دنوں سے وہ پوسٹ کارڈ جیب میں پڑا تھا
⏬
پوسٹ کرنے کی طبیعت نہیں ہو رہی تھی نو روپے جا چکے تھے۔ یوں نو روپے کوئی بڑی رقم نہیں تھی لیکن جس کی نوکری چھوٹ گئی ہو اس کے لئے نو سو سے کم بھی تو نہیں ہوتی ہے۔ کچھ دن گزرے ماں کا خط ملا۔ پڑھنے سے پہلے میں سہم گیا، ضرور پیسے بھیجنے کو لکھا ہوگا۔ لیکن خط پڑھ کر میں حیران رہ گیا
⏬
Nov 30, 2022 • 4 tweets • 2 min read
حکیم صاحب کے مطب پر ایک شخص آیا اور کہا پیٹ میں بہت درد ھو رہا ھے۔ حکیم صاحب سمجھ گئے کہ قبض ھے۔
پھر اس سے پوچھا: گھر کتنی دور ھے تمھارا؟
مریض ۔ دو کلومیٹر
حکیم صاحب نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک بوتل میں سے چار چمچے دوائی نکال کر ایک کٹوری میں ڈالی۔
👇
حکیم صاحب۔ گاڑی سے آئے ہو یا چل کر؟
مریض ۔ چل کر
حکیم صاحب نے پھر سے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور تھوڑی سی دوائی کٹوری سے واپس نکال لی
حکیم صاحب- گھر کون سی منزل پر ھے؟
مریض- تیسری منزل پر
حکیم صاحب نے دوبارہ کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی سی دوا نکال لی
👇
Oct 12, 2022 • 22 tweets • 5 min read
سقراط نے جب زہر کا پیالہ پیا تو ایتھنز کے حکمرانوں نے سکھ کا سانس لیا کہ اُن کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا جہنم رسید ہوا
یونان کی اشرافیہ جیت گئی
سقراط کی دانش ہار گئی
وقت گزر گیا
⏬
سکاٹ لینڈ کی جنگ آزادی لڑنے والے دلاور ولیم والس کو جب انگلینڈ کے بادشاہ ایڈورڈ نے گرفتار کیا تو اس پر غداری کا مقدمہ قائم کیا
اسے برہنہ کرکے گھوڑوں کے سموں کے ساتھ باندھ کر لندن کی گلیوں میں گھسیٹا گیا اور ناقابل بیان تشدد کے بعد پھانسی دے کر لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے
⏬
Aug 31, 2022 • 4 tweets • 1 min read
"رامپوری زبان میں شادی کا دعوت نامہ"
رامپور انڈیا کی ایک برادری کی شادی کا دعوت نامہ جو چالیس کی دہائی کا ہے۔ اردو املاء کی اغلاط اس دعوت نامے کا حُسن ہیں
سروع اللہ کے نام سے جس نے یہ دن دکھلایا
ہمارے پیارے بھائی نسیر عرف پیٹ جلے اور سرسوں بھابھی کے بڑے لمڈے
👇👇
بسارت نسیر عرف بچھو میاں کا بیاہ، بھائی متین میاں عرف جلے کٹے اور انگارن بھابھی کی لمڈیا نگینہ بی عرف منی ناگن سے تے پایا ہے
برات جمعرات کی سباہ پھجر کی نماج کے باد بھائی پیٹ جلے کے گھر سے نکلے گی اور حجرت سیخ ہرے بھرے ساہب کی درگاہ سے سلام کر کے دوپہر سے پیلے
👇👇
Jul 16, 2022 • 8 tweets • 2 min read
سائینس ٹیکنالوجی، تحقیق و جستجو اور ہم
یورپ ایک ہزار کلومیٹر کی ہائپر لوپ ٹرین بنا رہا ہے جو چھ سو کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی
چین مصنوعی چاند بنانے پر تحقیق کر رہا ہے کہ وہاں انسانی بستیاں آباد کی جا سکیں۔ امریکہ مریخ پر آباد ہونے کی پلاننگ کر رہا ہے
⏬
اس مقصد کے لئے نئی سے نئی ٹیلی سکوپ فضا میں بھیجی جا رہی ہیں دنیا صنعتی انقلاب سے گزر کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں پہنچ چکی ہے۔ کمپیوٹر کی آٹھویں نویں اور دسویں جنریشن پر کام ہو رہا ہے۔ نینو ٹیکنالوجی کی اگلی جنریشن ڈویلپ ہو رہی ہے۔
⏬
Jul 15, 2022 • 7 tweets • 2 min read
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کہتی ہیں
ایک عید پر میں نے اپنی ماں سے فرمائش کی کہ اس عید پر میں نیلے رنگ کا غرارہ پہنوں گی اور وہ غرارہ Taffeta کا ہو، اس پہ مجھے ہلکے پیلے رنگ کی جارجٹ کی قمیض چاہیئے اور اس پر چنری کا دوپٹہ چاہیے
⏬
میری ماں نے بڑے پیار سے اور بہت لاڈ سے میرا وہ عید کا جوڑا بنایا اور میں وہ عید کا جوڑا پہن کر بہت خوش ہوئی_
ہمارے ہاں ایک رسم ہے عید کا ناشتہ ایک بہت بڑا جشن ہوتا ہے، تو جب ہم عید کے ناشتے سے فارغ ہوئے تو میں نے اپنی ماں سے کہا کہ اب ہم کھیلنے جا رہے ہیں۔۔
⏬