ہمارے نبی اور ہمارا رویہ
سوره نور مدنی سوره جو معاشرتی رویوں اور سماجی ماحول کو بہتر کرنے کے بارے میں ہے. اس سوره میں مدنی دور میں منافقین مدینہ اور کچھ اور لوگوں کی طرف سے کچھ خواتین و اصحاب پر زنا کے بہتان لگانے کا واقعہ کا ذکر ہے.
#QuranicReflections #QuranicReflection
یہ الزام سراسرجھوٹ اوربہتان پرمبنی تھالیکن چسکا یادیگر وجوہات کی بنیاد پر بستی میں پھیل گیااورلوگ اس پرباتیں کرنے لگ گئے.لیکن الله جس طرح کاایک اسلامی معاشرہ چاہتےہیں یہ اسکےسراسرخلاف تھاکہ لوگوں کی عزتیں اور انکاکردار جھوٹےالزامات کی وجہ سےگہنایاجائےاورایک بےقصور کوبدنام کیاجائے
اس لئےجب الله نےاس واقعہ کی تنبیہ کی تو جھوٹ پھیلانےوالوں کوتوجھوٹا کہا ہی لیکن ساتھ ہی عام لوگوں کوجواس الزام کے سامع تھےانکو بھی کچھ باتیں بیان کیں جن میں یہ تھاکہ سب سےپہلے بغیرشواہد کےالزامات پرنیک گمان کیوں نہیں کیا؟ دوسری بات یہ فرمائی کہ یہ کیوں نہیں کہاکہ یہ صریح بہتان ہے
یعنی بغیرشواہد کےکسی بھی الزام کودل سےغلط جانناپہلا درجہ ہےاورپھر مومنوں کویہ بھی حکم دیاگیاکہ اسکوغلط کہیں بھی کہ جھوٹ اوربہتان تراشی کرنےوالےکوایک مدافعت بھی ملے.اوراگریہ دونوں کام نہ کیےجائیں توالله کابڑا عذاب بھی آسکتاتھا. یہ بات ہمیں سوچنےپرمجبورکرنی چاہیےکہ ہماراعمل کیا ہے؟
اورپھرآیت ١٥ میں تیسری بات کہی گئی کہ مسلمان اس بہتان اور الزام تراشی کوچھوٹی بات سمجھ رہےتھےلیکن الله نے فرمایاکہ الله کےنزدیک یہ بڑی بھاری بات ہے. اورآیت ١٧ میں یہ حکم دیاکہ آئندہ کبھی ایسی حرات نہ کرنااگرتم مومن ہو.
نبی کریم(ص) کی زندگی پر دشمنوں نےبہت سےالزامات لگائے ہوئے ہیں
توسوال یہ ہےکہ کیاہم قرآن کے بتائےہوئے اصولوں کے مطابق ان الزامات کو رد کرتے ہیں کہ نبی جن کے بارے میں الله نے گواہی دی ہوئی ہے کہ ان کی زندگی ہمارےلئے بہترین نمونہ ہےاس کو بہترین نمونہ مانتےبھی ہیں یا یہ جملے بس تقریروں تک ہی ہیں؟
جیسے حضرت عائشہ (رض) کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ
انکانکاح ٦سال کی عمرمیں ہوا؟ اب قرآن نےکہاکہ یتیموں کامال انکو واپس کردو جب وہ نکاح کی عمر کو پہنچیں یعنی نکاح کی ایک عمر ہےاوردوسری جگہ فرمایاکہ جب وہ بالغ ہوجائیں یعنی وہ عمر,بلوغت ہے.توکیانبی نےبلوغت سےپہلے نکاح کیاہوگا؟ پھرحضرت عائشہ (رض)سےمتعلق اوربہت سی روایات اورواقعات ہیں
پھر اسی طرح قرآن نے فرمایا کہ نبی کی بیویوں کو یہ بھی کہا کہ زمانہ جاہلیت کی طرح سج دھج نہ دکھاؤ. زمانہ جاہلیت سے مراد ان کا اسلام قبول کرنے سے پہلے کا زمانہ ہو گا اور اگر انھوں نے اسلام قبول کرنے سے پہلے بناؤ سنگھار کیا ہوا ہے تو اسلام قبول کرنے کے کئی سال بعد ان کا نکاح ہوا ہے.
لہٰذا بہت سےقرانی اور تاریخی شواہد جیسےجنگ بدر میں شمولیت، مکی سورتوں کاحفظ نزول کےساتھ اوردیگر کئی روایات، اگر ان کےبعد بھی ہم نبی کےبارے میں نیک گمان نہیں کر سکتے اور اس کو غلط نہیں کہہ سکتے تو کہیں یہ نہ ہو کہ الله کے نزدیک یہ بڑی بات ہو اورہم قیامت کے دن اس کا جواب نہ دے سکیں
یاد رہےکہ الله ہم مسلمانوں سےیہ امیدرکھتا ہےکہ ہم
١.کسی بھی الزام پراپنےدیگر ساتھیوں کےمتعلق خوش گمانی رکھیں
٢.بغیرشواہد کےالزامات پراسکاانکار کریں اورمدافعت کریں،
٣.اوران باتوں کو معمولی مت سمجھیں.
الله ہم سب کوقرآن اورنبی کریم(ص) کےمقام کوسمجھنےاور اسکو ماننےکی توفیق دے. آمین

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Al33MK Khan - 🇵🇰

Al33MK Khan - 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Al33mK

Aug 28
کسی بادشاہ کاگزر اپنی سلطنت کےایک ایسےعلاقےسےہواجہاں کےلوگ سیدھانہر سےہی پانی لیکرپیتےتھے
بادشاہ نےحکم دیا:عوام الناس کی سہولت کیلیئےیہاں ایک گھڑا بھرکر رکھ دیاجائےتوزیادہ بہتر رہےگااور ہر چھوٹا بڑاسہولت کےساتھ پانی پی سکےگا
بادشاہ یہ کہتےہوئےاپنی باقی کےسفر پر آگےکی طرف بڑھ گیا۔
شاہی حکم پر ایک گھڑا🏮خرید کر نہر کے کنارے رکھاجانے لگا تو ایک اہلکار نے مشورہ دیا:
"یہ گھڑا عوامی دولت سے خرید کر شاہی حکم پر یہاں نصب کیا جا رہا ہے۔ ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور ایک سنتری💂‍♀️کو چوکیداری کیلیئے مقرر کیا جائے۔"
سنتری کی تعیناتی کاحکم ملنےپر یہ قباحت بھی سامنےآئی کہ گھڑا بھر نےکیلیئے کسی ماشکی کاہونا بھی ضروری ہے۔ اورہفتے کے ساتوں دن صرف ایک ماشکی یا ایک سنتری کونہیں پابند کیاجا سکتا، بہتر ہوگا کہ سات سنتری اور سات ہی ماشکی ملازم رکھےجائیں تاکہ باری باری کے ساتھ بلا تعطل یہ کام چلتا رہے۔
Read 14 tweets
Aug 9
کربلا، عقل اورتاریخ
جزیرہ نماعرب ہمیشہ سےایک مشکل اورکٹھن جگہ رہی ہے. صحرا ہونےکی وجہ سےیہ کوئی بہت زرخیز اورمعاشی طور پر مضبوط بھی نہیں رہا. اور زندگی بھی مشکل تھی. اسی وجہ سے ماضی کی سپر پاورز نے اس پر قبضہ کی کوئی خاص کوششیں نہیں کیں.
@MaryamNSharif @CMShehbaz #Karbala #Yazid
نبی کریم(ص) جب فوت ہوئےتوجزیرہ نما عرب پراسلام غالب ہوچکاتھا اورآپ نےاس کوایک ریاست بنادیاتھاجس کادارالخلافہ مدینہ تھا. لیکن وفات کےساتھ ہی بہت سےقبائل نےبغاوت کردی اوربہت سےجھوٹے نبوت کےدعویدار بھی سامنے آگئے. حضرت ابوبکر(رض) کےتدبر اورجارحانہ حکمت عملی سےان بغاوتوں کوکچل دیاگیا
اورریاست مدینہ نہ صرف مضبوط بنیادوں پراستوار کی گئی بلکہ اسلامی خلافت کووسعت بھی دینا شروع کردیاگیا. اسکےلئےاس وقت کی دونوں سپرپاورز،ساسانیوں اوررومیوں سےبیک وقت محاذکھول دیاگیا.یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ ایک نوزائدہ ریاست جس نےابھی بغاوتوں کوکچلاہووہ دوسپر پاورز سےٹاکراشروع کردے
Read 25 tweets
Jun 23
نزول مسیح اور غامدی صاحب کا نکتہ نظر
حال ہی میں غامدی صاحب کے لیکچر سیریز میں ٧ نششتوں پر مشتمل نزول مسیح پر ایک ویڈیو سیریز یوٹیوب پر ملی جس کو دیکھنے کا موقعہ ملا اور جس میں انھوں نے نزول مسیح کے حوالے سے اپنی رائے دی. اس رائے کو اختصار سے بیان کیا جا رہا ہے
#QuranicReflections
نزول مسیح کے نظریہ کے حوالے سے انھوں نے متعدد دلیلیں دی ہیں. اگرچہ انھوں نے روایات سے آغاز کیا ہے لیکن میں ان کی قرآن سےدیے گئے نکتوں کو پہلے رکھوں گا. حضرت عیسیٰ (ع) کا ذکر متعدد سورتوں میں موجود ہے اور سوره مائدہ میں الله اور حضرت عیسیٰ (ع) کا قیامت کے دن کا مکالمہ بھی درج ہے
یہ آیات ١١٦ سے١١٩ تک میں آیا. جس میں الله قیامت کےدن حضرت عیسیٰ(ع)سےپوچھیں گےکہ کیاتم نےلوگوں کوکہاتھاکہ مجھےاورمیری والدہ کومعبود بنالو؟ جس پرحضرت عیسیٰ(ع) انکار کریں گے اور کہیں گے کہ مجھے کچھ حق نہیں کہ ایسا کہتا اور جو میرے دل میں بات ہے تو جانتا ہے اور بیشک تو علام الغیوب ہے Image
Read 22 tweets
Mar 30
واقعہ صفین اورموجودہ سیاست
کچھ دن پہلےجنگ صفین کےبارے میں ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جسے غیروں نےبنایا۔ K&G جنگ کی ویڈیوزبناتےہیں اورفوج کی حکمت عملیوں کی وضاحت کرنےکی کوشش کرتےہیں لیکن صفین کی جنگ میں انہوں نےجنگ سےپہلےاوربعد کےواقعات پرزیادہ توجہ مرکوزکی
#IslamiHistory
لیکن اسےدیکھتےہوئےکچھ عمومی سوالات پیدا ہوئے جس کوآج کی سیاسی صورتحال سےسمجھنے کی کوشش کی جائےگی
سب سےپہلےانہوں نےکہا کہ حضرت علی رض کی فوج مدینہ سےروانہ ہوئی،جوکہ میرےخیال میں درست نہیں۔ حضرت علی رض جنگ جمل کےبعدکبھی مدینہ واپس نہیں آئے۔پھرانہوں نےکہاکہ جنگ صفین کےبعد دونوں فریق
اپنےاپنےنمائندے کےذریعےمذاکرات پرآمادہ ہوئے۔
یہ بات سمجھ میں اتی ہےلیکن مذاکرات کس نکتہ پرہوئے؟مجھےیہ کبھی نہیں ملا۔جہاں تک میں جانتاہوں کہ حضرت امیرمعاویہ چاہتےتھےکہ حضرت عثمان کےقاتلوں کوفوری طورپرانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائےاورحضرت علی اقتدارپرگرفت حاصل کرلینےتک موخرکرناچاہتےتھے
Read 16 tweets
Oct 21, 2021
نبی کریم اورجادو
قرآن کریم کوالله نےفرقان کہاتواسکامطلب یہ تھاکہ مسلمان کسی بھی بات کوماننے سےپہلےاسکی تصدیق اس کتاب کےذریعہ کرلیں.جیسےاسلام پھیلا ویسے اسلام پرمختلف صورتوں میں حملےبھی بڑھتےرہےاور ان میں قرآن پرشکوک وشبھات کےساتھ نبی کی زندگی پربھی نقب لگایاگیا
#QuranicRelfction
نبی کریم (ص) کی زندگی کو شان نزولوں اور دیگر روایات کی روشنی میں جو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں ایک روایت آپ (ص) پر ایک یہودی کے ذریعہ جادو کیے جانے کا بھی واقعہ گھڑا گیا. جس کا بنیادی مقصد نبی کریم (ص) کی ذات پر سوال اٹھانا اور قرآن کی عظمت کو گہنانے کے سوا کچھ نہیں
پہلےکچھ اس زمانے کےحالات سےآشنائی لےلیتےہیں.یہ واقعہ ٧ہجری کابیان کیاجاتاہے، اس وقت تک مکہ فتح نہیں ہواتھا. مسلمانوں سےمکہ والوں کی دشمنی عروج پرتھی.٣ جنگیں ہوچکی تھیں اور بدلہ لینےکی آگ بجھی نہیں تھی توایسےمیں اگرکوئی شخص جادو کرنےمیں کامیاب ہوگیاہوتاتومکہ والوں کاکیاردعمل ہوتا؟
Read 22 tweets
Sep 6, 2021
سوره حجرات، شان نزول، میڈیاوار
سوره الحجرات قرآن کی بہت ہی چھوٹی، جامع اورایک عام مسلمان کی انفرادی اور ایک اسلامی معاشرے کےاجتماعی کردار کےلئےانتہائی اہم سورت ہے.لیکن قرآن کے ذریعہ میڈیا وار کرنے والوں نے اس سورت کو بھی نہیں بخشا.
#QuranicReflections #Surah @realrazidada
سورت کاآغاز ہی مسلمانوں کویہ حکم دےکرہو رہاہےکہ الله اورنبی کریم کےاحکامات سےپیش قدمی نہ کرو اوراپنی آوازوں کو نبی کی آواز سےپست رکھوکہ کہیں تمھارےاعمال ضائع نہ ہوجائیں.آگےپھرسورت مسلمانوں کوسماجی بیماریوں سےمنع کر رہی ہےکہ ایک دوسرےکو برےناموں سےنہ پکارو. تجسس نہ کرو.غیبت نہ کرو
تو اس کی آیت ٦ میں ایک اہم بات ائی کہ اگر کوئی فاسق تمھارے پاس خبر لائے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو. اب اس آیت کے ساتھ ایک واقعہ/شان نزول اکثر تفسیروں میں ملتا ہے جس کی رو سے حضرت ولید بن عقبہ کو فاسق قرار دیا جاتا ہے. ان میں سے کچھ تفسیروں کے حوالے دیکھے جا سکتے ہیں
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(