مختصر مگر جامع جنرل نالج کا مواد پوسٹ کیا جاتا ہے۔ جو CSS کی تیاری کرنیوالوں کے ساتھ ساتھ معلومات میں اضافے کے شوقین افراد کیلئے بھی یقیننا دلچسپ ہوتا ہے۔۔۔
Sep 17, 2023 • 9 tweets • 2 min read
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن تاریخ کے آئینے میں۔۔
یقیناً آپ کا دل بھی یہ خبریں دیکھ کر دکھی ہوا ہوگا کہ ملک کی قومی ائیر لائن اس قدر زوال کا شکار ہوگئی ہے کہ اب حکومتی سرپرستی میں مزید نہیں چل سکتی۔ یہ ایک دم سے نہیں ہوا بلکہ کئی دہائیوں سے جاری نالائقی اور مافیاازم کا نتیجہ ہے۔👇
حالانکہ اسکی تاریخ بڑی شاندار ہے۔
1945 میں قائد اعظم نے بزنس مینوں احمد اصفہانی اور حاجی داؤد سے مسلم ائرلائن چلانے کی درخواست کی۔ دونوں نے 1946 میں اورینٹ ایئر ویز کے نام سے شروعات کیں جو آزادی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کہلائی۔ 1955 میں بین الاقوامی پروازیں شروع👇
Jul 26, 2023 • 4 tweets • 1 min read
چاول کی ایکسپورٹ بڑھانے کا نادر موقع
بھارت دنیا میں سب سے زیادہ چاول پیدا بھی کرتا ہے جبکہ سب سے بڑا ایکسپورٹر بھی ہے۔ تاہم گزشتہ اور اس سال سیلابی صورتحال کے باعث بھارت کی چاول کی کاشت متاثر ہونے سے پیداوار کم ہوئی ہے۔ ایسے میں حکومت نے ملک میں چاول کی قیمتوں میں استحکام 👇
برقرار رکھنے کے لیے نان باسمتی چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ خریداروں نے متبادل کے طور پر پاکستان سے رابطے کرنا شروع کردئیے ہیں۔ کیونکہ پاکستان چاول کی ایکسپورٹ میں 4 نمبر پر ہے۔ سالانہ برآمدی حجم 2 سے سوا 2 ارب ڈالر ہے۔ سالانہ پیداوار 7 سے 8 ملین ٹن جبکہ کھپت 4 سے 5 👇
Feb 18, 2023 • 4 tweets • 1 min read
پڑھتا جا شرماتا جا
گزشتہ ہفتے کراچی میں بلیو اکاونومی کے عنوان سے نمائش منعقد ہوئی. پائلٹ پراجیکٹ تلے اگاے گئے پام ٹری کے فروٹ کو پیش کیا گیا. ماہرین نے گچھوں کو ملائشیا و انڈونیشیا کے گھچوں سے بہتر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان پام کی کاشت میں ترقی کریگا.👇
اس وقت پاکستان کا پام آئل کا سالانہ درآمدی بل 4 ارب ڈالر ہے. تمام امپورٹ ملائشیا اور انڈونیشیا سے ہے. 1995 میں پی پی حکومت نے ساحلی علاقوں میں 30 ایکڑ رقبے پر پام کی کاشت کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا. تاکہ ملکی ضرورت کو پورا کرنے کا عمل شروع کیا جائے. لیکن یہ منصوبہ عدم توجہ 👇
سی پیک کے تحت توانائی کے کل 21 منصوبے پلان کئے گئے. 12 مکمل جبکہ 9 تکمیل کے مراحل میں ہیں.
مکمل ہونیوالے منصوبوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:👇
1. 1320 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ ساہیوال
مقام قادرآباد ضلع ساہیوال
ذریعہ کوئلہ (امپورٹڈ)
لاگت 2.1 بلین ڈالر
فنانسر/ہولڈر ہانگ شینڈانگ گروپ چائینہ
روزگار/ملازمتیں پیدا ہوئیں 3770
شروع ہوا جولائی 15
مکمل ہوا اکتوبر 17👇
Sep 16, 2022 • 7 tweets • 2 min read
سستی روسی گیس کی آفر اور پاکستان
دی ریوٹرز کیمطابق پوٹن نے شنگھائی میں 🇵🇰کو گیس کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ہے. اور کہا ہیکہ اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ انفراسٹرکچر بھی موجود ہے. یہ ایک شاندار آفرہے کیونکہ روس جو پورے یورپ کو گیس سپلائی کرتا ہے. یوکرائن کے ساتھ جنگ کیوجہ سےاسکے👇
یورپ سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں اور پوٹن سپلائی بند کرنیکی دھمکی بھی دے چکےہیں. روس کومتبادل خریداروں کی تلاش ہے. ایسےمیں 🇮🇳 🇨🇳 🇦🇫 🇱🇰 اور نیپال عالمی منڈی کی نسبت 50 سستی گیس کےمعاہدے کرنےمیں کامیاب ہوچکےہیں. 🇵🇰 میں بھی گیس کی کھپت میں اضافہ جبکہ سپلائی👇
Sep 10, 2022 • 4 tweets • 1 min read
زیر تعمیر ڈیمز کب مکمل ہونگے؟
نولانگ ڈیم
جھل مگسی میں 2020 سے زیر تعمیر ہے. لاگت 28 ارب ہے. 0.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا. 4.4 MW بجلی پیدا ہوگی. تکمیل 2023/24 ہے.
دیامر بھاشا
کوہستان میں 2020 سے زیر تعمیر ہے. لاگت 14 ارب ڈالر ہے. 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا
👇
اور 4800 MW بجلی پیدا ہوگی. 2028 میں تکمیل متوقع ہے.
کرم تنگی ڈیم
2016 میں دریاے کرم پر تعمیر شروع ہوئی. فیز 1 کی تکمیل 2019 اور فیز 2 کا آغاز ہوا
30 ارب روپے کا یہ ڈیم 84 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب اور 83 میگاواٹ بجلی پیدا کریگا.
داسو ڈیم
کوہستان میں 2017 میں آغاز ہوا لیکن زمین کی👇
Sep 8, 2022 • 5 tweets • 2 min read
ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنیکا خواہشمند
دی نیوز کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیر محمد علی حیسنی کا کہنا ہے کہ ایران التوا کا شکار گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے تیار ہے. ایران پر گیس کی برآمد پر کوئی عالمی پابندیاں نہیں ہیں.
یہ ایک اچھی خبرہے حکومت کو اسکا مثبت 👇
جواب دینا چاہیے کیونکہ ایران سے گیس کی فراہمی 20 فیصد کا شارٹ فال کم کرسکتی ہے. جبکہ سپلائی کی مقدار کو بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے. اس منصوبے کی تاریخ کچھ یوں ہے.
1955 میں پہلی مرتبہ ایران سے گیس درآمد کرنے کی بات چلی لیکن چونکہ 1952 میں سوئی سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوچکا تھا 👇
انڈیا نے اپنا آئین 1949 اور بنگلہ دیش نے 1972 میں بنالیا تھا. ہمیں 9 سال لگے اور 2 سال بعد ہی منسوخ کردیا گیا. 1962 کا آئین بنا لیکن نافذ نہ ہوسکا. 2 ٹکڑے ہونے کے بعد 1973 میں کہیں جاکر آئین پاکستان بنا. 1947 سے لیکر 1962 تک جواہر لال نہرو بھارت👇
کے وزیراعظم رہے. ان 15 سالوں میں ہر ادارے کی بنیادوں کو مضبوط کرلیا دوسری طرف پاکستان میں 1958 تک 7 وزرائےاعظم گھر جاچکے تھے. بنگلہ دیش میں 1971 سے 1990 تک 9 وزرائےاعظم آزمائے گئے لیکن پھر 2 عورتوں نے ملک کو استحکام دینے کی ٹھانی خالدہ ضیا نے پہلی بار 1991 سے 96 تک آئینی مدت 👇
Jul 30, 2022 • 9 tweets • 2 min read
فنانشل ٹائمز کے 1 تیر سے کئی شکار
یہ برطانوی اخبار 1888 سے شائع ہورہا ہے. 2015 میں اسے جاپانی کمپنی نکی نے 1.2 بلین ڈالر میں خریدا. اخبار کے دنیا بھر میں آن لائن 10 لاکھ صارفین ہیں. سب جانتے ہیں جاپان کی حفاظت امریکہ کرتاہے اور سالانہ 10 ارب ڈالر معاوضہ لیتا ہے. جاپان اقوام👇
متحدہ کے تمام اخراجات کا 70 فیصد اکیلے ادا کرتا ہے. ساوتھ چائنہ سی میں بھی امریکہ + جاپان ملکر چینی بحری تجارت کو روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں. مشترکہ مفادات کے تحفظ کے متعدد معاہدوں کی وجہ سے جاپان ایشیا میں امریکہ کا سب سے تگڑا گھوڑا ہے. فنانشل ٹائمز اپنی تجزیاتی 👇
Jun 28, 2022 • 6 tweets • 2 min read
اسٹیل مل کی بحالی پر کام شروع
چینی کمپنی باو اسٹیل کی ٹیم نے 🇵🇰 اسٹیل ملز کا دورہ کیاہے اور اسے ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے. کیبنٹ کی کمیٹی براے نجکاری نے مل کی 19 ہزار ایکڑ اراضی میں سے مل کی جگہ کا رقبہ جو 1229 ایکڑ بنتا ہے دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ شئیرز کی 76 فیصد👇
شرح فروخت کی جاے گی. اسٹیل ملز کے 5 ہزار ایکٹو ملازمین بھی معاہدے میں شامل ہونگے. ڈیل سال کے آخر تک فائنل ہونیکا امکان ہے. اگر اس چینی کمپنی کے ساتھ ڈیل ہوجاتی ہے تو کمپنی 1.5 بلین ڈالر کی فوری سرمایہ کاری سے بحالی کا آغاز کریگی. باواسٹیل چین کی دوسری بڑی جبکہ دنیا کی 5 بڑی👇
Jun 27, 2022 • 7 tweets • 2 min read
مانسہرہ پاکستانی چاے کا مرکز بن سکتا ہے.
1980 سے مانسہرہ کے علاقے سنکھیاری میں نیشنل ٹی ریسرچ سینٹر قائم ہے. جہاں چاے کی متعدد اقسام پر تحقیق کی جا چکی ہے. جو پاکستان میں پیدا ہوسکتی ہیں. صوبے کے مختلف مقامات کا مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ چاے کے باغات کے لئے موزوں 👇
قرار دیا جاچکا جس میں ضلع مانسہرہ مرکزی حیثیت کا حامل ہے. لیکن ہماری نااہلی کی حد دیکھئے کہ 42 سال سے قائم ادارے کی ریسرچ پر عمل صفر بٹا صفر ہے. اس پر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ 🇵🇰 دنیا بھر میں چاے درآمد کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر ہے. جہاں ہر پیدا ہونے والا بچہ 2 لاکھ 70 ہزار 👇
Jun 26, 2022 • 5 tweets • 2 min read
میڈ ان پاکستان 23 بلین ڈالر دلا سکتا ہے...!
پروپاکستانی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ایمازون پر ابھرتی ہوئی E کامرس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے. گزشتہ ایک سال میں امریکہ اور چین کے بعد سب سے زیادہ پاکستانیوں نے آن لائن تجارت کے لیے خود کو ایمازون کے ساتھ رجسٹرڈ کروایا ہے.👇
یہ تعداد ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے. ملک میں اس وقت 25 لاکھ لوگ مختلف اداروں سے آن لائن کاروبار کی تربیت حاصل کررہے ہیں. فہرست میں بھارت آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش پہلے 10 میں موجود نہیں. ویب سائٹ کے مطابق پہلے 10 ممالک اگر اپنےاپنے ممالک کی مقامی مصنوعات بیچیں تو👇
Jun 11, 2022 • 11 tweets • 3 min read
مگس بانی پاکستان میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔۔!
شہد کی مکھیاں پالنا مگس بانی کہلاتا ہے۔ پاکستان شہد پیدا کرنیوالے 15 ملکوں میں شامل ہے۔ یہاں سالانہ 20 اقسام کا 12 ہزار ٹن شہد پیدا ہوتا ہے۔ 6 لاکھ افراد اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ملک میں شہد کے 35 ہزار فارمز ہیں۔ جن میں سے صرف 10 👇
رجسٹرڈ ہیں۔ پاکستان سالانہ 70 لاکھ ڈالرز کا شہد برآمد کرتا ہے۔ سعودیہ 70 فیصد عرب امارات 15 اور کویت 6 فیصد کے ساتھ تین بڑئے خریدار ہیں۔
یورپی منڈیوں تک پاکستانی شہد کی رسائی نہ ہونیکی بنیادی وجہ شہد نکالنے کے عالمی معیار تک نہ پہنچنا ہے۔ حالانکہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں👇
May 30, 2022 • 5 tweets • 2 min read
بلوچستان کے سب سے بڑے بجلی ڈیم کی تعمیر شروع
نولانگ ڈیم کی فزیبلٹی 2009 میں مکمل ہوئی تھی اور اسی سال ہی تعمیر شروع ہوکر 2012 میں مکمل ہونا تھی. تاہم 4 ارب روپے کا یہ منصوبہ 2019 تک شروع نہ ہوسکا. PTI کی حکومت نے 2019 میں 1.9 ارب واپڈ کو جاری کئے تاکہ کام کا آغاز ہوسکے👇
لیکن FBR نے باہمی تنازعہ کی بنا پر یہ رقم واپڈا کے اکاؤنٹ سے زبردستی نکلوا لی جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کیا.درست وجہ تو تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن 3 سال بعد FBR نے رقم واپڈا کو واپس کردی ہے جسکے بعد ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے. یہ ڈیم جھل مگسی سے 30 KM دور👇
May 8, 2022 • 4 tweets • 1 min read
اٹک سے تیل و گیس کی فراہمی شروع
اٹک کے کنویں ڈھوک سلطان ایکس 1 سے تیل و گیس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے. یومیہ 5 ملین کیوبک فٹ گیس اور 3 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا جبکہ 25 ملین ٹن LPG بھی حاصل ہوگی. یہ پاکستان کا کھودا جانیوالا سب سے گہرا کنواں ہے. گہرائی 5827 میٹر ہے.👇
اس کنویں کی نیلامی 2009 جبکہ 2010 میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو الاٹ ہوا. 2013 میں سروے مکمل ہوا 2015 میں ڈرلنگ شروع ہوئی. تاہم مطلوبہ ہدف سے کم نتائج کے باعث 2019 میں نیا کنواں کھودا گیا جسکی پیداوار دوگنی سامنے آئی. حالانکہ پاکستان کا اس وقت توانائی کا امپورٹ بل تجارتی خسارے 👇
Apr 25, 2022 • 8 tweets • 2 min read
پاکستانی سیاست کے میدان کی حقیقت
پیپلزپارٹی کو ٹکر دینے کیلئے 1988 میں IJI بنائی گئی. جو بعد میں مسلم لیگ ن میں بدل گئی. دونوں جماعتوں کو 2-2 مرتبہ آزمایا گیا. لیکن دونوں کا کام ملکی ترقی کی بجاے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا تھا. 2002 میں تیسری قوت ق لیگ کے نام سے لائی گئی👇
جسے دونوں پارٹیوں نے 2008 میں میثاق جمہوریت کرکے ناکام بنادیا اور ق لیگ ایک اقلیتی پارٹی میں بدل گئی. دونوں پارٹیوں نے پھر فرینڈلی میچ شروع کردیا. 2013 میں تحریک انصاف کو حوصلہ دیا گیا جس نے باور کروایا کہ وہ فرینڈلی میچ کو ٹکر دینے کے لئے تیار ہے. 2018 میں اس تیاری کا صلہ 👇
Apr 2, 2022 • 10 tweets • 3 min read
امریکہ خط کیوں لکھے گا؟
ساری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ 1950 سے اب تک 80 سے زائد مرتبہ مختلف ممالک کی حکومتیں بدلوا چکا ہے. کہیں بھی براہ راست خط کا ذکر نہیں ملتا. سب خفیہ طریقے سے ہوتا ہے. پاکستان میں آج تک کوئی حکومت امریکہ کی مرضی کے بغیر نہیں آئی یہ سب جانتے 👇
ہیں. لیکن اسکا کوئی تحریری ثبوت نہیں. سفارتی بات چیت کا پروٹوکول یہ ہے کہ جو بھی بات ہو اسکو لکھا جاے اور اپنے ملک کو بتایا جاے. حالیہ مراسلہ بھی اسی پروٹوکول کا حصہ ہے. یعنی امریکی عہدیداروں نے ہمارے سفیر سے جو بھی باتیں کیں انکو دستاویزی شکل میں محفوظ کیا جاتا رہا. چونکہ 👇
Mar 31, 2022 • 4 tweets • 1 min read
کون کس سے ملا سب پتہ ہے؟
14 اکتوبر 2021 کو امریکی ناظم الامور مریم نواز اور شہاز شریف۔
16 فروری کو امریکی سفیر پیٹر جوزف اور PTI کے نور عالم خان
3 مارچ کو امریکہ کے فرسٹ سیکرٹری احسن اقبال شاہد خاقان عباسی طارق فضل چوہدری صدیق الفاروق محمد زبیر سمیت PTI کے منحرف اراکین۔
👇
3 مارچ کو امریکی کونسلر جنرل لاہور میں حمزہ شہباز اور متعدد ن لیگی اراکین سے ملے👇
Mar 21, 2022 • 6 tweets • 2 min read
حکومت کا قوم کو تاریخی تحفہ
چاغی میں ریکوڈک کی سونے و تانبے کی کان دنیا کی 5ویں بڑی کان ہے. 12.3 ملین ٹن تانبہ اور 20.9M اونس سونا ہے. مجموعی مالیت 1500 ارب ڈالر ہے جو 🇵🇰 کی GDP کا 5 گنا ہے. 50 سال تک 2M ٹن تانبا اور 2.5M اونس سونا نکلنے کی شرح ہے.
کینڈین کمپنی نے 2010 میں👇
فزیبلٹی مکمل کرکے صوبائی حکومت سے مائننگ کی اجازت مانگی تو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نےمعاہدہ کالعدم قرار دیدیا ہے. جس پر بارک گولڈ جو دنیا کی سب سے بڑی تانبے و سونے کی مائننگ کمپنی ہے عالمی عدالت میں چلی گئ. عدالت نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان پر 6 ارب ڈالر جرمانہ عائد کردیا👇
Mar 19, 2022 • 5 tweets • 1 min read
پاکستان کا طاقتور ترین وزیراعظم
میاں صاحب 1997میں 2 تہائی اکثریت لیکر ملکی تاریخ کے سب سے طاقتور وزیراعظم بنے تو
شادی میں 1 ڈش لاگوکی۔
جمعے کی بجائے اتوار کی چھٹی کردی۔
احتساب Tv پر دکھانےکافیصلہ کیا۔
قرض اتاروملک سنوارہ شروع کیا۔
صدر کی اسمبلیاں توڑنےکی پاورختم کی
👇
سیاستدانوں کےبیرون ملک علاج پرپابندی لگائی
پیپلزپارٹی کےتمام اندرونی و بیرونی معاہدوں پرنظرثانی کی۔
فرقہ وارانہ دہشت گردی نے زور پکڑا توخصوصی انسداد دہشتگردی عدالتیں قائم کیں۔چیف جسٹس سجادعلی شاہ نے اقدام کو غیرآئینی قرار دیدیا۔14ویں آئینی ترمیم منظورہوئی تو دونوں میں ٹھن گئی👇
صدر غلام اسحاق نے نوازشریف کو چلتا کیا. تو بینظیر نے صدر کی مدد سے IJI کی پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے کا پلان بنایا. پنجاب میں IJI کی 209 سیٹیں تھیں جو 2 تھرڈ سے بھی زیادہ تھیں. وزیراعلی غلام حیدر وائیں اور اسپیکر منظور وٹو تھے. وٹو نے👇
17 حکومتی اراکین کو ملا کر فارورڈ بلاک بنالیا. آہستہ آہستہ صوبائی وزیر مستعفی ہونے لگ پڑے. حکومتی اتحاد میں صرف 20 لوگ رہ گئے. وائیں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی. نواز شریف کے حامیوں نے اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تو انہیں مال روڈ پر روک لیا گیا. 25 اپریل 93 کو 👇