RH Riaz Profile picture
Sep 10 21 tweets 5 min read
پاکستان کیسے ٹوٹا ناقابل تردید حقائق
#دوسرا_حصہ

#لازمی_پڑھیں

یہ پہلو بہت اہم ہےکہ مشرقی پاکستان میں سیاسی بغاوت سے پہلےفوجی بغاوت ہوئی۔25 اور 26 مارچ 1971کی درمیانی شب چٹاگانگ میں آٹھ ایسٹ بنگال رجمنٹ کےمیجر ضیاء الرحمن
نےاپنےکمانڈنگ آفیسرکرنل جنجوعہ کو قتل کرکے ریڈیو سے
👇1/22
آزادی کا اعلان کرا دیا۔ یہ میجر ضیاء الرحمٰن وہی تھے، جنہوں نے بعد میں جنرل بن کر بنگلہ دیش میں مارشل لاء لگایا اور پاکستان کے دوست بن گئے۔
جنرل ریٹائرڈ کے ایم عارف نے اپنی کتاب ’’خاکی سائے‘‘ میں لکھا ہے کہ جب ضیاء الرحمٰن بنگلہ دیش کے صدر کی حیثیت سے پاکستان آئے تو انکے
👇2/22
اعزاز میں ظہرانےمیں مجھےبھی بلایاگیا لیکن میں نےصدر پاکستان جنرل ضیاءالحق سےکہا کہ میں اس قاتل کےظہرانےمیں شرکت نہیں کرسکتا
جنرل ضیاء الرحمٰن کی اہلیہ خالدہ ضیاء جب بنگلہ دیش کی وزیراعظم بنیں تو انہون نے جنرل پرویز مشرف کو ڈھاکا بلا کر ان سے اپنی تحریک آزادی کے شہداء کے
👇3/22
مزار پر حاضری دلوائی اور1971ء کےواقعات پر معذرت کرا لی لیکن جو ظلم ضیاءالرحمن نےکرنل جنجوعہ کیساتھ کیا
اسکی قیمت عوامی لیگ ادا کرتی رہی

پاکستان میں لوگوں کو یہ تو بتایا جاتا ہے کہ شیخ مجیب نے پاکستان کے خلاف بغاوت کی لیکن جنرل ضیاء الرحمن کےبارے میں کچھ نہیں بتایا جاتا
👇4/22
سقوط ڈھاکا50 سال بعد بھی مغربی پاکستان کےان شاعروں، ادیبوں اور سیاستدانوں کو غدار کہا جاتاھےجنہوں نےمشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی
لیکن ایسٹرن کمانڈ کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل صاحبزادہ یعقوب علیخان کا ذکر نہیں آتا جنہوں نےمشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن سےانکار کیا
👇5/22
اور یحیی خان نےانہیں ڈس مس کر دیا
16دسمبر1971کےسرنڈر کےبارے میں اہم ترین حقیقت یہ ہےکہ یحیی خان نے مشرقی پاکستان میں اپنے کمانڈر جنرل امیر عبداللہ نیازی کو سرنڈر کا نہیں، سیزفائر کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ منیر احمد منیر کی کتاب ’’المیہ مشرقی پاکستان - پانچ کردار‘‘
👇6/22
میں جنرل یحیی خان کا انٹرویو شامل ہےیحیی خان نےبتایا
’’میں نےنیازی کو سرنڈر کا نہیں کہا تھا بلکہ اسےکہا تھا کہ یو این او کو بولو کہ سیز فائر کرا دے
میں نےکہا تھا کہ دشمن کےآگے ہتھیار پھینکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘
یحیی خان نےجنرل نیازی کو جھوٹا اور بزدل قرار دیا
👇7/22
حالانکہ وہ یحیی کا حسن انتخاب تھا۔ یحیی خان نےاپنے اس انٹرویو میں کہا، ’’ٹرخ گیا بچارہ میانوالی والا‘‘
بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جیکب نے’’سرنڈر ایٹ ڈھاکا‘‘ میں لکھا ہےکہ پاکستانی فوج نے مشرقی محاذ پر بڑی جرات اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا
16دسمبر کو جنرل نیازی کے پاس
👇8/22
ڈھاکا میں 30 ہزار فوج موجود تھی۔ اگر نیازی کچھ دن مزاحمت کرتا تو شاید یو این او سیز فائر کرا دیتا۔ جیکب لکھتا ہے کہ ہم تو صرف کھلنا اور چٹاکانگ پر قبضہ کرنے آئے تھے، 13 دسمبر تک ڈھاکا ہمارے پلان میں شامل نہ تھا۔ لیکن جب نیازی کو یہ کہا گیا کہ اگر تم سرنڈر کر دو تو تمہیں
👇9/22
مکتی باہنی کے حوالے نہیں کیا جائے گا تو وہ سرنڈر کے لیے مان گیا۔ بقول جیکب سرنڈر کے وقت نیازی کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

ڈاکٹر صدر محمود نے اپنی کتاب ''پاکستان کیوں ٹوٹا؟‘‘ میں جنرل راؤ فرمان علی کا انٹرویو شامل کیا ہے، جنہوں نے بتایا کہ چھ دسمبر کو جیسور پر قبضہ ہوا تو
👇10/22
جنرل نیازی گورنر ہاؤس ڈھاکا میں آ کر رونے لگا۔ راؤ فرمان علی نے یہ قصہ اپنی کتاب "How Pakistan got divided'' میں بھی بیان
کیاھ
انہوں نےلکھاھےکہ فوج نےاپنے قید خانےاور عدالتیں بنا رکھی تھیں اور سویلین کو بغیر وجہ اٹھا لیا جاتاتھا
کئی دانشوروں کو میری مداخلت پر رہا کیاگیا
👇11/22
مشرقی پاکستان فرائض سرانجام دینے والے میجر جنرل ابوبکر عثمان مِٹھا نے اپنی کتاب ’’بمبئی سے جی ایچ کیو تک‘‘ میں لکھا ہے کہ ہمارے خفیہ ادارے مشرقی پاکستان میں، جن کو غائب کر دیتے تھے، ان میں 90 فیصد مسلمان ہوتے تھے۔ ان حرکتوں سے پاکستان کے حامی ہمارے مخالف بن گئے۔ جنرل مٹھا
👇12/22
کے پاس لاپتہ فراد کے لواحقین آتے تھے لیکن کوئی بازیاب نہ ہوتا تھا۔

میجر جنرل خادم حسین راجہ نے اپنی کتاب ’’A stranger in my own country” میں لکھا ہے کہ مارچ 1971ء میں جنرل نیازی نے ایک میٹنگ میں بنگالی افسروں کی موجودگی میں کہا، ’’میں اس حرامزادی قوم کی نسل بدل دوں گا۔‘‘
👇13/22
اس واقعے کےبعد ایک بنگالی افسر میجر مشتاق نےکمانڈ ہیڈکوارٹرز کے باتھ روم میں اپنے آپکو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
جنرل نیازی نے بنگالیوں کو ان کی نسل بدلنے کی دھمکی دی اور پاکستان کا جغرافیہ بدل کر واپس آیا۔ اس کی نگرانی میں جو ظلم و ستم ہوا
اسکی گواہی راؤ فرمان سے لےکر
👇14/22
جنرل مٹھا تک بہت سے فوجی افسران نے دی۔ لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ فوجی آپریشن میں
30لاکھ بنگالیوں کو قتل کیاگیا اور دو لاکھ عورتوں کا ریپ ہوا۔
بنگالیوں کےساتھ بہت ظلم ہوا لیکن مکتی باہنی نےبہاریوں کیساتھ بہت ظلم کیا
ان بہاریوں کو آج کےپاکستان کےحکمران فراموش کرچکےہیں
👇15/22
جسٹس حمود الرحمن، جسٹس انوار الحق اور جسٹس طفیل علی عبدالرحمن پر مشتمل کمیشن نے جنرل نیازی کے طرز کو شرمناک اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار قرار دیا۔
کمیشن نے لکھا کہ جنرل نیازی کم از کم دو ہفتے تک ڈھاکا کا دفاع کر سکتے تھے، وہ سرنڈر کی بجائے اپنی جان قربان کر دیتے تو آئندہ
👇16/22
نسلیں انہیں ایک عظیم ہیرو
کےطور پر یاد رکھتیں
حمود عبد الرحمن کمیشن کے مطابق انہوں نےہندوستانی جنرل کو گارڈ آف آنر کا حکم دےکر ملک اور فوج کی عزت خاک میں ملا دی۔
کمیشن نے جنرل یحیی، جنرل عبدالحمید، جنرل پیر زادہ، میجر جنرل غلام عمر، جنرل گل حسن اور جنرل مِٹھا کے خلاف
👇17/22
کورٹ مارشل کی سفارش کی۔ کمیشن نے جنرل ارشاد احمد خان کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی، جنہوں نے بغیر مقابلے کے مغربی محاذ پر شکرگڑھ کے پانچ سو گاؤں دشمن کے حوالے کر دیے۔
حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت سے،
👇18/22
جو برائیاں جنم لیتی ہیں، وہ فوج کو زنگ لگا دیتی ہیں اور فوج لڑنے کے قابل نہیں رہتی۔ سقوط ڈھاکا کے 50 سال کے بعد پاکستان کے حکمران طبقے کو یہ رپورٹ ضرور پڑھنی چاہیے کیونکہ 1971ء میں پاکستان پر اعلانیہ مارشل لاء نافذ تھا۔ آج پاکستان پر غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔
👇19/22
1971ء میں خفیہ ادارے پاکستانیوں کو لاپتہ کر رہے تھے، آج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ 1971ء میں مشرقی پاکستان کھو دیا گیا اور آج بہت سے پاکستانیوں کے خیال میں کشمیر کھو دیا گیا ہے۔ 16 دسمبر سے سبق نہ سیکھا گیا تو خدانخواستہ پاکستان مزید نقصان اٹھا سکتا ہے
👇20/22
کیونکہ آج تک پاکستان میں کسی جنرل یحییٰ یا کسی جنرل نیازی کا احتساب نہیں ہوا۔ آئین توڑنے والا جنرل مشرف آج بھی مفرور ھے
پاکستان میں اسے آرٹیکل6 کے تحت سزائے موت ہو چکی لیکن وہ وطن سے سزائے موت مانگ رہا ھے
ختم شد
پلیز فالو اور شیئر ضرور کریں🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Sep 9
#7ستمبر_یوم_تحفظ_ختم_نبوت
قومی اسمبلی سے براہ راست لمحہ بہ لمحہ
#لازمی_پڑھیں 👇👇👇

جب قومی اسمبلی میں فیصلہ ہوا
کہ قادیانیت کو موقع دیاجائےکہ وہ اپنا
موقف اور دلائل دینے قومی اسمبلی میں آئیں تو !!

مرزا ناصر قادیانی سفید شلوار کرتےمیں ملبوس طرے دار پگڑی باندھ کر آیا
👇1/33
متشرع سفید داڑهی۔قرآن کی آیتیں بهی پڑھ رہےتهے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا اسم مبارک زبان پر لاتےتو پورے ادب
کیساتھ درودشریف بهی پڑہتے
ایسے میں ارکان اسمبلی کےذہنوں کو تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں تها۔
یہ مسلہ بہت بڑا اور مشکل تها
اللہ کی شان کہ پورے ایوان کی طرف سے مولانا
👇2/33
شاہ احمد نورانی صاحب کو ایوان کی ترجمانی کا شرف ملا اور نورانی صاحب نے راتوں کو جاگ جاگ کر مرزا غلام قادیانی کی کتابوں کا مطالعہ کیا۔حوالے نوٹ کیئے۔سوالات ترتیب دیئے۔ اسی کا نتیجہ تها کہ مرزا طاہرقادیانی کے طویل بیان کے بعد جرح کا جب آغاز ہوا اب سوالات نورانی صاحب کیطرف سے
👇3/33
Read 35 tweets
Sep 8
#جنگ_ستمبر_کے_حقائق
عوام سےچھپائے گئے
#جرنیلی_کرتوت
#ضرور_پڑھیں

#آپریشن_جبرالٹر ایک ناقص منصوبہ تھا
یہ پلان اپنےاھداف یعنی کشمیر پر قبضہ کرنے
بھارت کو شکست دینےمیں ناکام رھا
پلان کا یہ حصہ بھی بری طرح فلاپ ھوا
کہ اس مداخلت سےکشمیر میں بھارت کےخلاف عام بغاوت شروع ھو جائیگی
👇1/29
اور پلان کا یہ حصہ بھی خام خیال ثابت ھوا۔ کہ بھارت اسکے جواب میں پاکستان پر حملہ نہیں کریگا اگست کے شروع میں شروع ھونے والا آپریشن #جبرالٹر پہلے ھی ہفتے رک گیا تھا 15اگست کو بھارت نے کارگل اور 28 اگست کو حاجی پیر پاس پر قبضہ کر لیا تھا اور مظفر آباد پر دباؤ بڑھا دیا تھا
👇2/29
پاکستان نے اس دباو سے نکلنے کے لیے آپریشن #گرینڈ_سلام کے ذریعے یکم ستمبر کو اکھنور پل پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیا تاکہ بھارت کا کشمیر سے رابطہ کاٹ دیا جاے۔ اور آگے بڑھتے گئے
دو ستمبر کو آپریشن #گرینڈ_سلام کے کماندر میجر جرنل ملک اختر حسین کو حیران کن طریقےسےتبدیل کرکے
👇3/29
Read 28 tweets
Sep 7
وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے

وزیراعظم شہبازشریف نےPMہاؤس میں نئی روایت قائم کردی

وزیراعظم کو ملنےوالےغیرملکی تحائف PM ہاؤس میں مستقل طور پر رکھےجائینگے

بیرونی ممالک سے ملے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے

تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام
کیاجائے
👇1/4
تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سےعوام آگاہ ہوں
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت

شہبازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں جگہ مختص کر دیگئی

وزیراعظم ہاؤس میں مختص جگہ پر یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے

بیرون ممالک سےملنےوالےتحائف وزیراعظم نےسرکاری خزانے
👇2/4
میں جمع کرا دئیے

توشہ خانےمیں جمع کرائےگئے تحائف کی مالیت27کروڑ روپےھے

وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کےدوروں کےدوران ملےتھے

تحائف میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں

ایک گھڑی کی مالیت10کروڑ اور دوسری کی قیمت17کروڑ بتائی گئی ہے

خلیجی ریاستوں کیجانب سے
👇3/4
Read 4 tweets
Sep 7
#ناقابل_یقین

یہ واقعہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے سنایا کہ
1992ء میں راولپنڈی میں پولیس کا عالمی سطح کا ایک سیمینار ہوا تھا
شرکت کیلئے بیرون ملک سے
بےشمار پولیس افسر پاکستان آئے ان افسروں میں جاپان کا پولیس چیف بھی شامل تھا۔ سیمینار کے بعد ڈنر تھا، ڈنر میں راولپنڈی کےDIGاور جاپان
👇1/10
کے پولیس چیف ایک میز پر بیٹھ گئےدونوں نےگفتگو شروع کر دی، گفتگو کے دورانDIG نےجاپانی چیف سے پوچھا :
” آپ لوگوں پر کبھی سیاسی دباﺅ نہیں آتا؟ "

جاپانی پولیس چیف نے تھوڑی دیر سوچا اور اسکے بعد جواب دیا :
"صرف 1963ء میں ایک بار آیا تھا۔! “
ڈی آئی جی صاحب ہمہ تن گوش ہوگئے
👇2/10
چیف نے بتایا کہ :
" 1963ء میں برطانیہ کے وزیر خارجہ جاپان کے دورے پر آئےتھے وہ ایکدن کیلئے اوساکا شہر چلے گئے،دوسرے دن انکی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات تھی، انہوں نے اوساکا سےسیدھا پرائم منسٹر ہاﺅس آنا تھا، راستے میں ٹریفک جام ہو گئی، انکے ساتھ موجود پروٹوکول افسروں
👇3/10
Read 10 tweets
Sep 7
پاکستان کیسے ٹوٹا؟ ناقابل تردید حقائق

#حصہ_اول

#لازمی_پڑھیں

جب بھی 16دسمبر قریب آتا ہے تو پاکستان میں یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ1971ء میں پاکستان کیوں ٹوٹ گیا تھا؟ کیا پاکستان کے حکمران طبقے نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا؟

انتہائی ٹھوس تاریخی شہادتوں سے
👇1/20
سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان کی تحریک چلانے والی آل انڈیا مسلم لیگ 30 دسمبر 1906ء کو ڈھاکا میں قائم ہوئی تھی۔ تحریک پاکستان میں بنگالیوں نے بہت اہم کردار ادا کیا اور 23 مارچ 1940ء کی قرار داد لاہور بھی ایک بنگالی لیڈر اے کے فضل الحق نے پیش کی تھی۔
قیام پاکستان کے کچھ عرصےبعد
👇2/20
ہی قائداعظم کی وفات ہو گئی
اردو کو قومی زبان قرار دینے پر قائد اعظم کی زندگی میں ہی مشرقی پاکستان میں بےچینی پیدا ہوئی لیکن مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان میں نفرتوں کا آغاز 1958ء میں مارشل لا نافذ ہونے کے بعد ہوا۔

جنرل ایوب خان نے 1956ء کا آئین معطل کر دیا اور جب انہوں
👇3/20
Read 20 tweets
Sep 6
زرداری اور نواز شریف اپنی پسند کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں
عمران خان

عمران نےفیصل آباد میں جلسےسے خطاب کرتےہوئےکہا
انکے انتخابات نہ کروانے کی بڑی وجہ یہ ہےکہ نومبر میں نیا آرمی چیف آنیوالا ہے، یہ ڈرتےہیں کہ یہاں کوئی تگڑا اور محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے پوچھے گا
👇1/5
اس ڈر سےحکومت میں بیٹھےہیں کہ اپنی پسند کےآرمی چیف کا تقرر کرینگے

لگتا تو ایسے ہے کہ ڈر نواز زرداری نہیں بلکہ عمران رہا ہے

پاکستان میں آپ نے
محب وطن آرمی چیف
محب وطن DG ISI
ایماندار چیف جسٹس
ایماندار DG NAB
ایماندار DG FIA
اچھا عالم دین
بہترین کاروباری
زبردست ڈاکٹر
👇2/5
بہترین استاد
یا آزاد عوام بنناھے
توآپکو عمران کی ہربات ماننا
پڑےگئی
عمران کےانکار کیصورت میں نہ ہی آپ محب وطن ہیں
نہ ایماند اور نہ ہی آزاد عوام ہیں
عمران کی مخالفت کیصورت میں بشری بیگم آپکو غداری کےساتھ لنک کروا دیگی

جو بچےابھی پیدا ہی نہیں ہوئے
انکےمتعلق عمران کہتاھے
👇3/5
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(