RH Riaz Profile picture
Jul 17 32 tweets 12 min read
قادیانی ایسے ھی کافر قرار نہیں دۓ گئے
#لازمی_پڑھیں
👇👇👇

جب قومی اسمبلی میں فیصلہ ہوا
کہ قادیانیت کو موقع دیا جائےکہ وہ اپنا موقف اور دلائل دینےقومی اسمبلی میں آئیں تو

مرزا ناصر قادیانی سفید شلوار کرتےمیں ملبوس طرے دار پگڑی باندھ کر آیا متشرع سفید داڑهی۔قرآن کی آیتیں
👇1/30
بهی پڑھ رہے تهے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا اسم مبارک زبان پر لاتے تو پورے ادب کے ساتھ درودشریف بهی پڑہتے.
ایسے میں ارکان اسمبلی کےذہنوں کو تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں تها
یہ مسلہ بہت بڑا اور مشکل تها
اللہ کی شان کہ پورے ایوان کی طرف سےمولانا شاہ احمد نورانی صاحب کو
👇2/30
ایوان کی ترجمانی کا شرف ملا اور نورانی صاحب نے راتوں کو جاگ جاگ کر مرزا غلام قادیانی کی #کتابوں کا مطالعہ کیا۔حوالے نوٹ کئے۔سوالات ترتیب دیئے۔ اسی کا نتیجہ تها کہ مرزا طاہرقادیانی کے طویل بیان کے بعد جرح کا جب آغاز ہوا اب سوالات نورانی صاحب کیطرف سے اور جوابات مرزا طاہر
👇3/30
کی طرف سے آپکی خدمت میں۔

#سوال۔ مرزا غلام احمد کے بارے میں آپکا کیا عقیدہ ہے؟
#جواب ۔وہ امتی نبی تهے۔امتی نبی کا معنی یہ ہے کہ امت محمدیہ کا فرد جو آپکے کامل اتباع کیوجہ سے نبوت کا مقام حاصل کر لے
#سؤال اس پر وحی آتی تهی
#جواب ۔آتی تهی۔
#سوال (اس میں) خطا کا کوئی احتمال؟
👇4/30
#جواب۔ بالکل نہیں
#سوال ۔مرزا قادیانی نےلکهاھے جو شخص مجھ پر ایمان نہیں لاتا خواہ اسکو میرا نام نہ پہنچا ہو (وہ) کافر ہے۔پکا کافر۔دائرہ اسلام سے خارج ہے۔اس عبارت سے تو ستر کروڑ مسلمان سب کافر ہیں؟
#جواب ۔کافر تو ہیں۔لیکن چهوٹے کافر ہیں“جیسا کہ امام بخاری
نے اپنے صحیح میں
👇5/30
”کفردون کفر“ کی روایت درج کی ہے
#سوال آگے مرزا نےلکهاھے۔پکا کافر
#جواب اسکا مطلب ہے اپنے کفر میں پکےہیں
#سوال آگےلکهاھےدائرہ اسلام سے خارج ہے۔حالانکہ چهوٹا کفر ملت سےخارج ہونیکا سبب نہیں بنتاھے
#جواب دراصل دائرہ اسلام کےکئی کٹیگیریاں ہیں۔بعض سے نکلاھے تو بعض سے نہیں نکلاھے
6/30
#سوال ایک جگہ اس نے لکها ہے کہ جہنمی بهی ہیں؟

(یہاں نورانی صاحب فرماتے ہیں جب قوی اسمبلی کے ممبران نے جب یہ سنا تو سب کے کان کهڑے ہوگئے کہ اچها ہم جہنمی ہیں اس سے ممبروں کو دهچکا لگا)

اسی موقع پر دوسرا #سوال کیا کہ مرزا قادیانی سے پہلے کوئی نبی آیا ہے جو امتی نبی ہو؟
👇7/30
کیا صدیق اکبر ؓ یا حضرت عمر فاروق ؓ امتی نبی تهے؟
جواب۔ نہیں تھے
اس جواب پر نورانی صاحب
نےکہا پهرتو مرزا قادیانی کےمرنے کیبعد آپکا ہمارا عقیدہ ایک ہوگیا
بس فرق یہ ہےکہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کےبعد نبوت ختم سمجهتے ہیں۔تم مرزا غلام قادیانی کےبعد نبوت ختم سمجهتےہو
👇 8/30
تو گویا تمہارا خاتم النبیین مرزا غلام قادیانی ہے
ہمارے خاتم النبیین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
#جواب وہ فنا فی الرسول تهے۔یہ انکا اپنا کمال تها۔وہ عین محمد ہوگئےتهے(#معاذ_اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی اس
سےزیادہ توہین کیا ہوسکتی تهی)
#سوال مرزا غلام قادیانی
👇9/30
نےاپنی کتابوں کےبارے میں لکها ہے
اسے ہر مسلم محبت و مودت کی آنکھ سےدیکھ لیتاھے
اور انکے معارف سے نفع اٹهاتا ہے۔ مجهے قبول کرتا ہے۔اور(میرے) دعوے کی تصدیق کرتا ہے۔مگر (ذزیتہ البغایا ) بدکار عورتوں کی اولاد وہ لوگ جنکے دلوں پر اللہ
نےمہر لگا رکهی ہے۔وہ مجهے قبول نہیں کرتے؟
👇10/30
جواب۔بغایا کے معنی سرکشوں
کےہیں
#سوال بغایا کا لفظ قرآن پاک میں آیا ہے” و ما کانت امک بغیا“ سورہ مریم ) ترجمہ ہے تیری ماں بدکارہ نہ تهی“
#جواب قرآن میں بغیا ہے۔بغایا نہیں۔
اس جواب پر نورانی صاحب نے فرمایا کہ صرف مفرد اور جمع کا فرق ھے۔نیز جامع ترمذی شریف میں اس مفہوم
👇11/30
میں لفظ بغایا بهی مذکورھےیعنی ”البغایا للاتی ینکحن انفسهن بغیر بینه“)پھر جوش سےکہا) میں تمہیں چیلنج کرتا ہوں کہ تم اس لفظ بغیه کا استعمال اس معنی (بدکارہ) کے علاوہ کسی دوسرے معنی میں ہر گز نہیں کر کے دکها سکتے!
(اور مرزا طاہر لاجواب ہوا یہاں )
13 دن کےسوال جواب کیبعد
👇12/30
جب فیصلہ کی گهڑی آئی تو 22 اگست1974 کو اپوزیشن کی طرف سے 6 افراد پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی۔جن میں مفتی محمود صاحب“ مولانا شاہ احمدنورانی صاحب“پروفیسر غفور احمد صاحب“چودہری ظہور الہی'غلام فاروق صاحب“سردار مولا بخش سومرو اور حکومت کیطرف سے وزیرقانون عبدالحفیظ پیرزادہ
👇13/30
صاحب تهے۔انکے ذمہ یہ کام لگایا گیاکہ آئینی و قانونی طور پر اسکا حل نکالیں۔تاکہ آئین پاکستان میں ہمیشہ کیلئےانکےکفر کو درج کردیا جائے۔لیکن اس موقع پر ایک اور مناظرہ منتظر تها

کفر قادیانیت و لاہوری گروپ پر قومی اسمبلی میں جرح تیرہ روز تک جاری رہی۔گیارہ دن ربوہ گروپ پر
👇14/30
اور دو دن لاہوری گروپ پر۔ہرروز آٹھ گھنٹے جرح ہوئی۔اس طویل جرح و تنقید نے قادیانیت کے بھیانک چہرے کو بےنقاب کر کے رکھ دیا۔ اس کے بعد ایک اور مناظرہ ذولفقار علی بھٹو کی حکومت سے شروع ہوا کہ آئین پاکستان میں اس مقدمہ کا ”حاصل مغز “کیسے لکھا جائے۔؟
مسلسل بحث مباحثہ کے بعد۔
👇15/30
22 اگست سے 5 ستمبر 1974 کی شام تک اس کمیٹی کے بہت سے اجلاس ہوئے۔مگر متفقہ حل کی صورت گری ممکن نہ ہوسکی۔سب سے زیادہ جهگڑا دفعہ 106 میں ترمیم کے مسئلے پر ہوا۔حکومت چاہتی تھی اس میں ترمیم نہ ہو۔اس دفعہ 106 کے تحت صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلم اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی تهی۔
👇16/30
ایک بلوچستان۔ایک سرحد۔ایک دو سندھ میں اور پنجاب میں تین سیٹیں اور کچھ 6 اقلیتوں کے نام بهی لکهےہیں۔عیسائی۔ہندو پارسی۔بدھ اور شیڈول کاسٹ یعنی اچهوت
نورانی صاحب اور دیگر کمیٹی کے ارکان یہ چاہتےتهے کہ ان6 کی قطار میں قادیانیوں کو بهی شامل کیا جائے۔تاکہ کوئی #شبہ باقی نہ رہے
👇17/30
اسکے لئے بهٹو حکومت تیار نہ تهی۔وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا اس بات کو رہنے دو۔
نورانی صاحب نے کہا جب اور اقلیتوں اور فرقوں کے نام فہرست میں شامل ہیں تو ان کا نام بهی لکھ دیں۔
پیرزادہ نے جواب دیا کہ ان اقلیتوں کا خود کا مطالبہ تها کہ ہمارا نام لکھا جائے۔ جب کہ
👇18/30
مرزائیوں کی یہ ڈیمانڈ نہیں ہے۔
نورانی صاحب نے کہا کہ یہ تو تمہاری تنگ نظری اور ہماری فراخ دلی کا ثبوت ہے کہ ہم ان مرزائیوں کو بغیر ان کی ڈیمانڈ کے انہیں دے رہے ہیں (کمال کا جواب )
اس بحث مباحثہ کا 5 ستمبر کی شام تک کمیٹی کوئی فیصلہ ہی نہ کرسکی۔چنانچہ 6 ستمبر کو وزیراعظم
👇19/30
بهٹو نے نورانی صاحب سمیت پوری کمیٹی کے ارکان کو پرائم منسٹر ہاوس بلایا۔لیکن یہاں بهی بحث و مباحثہ کا نتیجہ صفر نکلا۔حکومت کی کوشش تهی کہ دفعہ 106 میں ترمیم کا مسلہ رہنے دیا جائے۔
جب کہ نورانی صاحب اور دیگر کمیٹی کے ارکان سمجهتے تهے کہ اس کے بغیر حل ادهورا رہے گا۔
بڑی بحث
👇20/30
و مباحثہ کے بعد بهٹو صاحب نے کہا کہ میں سوچوں گا۔
عصر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ نے نورانی صاحب اور دیگر کمیٹی ارکان کو اسپیکر کے کمرے میں بلایا۔ نورانی صاحب اور کمیٹی نے وہاں بهی اپنے اسی موقف کو دهرایا کہ دفعہ 106 میں دیگر اقلیتوں
👇21/30
کے ساتھ مرزائیوں کا نام لکها اور اس کی تصریح کی جائے۔
اور بریکٹ میں قادیانی اور لاہوری گروپ لکها جائے۔
پیرزادہ صاحب نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو مرزائی نہیں کہتے، احمدی کہتے ہیں۔
نورانی صاحب نے کہا کہ احمدی تو ہم ہیں۔ہم انکو احمدی تسلیم نہیں کرتے۔پهر کہاکہ چلو مرزا غلام احمد
👇22/30
کے پیرو کار لکھ دو
وزیرقانون نے نکتہ اٹهایا کہ آئین میں کسی شخص کا نام نہیں ہوتا (حالانکہ محمد علی جناح کا نام آئین میں موجود ھے)
پهر سوچ کر بولے کہ نورانی صاحب مرزا کا نام ڈال کر کیوں آئین کو پلید کرتے ہو؟۔وزیر قانون کا خیال تها شاید نورانی صاحب اس حیلےسے ٹل جائیں گے
👇23/30
(لیکن نورانی تو پهر نورانی صاحب تهے)
نورانی صاحب نے جواب دیا کہ شیطان۔ابلیس۔خنزیر اور فرعون کے نام تو قرآن پاک میں موجود ہیں۔کیا ان ناموں سے نعوذ باللہ قرآن پاک کی صداقت و تقدس پر کوئی اثر پڑا ہے۔؟
اس موقع پر وزیر قانون پیرزادہ صاحب لاجواب ہو کر کہنے لگے
چلو ایسا لکھ دو
👇24/30
جو اپنے آپ کو احمدی کہلاتے ہیں۔
نورانی صاحب نے کہا بریکٹ بند ثانوی درجہ کی حیثیت رکهتا ہے۔صرف وضاحت کے لیے ہوتا ہے۔لہذا یوں لکھ دو قادیانی گروپ۔لاہوری گروپ جو اپنے کو احمدی کہلاتے ہیں۔اور پهر الحمدللہ اس پر فیصلہ ہوگیا۔
#تاریخی_فیصلہ
7 ستمبر 1974 ہمارے ملک پاکستان کی
👇25/30
پارلیمانی تاریخ کا وہ یادگار دن تها جب 1953 اور 74 کےشہیدانِ ختم نبوت کا خون رنگ لایا
ہماری قومی اسمبلی نےملی امنگوں کی ترجمانی کی اور عقیدہ ختم نبوت کو آئینی تحفظ دے کر قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔
دستور کی دفعہ260 میں اس #تاریخی شق کا اضافہ یوں ہوا ہے
👇26/30
”جو شخص خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ختم نبوت پر مکمل اور غیرمشروط ایمان نہ رکهتا ہو۔اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد کسی بهی معنی و مطلب یا کسی بهی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرنے والے کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا ہو۔وہ آئین یا قانون کے مقاصد
👇27/30
کے ضمن میں مسلمان نہیں۔
اور دفعہ 106 کی نئی شکل کچھ یوں بنی۔
بلوچستان پنجاب سرحد اور سندھ کے صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں میں ایسے افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی جو عیسائی۔ہندو سکھ۔بدھ اور پارسی فرقوں اور قادیانیوں گروہ یا لاہوری افراد( جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں ) یا
👇28/32
شیڈول کاسٹس سے تعلق رکهتے ہیں۔ (ان کی) بلوچستان میں ایک۔سرحد میں ایک۔پنجاب میں تین۔اور سندھ میں دو سیٹیں ہوں گی، یہ بات اسمبلی کے ریکارڈ پر ہے۔کہ اس ترمیم کے حق میں 130 ووٹ آئے اور مخالفت میں ایک بهی ووٹ نہیں آیا ۔ اس موقع پر اس مقدمہ کے قائد مولانا شاہ احمد نورانی
👇29/32
رحمہ اللہ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
اس فیصلے پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے اس پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں اطمینان کا اظہار کیا جائے گا۔میرے خیال میں مرزائیوں کو بهی اس فیصلہ کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیئے۔کیونکہ اب انہیں غیر مسلم کے جائز حقوق ملیں گے
👇30/32
اور پهر فرمایا کہ سیاسی طور پر تو میں یہی کہہ سکتا ہوں (ملک کے) الجھے ہوئے مسائل کا حل بندوق کی گولی میں نہیں۔بلکہ مذاکرات کی میز پر ملتے ہیں

نوٹ ) احباب سے لائیک کمنٹس کی حاجت نہیں۔بس مودبانہ درخواست ہے کہ ختم نبوت کی اس آگاہی مہم میں ساتھ دیں۔
👇31/32
اور اسے زیادہ سے زیادہ #شیئر کریں،
یہ ہمارے بڑوں کی جہدوجہد ہے۔جسے ہم اپنی نئی نسل تک ٹکڑوں ٹکڑوں میں سہی لیکن پہنچا دیں اپنے وال پر اس تاریح ساز الفاظ کو پوسٹ کریں۔
یاد رکھیں قادیانی #فتنہ
پاکستان کے وجود کو مٹا دیناچاہتا
ھے
اکلوتی ریاست میں قادیانی کافر ہیں
فالو شیئر کریں👇

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Jul 19
شاہد خاقان عباسی ،مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ہوشربا انکشافات!!!

جرنل مشرف اور دوسرے جرنیلوں کی جائیدادوں کے قصے سن کر آپ کے رونگٹےکھڑے ہوجائیں گے ان جائیدادوں کو بیچ کر کئی بڑے ڈیم بنائے جاسکتے ہیں نیب کو ثبوت پیش ـ نیب نےسابق ڈکٹیٹر
👇1/19
پرویزمشرف کےخلاف اختیارات کےغلط استعمال اوراپنےپسندیدہ آفیسرزکوکئی مہنگےاور قیمتی پلاٹس جنکی مالیت1000کھرب روپےتک ہے،انکی غیرقانونی الاٹمنٹ کےحوالےسےنئےثبوت جمع کرلیےہیں۔ ثبوتوں میں کھربوں روپےمالیت کی 10اہم پراپرٹیز کی ایک فہرست شامل ہےجو مشرف اورانکے خاندان کےافراد کے
👇2/19
نام پرتھی۔ یہ تازہ ثبوت ایک ریٹائرڈآرمی افسرکرنل ایڈووکیٹ انعام رحیم نےمنگل کوقومی احتساب بیورو راولپنڈی کےڈپٹی ڈائریکٹرکوآرڈینشن میں جمع کرائے۔ نیب کےایک اہلکار نےدی نیوزکو تصدیق کی کہ بیورو سابق فوجی حکمران کےخلاف اختیارات کاناجائزاستعمال کرنےکےحوالےسے ایک انکوائری
👇3/19
Read 19 tweets
Jul 18
#ایک_خوبصورت_تحریر
👇👇👇
مصر کےایک مشہور بزرگ شرف الدین بوصیری گزرےہیں
انہوں نےایک غریب گھرانےمیں آنکھ کھولی
جیسا کہ والدین بچوں کو سکولوں مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئےبھیجتے ہیں اسی طرح بوصیری کو بھی والدین نے مدرسے بھیجنا شروع کیا
اور جلد ہی آپ نے قرآن پاک حفظ کر لیا
👇1/18
اسکے بعد آپکے والد صاحب کی خواہش تھی کہ اب آپ کچھ کام کاج کریں تا کہ گھر سے غربت کا خاتمہ ہو
جبکہ بوصیری ابھی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ وہ ایک زیادہ روشن مستقبل چاہتے تھے۔۔گھر میں باپ بیٹے کے درمیان کھینچا تانی شروع ہو گئی
آخر کار بوصیری نے اپنی والدہ کو اپنے ساتھ
👇2/18
ملا کے والد سے مزید پڑھنے کی اجازت لےلی
اسکے بعد آپ نےتجوید، فقہ اور باقی ضروری مضامین کو پڑھا اور بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا
اسوقت تک آپ ایک دنیادار شخص تھے
مادی کامیابیوں کو ترجیح دیتے تھے
آپ غربت سےنجات حاصل کرنا چاہتےتھے
شاعری کا وصف آپکو اللہ کیطرف سےودیعت کیاگیاتھا
👇3/18
Read 18 tweets
Jul 17
#لاحاصل_پھرتیاں

آپ نےاس سےقبل موٹر وے بنائے اٹیمی دھماکےکئے
دانش سکول کھولے۔لیپ ٹاپ دیے اوریج ٹرین چلائی
کراچی کو گرین لائن دی دیگر کئی کام کئے مگر آپکے مخالف اور کارکن ان میں سےکسی چیز کو نہیں مانتے نہ اس کی تشہیر سےآپ کوئی بہتر رزلٹ لےسکے
👇1/10
کہ آپ ڈیم بنوا لینگے
ہفتے میں میٹرو چلا دینگےیا کچھ اور پھرتیاں دکھا کر عوام کو اپنی طرف کر لینگے تو ایسا سوچنا بھی نادانی ہے۔الیکشن سر پر ہیں جبکہ کپتان نےتین سال میں اپنےکہے ایک ایک لفظ کےخلاف کام کیا
ایک وعدہ پورا نہ کیا۔ توشہ خانے سےلیکر مشرف تک اپنےہر بیان کا الٹ کیا
👇2/10
لیکن عوام اس کے ساتھ ہے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ وہ آپ کی طرح امن, اتحاد مل کر ملک بنائیں, جیسے راگ نہیں الاپتا۔ جلسے میں کھل کر اپنے مخالفین کی بے عزتی کرتا ہے۔ انھیں غلط ناموں سے پکارتا ہے۔ ان کی نقلیں اتارتا ہے اور عوام جذباتی ہو جاتی ہے۔پاکستان میں اگر سیاست کرنی ھے
تو اسٹائل
👇3/10
Read 11 tweets
Jul 16
دنیا میں اس وقت 200 کے لگ بھگ ممالک ھیں ا
ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ھے جو
روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ھے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے 3 گنا بڑا ھے ۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے،
خوبانی ، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے،
👇1/8
پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں،
کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے،
آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں،
چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں،
گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ھے
یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے
👇2/8
لحاظ سےدنیا میں 25 ویں نمبر پر ھے
اسکی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور براعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کےبرابر ھے
یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کےلحاظ سے55 نمبر پرھے
کوئلےکےذخائر کےاعتبار سےچوتھے اور تانبےکے ذخائر کےاعتبار سے ساتویں نمبر پر ھے
👇3/8
Read 8 tweets
Jul 16
#تاریخ_کے_سربستہ_راز👇

#جنرل_رانی
بمقابلہ
#فرح_گوگی

اکلیم اختر، جو بعد ازاں جنرل رانی کےنام سےمشہور ہوئیں
صدر جنرل یحیی خان کےقریبی دوستوں میں شمار ہوتی تھیں
انکےقریبی تعلقات کی بنا پر وہ جنرل یحیی کو “آغا جانی“ کےنام سےپکارتی تھیں
وہ نہایت مقبول اور انتہائی اختیارات
👇1/30
کی حامل شمار ہوتی تھیں
اسیوجہ سے انھیں #جنرل_رانی کہا جاتا تھا
کہا جاتا ہےکہ جنرل یحیی کیبعد اکلیم اختر پاکستان کی سب سے بااختیار شخصیت ہوا کرتی تھیں
انکے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، مگر پھر بھی انھیں سرکاری پروٹوکول دیا جاتا تھا۔
اسیطرح کی باتیں فرح خان
کےمتعلق بھی
👇2/30
کیجاتی ہیں کہ فرح گوگی کےپاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا لیکن مکمل پروٹوکول ملتاتھا
عمران خان کیبعد وہی سارے معاملات دیکھتی تھی
اسی وجہ سے عمران خان کے وہ دوست جنہوں نے عمران خان کے ساتھ سیاسی جدوجہد کی تھی عمران خان سے دور ہوتےگئے
ایک عآم سی عورت فرحت شہزادی سےوزیراعظم
👇3/30
Read 33 tweets
Jul 16
اناللہ واناالیہ راجعون

جس عمران نیازی کے ساتھ دو ماہ سے زیادہ مل کر دھرنا دیا اس نے مجرموں کے خلاف کچھ نہ کیا جبکہ شکورے قادیانی اور آسیہ ملعونہ کو قادیانیوں اور عالم کفار سمیت امریکہ یورپ کو خوش کرنے کیلٸے عدالتوں سے چھڑوا کر بیرون بھیج سکتا تھا وہ اپنے دھرنا پارٹنر کے
👇1/4
مظلوم اور معصوم شھدا کے لواحقين کو انصاف بھی دلا سکتا تھا۔
بہرحال لندن پلان کے مطابق زرداری MQM تک کو ماڈل ٹاون بلانا بقول سابق آرمی چیف لندن پلان مشکوک ایجنڈا تھا اور محترم ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے تھا۔
نواز ، شہباز حکومت کے
👇2/4
خلاف جہاد صرف 14 اگست پاکستان کے یوم آزادی خوشی کے دن کو لہولہان بنانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے تھا۔
واللہ ابھی لوگ ترستے ہیں
کہ اے کاش! نیازی اور قادری صاحب کا دھرنا شروع ہونے سے قبل کا دور واپس آجاٸے مگر حسرت لٸے ڈپریشن کا شکار ہوکر مر رہے ہیں۔
اللہ تعالی عالمی سازشوں
👇3/5
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(