جنرل پرویزمشرف بول نہیں سکتے نرس نےمسکرا کر جواب دیا
ملاقاتی حیرت سے بیڈ کیطرف دیکھنے لگا
سامنے بیڈ پر ہڈیوں کا #ڈھانچہ رکھا ہوا تھا
ڈھانچہ کسی بھی طرح جنرل پرویزمشرف کا دکھائی نہیں دیتا تھاآنکھوں کی چمک ماند پڑچکی تھی
👇1/18
لہجے کی کھنک اور چہرے کا اعتماد دم توڑ چکا تھا،کسرتی جسم کو بچھڑے ہوئے صدیاں گزر چکی تھیں، وہ اب آئی سی یو کے ایک وی وی آئی پی مریض کے سوا کچھ نہیں تھے، ملاقاتی کے تخیل کو جھٹکا لگا،اس نےآنکھیں صاف کیں اور ٹکٹکی باندھ کر دیکھتی آنکھوں کو سلام کر کے باہر آ گیا
لیکن دروازہ
👇2/18
بند ہونے سے پہلے اس نے نرس کی دوسری سرگوشی سن لی بے چارہ جنرل اٹھ بیٹھ کھا پی بھی نہیں سکتا۔جنرل پرویز مشرف کے والد سید مشرف الدین وزارت خارجہ میں کام کرتے تھے،والدہ بیگم زرین مشرف اسکول ٹیچر تھیں،پرویز مشرف اپنے دونوں بھائیوں کے مقابلے میں نالائق تھے۔
قسمت کی دیوی صرف
👇3/18
ان پر عاشق تھی،کمزور جسم چھوٹے قد کے باوجود فوج میں بھرتی ہوئے اور لیفٹیننٹ جنرل بن گئے۔انکی پروموشن میں مولانا فضل الرحمن و بےنظیر بھٹو نےاہم کردار ادا کیا تھا،شوکت عزیز سے پہلی ملاقات 1993 میںUSAمیں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی
دونوں نےایک دوسرے کا مستقبل بھانپ لیا دوست
👇4/18
بن گئے۔1995 میں کور کمانڈر منگلا تعینات ہو گئےانکا خیال تھا یہاں سے ریٹائر ہو جائیں گے، 1998میں اچانک قسمت کی دیوی ان پر مزید مہربان ہوئی،نواز شریف نے سینئر جرنیلوں کو مسترد کر کے جنرل پرویز مشرف کو ساتواں آرمی چیف بنا دیا
چوہدری نثار نے اس تقرری میں اہم کردار ادا کیا،
👇5/18
انکا خیال تھا مشرف کی جڑیں نہیں ہیں،یہ ن لیگ کی حکومت کو بھی ڈسٹرب نہیں کریں گے اور انڈیا اور پاکستان کے تعلقات کے راستے میں رکاوٹ بھی کھڑی نہیں کریں گے لیکن آپ قسمت کا ہیر پھیر دیکھیے، جنرل مشرف نے کارگل پر قبضہ بھی کیا۔
انڈیا پاکستان تعلقات کو بھی ریورس گیئر لگایا
👇6/18
ن لیگ کی دو تہائی اکثریت بھی لپیٹ دی، باوردی صدر بھی بن گئے اور اپنے دونوں محسنوں بےنظیر بھٹو نوازشریف کو جلاوطن بھی کر دیا
جنرل پرویزمشرف کو بعدازاں نائین الیون کا کیچ ملا اور یہ پوری مغربی دنیا کی ڈارلنگ بن گئے۔
صدر بش کندھوں پر اٹھانے لگے،دنیا کے تمام بڑےTVچینلز پر
👇7/18
بھی آئے,دنیا جہاں کے صدور وزراء اعظم نے کھڑے ہو کر انکے لیے تالی بھی بجائی،12مرتبہ خانہ کعبہ،حجرہ رسولؐ میں داخل ہوئے،کعبے کی چھت پر عین اس جگہ کھڑے ہونے کی سعادت بھی نصیب ہوئی جہاں سے حضرت بلال حبشیؓ نے فتح مکہ،
کے بعد اذان دی تھی،میجر جنرل احتشام ضمیر نے انکے لئے
👇8/18
ق لیگ بھی بنائی، PPPکے بطن سے پیٹریاٹ بھی نکالی،مشرف اس قدر تگڑے تھے کہ اگر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھی ان کے ارادوں میں مزاحم ہونے کی غلطی کی توجنرل نے ان کی گاڑی سے جھنڈا بھی اتروا دیا۔
انھیں آرمی چیف ہاؤس سے معزول کر کے گھر واپس بھی بھجوا دیا۔
اگر جامعہ حفصہ
👇9/18
خالی کرانے کے لیے فوجی آپریشن کرنا پڑا تو جنرل پرویز مشرف وہ بھی کر گزرے اور اگر معزول چیف جسٹس نے کراچی میں قدم رکھا تو جنرل نےMQMکی مدد سے شہر میں آگ بھی لگوا دی اور 50لوگ بھی مروا دیے،
یہ تکبر غلطیاں اتھارٹی بہرحال جنرل پرویزکے زوال کی وجہ بنی،بے نظیر بھٹو امریکا کی
👇10/18
مدد سے واپس آئیں،PPPکی حکومت بنی جنرل پرویز مشرف جلاوطن ہونے پر مجبور ہو گئے،24 مارچ 2013 کو واپس آئے لیکن طویل خواری اور آرٹیکل چھ کا طوق لے کر 17 مارچ 2016ء کو دبئی واپس چلے گئے،
جنرل راحیل شریف نے انھیں باہر بھجوانے میں اہم کردار ادا کیا۔جنرل پرویز سیاست سے ہٹ کر
👇11/18
ایک شان دار انسان تھے، ورزش، اسپورٹس، تیراکی اور برج کے شیدائی تھے، یہ 2018 تک کھیلتے اور دوڑتے بھاگتے تھے،جسم میں جذبہ اور گرمائش تھی، ہاتھ کی گرفت تگڑی اور یادداشت لاجواب تھی،
انگریزی اردو ترکی زبان بھی آتی تھی ریٹائرمنٹ کے باوجود بھی دنیا میں مشہور تھے۔UAE کے شاہی
👇12/18
خاندان نے لندن میں بھی اپارٹمنٹ لے دیا تھا اور دبئی میں بھی لیکن پھر 2018کے آخر میں اچانک انکا وزن گرنا شروع ہو گیا،جسم کے مختلف حصوں میں دردیں بھی ہونے لگیں۔
معدے پیشاب کا نظام بھی بگڑ گیا،درجنوں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا لیکن مرض کی تشخیص نہ ہو سکی،2019کے آخری ماہ آ گئے
👇13/18
لیکن بیماری کا سرا نہ مل سکا یہاں تک کہ امریکا کےایک ڈاکٹر
نےرپورٹوں کی بنیاد پر اعلان کیا جنرل پرویزمشرف کو امولوئی ڈوسیس (Amyloidosis)نام کی بیماری ہے
یہ بیماری انتہائی کم ہوتی ہے۔دنیا میں اسوقت اسکے صرف25مریض ہیں علاج دریافت نہیں ہوا،تین چار ادویات کا ٹرائل چل رہاھے
👇14/18
لیکن یہ بھی حتمی نہیں ہیں،ان کے بون میرو میں انجکشن لگایا جاتا تھا درد سے تڑپتے تھے اور دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے
یہ سلسلہ بھی سال بھر تک چلتا رہا مگر یہ دوا بھی کام نہ آئی اور یہ آہستہ آہستہ اسپتال کے بیڈ تک محدود ہو کر رہ گئے،کھانا پینا معطل ہو گیا۔
👇15/18
چلنا پھرنا بھی مفقود ہوگی
آخر میں بول چال بھی بند ہو گئی،انھیں اب نلکیوں کےذریعے خوراک اور آکسیجن دیجا رہی ہے
پاکستان واپس آنا چاہتےہیں مگر سفر کےقابل نہیں ہیں،انکے عروج کا زمانہ اسکی نظروں کےسامنے آجاتا ہے
بےشک خدائی صرف خدا کی قائم رہتی ہے، لاریب ہم سب محض انسان ہیں
👇16/18
ہڈیوں،گوشت اور خون کا بدبودار مغلوبہ اور بےشک ہم اور ہمارا غرور، ہم اور ہمارےعہدے
ہم اور عروج و زوال سب قدرت کے کارخانے کے فرش کی میل بھی نہیں۔ہم بس آوارہ دستک کی طرح آتے ہیں،ہوا کے جھونکوں کی طرح چلے جاتے ہیں،ہمارے پیچھے صرف ہماری عبرت کی کہانیاں رہ جاتی ہیں،وہ بھی کتنی
👇17/18
دیر، دو چار پانچ دس سال
اسکےبعد طویل اندھیرا اور نہ ختم ہونیوالا سکوت ہوتا
یا میرےپروردگار ہمیں معاف کر دے، ہم عصر کےبیٹےہیں، ہم اس دنیا سےخسارےکےسوا کچھ بھی نہیں سمیٹ پاتے
صرف تو ہی ابد ھے
صرف تو ہی آخر ھے بس ہمیں معاف کر دے
اپنی اپنی جانوں کے سب سےبڑے ظالم ہیں
End
فالو شیئر🙏
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
ذرا سوچئیے چار سال حکومت کرنے کے بعد خان صاحب کے پاس اپنی حکومت بچانے کیلیے تھا کیا۔۔۔؟؟؟
ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں ایک مشکوک سے "خط" پر قائم سازش تھیوری ۔ اس تھیوری سے ان کا گھٹیا آئی کیو لیول رکھنےوالا سپورٹر تو ناچ ناچ کر ہلکان ہوتا رہا لیکن کوئی سنجیدہ آدمی
اسے تسلیم
👇1/10
کرنے پر تیار نہیں ہوا ۔
خان صاحب اور ان کے سپورٹر بتائیں کہ اگر خان صاحب کے پاس عوام کو باہر نکالنے کے لیے درج ذیل متبادل سلوگن ہوتے تو کیا صورتحال ہوتی
کاش خان صاحب کہتے کہ
🚩 میرے ساتھ نکلو میں نے اپنے چار سالہ دور میں پولیس ریفارمز کی طرف پیش قدمی کی ہے
👇2/10
🚩 میرے ساتھ نکلو میں نے تعلیمی نظام میں انقلاب برپا کیا ہے
🚩 میرے ساتھ نکلو میں نے کرپشن کے خاتمہ کی بنیاد رکھ دی ہے
🚩 میرے ساتھ نکلو میں نے کراچی کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے ۔
🚩 میرے ساتھ نکلو میں نے مہنگائی کے خاتمہ کی طرف پیش قدمی کی ہے
🚩 میرے ساتھ نکلو میری
👇3/10
ڈیفالٹ میں کیا ہوگا?
عمران خان حکومت چوبیس سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑ گئی ہے جبکہ دو ہزار اٹھارہ میں یہ گیارہ سو چالیس ارب تھا یعنی نصف
تو سب سے پہلے آپکی آئی پی پیز کام کرنا بند کردیں گے اور بجلی کا جو شارٹ فال اس وقت نو سو میگاواٹ ھےوہ دو ہزار میگاواٹ پر چلا جائے گا
👇1/7
جسکا مطلب ہے کہ لوڈ شیڈنگ اٹھارہ گھنٹے تک جائےگی
عمران خان ترتالیس ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑ کر گیاھے جو دو ہزار اٹھارہ میں انیس ارب ڈالر تھا اور فارن ریمیٹینس ساڑھے گیارہ ارب ڈالر تھیں گویا کل فرق ساڑھے سات ارب ڈالر تھا
(نوٹ یہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کا فرق ہے لہذا
👇2/7
ایکسپورٹ کے فگرز دکھانے کی ضرورت نہیں)
اور اسمیں سے بتیس ارب ڈالر کے ریمیٹنس نکال دیجائے تو ملک میں گیارہ ارب ڈالر کا کم مال آئیگا
گویا انڈسٹری خام مال کےنہ ہونے سے بند ہوگی اور بےروزگاری تقریبا عمران خان کے پہلےسال جتنی ہوجائے گی
دنیا کا کوئی بینک آپکی ایل سی نہیں مانےگا
👇3/7
🌹آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی🌹*
مزید نئے روشن پہلوؤں کے انکشافات سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنےمیں ناکام ھو کر رہ گئے
عالمی تحقیقی ادارے
👇1/7
کئی دھائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ھیں۔
کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوھات ھیں۔
اور *ایک منٹ میں 720 لیٹر*
جبکہ *ایک گھنٹے میں43 ھزار 2 سو لیٹر*
پانی فراھم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رھا ھے
جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ
👇2/7
گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ھے۔
جاپانی تحقیقاتی ادارے ھیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ھے کہ
*آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ھو جائے تو اس کے خواص بھی وھی ھو جاتے ھیں جو آب زم زم کے ھیں*
جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں
👇3/7
انڈونیشیا نےسال2019میں ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا کرومائیٹ برآمد کیا
کرومائیٹ سٹین لیس سٹیل بنانےکا خام مال ہوتا ہےتب انہوں نےسوچا
کہ بےحد سستا کرومائیٹ بیچنا انتہائی غلط کام ہے ہمیں سٹین لیس سٹیل بنا کر بیچنا چاہیئے.
👇1/7
ورلڈ اکنامک فورم کےایک اجلاس میں
انڈونیشیا کےوزیرتجارت نےبتایا کہ انہوں نے #کرومائیٹ اور اسکی برآمد پر پابندی لگا دی اور پابندی لگانےکے بعد صرف اگلےسال دس ارب ڈالر کا سٹین لیس سٹیل برآمد کیا
اس سےاگلےسال بیس ارب ڈالر کا سٹین لیس سٹیل.
انکا کہناھےکہ کہ صرف تین سال میں
👇2/7
وہ دنیا کےدوسرے بڑے سٹین لیس سٹیل کےبرآمد کنندہ بن گئےہیں انکی کل برآمدات کا دس% صرف سٹیل ہوتاھے
انکا #کرومائیٹ 46% کا ہے. جبکہ مسلم باغ بلوچستان شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پایا جانے والا #کرومائیٹ 55 سے 60% کروم آکسائیڈ کا حامل ہے اور ہم دہائیوں سے سر جھکائےاسے
👇3/7
دوڑ کے مقابلوں میں فنش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا کا ایتھلیٹ عبدالمطیع سب سے آگے تھا، مگر اس نے سمجھا کہ وہ دوڑ جیت چکا ہے۔ اس کے بالکل پیچھے سپین کا رنر ایون فرنینڈز دوڑ رہا تھا، اس نے جب دیکھا کہ مطیع غلط فہمی کی بنیاد پر رک رہا ہے تو اس نے اسے آواز دی کہ دوڑو ابھی
👇1/5
فنش لائن کراس نہیں ھوئی۔ مطیع اس کی لینگوئج نہیں سمجھتا تھا اس لئیے وہ بالکل سمجھ نہیں سکا۔ یہ بہترین موقع تھا کہ فرنینڈز اس سے آگے نکل کے دوڑ جیت لیتا مگر اس نے عجیب فیصلہ کیا اس نے عبدالمطیع کو دھکا دے کےفنش لائن سے پار کروا دیا
تماشائی اس اسپورٹس مین اسپرٹ پر دنگ رہ گئے
👇2/5
فرنینڈ ہار کے بھی ہیرو بن چکا تھا۔
ایک صحافی نے بعد میں فرنینڈز سے پوچھا تم نے یہ کیوں کیا؟
فرنینڈز نے جواب دیا
"میرا خواب ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ قائم کریں جہاں کوئی دوسرے کو اس لئے دھکا دے تاکہ وہ جیت سکے۔"
صحافی نے پھرپوچھا "مگر تم نے کینیا کے ایتھلیٹ کو کیوں جیتنے دیا؟
👇3/5