چیف آف آرمی سٹاف نے پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کا حلف لے رکھا ہے
اور اب شواہد کی بنا پر الزام ہے کہ چیف نے بدنام زمانہ چوروں ڈاکوؤں کو پاکستان پہ بزور طاقت مسلط کیا ہے
چیف جسٹس آف پاکستان نے بلا تفریق انصاف کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے
اور ان کے انصاف کے مظاہرے دیکھ🔻
کر پاکستانی ہی نہیں پوری دنیا کے لوگ دنگ ہیں
چیف الیکشن کمشنر کا حلف پاکستان میں منصفانہ الیکشن کروانے کا ہے
اور الیکشن کمیشنر کا شرمناک کردار ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں
آئی جی پولیس حلف لیتا ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے گا
اور وہ 🔻
حکومتی شخصیات کی فرمائش پر عوام پر بدترین ظلم کرتا ہے
چیف سیکرٹری کا حلف ہے کہ وہ حکومت کی صرف آئینی ہدایات کے مطابق صوبہ چلائے گا
مگر چیف سیکرٹری ایک غیر قانونی وزیر اعلیٰ کے ذاتی ملازم کا کردار ادا کرتا ہے اور صوبے کے عوام کو ہراساں کرتا ہے
سول افسران بھی عوامی خدمت کا حلف 🔻
لیتے ہیں اور خدمت صرف چوروں ڈاکوؤں کی کرتے ہیں
اگر ان سب نے اپنے حلف سے اور اس قوم و ملک سے غداری ہی کرنا ہوتی ہے
تو یہ حلف لیتے ہی کیوں ہیں ؟
صاف کہا کریں کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد پاکستان کو خطے میں سب سے پیچھے رکھنا ہے
ملک کو ہمیشہ مقروض اور عوام کو پریشان رکھنا ہے
ملک کا سب 🔻
سے طاقتور شخص جب اپنے حلف اور عہدے کی پاسداری نہیں کرے گا
تو نیچے والے کیوں کریں گے ؟
عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھنے والے ان درندوں کو ذرا بھی خوف خدا کیوں نہیں ہے ؟
صرف ایک چیف جسٹس ہی انسان کا بچہ بن جائے تو اس ملک کی تقدیر بدل جائے
مگر یہ بزدل اور بے غیرت لوگ کبھی پیسے کیلئے 🔻
بک جاتے ہیں تو کبھی بندوق سے ڈر جاتے ہیں
سپریم کورٹ کے جن دس ججز کو ڈی جی آئی ایس آئی نے ڈرا کر غیر قانونی فیصلہ لکھوایا
اگر یہ انکار کر دیتے تو کیا ہو جاتا ؟
کیا آئی ایس آئی ان سب کو مار دیتی ؟
نہیں بالکل نہیں
ڈی جی آئی ایس آئی نے جان کے خوف سے غلط فیصلے پر مجبور نہیں کیا🔻
ہو گا ، بلکہ ان کے اعمال نامے ان کی سامنے رکھے ہوں گے
اور یہ اپنی کرپشن کی بنیاد پر غلط احکامات لینے پر مجبور ہوئے ہوں گے
اس ملک کو بہت بڑی سرجری کی ضرورت ہے
سب سے پہلے فوج کو درست کرنا ہو گا
اور اسے امریکی غلامی سے آزاد کروانا ہو گا
پھر جوڈیشری میں انقلابی تبدیلیاں لانا ہوں گی🔻
پھر سول سروس ، پولیس اور دیگر محکموں کو ٹھیک کرنا ہو گا
اور یہ سب اس جعلی جمہوریت میں ممکن نہیں ہے
صدارتی نظام ہی لانا ہو گا
اور صدارتی نظام ہی آ کر رہے گا
کیونکہ جہاں اپنے حلف سے غداری کرنے والے بہت ہیں
وہیں پہ حلف کی پاسداری کرنے والے بھی بہت ہیں
بلکہ بہت زیادہ ہیں
#صدارتی_نظام

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Jul 18
جس طرح نبی کریمﷺ ازل سے امام الانبیاء ہیں
بالکل اسی طرح مولا علی علیہ السلام ازل سے ہی مولائے کائنات ہیں
جس طرح دنیا کا ہر نبی ،پیغمبر، اوتار نبی کریمﷺ کے جھنڈے تلے جمع ہو گا
اسی طرح دنیا کا ہر ولی مولا علی علیہ السلام کے جھنڈے تلے جمع ہو گا
نبی کریم ﷺ تمام انبیا کے امام ہیں🔻
تو مولا علی علیہ السلام تمام اولیاء کے امام ہیں
نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں
تو مولا علی علیہ السلام امام المشارق و المغارب ہیں
نبی کریم ﷺ کی نبوت پہ ایمان لائے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتے
تو مولا علی علیہ السلام کی ولایت پہ ایمان لائے بغیر مومن نہیں بن سکتے
اس لئے نبی کریمﷺ 🔻
نے فرمایا :
"علی میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے"
مولا علی علیہ السلام کی محبت کو عین ایمان اور آپ سے بغض رکھنے والے کو منافق قرار دیا گیا
بروز حشر مولا علی علیہ السلام کی جھنڈے تلے کائنات کے تمام قطب ، ابدال ،غوث ، صالحین ، عابدین ،زاہدین، فقرا اور مومنین جمع ہوں گے
مولا علی 🔻
Read 6 tweets
Jul 18
امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا غریب آدمی کو معاشی طور پر مکمل تباہ کرنا ہے
جون کا 517 یونٹس کا بل 13950 روپے تھا ، اور جولائی کا 512 یونٹس کا بل 17535 روپے ہے
جبکہ پچھلے سال اسی ماہ جولائی کا 547 یونٹس کا بل 11242 روپے تھا
اس ماہ کے بل پہ بجلی کی اصل قیمت 8716 روپے درج ہے
اور ظلم 🔻
ملاحظہ ہو کہ محض 512 یونٹس کے بل پہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4465 روہے ڈالے گئے ہیں
اور پھر اس کل قیمت پہ 3514 روپے کے ٹیکسز لگے ہیں
امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ سب ان کی طرح چور ہیں ؟
ایک مزدور پیشہ یا ملازم آدمی کیلئے اتنی مہنگی بجلی خریدنا ممکن ہی نہیں ہے، اس ملک کے 🔻
ادارے اور نیوٹرلز خاص طور پر لعنتوں کے مستحق ہیں کہ عام آدمی پہ اتنا بوجھ ڈالا
سپریم کورٹ کے ججز کی لاکھوں روپے تنخواہیں ہیں اور غالباً ان کی بجلی بھی فری ہے
انہیں کیا فرق پڑتا ہے کہ عام آدمی پہ بجلی کا بل کیسے بجلی بن کر گرتا ہے
امریکی غلاموں کو امریکی غلامی کے بدلے کروڑوں 🔻
Read 7 tweets
Jul 18
اب آپ دوبارہ غور کریں
اور فی الحال وفاق کو چھوڑیں صرف پنجاب کی بات کرتے ہیں
پنجاب حکومت ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے بیس ارکان توڑے گئے
پندرہ سے پچیس کروڑ میں ایک رکن خریدا گیا
پھر انہیں میریٹ اور آواری ہوٹلز میں فول پروف سکیورٹی میں قابو رکھا گیا
عیاشیوں پہ کروڑوں خرچ ہوئے🔻
ہوٹلز کے بلز کیش میں دیئے جاتے رہے
اس کے بعد عدلیہ کو کس طرح مینیج کیا گیا
پہلے سے بدنام لاہور ہائیکورٹ نے فرمائشی فیصلے دئیے
ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ کا حلف قومی اسمبلی کے سپیکر نے لیا
گورنر پنجاب کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا
پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پہ باقاعدہ 🔻
قبضہ کیا گیا
آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ذریعے مخالفین کو سخت ہراساں کیا گیا
سب سے زیادہ بربریت پچیس مئی کو پنجاب میں دکھائی گئی
ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس بلا کر پارلیمان کا مذاق اڑایا گیا
سیکٹر کمانڈر برگیڈیئر راشد کا کردار کھل کر سامنے آیا
اسٹیبلشمنٹ کے لئے اپنا دفاع🔻
Read 10 tweets
Jul 18
" زاویہ "
یوں تو اعلان نبوت کے ساتھ ہی نبی کریمﷺ کیلئے مشکلات کا دور شروع ہو گیا تھا مگر آپ ﷺ کے مکی دور کی سب سے مشکل اور خطرناک رات ہجرت کی رات تھی
ابوسفیان نے نبی کریمﷺ کے قتل کا انتہائی خوفناک منصوبہ ترتیب دیا تھا
تمام قبائل سے ایک ایک نوجوان منتخب کیا گیا تھا تاکہ 🔻
بنو ہاشم کیلئے بدلہ لینا ممکن ہی نہ رہے
قتل کا فیصلہ نبی کریمﷺ کو ڈرانے ،دھمکانے ،تمام تر ظلم و ستم اور دباؤ میں ناکامی کے بعد کیا گیا تھا
یہی ظالم قوتوں کا آخری حربہ ہوتا ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ نے کفار کے سارے منصوبے سے آگاہ کر دیا تھا
اور اس نازک ترین 🔻
وقت میں جب مکہ کی ایک ایک گلی پہ پہرا تھا
کفار کی نظریں ہر لمحہ آپ ﷺ پر تھیں
مشکل آزمائش کے اس وقت میں نبی کریمﷺ نے اپنے صحابہ کرام میں سے صرف سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور اپنے اہل بیت میں سے مولا علی علیہ السلام کو اعتماد میں لیا اور جوابی منصوبہ تیار کیا
ہجرت کی رات 🔻
Read 16 tweets
Jul 16
کتب احادیث و سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ فرمائیں تو رسول کریم ﷺ اپنے اہل بیت کا ذکر الگ کرتے نظر آتے ہیں
جبکہ اپنے صحابہ کا ذکر الگ کرتے ہیں
اہل بیت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو فرماتے ہیں
"فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے"
"جس نے فاطمہ کو دکھ دیا اس نے مجھے دکھ دیا"
"فاطمہ کائنات کی تمام🔻
خواتین کی سردار ہے"
"فاطمہ جنتی عورتوں کی سردار ہے"
"علی میرا خون ہے، میرا نفس ہے، میرا گوشت ہے ،میرا جسم ہے"
"علی کا دشمن میرا دشمن ہے "
"جو علی سے لڑا وہ مجھ سے لڑا اور جو مجھ سے لڑا وہ خدا سے لڑا"
"علی میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے "
"علی کو مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ🔻
سے تھی"
"حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں "
"حسن اور حسین میرے دو پھول ہیں"
حسن اور حسین جنت کے سردار ہیں"
اور اپنے اہل بیت کے بارے میں نبی کریمﷺ اپنے صحابہ کرام کو تنبیہ کرتے ہیں کہ میرے بعد میرے اہل بیت کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہنا ، اللہ سے ڈرتے رہنا، اللہ سے ڈرتے رہنا🔻
Read 21 tweets
Jul 16
" علمی خیانتیں"
ہمارا سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ ہم خود مطالعہ نہیں کرتے
ہماری اس کمزوری کا فائڈہ اٹھا کر فرقہ پرست مولوی اپنی فرقہ پرستی چمکاتے ہیں، بنیادی نکتہ ہی یہ ہے کہ کوئی بھی فرقہ پرست مولوی اسلام کی بات کیوں کرے گا ؟
اگر وہ اسلام کی بات کرے گا تو اپنے فرقے کو کہاں لے جائے🔻
گا ؟
وہ تاریخ بیان کرے گا تو سچ چھپائے گا
احادیث ادھوری اور صرف اپنے فرقے کے مطابق بیان کرے گا
قرآن کی بھی صرف وہی آیات سنائے گا جو اس کے فرقے کو سپورٹ کرتی ہوں گی، ان کیلئے دین دراصل ایک دھندہ ہے اور یہ اسے اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں
اگر ہم خود مطالعہ کریں تو 🔻
جان پائیں کہ یہ مختلف فرقوں والے مولوی کتنے بڑے بڑے جھوٹ بولتے ہیں اور سادہ لوح عوام کو کس کس طرح گمراہ کرتے ہیں
مثلاً آپ اپنی سادگی اور لاعلمی کی وجہ سے سمجھتے ہوں گے کہ ہمارے ہاں جتنی بھی مذہبی اور تبلیغی جماعتیں ہیں وہ سب اسلام کیلئے کام کرتی ہیں ؟
ارے نہیں میاں !
آپ سو فیصد🔻
Read 26 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(