RH Riaz Profile picture
Jul 27, 2022 18 tweets 8 min read Read on X
#دیدہء_عبرت_نگاہ

جنرل پرویزمشرف کا درد ناک زوال

جنرل پرویزمشرف بول نہیں سکتے نرس نےمسکرا کر جواب دیا
ملاقاتی حیرت سے بیڈ کیطرف دیکھنے لگا
سامنے بیڈ پر ہڈیوں کا #ڈھانچہ رکھا ہوا تھا
ڈھانچہ کسی بھی طرح جنرل پرویزمشرف کا دکھائی نہیں دیتا تھاآنکھوں کی چمک ماند پڑچکی تھی
👇1/18
لہجے کی کھنک اور چہرے کا اعتماد دم توڑ چکا تھا،کسرتی جسم کو بچھڑے ہوئے صدیاں گزر چکی تھیں، وہ اب آئی سی یو کے ایک وی وی آئی پی مریض کے سوا کچھ نہیں تھے، ملاقاتی کے تخیل کو جھٹکا لگا،اس نےآنکھیں صاف کیں اور ٹکٹکی باندھ کر دیکھتی آنکھوں کو سلام کر کے باہر آ گیا

لیکن دروازہ
👇2/18
بند ہونے سے پہلے اس نے نرس کی دوسری سرگوشی سن لی بے چارہ جنرل اٹھ بیٹھ کھا پی بھی نہیں سکتا۔جنرل پرویز مشرف کے والد سید مشرف الدین وزارت خارجہ میں کام کرتے تھے،والدہ بیگم زرین مشرف اسکول ٹیچر تھیں،پرویز مشرف اپنے دونوں بھائیوں کے مقابلے میں نالائق تھے۔

قسمت کی دیوی صرف
👇3/18
ان پر عاشق تھی،کمزور جسم چھوٹے قد کے باوجود فوج میں بھرتی ہوئے اور لیفٹیننٹ جنرل بن گئے۔انکی پروموشن میں مولانا فضل الرحمن و بےنظیر بھٹو نےاہم کردار ادا کیا تھا،شوکت عزیز سے پہلی ملاقات 1993 میںUSAمیں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی
دونوں نےایک دوسرے کا مستقبل بھانپ لیا دوست
👇4/18
بن گئے۔1995 میں کور کمانڈر منگلا تعینات ہو گئےانکا خیال تھا یہاں سے ریٹائر ہو جائیں گے، 1998میں اچانک قسمت کی دیوی ان پر مزید مہربان ہوئی،نواز شریف نے سینئر جرنیلوں کو مسترد کر کے جنرل پرویز مشرف کو ساتواں آرمی چیف بنا دیا
چوہدری نثار نے اس تقرری میں اہم کردار ادا کیا،
👇5/18
انکا خیال تھا مشرف کی جڑیں نہیں ہیں،یہ ن لیگ کی حکومت کو بھی ڈسٹرب نہیں کریں گے اور انڈیا اور پاکستان کے تعلقات کے راستے میں رکاوٹ بھی کھڑی نہیں کریں گے لیکن آپ قسمت کا ہیر پھیر دیکھیے، جنرل مشرف نے کارگل پر قبضہ بھی کیا۔

انڈیا پاکستان تعلقات کو بھی ریورس گیئر لگایا
👇6/18
ن لیگ کی دو تہائی اکثریت بھی لپیٹ دی، باوردی صدر بھی بن گئے اور اپنے دونوں محسنوں بےنظیر بھٹو نوازشریف کو جلاوطن بھی کر دیا
جنرل پرویزمشرف کو بعدازاں نائین الیون کا کیچ ملا اور یہ پوری مغربی دنیا کی ڈارلنگ بن گئے۔

صدر بش کندھوں پر اٹھانے لگے،دنیا کے تمام بڑےTVچینلز پر
👇7/18
بھی آئے,دنیا جہاں کے صدور وزراء اعظم نے کھڑے ہو کر انکے لیے تالی بھی بجائی،12مرتبہ خانہ کعبہ،حجرہ رسولؐ میں داخل ہوئے،کعبے کی چھت پر عین اس جگہ کھڑے ہونے کی سعادت بھی نصیب ہوئی جہاں سے حضرت بلال حبشیؓ نے فتح مکہ،

کے بعد اذان دی تھی،میجر جنرل احتشام ضمیر نے انکے لئے
👇8/18
ق لیگ بھی بنائی، PPPکے بطن سے پیٹریاٹ بھی نکالی،مشرف اس قدر تگڑے تھے کہ اگر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھی ان کے ارادوں میں مزاحم ہونے کی غلطی کی توجنرل نے ان کی گاڑی سے جھنڈا بھی اتروا دیا۔

انھیں آرمی چیف ہاؤس سے معزول کر کے گھر واپس بھی بھجوا دیا۔

اگر جامعہ حفصہ
👇9/18
خالی کرانے کے لیے فوجی آپریشن کرنا پڑا تو جنرل پرویز مشرف وہ بھی کر گزرے اور اگر معزول چیف جسٹس نے کراچی میں قدم رکھا تو جنرل نےMQMکی مدد سے شہر میں آگ بھی لگوا دی اور 50لوگ بھی مروا دیے،

یہ تکبر غلطیاں اتھارٹی بہرحال جنرل پرویزکے زوال کی وجہ بنی،بے نظیر بھٹو امریکا کی
👇10/18
مدد سے واپس آئیں،PPPکی حکومت بنی جنرل پرویز مشرف جلاوطن ہونے پر مجبور ہو گئے،24 مارچ 2013 کو واپس آئے لیکن طویل خواری اور آرٹیکل چھ کا طوق لے کر 17 مارچ 2016ء کو دبئی واپس چلے گئے،

جنرل راحیل شریف نے انھیں باہر بھجوانے میں اہم کردار ادا کیا۔جنرل پرویز سیاست سے ہٹ کر
👇11/18
ایک شان دار انسان تھے، ورزش، اسپورٹس، تیراکی اور برج کے شیدائی تھے، یہ 2018 تک کھیلتے اور دوڑتے بھاگتے تھے،جسم میں جذبہ اور گرمائش تھی، ہاتھ کی گرفت تگڑی اور یادداشت لاجواب تھی،

انگریزی اردو ترکی زبان بھی آتی تھی ریٹائرمنٹ کے باوجود بھی دنیا میں مشہور تھے۔UAE کے شاہی
👇12/18
خاندان نے لندن میں بھی اپارٹمنٹ لے دیا تھا اور دبئی میں بھی لیکن پھر 2018کے آخر میں اچانک انکا وزن گرنا شروع ہو گیا،جسم کے مختلف حصوں میں دردیں بھی ہونے لگیں۔

معدے پیشاب کا نظام بھی بگڑ گیا،درجنوں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا لیکن مرض کی تشخیص نہ ہو سکی،2019کے آخری ماہ آ گئے
👇13/18
لیکن بیماری کا سرا نہ مل سکا یہاں تک کہ امریکا کےایک ڈاکٹر
نےرپورٹوں کی بنیاد پر اعلان کیا جنرل پرویزمشرف کو امولوئی ڈوسیس (Amyloidosis)نام کی بیماری ہے

یہ بیماری انتہائی کم ہوتی ہے۔دنیا میں اسوقت اسکے صرف25مریض ہیں علاج دریافت نہیں ہوا،تین چار ادویات کا ٹرائل چل رہاھے
👇14/18
لیکن یہ بھی حتمی نہیں ہیں،ان کے بون میرو میں انجکشن لگایا جاتا تھا درد سے تڑپتے تھے اور دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے
یہ سلسلہ بھی سال بھر تک چلتا رہا مگر یہ دوا بھی کام نہ آئی اور یہ آہستہ آہستہ اسپتال کے بیڈ تک محدود ہو کر رہ گئے،کھانا پینا معطل ہو گیا۔
👇15/18
چلنا پھرنا بھی مفقود ہوگی
آخر میں بول چال بھی بند ہو گئی،انھیں اب نلکیوں کےذریعے خوراک اور آکسیجن دیجا رہی ہے

پاکستان واپس آنا چاہتےہیں مگر سفر کےقابل نہیں ہیں،انکے عروج کا زمانہ اسکی نظروں کےسامنے آجاتا ہے
بےشک خدائی صرف خدا کی قائم رہتی ہے، لاریب ہم سب محض انسان ہیں
👇16/18
ہڈیوں،گوشت اور خون کا بدبودار مغلوبہ اور بےشک ہم اور ہمارا غرور، ہم اور ہمارےعہدے
ہم اور عروج و زوال سب قدرت کے کارخانے کے فرش کی میل بھی نہیں۔ہم بس آوارہ دستک کی طرح آتے ہیں،ہوا کے جھونکوں کی طرح چلے جاتے ہیں،ہمارے پیچھے صرف ہماری عبرت کی کہانیاں رہ جاتی ہیں،وہ بھی کتنی
👇17/18
دیر، دو چار پانچ دس سال
اسکےبعد طویل اندھیرا اور نہ ختم ہونیوالا سکوت ہوتا

یا میرےپروردگار ہمیں معاف کر دے، ہم عصر کےبیٹےہیں، ہم اس دنیا سےخسارےکےسوا کچھ بھی نہیں سمیٹ پاتے
صرف تو ہی ابد ھے
صرف تو ہی آخر ھے بس ہمیں معاف کر دے
اپنی اپنی جانوں کے سب سےبڑے ظالم ہیں
End
فالو شیئر🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RH_views

Jul 10
#بھٹو_زندہ_ھے

آئیں کچھ تاریخ کے ناگہانی اوراق پلٹیں

جسٹس ڈاکٹر جاویداقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کےصاحبزادے تھے
ڈاکٹرصاحب نے1970ء کےانتخابات میں لاہور سے ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف الیکشن لڑا
لاہور میں اسوقت دو بڑے صنعتی گروپ تھے
#اتفاق_گروپ اور #بٹالہ_انجینئرنگ_کمپنی
#بیکو
👇1/26
میاں شریف اتفاق گروپ کے
روح رواں تھے
جبکہ سی ایم لطیف بیکو کے
مالک تھے
دونوں گروپوں نےجسٹس جاوید اقبال کو سپورٹ کیا
الیکشن کےدن میاں شریف
نےجاوید اقبال کے ووٹروں کیلئے ٹرانسپورٹ اورکھانےکا بندوبست کیا
جبکہ سی ایم لطیف نےالیکشن
کےباقی اخراجات برداشت کئے ذوالفقار علی بھٹو نے
👇2/26
الیکشن سے پہلےدونوں کو
عبرتناک سزا کی نوید سنا دی
لیکن یہ دونوں اپنی کمٹمنٹ
سےپیچھےنہ ہٹے
آپ دونوں کی بدنصیبی ملاحظہ کیجئے
ذوالفقار علی بھٹو 1971ء کےآخر میں سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے
آئین معطل ہوا اورحکومت نےملک کےتمام صنعتی اور پرائیویٹ ادارے سرکاری تحویل میں لےلئے
👇3/25
Read 26 tweets
Jul 2
#عمران_شیطان_کے_کالے_کرتوت
👇
1) جب یہ لندن گیا۔ تو اس کے والد کو کرپشن کے الزامات پر سروس سے نکال دیا گیا تھا
2) آکسفورڈ میں داخلہ اس کو میرٹ پر نہیں ملا تھا۔کیونکہ یہ کوئ جینئس نہیں تھا۔بلکہ داخلہ سپورٹس پر حاصل کیا
جبکہ ابھی اس نے کرکٹ شروع نہیں کی تھی
3) کرکٹ میں بطور
👇1/24
بیٹس مین شامل ھوا
کیونکہ سفارشی تھا
اپنے پہلے ھی میچ میں صفر پر آوٹ ھوگیا
اور اسے ٹیم سےباھر کر دیاگیا
4) کیونکہ ننھیال والوں کا کرکٹ بورڈ سےلنک تھا
سفارش پر پھر ٹیم میں بطور بالر بھرتی ھوا
مگر پہلے میچ میں بولنگ پرفارمنس پر پھر باھر کر دیاگیا اور اگلے چھ میچوں تک باھر رھا
👇2/24
5) اس نے کرکٹ کی پوری لائف میں کوئ ایسا میچ پاکستان کو نہیں جتوایا
جو پاکستان ھار رھا ھو
اور اس نے اپنی پرفارمینس سے جتوایا ھو
6) ورلڈ کپ جتوانےکا کریڈٹ ایسے لیتاھے
جیسے انگلینڈ کی ٹیم میں تو 11پلیئر کھیل رھےتھے
اور پاکستان کیطرف سےیہ اکیلا تھا۔
7) ورلڈ کپ میں یہ کپتان تھا
👇3/24
Read 25 tweets
Jun 27
#بدلتاپنجاب

یہ جو اچانک پنجاب میں کھربوں کی کرپشن کی باتیں شروع ہو گئی ہیں
یہ بلا وجہ نہیں ہیں
پنجاب میں جس تیزی کیساتھ ترقی ہونا شروع ہوئی ہے
ایسی کارکردگی کو پاکستان میں کبھی اچھا نہی سمجھا گیا
جب بھی کوئی لیڈر پنجاب میں کارکردگی دکھاتاھے
اقتدار کے ایوانوں میں خطرے کی
👇1/16
بجنا شروع ہو جاتی ہیں
کیونکہ پنجاب میں مقبولیت کا مطلب وزارت عظمیٰ کی کرسی کیطرف پیش رفت لیا جاتا ہے
عمران کے دور میں عثمان بزدار کو وزیراعلی بھی اسی وجہ سے بنایا گیا تھا
کہ اگر علیم خان یا کسی دوسرے ایکٹو بندے کو بنا دیا جاتا
تو خود عمران کیلئے خطرہ پیدا ہو جاتا۔
حالیہ
👇2/16
الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جیت کے باوجود جب نواز شریف وزیراعظم نہیں بنے
تو اس سے ظاہر ہو گیا تھا کہ
نوازشریف کو روکنے کا جو پلان دو دہائیوں سے چلا آ رہا تھا
وہ اب بھی چل رہا تھا۔
مسلم لیگ ن کا دوسرا نام
نوازشریف ہی تھا
تو مجبوراً انکے بھائی کو وزیراعظم اور انکی بیٹی کو
👇3/16
Read 17 tweets
Jun 24
ہمارے پڑوسی برادر مسلمان ملک ایران نے ہم پر ستر سال میں بہت احسانات کئے
مگر چند ایک یہاں بیان کرتےہیں

احباب سےگزارش ہےکہ لازمی پڑھیں

1: ایران کا ہم پر پہلا احسان یہ تھا کہ ⁦ ⁩
1965 میں جب پاکستان پر رات کے اندھیرے میں بھارت نےجنگ مسلط کردی تو پاکستان کے پاس دو دن بھی
👇1/11
لڑنےکیلئے ہتھیار پیسہ نہیں تھا تب سعودی عرب دبئی نے پیسے اور چین نےہتھیار دیے
جبکہ ایران نےبھارتی طیاروں کو اپنےاڈوں سے فیول مہیاکیا

2:ایران کا ہم پردوسرا احسان یہ تھا کہ
انیس سو اکہتر کی جنگ میں بھارت کو ایران کیجانب
سےباقاعدہ ہوائی اڈےفراہم کئےگئے
مسلک کا کارڈ کھیل کر
👇2/11
معصوم پاکستانیوں کے ریعے مشرقی پاکستان میں فنڈنگ کی گئی اور پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے میں بھارت کا ساتھ دیا
جسکا اعتراف اجیت دوال کرچکاھے

3:ایران کا ہم پر تیسرا احسان
خمینی انقلاب کےبعد پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کروائے گئے
امن و امان کیلئےکوششیں کرنے والےعلماء کرام کو
👇3/11
Read 11 tweets
Jun 23
#گھر_کا_بھیدی_لنکا_ڈھائے

گزشتہ شب پاسدارانِ انقلاب نے بندرگاہ چابہار کے مضافات میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ اس گودام میں #موساد کیلئےکام کرنے والا وہ نیٹ ورک سرگرم تھا جسکی سرگرمیوں کا کھوج ایرانی سائبر یونٹ نے کئی دنوں کی مسلسل الیکٹرانک نگرانی کے بعد لگایا تھا
👇1/14
چھاپے میں 141 ایجنٹ گرفتار ہوئ
#بھارتی121
20 اسرائیلی
سامانِ ضبط میں خفیہ سیٹلائٹ فونز
بائننس والیٹ کی یک صفحاتی لاگ اور وہ ہارڈ ڈرائیو شامل تھی جس نے پوری کہانی کو بلوچستان تک کھینچ لایا

تفتیشی ٹیم کو ہارڈ ڈرائیو میں Project Gidon-Esha نامی پریزنٹیشن ملی
سلائیڈ نمبر 3 پر
👇2/14
گوادر پورٹ
پنجگور، اور مند کے اوپر سرخ دائرے بنے تھے
نیچے کیپشن BLA Remote Relay Nodes ۔ اگلی سلائیڈ Node-K7 Karachi کو RAW کے drop-box کے طور پر ظاہر کرتی تھی، جہاں سے اسمگل شدہ فنڈز اور بارودی مواد BYC
اور BLA کئلئے بلوچستان بھیجے جاتےتھے
یہی وہ لنک تھا جس نے ایرانی
👇3/14
Read 13 tweets
Jun 22
#ایران_اور_اسرائیل

کبھی دوست ہوا کرتے تھے

حالیہ جنگ کا پس منظر دہائیوں پر پھیلا ہوا ضرور ہے
تاہم زیادہ پرانی بات نہیں
جب ایران، اسرائیل کے شراکت دار کےطور پرخطے میں پہچاناجاتا تھا

16 جون 2025 کو اسرائیلی شہر حیفہ میں ایک مقام سے دھواں اٹھ رہاھے
جہاں ایرانی میزائلوں کی
👇1/25 Image
تازہ بیراج داغی گئی

ایران اور اسرائیل ہمیشہ سے دشمن نہیں تھے
حالیہ جنگ کا پس منظر دہائیوں پر پھیلا ہوا ضرور ہے
تاہم زیادہ پرانی بات نہیں
جب ایران، اسرائیل کے شراکت دار کے طور پر خطے میں پہچانا جاتا تھا

تیل کی فروخت سے دفاعی تعاون تک دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر
👇2/25 Image
کرتے تھے۔

مشترکہ تہذیبی وراثت کےاظہار کیلئے ایک دوسرے کے ہاں ثقافتی طائفے بھی بھیجے جاتےتھے

ایران ترکی کے بعد دوسرا اسلامی ملک تھا
جہاں اسرائیل کا سفارت خانہ موجود تھا
شاہ ایران سمجھتےتھےکہ امریکہ کی خوشنودی اسرائیل کےساتھ دوستی سے مشروط ھے
دہائیوں پہلے مشرقِ وسطیٰ میں
👇3/25 Image
Read 26 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(