M. Ali Imran Profile picture
Jul 28 35 tweets 8 min read
تھریڈ:
پیارے دوستو آج میں آپ کو عام گھریلو استعمال کی بجلی سے چلنے والی اشیاء کی پاور کنزمپشن اور بجلی کی بچت ہے طریقے بتاؤں گا
اگر تھریڈ پسند آئے تو اسے ریٹویٹ کر دیجئے گا
تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ دوست فائدہ اٹھا سکیں
👇🏻
تو شروع کرتے ہیں وائرنگ سے
اپنے گھروں میں ہمیشہ اچھی کمپنی کی کاپر وائر سے وائرنگ کروائیں
میٹر سے گھر کی DP تک ہمیشہ کاپر وائر لگوائیں
وائر کی موٹائی کا تعین گھر/دفتر یا فیکٹری میں چلنے والے اپلائنسز کی تعداد اور بجلی کی کنزمپشن پر ہے
👇🏻
کاپر وائر سے بجلی کی رو روانی سے گزرتی ہے اور بجلی کے آلات تے مطلوبہ مقدار میں پہنچتی ہے
جس وجہ سے وہ روانی سے چلتے ہیں اور کم بجلی خرچ کرتے ہیں
بجلی کی روانی نہ ہونے کی صورت میں آلات زیادہ بجلی کھینچیں گے جس سے بجلی کے بل پر اثر پڑے گا
👇🏻
گھروں/دفاتر اور فیکٹریوں میں ہمیشہ پاور 0.99 فیکٹر کے LED بلب لگوائیں
گھروں، دفاتر اور فیکٹریوں کی ڈیزائننگ ایسی کروائیں کہ بلب چھت سے نیچے فرش پر براہ راست روشنی پھینکے
نہ کہ نیچے سے چھت پر پھینکنے والا ہو
اسطرح آپ کم بلبوں میں مطلوبہ روشی حاصل کر سکتے ہیں
+
ایک 12 واٹ کا LED بلب اگر 24 گھنٹے اور 30 دن مسلسل جلتا رہے تو ماہوار روزانہ 290 واٹ یا ماہانہ 9 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
اچھی کمپنی کا کاپر وائنڈنگ والا چھت کا پنکھا اگر 24 گھنٹے چلے
تو روزانہ 2.4 یونٹ اور ماہانہ 72 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
👇🏻
اچھی کمپنی کا 22 یا 24 انچ والا پیڈسٹل فین 24 گھنٹے چلنے پر روزانہ 3.6 یونٹ اور ماہانہ 108 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
ایک نارمل سائز کا فریج جس کا تھرموسٹیٹ نارمل پوزیشن یا آسان الفاظ میں درمیانی رینج میں رکھا جائے
وہ 24 گھنٹے میں 4 یونٹ یا ماہانہ 120 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
👇🏻
پانی کی کاپر وائنڈنگ میں 1/2 ہارس پاور کی موٹر فی گھنٹہ 0.5 یونٹ
جبکہ 1 ہارس پاور کی موٹر فی گھنٹہ 0.9 یونٹ بجلی خرچ کرتی ہے
دن میں دو گھنٹے چلنے پر بالترتیب ماہانہ 30 یونٹ اور 54 یونٹ بجلی خرچ ہوگی
👇🏻
ایک نارمل سائز کا گھریلو ڈیپ فریزر ماہانہ 150 سے 200 یونٹ تک بجلی خرچ کرتا ہے
اس لئے جن کے گھر میں ڈیپ فریزر موجود ہیں
وہ کوشش کریں کہ اسے صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی چلائیں
👇🏻
AC
ہمیشہ کمرے یا ایریا کی مناسبت سے لگوائیں
ضرورت سے بڑا AC یا ضرورت سے چھوٹا AC دونوں بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں
ایک 12x14 کے کمرے میں 1 ٹن یا 12000 BTU کا AC بہترین کام کرتا ہے
جبکہ 15x18 کمرے کیلئے 1.5 ٹن یا 18000 BTU کا AC مناسب رہتا ہے
👇🏻
اسی طرح 300 سکوائر فٹ جگہ کیلئے 2 ٹن یا 24000 BTU اور 600 اسکوائر فٹ جگہ کیلئے 4 ٹن یا 48000 BTU کا AC درکار ہوگا۔
اچھی کمپنی کا 1 ٹن کا AC خواہ انورٹر ہو یا عام AC
جب اس کا کمپریسر پوری پاور سے چلتا ہے تو فی گھنٹہ 1500 واٹ یا 1.5 یونٹ خرچ کرتا ہے
👇🏻
اس لئے AC کو ہمیشہ اتنے تھرموسٹیٹ پر چلائیں جس سے آپ کمفرٹیبل محسوس کریں
نہ کہ آپ کو سردی لگنے لگے
اسطرح آپ بہت سی بجلی بچا سکتے ہیں۔
اےسی کےفلٹر روزانہ صاف کریں
زیادہ گرد آلود ماحول والی جگہوں پر AC کی سیزن میں 2 بار سروس کروائیں
اور صاف ستھرے ماحول والی جگہوں پر سالانہ 1 بار
👇🏻
اگر آپ نیا AC لگوانے لگے ہیں تو کوشش کریں ہمیشہ اچھی کمپنی کے نئی ٹیکنالوجی ہے حامل DC انورٹر AC لگوائیں
اس سے آپ کو کم از کم 40 فیصد بجلی کی یقینی بچت ہوگی
اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ایک عام AC اور DC انوڑر AC میں کیا فرق ہوتا ہے
👇🏻
عام AC کا کمپریسر کمرے میں صارف کی مطلوبہ کولنگ پوری کرکے ٹرپ ہو جاتا یے
اور جیسے ہی کمرہ گرم ہونے لگتا ہے کمپریسر دوبار چل پڑتا ہے
اسطرح یہ کمرے میں مطلوبہ درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے
ڈی سی انورٹر AC کے کمپریسر جدید ترین DC ٹیکنالوجی سے بنے ہوتے ہیں
👇🏻
ڈی سی انورٹر AC کے کمپریسر کو ایک ہی سی بی کٹ کنٹرول کرتی ہے
کمرے میں جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا ہے
کمپریسر کو کرنٹ کی سپلائی کم کرتی جاتی ہے
اور جب کمرے کا درجہ حرارت صارف کے مطلوبہ درجہ حرارت تک پہنچتا ہے
اس وقت تک کمپریسر کو بجلی کی سپلائی میں 75 فیصد تک کم ہو چکی ہوتی ہے
👇🏻
یعنی 7 امپئیر فی گھنٹہ یا 1500 واٹ یا 1.5 یونٹ فی گھنٹہ بجلی خرچ کرنے والا کمپریسر 2 امپئیر فی گھنٹہ یا 440 واٹ یا 0.44 یونٹ فی گھنٹہ کی بجلی خرچ کرتا ہے۔
ڈی سی انورٹر AC کا کمپریسر ٹرپ نہیں ہوتا بلکہ مسلسل LOW RPM پر چلتا رہتا ہے اور کمرے میں درجہ حرارت بڑھنے نہیں دیتا
👇🏻
1 ٹن کا DC انورٹر AC اگر نارمل درجہ حرارت 26 ڈگری پر روزانہ 8 گھنٹے چلایا جائے تو ماہانہ 120 سے 140 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے۔
جبکہ عام 1 ٹن کا AC نارمل 26 ڈگری درجہ حرارت پر روزانہ 8 گھنٹے چلائیں تو ماہانہ 230 سے 250 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
👇🏻
آپ اوپر دی گئی کیلکولیشن کے حساب سے 1.5 ٹن٫ 2 ٹن یا اس سے بڑے اے سی کی بجلی کی کھپت کا حساب با آسانی لگا سکتے ہیں
جوسر، بلینڈر اور میٹ گرائنڈر وغیرہ پر عموماً 300 واٹ کے قریب قریب موٹر لگی ہوتی ہے
کیونکہ یہ چیزیں بہت کم چلتی ہیں اس لئے ان کے چلانے یا نہ چلانے سے بجلی کے ماہانہ بل پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا
👇🏻
مائیکروویو اوون اور ٹورٹر ہیٹر اوون
ایک نارمل گھریلو سائز کا مائکروویو اوون ایک گھنٹہ چلانے پر 1 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
جبکہ گھریلو ٹوسٹر/ہیٹراوون جسے پیزا بنانےکیلئےاستمعال کیا جاتا ہے
وہ فی گھنٹہ 2 سے 3 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
جبکہ ائیر فرائیر کی بجلی کی کھپت بھی ہیٹر اوون جتنی یے
گھریلو استعمال کا عام 32 سے 43 انچ LCD LED ٹی وی فی گھنٹہ 60 سے 80 واٹ بجلی خرچ کرتا ہے
اگر آپ دن میں 8 گھنٹے ٹی وی چلاتے ہیں تو آپ کے صرف ٹی وی کی مد میں ماہانہ 15 سے 20 یونٹ خرچ ہوں گے
👇🏻
ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور پرنٹر
عام گھریلو استمعال کا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر LCD مانیٹر کے ساتھ 250 واٹ فی گھنٹہ بجلی خرچ کرتا ہے
یعنی روزانہ 4 گھنٹے چلانے پر 1 یونٹ اور ماہانہ 30 یونٹ
اگر آپ نے ساتھ میں ساؤنڈ سسٹم بھی لگایا ہوا ہے تو اس کے سائز کے حساب سے مزید بجلی خرچ ہوگی
👇🏻
اگر آپ کے پاس گیمنگ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہے تو وہ فی گھنٹہ 600 سے 1000 وقت تک بجلی خرچ کرتا ہے
اور ساؤنڈ سسٹم کے بجلی کے اخراجات الگ ہیں
جبکہ نارمل سائز لیپ کی بجلی کی کھپت انتہائی کم ہے
24 گھنٹے چلنے پر محض 1 یونٹ بجلی خرچ کرتا ہے
👇🏻
واٹر ڈرپنسر کو اگر صرف کولڈ موڈ پر چلایا جائے تو 24 گھنٹے میں 2 یونٹ سے بھی کم یا ماہانہ 50 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرتا ہے
اور اگر اس کا ہاٹ واٹر موڈ بھی ساتھ آن کر دیا جائےتو24 گھنٹے میں اس کی بجلی کی کھپت14 یونٹ یا ماہانہ 400 یونٹ تک پہنچ جاتی ہے
یہ اہم پوائنٹ ضرور یاد رکھیں
👇🏻
جن کی فیملی بڑی ہے
وہ فریج میں ٹھنڈا پانی رکھنے کی بجائے گھر میں ڈرنکنگ واٹر کولر رکھیں
فریج میں کولر کی غرض سے برف جما لیا کریں
اسطرح آپ کی فریج پانی کے مقصد کیلئے بار بار نہیں کھلے گی
فریج کی کولنگ برقرار رہے گی
کمپریسر بار بار نہیں چلے گا
اور بجلی کی بچت ہوگی
👇🏻
آجکل کے نارمل موبائل فون کا چارجر 5 واٹ سے 15 واٹ تک کا ہوتا ہے
اگر آپ بلا ضرورت بیسیوں گھنٹے مختلف اپلائنسز کے چارجرز کو ساکٹ میں لگا رہنے دیں گے تو یہ آپ کے ماہانہ بل میں اضافے کا باعث بنیں گے
کیونکہ ڈیوائس ساتھ میں اٹیچ نہ ہونے کے باوجود یہ بجلی استعمال کر رہے ہوتے ہیں
👇🏻
گھریلو استعمال کی ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی تمام اشیاء مثلاً AC اور TV وغیرہ کو ریموٹ کنٹرول سے بند کرنے کے بعد مین سوئچ سے ضرور بند کریں
کیونکہ ریموٹ کنٹرول سے ڈیوائس کا آپریشن بند ہوتا ہے
لیکن اس کی کِٹ کم مقدار میں کچھ واٹ مسلسل استمعال کر رہی ہوتی ہے
👇🏻
UPS
بجلی کے بل میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ UPS ہے
جو گرڈ سے حاصل ہونے والی بجلی کو DC بیٹری میں سٹور کرتا ہے
اور گرڈ سے بجلی بند ہونے کی صورت میں DC بیٹری سے بجلی کو AC کرنٹ میں تبدیل کرکے سپلائی دیتا ہے
اس پورے پراسیس میں اچھے خاصے لائن لاسز ہو جاتے ہیں
👇🏻
ماہرین کے مطابق دیسی ساختہ UPS جس میں بڑا ٹرانسفارمر لگا ہوتا ہے وہ تقریباً 50 فیصد بجلی ضائع کر دیتا ہے
اور آجکل مارکیٹ میں جو چائنہ کے چھوٹے ٹرانسفارمر اور آئی سی سرکٹ والے UPS دستیاب ہیں
وہ 30 سے 35 فیصد لائن لاسز کرتے ہیں
👇🏻
کیونکہ UPS آجکل کے زمانے میں ہر گھر کی ضرورت ہے تو اس ضمن میں میرا مشورہ ہے اگر آپ کے گھر کی وائرنگ نئی ہے تو ہمیشہ امپورٹڈ UPS ہی لگوائیں
اور اتنا لگوائیں جتنی آپ کو کم از کم ضرورت ہے
ضرورت سے بڑا UPS بجلی کے بل میں اضافہ کرتا ہے
👇🏻
جن گھروں کی پرانی وائرنگ ہے
وہ امپورٹڈ UPS نہ لگوائیں
کیونکہ اس میں دیسی کی نسبت سیفٹی فیچر کم ہوتے ہیں
اور پرانی وائرنگ میں کہیں معمولی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے امپورٹڈ UPS آئے روز خراب ہوتا جائے گا
جبکہ دیسی UPS یہ سب برداشت کر لیتا ہے
زیادہ سے زیادہ فیوز اڑتا ہے
👇🏻
اپنے تجربے اور معلومات کو آپ سب کیلئے اس تھریڈ کی صورت میں لکھ دیا ہے
اگر کسی دوست کو اس سلسلے میں کچھ اور معلومات چاہئیں
تو پوچھ سکتا ہے
میں معلومات فراہم کر دوں گا۔
سولر کے بارے میں عنقریب ایک تھریڈ الگ سے لکھوں گا
👇🏻
سب سے آخر میں یہ کہنا چاہتا ہوں
کہ یہ تھریڈ پڑھنے والے اپنے اپنے گھروں کے باہر رات میں ایک LED بلب ضرور آن رکھا کریں
یہ آپ کی جیب پر بالکل بھی بھاری نہیں ہوتا
لیکن اس سے راہگیروں کو راستے کی راہنمائی ہوتی ہے
اس کام کو ثواب کی نیت سے کریں
جزاک اللہ خیراً کثیرا
یہ فکسڈ ٹائم اور فکسڈ ٹائمنگ بیسڈ الیکٹرانک سوئچ ہے
اس میں ایک دن میں 16 بار اور پورے ہفتے کی ON/OFF کی ٹائمنگ فیڈ ہو سکتی ہے
استمعال میں عام پلگ جیسی
آپ اسے ایسی اشیاء کے ساتھ استمعال کرسکتے ہیں
جنہیں آپ دن میں مخصوص اوقات میں خود چلاتے اور بند کرتے ہیں
👇🏻
جیسے کہ پانی کی موٹر، سٹریٹ لائٹ یا دکانوں کے الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ وغیرہ
اس میں دئے گئے وقت پر آپ کی ڈیوائس ان ہو جائے گی اور دئے گئے مخصوص وقت میں بند ہو جائے گا۔
بجلی کی بچت کیلئے بہترین چیز ہے۔
میں نے دراز ڈاٹ پی کے سے 1000 روپے میں منگوائی تھی
یہ گھر میں ضرور رکھیں
استری
عام گھریلو استعمال کی استری 1000 واٹ یا 1 یونٹ یا 4.5 امپئیر کی ہوتی ہے
جتنے گھنٹے استمعال کریں گے اتنے یونٹ بجلی خرچ ہوگی۔
سنگل فیز میٹر ہو تو کبھی بھی استری استمعال کر سکتے ہیں
اور اگر تھری فیز میٹر ہو تو شام 6 سے رات 11 بجے تک استری نہ چلائیں
آپ کو Peak Hour بل پڑے گا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with M. Ali Imran

M. Ali Imran Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @capricorn_lhr

Jul 12
کچھ ہفتےپہلےمیں نے گاڑیوں میں بہترین فیول ایوریج حاصل کرنےکیلئے ایک مفصل تھریڈ لکھا تھا
زیر نظر تصویر میں کرولا 1300 CC
2500 RPM پر
100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ ساتھ 17.2 کلومیٹر فی لیٹر کی ایوریج بھی دے رہی ہے
گاڑی میں5 بھاری لوگ سوار ہیں
جبکہ اے سی 2 پر چل رہا ہے
گاڑیوں و موٹر سائیکلوں میں ایندھن کی بہترین ایوریج حاصل کرنے کیلئے کچھ ٹپس پر مبنی تھریڈ دوبارہ لکھ رہا ہوں
دی گئی ٹپس پر عمل کریں اور بہترین فیول ایوریج حاصل کریں
👇🏻
اگر آپ کے پاس نئی گاڑی یا موٹر سائیکل ہے تو اس کی بلاوجہ یا بلا ضرورت ٹیوننگ وغیرہ نہ کروائیں
اور صرف ضرورت پڑنے پر کمپنی کی آتھورائزڈ ورکشاپ ہی سے ٹیوننگ کروائیں
گاڑی/ موٹر سائیکل کا ائیر فلٹر صاف رکھیں
👇🏻
Read 19 tweets
Jul 7
میری چچی گم ہوئی
تو میں نے لاپتہ افراد کے کمیشن میں درخواست دی
درخواست پر میرا نمبر لکھا تھا
تو چیئرمین نیب نے مجھ سے رابطے شروع کر دئے
بہانے بہانے سے دفتر اور پرائیویٹ جگہوں پر بلانے لگا
طیبہ گل
+
میں جاوید اقبال سے دفتر کے علاؤہ کہیں نہیں ملی
جب اس کا اپنے فلیٹ پر ملنے کا اصرار بڑھنے لگا تو میں نے آڈیوز و ویڈیوز بنائیں
طیبہ گل
+
میری طرف سے مسلسل انکار سن کر جاوید اقبال نے مجھ پر اور میرے شوہر پر جھوٹے کیس بنا کر گرفتار کر لیا
مجھ پر مرد اہلکاروں نے تشدد کیا
میرے کپڑے پھاڑ دئے
اور برہنہ حالت میں میری ویڈیو بنائی
اور نیب کی قید میں میرے شوہر کو دکھائیں
طیبہ گل
+
Read 9 tweets
Jun 16
تھریڈ:
آئے روز عالمی منڈی اور پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے
گاڑی و موٹر سائیکل سے بہترین مائلیج حاصل کرنے کیلئے یہ تھریڈ لکھ رہا ہوں
دی گئی ٹِپس پر عمل کرنے سے آپ روزمرہ کی مد میں 30٪ تک ایندھن کی بچت کر سکتے ہیں
👇🏻
اگر آپ کےپاس نئی پیٹرول گاڑی یا موٹر سائیکل ہےتو اس کی بلاوجہ ٹیوننگ نہ کروائیں
ہر 500 کلومیٹر چلانےکےبعد اس کا ائیرفلٹر بلور سےصاف کروائیں
اور اس میں کم وسکاسٹی والے تیل جیسے10W40 یا 10W30 استمعال کریں
اور انجن آئل کار/موٹرسائیکل کے مینوفیکچررز کی ہدایات کےمطابق تبدیل کریں
👇🏻
گاڑی/موٹرسائیکل کی انتہائی ضرورت کے تحت ٹیوننگ کروائیں اور ہمیشہ کمپنی کی آتھورائز ورکشاپ سے ٹیوننگ کروائیں
اچھے مکینک سے آپ دوسرے مینٹینس کے کام کروا سکتے ہیں
لیکن ٹیوننگ ہرگز نہ کروائیں
ورنہ آپ کی گاڑی/ موٹرسائیکل کی پک اپ و فیول ایوریج خراب ہو جائے گی
👇🏻
Read 12 tweets
Jan 8
نوازشریف صاحب نے ڈیڑھ ارب کی لاگت سے مری میں سنو ریموور مشینیں خرید کر دی تھیں
شہباز شریف صاحب ہر برفباری سیزن سے پہلے ایک میٹنگ چئیر کرتے تھے
جس میں پلان بنایا جاتا تھا
کہ کن پانچ سے چھ پوائنٹس پر برفباری سے پہلے مشینیں رکھی جائیں گی
شاہد خاقان عباسی
+
اس بار کسی نے سنو ریموور مشینیں مخصوص پوائنٹس پر نہیں رکھیں
مجھے صرف ایک مشین نظر آئی
میں نے اس مشین والے سے پوچھا کہ آپ سنو ریمو کیوں نہیں کر رہے ہیں
تو ڈرائیور نے جواب دیا کہ میرے پاس ڈیزل نہیں ہے
یہ مکمل طور پر انتظامی ناکامی ہے
شاہد خاقان عباسی
+
سنو ریموور مختلف قسم کی مشینیں ہوتی ہیں
جنہیں برفباری کی ٹائمنگ کے حساب سے چلایا جاتا ہے
اگر برفباری ہونے کے ایک مخصوص وقت پر انہیں نہ چلایا جائے تو پھر گاڑیاں سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں
اور تب مشینیں چلانا ممکن نہیں ہوتا
شاہد خاقان عباسی
+
Read 4 tweets
Nov 24, 2020
اہم مسئلہ
سوموٹو نوٹس کیلئے بدنام زمانہ ثاقب نثار اپنے دور میں بورنگ کا پانی استمعال کرنے والی انڈسٹری پر پانی ٹیکس یا بلنگ کا آرڈر دیا تھا۔
پہلے اس حکم کی آڑ میں واسا نے انڈسٹری سے بل لینے شروع کئے،
پھر دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بل لینا شروع کر دئے
+
جو اپنے رہائشیوں کو اپنے ٹیوب ویل سے پانی نکال کر فراہم کرتے تھے اور ڈرینیج میں بھی واسا کا کوئی عمل دخل نہیں تھا،
ایسی سوسائٹیاں ڈرینیج کا پانی پمپ کرکے قریبی کھیتوں کو فراہم کرتیں یا قریبی مین ڈرین میں ڈال دیتیں
+
اب واسا نے دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے ایسے گھروں کو بھی بل کے نوٹس بھجوانا شروع کر دئے ہیں جن علاقوں میں واسا کا نہ تو کوئی ڈرینیج سسٹم ہے نہ ہی صاف پانی کی سپلائی۔
ایسے گھر چھوٹے بور پر آدھے یا ایک ہارس پاور کی موٹر لگا کر نہانے، برتن اور کپڑے دھونے کا پانی پمپ کرتے ہیں
+
Read 8 tweets
Nov 22, 2020
جو لکھ رہا ہوں اللہ کو حاضر ناظر جان کر حلفاً لکھ رہا ہوں،
اگر جان بوجھ کر جھوٹ لکھوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو،
اور اگر یاداشت کی کمی کی وجہ سے کوئی کمی کوتاہی رہ جائے تو اللہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے آمین
2015 میں میرے چچا شدید علیل ہوئے، انہیں معدے اور پھیپھڑوں کا عارضہ تھا،
چچا کے بیٹوں نے انہیں میو ہسپتال لاہور میں داخل کروایا،
وہ وہاں پر چار پانچ دن زیر علاج رہے اور پھر انتقال کر گئے۔
ان چار پانچ دنوں میں ان کا ہر ممکن بہترین علاج کیا گیا،
ایک بار ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کا
+
دل بند ہوگیا، ڈاکٹروں نے سی پی کی، انہیں وینٹیلیٹر لگایا،
جس سے وہ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹے اور دوبارہ ہوش میں آگئے، اس کے بعد مزید دو دن زندہ رہے۔
ہمیں اس دوران علاج اور عملے کے تعاون میں کوئی کمی کوتاہی نظر نہیں آئی
+
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(