RH Riaz Profile picture
Jul 20 21 tweets 6 min read
#فرح_خان_کون_ہیں

بشکریہ: #دی_اینڈیپنڈٹ_اُردو

ان دنوں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا

اس وقت جہاں حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین وزیر اعظم پاکستان اور انکے حالیہ
👇1/20
فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں وزیراعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک قریبی دوست فرح خان کی جانب بھی توپوں کے رخ دیکھے جا رہے ہیں

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان ملک چھوڑ کر دبئی جا چکی ہیں جبکہ انکے شوہر احسن جمیل گجر ان سے پہلے ملک چھوڑ چکے ہیں
👇2/20
#انڈپینڈنٹ_اردو نے فرح خان کے ایک قریبی دوست سے، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے ہیں، فرح خان کے بارے میں معلومات حاصل کیں کہ آخر وہ ہیں کون اور انہیں تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟

#انڈپینڈنٹ_اردو کو معلوم ہوا ہے فرح خان 1995 میں اپنی بہن مسرت شہزادی کے ساتھ
👇3/20
شیخوپورہ سے لاہور آئیں تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ فرح کا اصل نام فرحت شہزادی ہے، یہ دونوں بہنیں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔
لاہور آ کر انہوں نے گلبرگ کالج میں داخلہ لیا۔ فرح شیخوپورہ میں سکول لیول پر اور پھر کالج میں بھی ہاکی کی کھلاڑی رہیں۔ جب کہ انکی بہن مسرت
👇4/20
بیڈمنٹن کی کھلاڑی تھیں۔

فرح کے دوست کے بقول فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ایک مشہور کپڑوں کا برانڈ نی پنہال ہوا کرتا تھا جس کے مالک کو فوٹو گرافی کا شوق تھا۔

نوے کی دہائی میں ہی فرح کی ان سے دوستی ہوئی اور انہوں نے
انکا فوٹو شوٹ کیا اور سوشل سرکل میں داخل کر دیا۔

اسی دوران
👇5/20
فرح کی ملاقات انکے شوہر احسن جمیل گجر سے ہوئی جنہوں نے کچھ عرصے بعد گجرانوالہ میں جی مگنولیا نامی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا آغاز کیا تھا

نوے کی دہائی کے اواخر میں فرح اور احسن جمیل گجر نے شادی کر لی۔ فرح انکی دوسری بیوی ہیں جبکہ انکے دو بچے ہیں

دوست نے مزید بتایا کہ فرح
👇6/20
نےاحسن سے شادی کے بعد انکے کاروبار کی دیکھ بھال شروع کر دی
گلبرگ سینٹر پوائنٹ کےقریب واقع اپنےشوہر کےدفتر میں بیٹھنا شروع کر دیا

انہوں نےبتایا کہ فرح خان نے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کیلئے ایک استاد بھی رکھا

انکا دعوی ہےکہ فرح خان زبان اور غصے کی انتہائی تیز ہیں
👇7/30
یہاں تک کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات میں بھی سرمایہ کار ان سے بات کرنے سےگھبراتے تھے

اس شخص نے بتایا کہ سوشل سرکل میں ان ہونے کیبعد سماجی سرگرمیوں کےدوران فرح کی ملاقات عمران خان کی موجودہ اہلیہ بشری بی بی سے ہوئی اور
انکی دوستی بڑھتی چلی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ یہ دوستی
👇8/20
اس حد بڑھی کہ عمران کی شادی کی تقریب کا اہتمام بھی فرح خان کےڈیفنس لاہور والے مکان میں کیاگیا۔ شادی کی تصاویر میں فرح خان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتاھے

فرح کےدوست نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پنجاب کے سابق وزیراعلی عثمان بزدار احسن جمیل گجر کے قریبی دوست تھے اور عثمان بزدار
👇9/20
کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے قریب لانے والے بھی یہی دونوں میاں بیوی تھے۔ تاہم اس انکشاف کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
فرح خان نے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ پر ایک تصویر ستمبر 2021 کو شائع کی جس میں وہ عمران خان اور خاتون اول کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
👇10/20
اگرچہ لاہور کی ماڈرن کلاس کے سماجی حلقوں میں فرح خان کا نام تقریباً ڈیڑھ دہائی سے مشہور ہو چکا تھا لیکن میڈیا پر فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا۔

اور تو اور فرح خان بشریٰ بی بی کے لاہور کے دوروں کے دوران بھی انکے ہمراہ
👇11/20
ہوتیں اور انہیں حکومت کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاتا رہا۔

فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا نام بھی میڈیا پر تب سامنے آیا جب عمران خان کی حکومت بننے کے بعد پاکپتن کے ڈی پی او رضوان گوندل کو تبدیل کروانے کا الزام احسن جمیل گجر پر آیا۔

اگست 2018 میں پولیس کی جانب سے
👇12/20
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے اہل خانہ کی گاڑی روکنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر سے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو تبدیل کرنے کا حکم جاری ہوا۔

اس واقعے کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے چیف مہر خالق داد لک نے اکتوبر 2018 میں جمع کروائی۔
👇13/20
رپورٹ کےمطابق مانیکا فیملی نے پولیس کےساتھ تلخ کلامی بھی کی تھی۔اس رپورٹ پر اسوقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نےنوٹس لیا
احسن جمیل گجر کو عدالت سے غیرمشروط معافی مانگنی پڑی اور حلف اٹھانا پڑا کہ وہ آئندہ کسی حکومتی معاملے میں دخل اندازی نہیں کریں گے

اسکے علاوہ 2019 میں قومی
👇14/20
احتساب بیورو نےگجرانوالہ مگنولیہ پارک ہاؤسنگ سکیم میں بےقاعدگیوں کی تحقیقات شروع کیں تو اس میں بھی احسن جمیل گجر کو نوٹسسز جاری کئےگئے۔

فرح خان کا نام چند ماہ قبل
اسوقت بھی بہت سناگیا جب میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خان اور انکی اہلیہ کےدرمیان مبینہ ناچاقیوں کی خبریں
👇15/20
گردش کر رہی تھیں
افواہیں تھیں کہ بشریٰ بی بی عمران خان سے ناراض ہو کر لاہور اپنی دوست فرح خان کے گھر قیام پذیر ہیں۔

عمران خان کے مشیر شہباز گل نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور نہیں بلکہ اپنے گھر بنی گالہ میں موجود ہیں۔

چند روز قبل مسلم لیگ
👇16/20
ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقاریر میں الزام عائد کیا تھا کہ فرح خان نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں کے بدلے اربوں روپے کمائے۔

مریم نواز نے فرح خان کو ’تبادلوں اور تقرریوں کے سکینڈلز کی ماں‘ قرار دیا اور کہا کہ اس سب کا تعلق بنی گالا سے جڑتا ہے۔
👇17/21
مریم نواز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے جلد ثبوت بھی سامنے آجائیں گے۔

اس کے علاوہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے اتوار کو اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کروڑوں روپے
👇18/21
رشوت دے کر اپنی پوسٹنگ کرواتے رہے اور یہ سارا عمل مبینہ طور پر فرح خان کے ذریعے ہوتا رہا

#انڈپینڈنٹ_اردو نے پنجاب حکومت کےسابق ترجمان حسان خاور سے رابطہ کیا اور ان سے فرح خان اور پنجاب حکومت کے سابق وزیراعلی پر اٹھائےجانیوالے سوالات و الزامات میں صداقت کے بارے میں پوچھا
👇19/21
تو انکا کہنا تھا: 'میرے دور میں میرے سامنے جتنے تبادلے یا پوسٹنگز ہوئیں وہ بالکل میرٹ پر ہوئیں اور ایک طریقہ کار کے ذریعے ہوئیں۔

’بات یہ ہے کہ اس ملک میں الزام تراشی بہت آسان ہو گئی ہے۔ جس کا جو دل کرتا ہے کسی کے بارے میں بات کرتا ہے۔

’اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے
👇20/21
تو وہ سامنے لائیں اور اگر کسی کے کہنے پر ایسا ہوا ہے تو انکوائری ہونی چاہیے، کسی پر بلاوجہ الزام لگانا مناسب نہیں۔ میرے خیال میں یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔‘

انڈپینڈنٹ اردو فرح خان سے رابطے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی
#گوگی_پنکی_اور_عمران
#چوروں_کی_ہیں_پہنچان
فالو شیئر🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Jul 21
عمران خان کا شجرہ نسب اور کچھ حقائق
#PleaseReadComplete👇
سسرال یہودی ننھیال قادیانی:
عمران خان کا قادیانیوں سےکیا رشتہ ہے؟
عمران خان کی والدہ کا خاندان قادیانی ہے!

تفصیل
کمشنر احمد حسن ولد منشی گوہر علی جالندھر والےکٹر قادیانی تھے جنہوں نےجالندھر بابا خیل میں پہلی
👇1/20
قادیانی عبادت گاہ کی بنیاد رکھی
منشی گوہر علی کا شمار مرزا غلام قادیانی کے313 اصحاب میں سے پندھرویں نمبر پر ہے.
کمشنر احمد حسن کی اولاد بھی قادیانی تھی، جن میں سے ایک بیٹی شوکت خانم نے میانوالی کے اکرام اللہ خان نیازی سے شادی کی ( اکرام اللہ نیازی مسلمان تھے مرحوم کےبیٹے
👇2/20
(عمران خان) نےیہودی لڑکی سے ویاہ رچایا تھا)

کیا شوکت خانم نے #قادیانیت ترک کرکےاسلام قبول کرلیاتھا یا نہیں اسکا بہتر جواب تو انکے صاحبزادے عمران صاحب
انکی بہنیں یا باقی خاندان والےہی دےسکتےہیں
البتہ یہ ایک اٹل حقیقت ہےکہ کمشنر احمد حسن کا باقی خاندان و بیٹیوں کا سسرال
👇3/20
Read 21 tweets
Jul 20
👈 🔥 #خفیہ_ادارے کیطرف سے دی گئی ایک بریفنگ جس میں پاک فوج کےاہم ترین افسران موجود تھے میں یہ کنفرم اطلاع دیگئی تھی کہ عمران خانIMF سے ایک خفیہ معاہدہ کرنےجا رہا ہے جس میں وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے پر معاونت فراہم کرے گا اور اسکےعوض اسےاسی ارب ڈالرز دیےجائینگے
👇1/6
عمران خان معاہدےکےتحت IMF سے ہوئےاقتصادی پیکج سے روگردانی کرے گا اورIMF پاکستان کو مزید قرض کی فراہمی سے انکار کر دیگا جس پر پاکستان سو فیصد دیوالیہ ہو جائیگا

فوری طور پرIMF اپنے قرض کی واپسی کیلئے پاکستان پر دباؤ بڑھائے گا اور UN کو ثالثی کے لیے مدد فراہم کرنے کا کہے گا
👇2/6
جس پر UN کا ایک وفد تشکیل دیا جائے گا جس کامقصد پاکستان کو فیل اسٹیٹ ڈکلئیر کر کے پاکستان سے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کا کہے گا.*
*پاکستان یوں ایک ایسی صورتحال سے دوچار ہو گا کہ مجبوراً اسے یہ اقدام لینا پڑے گا.*

*جب پاک فوج کے سربراہان کو اس #بھیانک_سازش کا پتہ چلا تو
👇3/6
Read 6 tweets
Jul 19
شاہد خاقان عباسی ،مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ہوشربا انکشافات!!!

جرنل مشرف اور دوسرے جرنیلوں کی جائیدادوں کے قصے سن کر آپ کے رونگٹےکھڑے ہوجائیں گے ان جائیدادوں کو بیچ کر کئی بڑے ڈیم بنائے جاسکتے ہیں نیب کو ثبوت پیش ـ نیب نےسابق ڈکٹیٹر
👇1/19
پرویزمشرف کےخلاف اختیارات کےغلط استعمال اوراپنےپسندیدہ آفیسرزکوکئی مہنگےاور قیمتی پلاٹس جنکی مالیت1000کھرب روپےتک ہے،انکی غیرقانونی الاٹمنٹ کےحوالےسےنئےثبوت جمع کرلیےہیں۔ ثبوتوں میں کھربوں روپےمالیت کی 10اہم پراپرٹیز کی ایک فہرست شامل ہےجو مشرف اورانکے خاندان کےافراد کے
👇2/19
نام پرتھی۔ یہ تازہ ثبوت ایک ریٹائرڈآرمی افسرکرنل ایڈووکیٹ انعام رحیم نےمنگل کوقومی احتساب بیورو راولپنڈی کےڈپٹی ڈائریکٹرکوآرڈینشن میں جمع کرائے۔ نیب کےایک اہلکار نےدی نیوزکو تصدیق کی کہ بیورو سابق فوجی حکمران کےخلاف اختیارات کاناجائزاستعمال کرنےکےحوالےسے ایک انکوائری
👇3/19
Read 19 tweets
Jul 18
#ایک_خوبصورت_تحریر
👇👇👇
مصر کےایک مشہور بزرگ شرف الدین بوصیری گزرےہیں
انہوں نےایک غریب گھرانےمیں آنکھ کھولی
جیسا کہ والدین بچوں کو سکولوں مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئےبھیجتے ہیں اسی طرح بوصیری کو بھی والدین نے مدرسے بھیجنا شروع کیا
اور جلد ہی آپ نے قرآن پاک حفظ کر لیا
👇1/18
اسکے بعد آپکے والد صاحب کی خواہش تھی کہ اب آپ کچھ کام کاج کریں تا کہ گھر سے غربت کا خاتمہ ہو
جبکہ بوصیری ابھی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ وہ ایک زیادہ روشن مستقبل چاہتے تھے۔۔گھر میں باپ بیٹے کے درمیان کھینچا تانی شروع ہو گئی
آخر کار بوصیری نے اپنی والدہ کو اپنے ساتھ
👇2/18
ملا کے والد سے مزید پڑھنے کی اجازت لےلی
اسکے بعد آپ نےتجوید، فقہ اور باقی ضروری مضامین کو پڑھا اور بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا
اسوقت تک آپ ایک دنیادار شخص تھے
مادی کامیابیوں کو ترجیح دیتے تھے
آپ غربت سےنجات حاصل کرنا چاہتےتھے
شاعری کا وصف آپکو اللہ کیطرف سےودیعت کیاگیاتھا
👇3/18
Read 18 tweets
Jul 17
#لاحاصل_پھرتیاں

آپ نےاس سےقبل موٹر وے بنائے اٹیمی دھماکےکئے
دانش سکول کھولے۔لیپ ٹاپ دیے اوریج ٹرین چلائی
کراچی کو گرین لائن دی دیگر کئی کام کئے مگر آپکے مخالف اور کارکن ان میں سےکسی چیز کو نہیں مانتے نہ اس کی تشہیر سےآپ کوئی بہتر رزلٹ لےسکے
👇1/10
کہ آپ ڈیم بنوا لینگے
ہفتے میں میٹرو چلا دینگےیا کچھ اور پھرتیاں دکھا کر عوام کو اپنی طرف کر لینگے تو ایسا سوچنا بھی نادانی ہے۔الیکشن سر پر ہیں جبکہ کپتان نےتین سال میں اپنےکہے ایک ایک لفظ کےخلاف کام کیا
ایک وعدہ پورا نہ کیا۔ توشہ خانے سےلیکر مشرف تک اپنےہر بیان کا الٹ کیا
👇2/10
لیکن عوام اس کے ساتھ ہے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ وہ آپ کی طرح امن, اتحاد مل کر ملک بنائیں, جیسے راگ نہیں الاپتا۔ جلسے میں کھل کر اپنے مخالفین کی بے عزتی کرتا ہے۔ انھیں غلط ناموں سے پکارتا ہے۔ ان کی نقلیں اتارتا ہے اور عوام جذباتی ہو جاتی ہے۔پاکستان میں اگر سیاست کرنی ھے
تو اسٹائل
👇3/10
Read 11 tweets
Jul 17
قادیانی ایسے ھی کافر قرار نہیں دۓ گئے
#لازمی_پڑھیں
👇👇👇

جب قومی اسمبلی میں فیصلہ ہوا
کہ قادیانیت کو موقع دیا جائےکہ وہ اپنا موقف اور دلائل دینےقومی اسمبلی میں آئیں تو

مرزا ناصر قادیانی سفید شلوار کرتےمیں ملبوس طرے دار پگڑی باندھ کر آیا متشرع سفید داڑهی۔قرآن کی آیتیں
👇1/30
بهی پڑھ رہے تهے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا اسم مبارک زبان پر لاتے تو پورے ادب کے ساتھ درودشریف بهی پڑہتے.
ایسے میں ارکان اسمبلی کےذہنوں کو تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں تها
یہ مسلہ بہت بڑا اور مشکل تها
اللہ کی شان کہ پورے ایوان کی طرف سےمولانا شاہ احمد نورانی صاحب کو
👇2/30
ایوان کی ترجمانی کا شرف ملا اور نورانی صاحب نے راتوں کو جاگ جاگ کر مرزا غلام قادیانی کی #کتابوں کا مطالعہ کیا۔حوالے نوٹ کئے۔سوالات ترتیب دیئے۔ اسی کا نتیجہ تها کہ مرزا طاہرقادیانی کے طویل بیان کے بعد جرح کا جب آغاز ہوا اب سوالات نورانی صاحب کیطرف سے اور جوابات مرزا طاہر
👇3/30
Read 32 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(