#ٹروبلاگ
ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟

انڈیا نے اپنا آئین 1949 اور بنگلہ دیش نے 1972 میں بنالیا تھا. ہمیں 9 سال لگے اور 2 سال بعد ہی منسوخ کردیا گیا. 1962 کا آئین بنا لیکن نافذ نہ ہوسکا. 2 ٹکڑے ہونے کے بعد 1973 میں کہیں جاکر آئین پاکستان بنا. 1947 سے لیکر 1962 تک جواہر لال نہرو بھارت👇
کے وزیراعظم رہے. ان 15 سالوں میں ہر ادارے کی بنیادوں کو مضبوط کرلیا دوسری طرف پاکستان میں 1958 تک 7 وزرائےاعظم گھر جاچکے تھے. بنگلہ دیش میں 1971 سے 1990 تک 9 وزرائےاعظم آزمائے گئے لیکن پھر 2 عورتوں نے ملک کو استحکام دینے کی ٹھانی خالدہ ضیا نے پہلی بار 1991 سے 96 تک آئینی مدت 👇
مکمل کی. اسکے بعد حسینہ واجد نے 5 سال مکمل کئے اور خالدہ ضیاء دوسری مرتبہ آئیں جنہوں نے پھر 5 سال مکمل کئے. 2008 میں حسینہ واجد آئیں جو 2018 میں مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئیں. 2022 میں 15 سال ہوجائیں گے. اس سیاسی استحکام نے بنگلہ دیش کی برآمدات کو 52 ارب ڈالر 👇
تک پہنچا دیا ہے. بھارت میں نہرو کے بعد انکی بیٹی اندرا گاندھی نے 15 سال اور انکے بیٹے راجیو گاندھی نے 5 سال حکومت کی. من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک اور تب سے ابتک مودی وزیراعظم ہیں. بھارت گزشتہ برس دنیا کی طاقتور معیشتوں میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں نمبر پر آگیا ہے.👇
صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 150 ارب ڈالر سے زائد ہیں. امریکی خلائی ادارے ناسا میں ہر آٹھواں ورکر بھارتی ہے. 90 کی دہائی میں پاکستان کو 2 نئے سیاستدان ملے تو امید جاگی کہ یہ ملک کو آگے لیکر جائنگے لیکن 1999 تک یہ دونوں ایک دوسرے کو 2 دو مرتبہ گرا کر سینوں پر غرور کے میڈل👇
سجا چکے تھے. 2014 سے بنگلہ دیش اور بھارت میں ایک ہی سربراہ ہے جبکہ اس دوران پاکستان میں چوتھا وزیراعظم ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے کررہاہے. اب تک 23 وزرائے اعظم آچکے لیکن مدت کوئی بھی پوری نہ کرسکا. 75 سالوں میں سے آمریت کے 33 سال نکال دئے جائیں تو باقی 42 سال 23 سربراہوں کے حصے👇
اوسطاً 1 سال اور 8 مہینے آئے. نتیجتاً ڈیفالٹ ہونیکے ہیں. نریندر مودی بھارت کے 15 ویں وزیراعظم ہیں. ہر سربراہ کو اوسطاً 5 سال ملے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں جمہوریت کس قدر مضبوط ہے. حسینہ واجد ملک کی 51 سالہ تاریخ میں 13 ویں وزیراعظم ہیں. اوسطاً ہر سربراہ کے حصے 4 سال آئے.👇
بطور مسلمان ہمیں دوسروں کی ترقی سے ہر گز حسد نہیں لیکن پاکستانی ہونے کے ناطے افسوس ضرور ہے کہ تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں لیکن پھر بھی سبق سیکھنے کی بجاے ہمارے حکمران ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگے ہیں.

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with True Journalizm

True Journalizm Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @truejournalizm

Jul 30
فنانشل ٹائمز کے 1 تیر سے کئی شکار

یہ برطانوی اخبار 1888 سے شائع ہورہا ہے. 2015 میں اسے جاپانی کمپنی نکی نے 1.2 بلین ڈالر میں خریدا. اخبار کے دنیا بھر میں آن لائن 10 لاکھ صارفین ہیں. سب جانتے ہیں جاپان کی حفاظت امریکہ کرتاہے اور سالانہ 10 ارب ڈالر معاوضہ لیتا ہے. جاپان اقوام👇
متحدہ کے تمام اخراجات کا 70 فیصد اکیلے ادا کرتا ہے. ساوتھ چائنہ سی میں بھی امریکہ + جاپان ملکر چینی بحری تجارت کو روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں. مشترکہ مفادات کے تحفظ کے متعدد معاہدوں کی وجہ سے جاپان ایشیا میں امریکہ کا سب سے تگڑا گھوڑا ہے. فنانشل ٹائمز اپنی تجزیاتی 👇
رپورٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے مخالف ممالک بارے پراپیگنڈا کرتا رہتا ہے. امریکہ میں 9/11 کے بعد مسلمانوں کی کاروباری سرگرمیوں پر بڑی سخت نظر رکھی جاتی ہے. ابراج گروپ کے بانی عارف حبیب نقوی کے اس وقت مجموعی اثاثے 14 بلین کو کراس کرچکے ہیں. وہ امریکہ میں اپنے پاؤں جمانے کی کوشش 👇
Read 9 tweets
Jun 28
اسٹیل مل کی بحالی پر کام شروع

چینی کمپنی باو اسٹیل کی ٹیم نے 🇵🇰 اسٹیل ملز کا دورہ کیاہے اور اسے ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے. کیبنٹ کی کمیٹی براے نجکاری نے مل کی 19 ہزار ایکڑ اراضی میں سے مل کی جگہ کا رقبہ جو 1229 ایکڑ بنتا ہے دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ شئیرز کی 76 فیصد👇
شرح فروخت کی جاے گی. اسٹیل ملز کے 5 ہزار ایکٹو ملازمین بھی معاہدے میں شامل ہونگے. ڈیل سال کے آخر تک فائنل ہونیکا امکان ہے. اگر اس چینی کمپنی کے ساتھ ڈیل ہوجاتی ہے تو کمپنی 1.5 بلین ڈالر کی فوری سرمایہ کاری سے بحالی کا آغاز کریگی. باواسٹیل چین کی دوسری بڑی جبکہ دنیا کی 5 بڑی👇
اسٹیل مل ہے. سالانہ 180 ملین ٹن لوہا و اسٹیل بناتی ہے. آمدنی 80 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے. پاکستان کی اسٹیل و لوہے کی سالانہ کھپت 7 ملین ٹن ہے. جس پر 3 بلین ڈالر درآمدی حجم ہے. اپنی اسٹیل ملز کے بحال ہونے پر درآمدی لاگت بھی بچے گی اور برآمدی حجم بھی سیٹ ہوگا. یاد رہے کہ پاکستان👇
Read 6 tweets
Jun 27
مانسہرہ پاکستانی چاے کا مرکز بن سکتا ہے.

1980 سے مانسہرہ کے علاقے سنکھیاری میں نیشنل ٹی ریسرچ سینٹر قائم ہے. جہاں چاے کی متعدد اقسام پر تحقیق کی جا چکی ہے. جو پاکستان میں پیدا ہوسکتی ہیں. صوبے کے مختلف مقامات کا مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ چاے کے باغات کے لئے موزوں 👇
قرار دیا جاچکا جس میں ضلع مانسہرہ مرکزی حیثیت کا حامل ہے. لیکن ہماری نااہلی کی حد دیکھئے کہ 42 سال سے قائم ادارے کی ریسرچ پر عمل صفر بٹا صفر ہے. اس پر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ 🇵🇰 دنیا بھر میں چاے درآمد کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر ہے. جہاں ہر پیدا ہونے والا بچہ 2 لاکھ 70 ہزار 👇
کا مقروض ہوجاتا ہو وہاں سال 2021-22 میں 84 ارب روپے چاے کی درآمد پر لگے. جو نہ صرف گزشتہ سال کی نسبت 12 ارب زیادہ ہیں بلکہ عالمی فہرست میں سرفہرست ہیں. سنکھیاری میں 50 ایکڑ رقبے پر چاے کا باغ بھی موجود ہے جہاں سے سالانہ 14 ٹن پیداوار حاصل ہورہی ہے. جسے سبز چاے کے طور پر نہ صرف 👇
Read 7 tweets
Jun 26
میڈ ان پاکستان 23 بلین ڈالر دلا سکتا ہے...!

پروپاکستانی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ایمازون پر ابھرتی ہوئی E کامرس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے. گزشتہ ایک سال میں امریکہ اور چین کے بعد سب سے زیادہ پاکستانیوں نے آن لائن تجارت کے لیے خود کو ایمازون کے ساتھ رجسٹرڈ کروایا ہے.👇
یہ تعداد ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے. ملک میں اس وقت 25 لاکھ لوگ مختلف اداروں سے آن لائن کاروبار کی تربیت حاصل کررہے ہیں. فہرست میں بھارت آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش پہلے 10 میں موجود نہیں. ویب سائٹ کے مطابق پہلے 10 ممالک اگر اپنےاپنے ممالک کی مقامی مصنوعات بیچیں تو👇
انہیں اگلے چند سال میں 23 بلین ڈالر کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے. یاد رہے کہ پاکستان 2009 سے ایمازون کا ممبر بننے کی کوشش میں تھا لیکن عملی طور پر کوئی پالیسی ہی نہ بنا پارہا تھا. 2019 میں PTI حکومت نے ملک کی پہلی E کامرس پالیسی بناکر ایمازون انتظامیہ سے مذاکرات شروع کئے. ایک سالا👇
Read 5 tweets
Jun 11
مگس بانی پاکستان میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔۔!

شہد کی مکھیاں پالنا مگس بانی کہلاتا ہے۔ پاکستان شہد پیدا کرنیوالے 15 ملکوں میں شامل ہے۔ یہاں سالانہ 20 اقسام کا 12 ہزار ٹن شہد پیدا ہوتا ہے۔ 6 لاکھ افراد اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ملک میں شہد کے 35 ہزار فارمز ہیں۔ جن میں سے صرف 10 👇
رجسٹرڈ ہیں۔ پاکستان سالانہ 70 لاکھ ڈالرز کا شہد برآمد کرتا ہے۔ سعودیہ 70 فیصد عرب امارات 15 اور کویت 6 فیصد کے ساتھ تین بڑئے خریدار ہیں۔
یورپی منڈیوں تک پاکستانی شہد کی رسائی نہ ہونیکی بنیادی وجہ شہد نکالنے کے عالمی معیار تک نہ پہنچنا ہے۔ حالانکہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں👇
قدرتی آرگینک شہد پیدا ہوتا ہے جسکی یورپی منڈیوں میں قیمت 3 گنا زیادہ ہے۔ شہد نکالنے کے پرانے طریقوں کیوجہ سے کل پیداوار کا 20 فیصد ضائع ہوجاتا ہے۔ کرک چکوال آزاد کشمیر شمالی علاقاجات شہد کی پیداوار کے لئے مشہور ہیں۔ 1979 تک پاکستان شہد درآمد کرتا تھا لیکن اقوام متحدہ کی نگرانی 👇
Read 11 tweets
May 30
بلوچستان کے سب سے بڑے بجلی ڈیم کی تعمیر شروع

نولانگ ڈیم کی فزیبلٹی 2009 میں مکمل ہوئی تھی اور اسی سال ہی تعمیر شروع ہوکر 2012 میں مکمل ہونا تھی. تاہم 4 ارب روپے کا یہ منصوبہ 2019 تک شروع نہ ہوسکا. PTI کی حکومت نے 2019 میں 1.9 ارب واپڈ کو جاری کئے تاکہ کام کا آغاز ہوسکے👇
لیکن FBR نے باہمی تنازعہ کی بنا پر یہ رقم واپڈا کے اکاؤنٹ سے زبردستی نکلوا لی جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کیا.درست وجہ تو تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن 3 سال بعد FBR نے رقم واپڈا کو واپس کردی ہے جسکے بعد ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے. یہ ڈیم جھل مگسی سے 30 KM دور👇
برساتی نالوں پر تعمیر کیا جارہا ہے. پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 2 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہے جس سے سالانہ 47 ہزار ایکڑ بارانی رقبہ مستقل بنیادوں پر سیراب ہونے سے سالانہ 2 ارب روپے آمدنی ہوگی. 4.4 MW بجلی پیدا ہوگی جو صوبے میں پن بجلی کی سب سے بڑی مقدار ہوگی. 6500 گھر مستفید ہونگے👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(