RH Riaz Profile picture
Aug 18 20 tweets 9 min read
ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا شوق چرایا۔ پتا چلا کہ فلاں گاؤں میں ایک مولوی صاحب پنجابی سکھانے کے بڑے ماہر ہیں۔منت سماجت کے بعد وہ سکھانے پر راضی ہوئے
اب انگریز نے بس پکڑی اورمولوی صاحب کے گاؤں روانہ ہو گیا۔مولوی صاحب کا گاؤں بس سٹاپ سے ایک تین میل پیدل کے فاصلے پرتھا
👇1/20
انگریز بس سے اترااور مولوی صاحب کے گاؤں کی طرف چل پڑا۔راستے میں اس نے ایک آدمی کودیکھاجو چارپائی بننے کے لیے بان تیار کررہا تھا۔انگریز نے حیرت سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے ہو؟ اس نے آدمی نے جواب دیا
چارپائی بنانے کیلئے وان #وٹ رہا ہوں انگریز بولا
اچھا ! تم لوگ Twist کرنے کو
👇2/20
#وٹ بولتا ہے
تھوڑا آگے گیا تو کیا دیکھا کہ ایک دکاندار بڑاپریشان بیٹھا ہے
گورے کو ترس آیا ، وہ اس کے قریب گیا اور پوچھا کہ خیر تو ہے ؟ آپ بڑے پریشان نظر آرہے ہیں۔ دکاندار نے بیزاری سے گورے کی طرف دیکھااور کہا
آج کام بڑامنداجارہا ہے ۔صبح سے ایک روپیہ بھی نہیں #وٹ سکا
👇3/20
انگریز نے سرہلاتے ہوئے کہا ’’اوہ! اچھا پنجابی لوگ Earning کو
#وٹ بولتا ہے
انگریز بڑاخوش تھا کہ اس نے ایک لفظ کا دوہرا استعمال سیکھ لیا تھا۔اپنی لغت میں معلومات کا اضافہ ہونے کی خوشی میں سرشار انگریز نے دکاندار کو گڈبائے کیااور گاؤں کیطرف روانہ ہوگیا
تھوڑی دور ہی گیا ہوگا
👇4/20
کہ گاؤں کے چودھری صاحب آتے دکھائی دیئے۔انگریز بڑی حیرت سے چودھری صاحب کو تکے جارہا تھا
چودھری صاحب کا کھسا
اونچے شملے والی پگ اور کلف لگنے کی وجہ سے اکڑی ہوئی قمیص نے چودھری صاحب کوخوب سجیلابنارکھاتھا۔گوراگلے ملنے
کیلئے آگے بڑھا توچودھری نے دور سے ہی آوازلگائی
گورے بھاجی!
👇5/20
ذرا آرام نال۔کدرے میرے قمیص نوں #وٹ نہ پئے جائے
انگریز نے جواب دیا میں سمجھ گیا
آپ لوگ کپڑے پر Wrinkles پڑنے کو #وٹ بولتے ہو۔ گورا بڑا خوش تھا کہ وہ پنجابی کے صرف ایک لفظ #وٹ کے تین مختلف استعمال سیکھ چکا تھا۔ چودھری کو گاؤں آنے کا مقصد بتاتے ہوئے وہ آگے بڑھ گیا
ابھی ایک
👇6/20
آدھ منٹ ہی گزراہوگا کہ اس نے ایک آدمی کو دیکھا جو اپنا پیٹ دبائے سرپٹ کھیتوں کی طرف دوڑا چلا جا رہا تھا۔ایسا لگ رہا تھا جیسے اس کا پیٹ خراب ہو اور اب مزید برداشت کرنا مشکل ہو ۔ وہ شلوار خراب ہونے سے پہلے کسی محفوظ جگہ پہنچنا چاہتا تھا۔انگریز نے سمجھا کہ شاید یہ بندہ کسی
👇7/20
مصیبت کا شکارہے ۔ پس اس کی مدد کرنی چاہیے
انگریز نے زورسے آوازلگائی ’’ بھائی جان ! خیرتوہے ؟ اس آدمی نے کنکھیوں سے انگریز کی طرف دیکھا اور دوڑتے دوڑتے جواب دیا ’’ کوئی گل نئی بادشاہو۔ بس میرے پیٹ وچ بڑا زور دا #وٹ پیا ہوااے
انگریز نے پریشانی کے عالم میں تھوڑی دیر سوچا
👇8/20
اور پھر مسکراتے ہوئےخود سے مخاطب ہوا
اوہ اچھا! تم پنجابی لوگ Loose Motion کو بھی #وٹ بولتےہو پنجابی زبان کی وسعت پر حیران ہوتے ہوئےوہ گاؤں کیطرف روانہ ہوگیا۔تھوڑی دیر بعد دور سے ایک بزرگ آتے دکھائےدیئے قریب آئے تو انگریز نے انکو روکا اورپوچھا کہ گاؤں ابھی مزید کتنی دور ہے
👇9/20
بابا جی نے حقے کا کش لگایا اور دھواں اڑاتے ہوئے بولے
پتر! وٹو وٹ ٹری جاؤ
ہن تھوڑا ای رہ گیا اے‘‘۔ باباجی نے مزید سمجھانے کے لیے پگڈنڈی کی طرف سیدھا اشارہ کیااور پوچھا کہ سمجھ آئی ؟ انگریز نے جواب دیا ’’جی ہاں! میں سمجھ گیا تم لوگ اس Pathکو بھی #وٹ بولتے ہو جس پر بندہ
👇10/20
پہلے سے چل رہا ہو
باباجی سرہلاکر آگے بڑھ گئے ۔باباجی کو آگے جاتا دیکھ کر انگریز نے بھی اپنی راہ لی۔کچھ دیر بعد اسکا گزر ایک ایسے بندے کے پاس سے ہوا جو ہونقوں کیطرح فضامیں دیکھے جارہاتھا۔انگریز نے سوالیہ نظروں سے اسکی طرف دیکھاتو اس نے دور آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا
👇11/20
اج تے فضاوچ بڑی #وٹ اے
انگریز نے اپنی جسم کو ہوا میں کچھ محسوس کرایااور مسکراتے ہوئے بولا
اچھا! تو آپ پنجابی لوگ Humidity کو بھی #وٹ بولتے ہو‘‘۔ کچھ دور گیا تو ایک اور بندے کو دیکھا جو بڑا ہی پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ انگریز نے وجہ پوچھی تو اس نے سراٹھا کر اسے دیکھا
👇12/20
اور اپنا سرجھکا کرپھر زمین لکیریں مارنے لگا۔یہ دیکھ کر پاس کھڑے اس کے ایک دوست نے کہا بابوجی! پریشانی دی کوئی گل نئی ۔ایہہ بڑامیسنا اے۔ اینویں ای #وٹ دڑ کے بیٹھا اے
انگریز نےسرہلایااور دل میں سوچا کہ پنجابی میں Silent بیٹھنےکو بھی #وٹ کہتےہیں

اب انگریز کا تجسس بڑھ گیا
👇13/20
تھوڑی دیر بعد وہ گاؤں میں داخل ہوچکاتھا۔کچے پکے مکان ، کاندھوں پر ہل رکھے واپس آتے کسان ، سرپر گھڑے اٹھائے پانی لاتی ہوئی مٹیاریں ، تندور پر روٹیاں لگاتی ہوئی عورتیں ، گلی ڈنڈا کھیلتے ہوئے لڑکے بالے اور منڈیروں پر بیٹھے کبوتراور کوّ ے بڑا ہی دلکش نظارہ پیش کررہے تھے
👇14/20
اب ضرورت تھی کہ مولوی صاحب کا مکان پوچھاجائے
انگریز نے متلاشی نظروں سے ادھر ادھردیکھا، تھوڑے فاصلے پر کچھ لوگ نظر آئے تو ادھر چل پڑا۔وہاں پہنچاتومعلوم ہوا کہ لڑائی ہو رہی ہے ۔انگریز بچ بچاؤ کیلئے آگے بڑھا انگریز کو اپنی طرف آتے دیکھکر لمبے قدکے آدمی نے کہا بابوجی ! رک جاؤ
👇15/20
مینوں ایدے تے بڑا’’وٹ ‘‘ اے۔ میں انوں کوئی نئی چھڈنا‘‘۔ انگریز نے سوچا کہ Anger کو بھی پنجابی میں #وٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس بندے سے مایوس ہر کر انگریز دوسرے بندے کی طرف بڑھا تاکہ لڑائی ختم کرائی جا سکے مگراس نے بھی غصے سے اس کی طرف دیکھا اور کہا ’’سرکار! تھاں تے ای رک جاؤ۔
👇16/20
ایہہ #وٹ ختم نئی ہو سکدی ‘‘۔ انگریز رک کر
سوچنے لگا کہ پنجابی میں تو Fight کو بھی ’’وٹ‘‘ کہتے ہیں۔ بہرحال انگریز مایوس نہ ہوا اور لڑائی ختم کرانے کے لیے آگے بڑھا۔ اسے آگے بڑھتا دیکھ کر مجمع میں سے ایک آدمی آگے آیا،اس کا بازو پکڑ ااور اپنی طرف کھینچتے ہوئے بولا’’
👇17/20
تسی اگے نہ جاؤ۔نئی تے انہاں نے تہانوں وہ #وٹ دینا اے ‘‘۔ انگریز کومعلوم ہواکہ Beat کو بھی پنجابی میں #وٹ کہاجاتا ہے
یہ دیکھ کر انگریز مولوی صاحب کے مکان کی طرف بڑھ گیا ۔ وہ ایک بچے کو مارہے تھے جس کی آئے روز شکایات آتی رہتی تھیں۔انگریز نے کہا ’’مولوی جی!
جانے دیں
👇18/20
بچہ ہے ۔بڑاہو گا تو سمجھ جائے گا‘‘۔ مولوی صاحب نے ایک نظر اسے دیکھااور کہا’’ اینے پورے گاؤں وچ انی پائی ہوئی اے۔ اج پہلے میں ایدے #وٹ کڈھاں گا تے پھر چھڈاں گا‘‘۔ انگریز نے بے بسی کے عالم میں دماغ پر زور دیا اور پھر اس نتیجے پر

پہنچا کہ پنجابی
👇19/20
پنجابی میں تو Naughty (اکڑفوں) کو بھی #وٹ کہا جاتا ہے
یہ دیکھکر انگریز اپنی جگہ سے اٹھا مولوی جی کو سلام کیا
باہر نکلااور بولا ’’What a comprehensive language? My life is too short to learn What ‘‘اورکانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے واپسی کی راہ لی۔
ختم شد
پلیز فالو اور شیئر کریں😛😛😛

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Aug 18
جنرل پرویزمشرف اور جنرل کیانی کےسوس بینکوں کےاکاونٹس میں لاکھوں ڈالرز کے انکشافات۔
برطانوی صحافی کا دعوی

لندن کے معروف تحقیقاتی صحافی جیمس ڈی کرکٹن نے تہلکہ خیز دعوی کر دیا۔
برطانوی صحافی نے دعوے میں کہا کہ پاکستان کے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویزمشرف اور سابق آرمی چیف
👇1/7
جنرل اشفاق پرویز کیانی ملٹی ملیں ڈالرز سوئس بنک اکاونٹس کے مالک ہیں
جیمس ڈی کرکٹن نے دعوی کیاھے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کے خاندان کی آف شور کمپنیوں اور کارنامہ میکس کےبارے میں تحقیقات کر رہاتھا تو اسے پاکستان کےدو سابق فوجی سربراہوں کے سوئس بنکوں میں اکاونٹس کا پتہ چل گیا
👇2/7
ان بنکوں میں ملیں ڈالرز کی رقم گردش کرتی رہی ہیں
برطانوی تحقیقاتی صحافی نےکہا کہ مجھے اس بارے میں تفصیلات حادثاتی طور پر ملیں
جیمس نےکہا کہ میں پتہ لگانا چاہتا کہ امیر خاندان سے تعلق رکھنےوالے بزنس میں وزیراعظم نوازشریف نے خود کو کارنامہ میکس میں الجھنے کی اجازت کیوں دی
👇3/7
Read 7 tweets
Aug 17
#رسی

کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور اور معروف محقِّق ڈاکٹر جمیل جالبی صاحب کے یہاں ایک مرتبہ کسی صاحب نے فرمایا کہ ”رسی پر کپڑے سوکھنے کو ڈالے ہوئے تھے“
صدیقی صاحب مرحوم نے فوراً ٹوکا کہ اس کو رسی نہیں 'الگنی' بولتے ہیں۔پھر جالبی صاحب سے مخاطب ہو کر بولے
👇1/6
#رسی کو بلحاظِ استعمال مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔
مثلاً گھوڑے یا گھوڑی کو جب چرنے کے لئے چھوڑا جاتا ہے تو اس ڈر سے کہ کہیں بھاگ نہ جائے اس کی اگلی ٹانگوں میں رسی باندھ دیتے ہیں اسے #دھنگنا کہتے ہیں۔
گھوڑے کو جب تھان پر باندھتے ہیں تو گلے اور پچھلی ٹانگوں میں
👇2/6
جو رسیاں باندھی جاتی ہیں وہ #اگاڑی #پچھاڑی کہلاتی ہیں۔
گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سوار جو رسی پکڑتا ہے وہ #لگام کہلاتی ہے
اور گھوڑا یا گھوڑے تانگے اور بگھی وغیرہ میں جُتے ہوں تو یہ رسی #راس کہلاتی ہے۔
اسلئے پرانے زمانے میں گھوڑے کی خرید و فروخت کیلئے جو رسید لکھی جاتی تھی
👇3/6
Read 6 tweets
Aug 16
برلن - جرمنی میں مہلک بیماریوں پر طبی کانفرنس کا خلاصہ
کچھ دلچسپ پوائنٹس
===============
1. تیل کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے #نہیں
2. کوئی پاؤڈر دودھ #نہیں
3. کوئی میگی کیوبز #نہیں
4. کاربونیٹڈ جوس #نہیں
5. پروسس شدہ شکر #نہیں۔
6. کوئی مائکروویو #نہیں۔
👇1/10
7.قبل از پیدائش میموگرام #نہیں
لیکن ایکومامر استعمال کیا جا سکتاھے
8.ایسی براز نہ پہنیں جو بہت تنگ ہوں یا انہیں کام کے بعد نہ پہنیں
9 شراب #نہیں
10.منجمد کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے پر #نہیں
11.پلاسٹک کی بوتلوں میں فریج میں پانی ذخیرہ نہ کریں
12.پیدائش پر قابو پانےوالی
👇2/10
تمام گولیاں اچھی نہیں ہوتیں کیونکہ یہ عورت کے ہارمونل نظام کو تبدیل کرتی ہیں اور کینسر کا سبب بنتی ہیں۔
13. Deodorants
خطرناک ہیں، خاص طور پر جب شیونگ کےبعد استعمال کیا جائے
14.فارمولے کی نسبت دودھ پلانے سےکینسر کا امکان کم ہوتاھے
15.کینسر کےخلیےزیادہ تر چینی کھاتےہیں
👇3/10
Read 10 tweets
Aug 16
پاکستان آزادی کے75 سال بعد بھی ایک خوشحال ملک کیوں نہ بن سکا؟

چلےچلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

مملکت خداداد پاکستان کا 75واں یوم آزادی بہت دھوم دھام سے منایا جارہاھے
اسلامیان برصغیر نےقائداعظمؒ کی بیمثال قیادت میں زبردست جدوجہد کرکے یہ ملک حاصل کیا
کانگریس کی تقسیم ہند
👇1/17
کی بھرپور مخالفت کےباوجود آل انڈیا مسلم لیگ نےنقاش پاکستان چوہدری رحمت علی اور حکیم الامت علامہ اقبال کے تصور کو14 اگست 1947کو حقیقی روپ
دیدیا
مطالبہ پاکستان کی وضاحت کرتے ہوئےایک مرتبہ قائداعظمؒ نے فرمایا کہ ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کاٹکڑا حاصل کرنےکیلئے نہیں کیا
👇2/17
بلکہ ہم اس سرزمین پر اسلامی اصولوں کے تحت زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ رشوت اور کرپشن کے حوالے سے قائداعظمؒ نے بات کرتے ہوئے اسے زہر قاتل قرار دیا اور کہا کہ ہمیں کرپشن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ وہ عوام کی غربت اور معاشی صورت سے بھی بخوبی آگاہ تھے
اور کہتےتھے مسلم لیگ کی
👇3/17
Read 17 tweets
Aug 15
29 فروری کو پیدا ہونے والے بچوں کی سالگرہ عام طور پر 28 فروری کو منائی جاتی ہے لیکن دستاویزات میں انکی تاریخ پیدائش 29 فروری ہی لکھواتے ہیں
تبدیل نہیں کرتے

اگر ہمارے بزرگوں نےجمعہ15 اگست کو وجود میں آنیوالے پاکستان کی سالگرہ
کسی بھی مصلحت کےتحت14 اگست کو منانے کا فیصلہ
👇1/11
کر لیا تو ٹھیک ہے!
لیکن بچوں کو یہ تو بتایا جائےکہ پاکستان قائم 15 اگست 1947 کو ہوا تھا
اب ہم جب بچوں کو بتاتےہیں کہ پاکستان 14اگست 1947کو جمعۃ الوداع کے دن بنا تھا تو وہ عادتاََ اپنے فون یا لیپ ٹاپ پر چند clicks کرکےاگست 1947 کا کیلنڈر نکال کر ہمیں لاجواب کر دیتے ہیں
👇2/11
14اگست کو تو جمعرات تھی!
یوم آزادی ستائیسویں روزےکےدن ہونا بھی بتایا جاتاھے27 رمضان بھی 15اگست کو تھی

قائدِ اعظم نے15 اگست 1947کو ریڈیو سےقوم کے نام پیغام میں کہا تھا
August 15 is the birthday of the independent and sovereign state of Pakistan
Today is Jummat-ul-Wida
👇3/11
Read 11 tweets
Aug 15
ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟

انڈیا نے اپنا آئین 1949 اور بنگلہ دیش نے1972 میں بنالیا تھا
ہمیں9 سال لگے اور 2 سال بعد ہی منسوخ کردیا گیا1962 کا آئین بنا لیکن نافذ نہ ہوسکا2 ٹکڑے
ہونےکیبعد 1973 میں کہیں جاکر آئین پاکستان بنا1947 سےلیکر 1962 تک جواہر لال نہرو بھارت کےوزیراعظم رہے
👇1/8
ان 15 سالوں میں ہر ادارے کی بنیادوں کو مضبوط کرلیا دوسری طرف پاکستان میں1958 تک
7وزرائےاعظم گھر جاچک تھے
جس پر نہرو کہا تھا اتنی میں نے دھوتیاں نہیں بدلیں جتنے پاکستان نے سربراہ بدل لئے
بنگلہ دیش میں1971 سے 1990 تک 9 وزرائےاعظم آزمائےگئےلیکن پھر 2 عورتوں نےملک کو استحکام
👇2/8
دینے کی ٹھانی خالدہ ضیا نے پہلی بار 1991 سے 96 تک آئینی مدت مکمل کی. اسکے بعد حسینہ واجد نے 5 سال مکمل کئے اور خالدہ ضیاء دوسری مرتبہ آئیں جنہوں نے پھر 5 سال مکمل کئے. 2008 میں حسینہ واجد آئیں جو 2018 میں مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئیں. 2022 میں 15 سال ہوجائیں گے
👇3/8
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(