#آپریشن_جبرالٹر ایک ناقص منصوبہ تھا
یہ پلان اپنےاھداف یعنی کشمیر پر قبضہ کرنے
بھارت کو شکست دینےمیں ناکام رھا
پلان کا یہ حصہ بھی بری طرح فلاپ ھوا
کہ اس مداخلت سےکشمیر میں بھارت کےخلاف عام بغاوت شروع ھو جائیگی
👇1/29
اور پلان کا یہ حصہ بھی خام خیال ثابت ھوا۔ کہ بھارت اسکے جواب میں پاکستان پر حملہ نہیں کریگا اگست کے شروع میں شروع ھونے والا آپریشن #جبرالٹر پہلے ھی ہفتے رک گیا تھا 15اگست کو بھارت نے کارگل اور 28 اگست کو حاجی پیر پاس پر قبضہ کر لیا تھا اور مظفر آباد پر دباؤ بڑھا دیا تھا
👇2/29
پاکستان نے اس دباو سے نکلنے کے لیے آپریشن #گرینڈ_سلام کے ذریعے یکم ستمبر کو اکھنور پل پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیا تاکہ بھارت کا کشمیر سے رابطہ کاٹ دیا جاے۔ اور آگے بڑھتے گئے
دو ستمبر کو آپریشن #گرینڈ_سلام کے کماندر میجر جرنل ملک اختر حسین کو حیران کن طریقےسےتبدیل کرکے
👇3/29
جنرل یحیی کو کمانڈ سونپ
دیگئی
اسوجہ سے2ستمبر کو آپریشن #گرینڈ_سلام آرام کرتا رھا اور بھارت کو کمک لانےمیں آسانی رھی
اس کمک نےجنرل یحیی کی تساھل پسندی سےفائدہ اٹھاکر مزید تین دن مزاحمت کی
بھارت کو اس مزاحمت سےجو وقت ملا۔اس نےاپنی افواج کو حرکت میں لاکر پاکستان پرحملہ کر دیا
👇4/29
پاکستان کو اس حملے کا جواب دینےکیلئے کشمیر سے اپنی افواج ھٹانی پڑیں ۔ یوں نہ صرف آپریشن #جبرالٹر اور آپریشن #گرینڈ_سلام ناکام ھوا۔ ھم اپنے اھداف حاصل نہ کر سکے۔ بلکہ پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کو اپنی اس سوچ کی بھاری قیمت چکانی پڑی
کہ بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کریگا
👇5/29
یہی وجہ تھی۔ کہ پاکستان
کےبارڈر کھلےپڑے بھارت کو دعوت حملہ دے رھےتھے
آپریشن #جبرالٹر اور آپریشن #گرینڈ_سلام پاک عسکری تاریخ میں ناکام ترین آپریشن تھےانہوں نےنہ صرف کشمیر کا حصول ہمیشہ کیلئے ناممکن بنا دیا بلکہ1971میں پاکستان ٹوٹنےکی بنیاد بھی رکھ دی
ستم ظریفی یہ دیکھیے جس
👇6/29
جنرل یحیی نےآپریشن #گرینڈ_سلام کو ناکام بنایا وھی جنرل یحیی بطور صدر پاکستان مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھی ایک اھم کردار تھاجبکہ ایک انتہائی محب وطن بہادر اور لائق میجر جنرل ملک اختر حسین 1969میں ترکی میں ایک مشکوک حادثےمیں ھلاک ھو گئے
حاجی پیر پاس پر بھارت کا با آسانی قبضہ، کمانڈ کی تبدیلی اور پاک سرحدوں کو کھلا چھوڑنا اس بات کو کسی حد تک ثابت کرتاھے کہ جنرل ایوب کشمیر پر قبضہ کرنا ھی نہیں چاھتےتھےیہ ایک کارگل مشن کیطرح کا ناکام منصوبہ تھا اور آپ کبھی اپنے میڈیا اور مطالعہ پاکستان میں #آپریشن_جبرالٹر،
👇8/29
آپریشن #گرینڈ_سلام اور #کارگل جنگ کا ذکر نہیں سنیں گے
کیونکہ اس سے ہمارا مورال ڈاون ھوتاھے
آپ جب تاریخی واقعات پڑھتے ھیں
مقابلے کے امتحان میں اسلامی ھسٹری، انڈین ھسٹری، یوروپین ھسٹری یا امریکن ھسٹری کا مضمون رکھتے ہیں تو تاریخی واقعات کے حوالے سے انکے اسباب ، واقعات
👇9/29
اور نتائج پر فوکس کیا جاتا ھے۔ تاریخ جھوٹ نہیں بولتی تاریخ سے بعض اوقات کسی مخصوص مائنڈ سیٹ کو حاصل کرنےکیلئے جھوٹ بلوایا جاتا ھے۔سوال یہ ھے وہ کیا اسباب تھے۔جنکی وجہ سے جنرل ایوب نے آپریشن #جبرالٹر کا فیصلہ کیا
اور کیا نتائج برآمد ھوے۔انہیں ھم یوں بیان کر سکتے ھیں
👇10/29
1۔1962 کی چین بھارت کی سرحدی جھڑپوں میں بھارت کو جو شکست ھوئی اس سےھمارا یہ خیال تھا
بھارت کی فوجی مشینری ناقص ھے۔انکا مورال گر چکاھے
یہ کشمیر پر قبضہ کرنےکا بہترین موقع ھےلیکن اس آپریشن میں ناکامی کے بعد ھمارا مورال آج تک گرا ھواھے
2۔ 1963 میں حضرت بل کی عبادت گاہ سے
👇11/29
موے مبارک چوری ھو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں میں شدید غم و غصہ تھا۔ خیال یہ تھا آپریشن جبرالٹر میں کشمیری مسلمان اس کی حمایت میں اٹھ کھڑے ھوں گے۔ یہ تھیوری فیل ھو گئ اور کشمیروں میں عام بغاوت نہ ھو سکی۔
3۔ جنوری 1965 کے صدارتی انتخابات میں صدر ایوب مادر ملت
👇12/29
فاطمہ جناح کےخلاف دھاندلی کی بدولت جیت گئےتھے۔ لیکن انکی مقبولیت بہت کم ھو گئی تھی جنرل ایوب کا خیال تھا وہ اس آپریشن سے اپنی مقبولیت بحال کر لیں گے۔ لیکن اس جنگ میں اھداف کی ناکامی نے انہیں مزید کمزور کر دیا۔ یہاں تک کہ جنرل یحیی نے پستول کے زور پر اقتدار پر قبضہ کر لیا
👇13/29
بنگالیوں نےاس صدارتی انتخاب میں محترمہ فاطمہ جناح کی
حمایت کی تھی
شیخ مجیب الرحمن فاطمہ جناح کےچیف پولنگ افسر تھے۔دھاندلی نے بنگالیوں کا انتخابات کی شفافیت سے یقین ختم کر دیا۔ شیخ مجیب الرحمن نے چھ نکات پیش کر دیے۔ باقی ھسٹری ھے۔ جب کسی ملک کے اکثریتی صوبے نے اس ملک کے
👇14/29
ساتھ رھنے سے انکار کر دیا۔
4۔ جنرل ایوب نے سرد جنگ میں امریکہ کا اتحادی بن کر اچھی خاصی امریکی جنگی امداد اور اسلحہ حاصل کر لیا تھا۔ اور پاکستان کو آرمرڈ اور آرٹلری میں بھارت پر برتری حاصل تھی۔ لیکن یہ برتری اس وقت ختم ھو گئی جب پہلے ھفتے ھی گولا بارود ختم ھو گیا۔
👇15/29
5۔ جنرل ایوب کا یہ خیال بھی تھا کہ سرد جنگ کے اتحادی کی وجہ سے امریکہ اس جنگ میں پاکستان کی حمایت کریگا۔ لیکن جنرل ایوب
کیلئے یہ ایک تکلیف دہ واقعہ تھا جب امریکہ اور برطانیہ نےعین جنگ کے درمیان پاکستان کی فوجی امداد بند کر دی
اور امریکی مہان داری اور
فقید المثال امریکی
👇16/29
استقبال انجواے کرنیوالےجنرل ایوب کو دل برداشتہ ھو کر"فرینڈز ناٹ ماسٹرز" کتاب لکھنا پڑی۔
6۔ ھم نےآپریشن #جبرالٹر بھارت کو شکست دینےکیلئے شروع کیا تھا
لیکن بھارت اور روس نےھم سے بدلہ1971 میں لیا
اور پاکستان کو دولخت کر دیا۔ مداخلت کا جواب مداخلت
7۔ جون 1965 میں ھم نے
👇17/29
رن اف کچھ میں کچھ کامیابی حاصل کی تھی۔ ھمارا خیال تھا ھم اس کامیابی کو کشمیر میں دھرا سکیں گے۔ لیکن ایسا نہ ھوا
8۔ اسوقت ھماری فوجی ڈاکٹرائن یہ تھی۔ ھم بھارت سےفوجی لحاظ سےبرتر ھیں
ھم نے بزدل ھندو پر ایک ھزار سال حکومت کی ھے۔ ھمارا ایک فوجی چھ بھارتی فوجیوں پر بھاری ھے
👇18/29
ہمیں خدائی نصرت حاصل ھے نسیم حجازی کےرومان پرور تاریخی اسلامی ناولوں نے
رومانوی تصور بوجہ پھیلا رکھاتھا
جنگ میں سبز پوش بابوں کی کہانیاں بیان کی گئیں
لیکن1971کی جنگ میں یہ سبز پوش بابے نظر نہیں آئےاور آج تک غائب ھیں
9۔ آج تک قوم کو یہ گولی کروائی جا رھی ھے۔6 ستمبر کو بزدل
👇19/29
دشمن نےرات کی تاریکی میں چھپ کر پاکستان پر حملہ کر دیا۔ کوئی ان سےیہ نہیں پوچھتا
جب وہ چھپ کر حملہ کر رھےتھے تو آپ کیوں سوئے ھوئےتھےکیا وہ کسی گلی کی اوٹ سے نکل آئے تھے۔جب بھارت بین الاقوامی سرحدوں کیجانب اینی فوجیں موبلائز کر رھاتھاآپ کیوں سوئے ھوئے تھے۔ فوجیں ایک وسیع
👇20/29
علاقے میں حرکت کرتی ھیں ۔ کم از کم سرحد پر ایک ھفتے میں پہنچتی ھیں۔ آپ کا خفیہ نیٹ ورک کیوں نہیں بروقت آپ کو اطلاع نہیں دے سکا۔ وہ کہاں سو رھا تھا۔ کشمیر میں آپ نے ایک فل سکیل جنگ شروع کر رکھی تھی۔ بھارتی
وزیراعظم شاستری کھلے عام کہہ رھا تھا وہ پاکستان پر حملہ کرے گا
👇21/29
تاکہ کشمیر پر بوجھ کم کرسکے آپ کس یقین دھانی پر یہ اعتبار کرکے بیٹھےتھےکہ بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کریگایہی اندازے کی غلطی جنرل مشرف نے #کارگل میں کی
اس جنگ نےاور1971کی جنگ نے برصغیر میں جنگ کا تصور بلکل بدل دیا۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی ملک بن گئےاس ڈویلپمنٹ نےجنگ کے
👇22/29
روایتی تصور کو بلکل ھی ختم کر دیا
دونوں فوجیں ریگولر براہ راست آمنےسامنےکی جنگوں کی بجائے پراکسی وارز پر اتر آئے۔جنگی اور انتہا پسند اور علیحدگی پسند گروپس بنائےگئےانہیں سپانسر کیاگیا
اور یہ سلسلہ آج تک جاری ھے بھارت معاشی طور پر بہت بڑا ملک ھےوہ اس پراکسی وار کو باآسانی
👇23/29
برداشت کر رھاھےدنیا اسکے
ساتھ ھے۔ پاکستان کی معیشت پراکسی وارز کا یہ بوجھ برداشت نہیں کر رھی۔ دنیا ھمارےخلاف ھےکشمیر کےمسئلے پر چند دوستوں کےعلاوہ ھماری کوئی نہیں سنتا
امریکہ نےپھر پابندیاں لگا دی ھیں آئ ایم ایف ھمیں امریکہ کے کہنے پر قرض نہیں دے گا۔ سرمایہ کاری رک رھی ھے
👇24/29
پچھلے دو سال کےسیاسی عدم استحکام کیوجہ سے معاشی حالت پتلی ھو چکی ھے پراکسی وارز اور طالبان کےخلاف جنگ میں بہت خرچہ ھو رھاھے اسلحے کی خریداری کرنی ھے۔ ترقیاتی کام کرنے ھیں۔ ان تمام خرچوں کو پورا کرنےکیلئے اشیاء پر ٹیکس لگنے کا سلسلہ شروع ھو چکاھے
مہنگائی میں ابھی مزید
👇25/29
ھوش ربا اضافہ ھوگا
اسکا ایک ھی علاج ھے
خطےمیں مل بیٹھکر امن اور صلح کا آغاز کیا جائے۔ بھارت کیساتھ دوستی اور تجارت کی جائے
اور وار اکانامی پر خرچ ھونیوالے پیسےکو عوامی فلاح و بہبود کی جانب موڑا جائےلیکن مسئلہ یہ ھے جو وزیراعظم ایسا کرتاھے اسے مودی کا یار بنا دیا جاتاھے
👇26/29
اب دیکھتے ھیں کیا گزرتی ھے عمران خان پر گوھر یا گمنام ھونے تک۔
آخر میں یہ کہنا چاھوں گا۔ اگرچہ بھارت اور دھشت گردی کے خلاف جنگوں میں ھماری پالیسیاں کچھ اتنی کامیاب نہیں رھیں ۔ لیکن ان جنگوں میں ھمارے سپاہیوں اور جونیئر افسروں نے بہادری، جرآت اور قربانیوں کی جو
👇27/29
لازوال تاریخ رقم کی ھے اور کر رھے ھیں۔ ھم پاکستانی قوم دل سے ان کی قدر کرتے ھیں ۔ ان سے پیار کرتے ھیں ۔ ان کی عزت کرتے ھیں اور وہ ھمارے دلوں میں بستے ھیں۔
یزید فالو اور شیئر کریں
ختم شد
تمت بالخیر🙏
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
جب قومی اسمبلی میں فیصلہ ہوا
کہ قادیانیت کو موقع دیاجائےکہ وہ اپنا
موقف اور دلائل دینے قومی اسمبلی میں آئیں تو !!
مرزا ناصر قادیانی سفید شلوار کرتےمیں ملبوس طرے دار پگڑی باندھ کر آیا
👇1/33
متشرع سفید داڑهی۔قرآن کی آیتیں بهی پڑھ رہےتهے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا اسم مبارک زبان پر لاتےتو پورے ادب
کیساتھ درودشریف بهی پڑہتے
ایسے میں ارکان اسمبلی کےذہنوں کو تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں تها۔
یہ مسلہ بہت بڑا اور مشکل تها
اللہ کی شان کہ پورے ایوان کی طرف سے مولانا
👇2/33
شاہ احمد نورانی صاحب کو ایوان کی ترجمانی کا شرف ملا اور نورانی صاحب نے راتوں کو جاگ جاگ کر مرزا غلام قادیانی کی کتابوں کا مطالعہ کیا۔حوالے نوٹ کیئے۔سوالات ترتیب دیئے۔ اسی کا نتیجہ تها کہ مرزا طاہرقادیانی کے طویل بیان کے بعد جرح کا جب آغاز ہوا اب سوالات نورانی صاحب کیطرف سے
👇3/33
یہ واقعہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے سنایا کہ
1992ء میں راولپنڈی میں پولیس کا عالمی سطح کا ایک سیمینار ہوا تھا
شرکت کیلئے بیرون ملک سے
بےشمار پولیس افسر پاکستان آئے ان افسروں میں جاپان کا پولیس چیف بھی شامل تھا۔ سیمینار کے بعد ڈنر تھا، ڈنر میں راولپنڈی کےDIGاور جاپان
👇1/10
کے پولیس چیف ایک میز پر بیٹھ گئےدونوں نےگفتگو شروع کر دی، گفتگو کے دورانDIG نےجاپانی چیف سے پوچھا :
” آپ لوگوں پر کبھی سیاسی دباﺅ نہیں آتا؟ "
جاپانی پولیس چیف نے تھوڑی دیر سوچا اور اسکے بعد جواب دیا :
"صرف 1963ء میں ایک بار آیا تھا۔! “
ڈی آئی جی صاحب ہمہ تن گوش ہوگئے
👇2/10
چیف نے بتایا کہ :
" 1963ء میں برطانیہ کے وزیر خارجہ جاپان کے دورے پر آئےتھے وہ ایکدن کیلئے اوساکا شہر چلے گئے،دوسرے دن انکی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات تھی، انہوں نے اوساکا سےسیدھا پرائم منسٹر ہاﺅس آنا تھا، راستے میں ٹریفک جام ہو گئی، انکے ساتھ موجود پروٹوکول افسروں
👇3/10
جب بھی 16دسمبر قریب آتا ہے تو پاکستان میں یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ1971ء میں پاکستان کیوں ٹوٹ گیا تھا؟ کیا پاکستان کے حکمران طبقے نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا؟
انتہائی ٹھوس تاریخی شہادتوں سے
👇1/20
سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان کی تحریک چلانے والی آل انڈیا مسلم لیگ 30 دسمبر 1906ء کو ڈھاکا میں قائم ہوئی تھی۔ تحریک پاکستان میں بنگالیوں نے بہت اہم کردار ادا کیا اور 23 مارچ 1940ء کی قرار داد لاہور بھی ایک بنگالی لیڈر اے کے فضل الحق نے پیش کی تھی۔
قیام پاکستان کے کچھ عرصےبعد
👇2/20
ہی قائداعظم کی وفات ہو گئی
اردو کو قومی زبان قرار دینے پر قائد اعظم کی زندگی میں ہی مشرقی پاکستان میں بےچینی پیدا ہوئی لیکن مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان میں نفرتوں کا آغاز 1958ء میں مارشل لا نافذ ہونے کے بعد ہوا۔
جنرل ایوب خان نے 1956ء کا آئین معطل کر دیا اور جب انہوں
👇3/20
زرداری اور نواز شریف اپنی پسند کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں
عمران خان
عمران نےفیصل آباد میں جلسےسے خطاب کرتےہوئےکہا
انکے انتخابات نہ کروانے کی بڑی وجہ یہ ہےکہ نومبر میں نیا آرمی چیف آنیوالا ہے، یہ ڈرتےہیں کہ یہاں کوئی تگڑا اور محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے پوچھے گا
👇1/5
اس ڈر سےحکومت میں بیٹھےہیں کہ اپنی پسند کےآرمی چیف کا تقرر کرینگے
لگتا تو ایسے ہے کہ ڈر نواز زرداری نہیں بلکہ عمران رہا ہے
پاکستان میں آپ نے
محب وطن آرمی چیف
محب وطن DG ISI
ایماندار چیف جسٹس
ایماندار DG NAB
ایماندار DG FIA
اچھا عالم دین
بہترین کاروباری
زبردست ڈاکٹر
👇2/5
بہترین استاد
یا آزاد عوام بنناھے
توآپکو عمران کی ہربات ماننا
پڑےگئی
عمران کےانکار کیصورت میں نہ ہی آپ محب وطن ہیں
نہ ایماند اور نہ ہی آزاد عوام ہیں
عمران کی مخالفت کیصورت میں بشری بیگم آپکو غداری کےساتھ لنک کروا دیگی
جو بچےابھی پیدا ہی نہیں ہوئے
انکےمتعلق عمران کہتاھے
👇3/5
کہتے ہیں دنیا گلوبل ویلج ہے
گاڑی لندن سے چوڑی ہوتی ہے
کراچی سے ملتی ہے اور چور امریکا میں گھوم رہے ہیں
اصل سلسلین مافیا تو یہ لوگ ہیں
پاکستان کسٹمز نے برطانوی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے چوری ہونیوالی دنیا کی مہنگی ترین اور لگژری گاڑیوں میں شامل
👇1/5
#بینٹلے_ملسن نامی لگژری کار کراچی میں ڈیفنس کےایک بنگلہ سےبرآمد کرلی ہے
لندن سےچوری شدہ کار کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع برطانوی انٹلیجنس ادارے نےمتعلقہ ڈپارٹمنٹ کےذریعےپاکستان کسٹمز کو دی جس پرعدالتی حکم پر ڈیفنس میں واقع اس بنگلےپر چھاپہ مارا گیاجہاں سےمہنگی اور لگژری
👇2/5
#بینٹلے_ملسن کار برآمد ہوئی
بنگلہ کا مالک جمیل شفیع کار کی ملکیت اور درآمد سے متعلق دستاویزات پیش کرنےمیں ناکام رہا
جس پر کسٹم حکام نےبنگلےکے مالک جمیل شفیع اور مذکورہ گاڑی فروخت کرنیوالے بروکر نوید بلوانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جمیل شفیق اور نوید بلوانی دونوں ہی
👇3/5